25/05/2024
روضہ حضرت حکیمہ بنت موسیؑ بن جعفرؑ:
حضرت حکیمہ امام موسیؑ کاظم علیہ السلام کی بیٹی امام علی رضا علیہ السلام کی بہن اور امام تقی علیہ السلام کی پھوپھی تھیں، آپؑ امام محمد تقی علیہ السلام کی ولادت با سعادت کی گواہ اور اپنے بھائی امام علی رضا علیہ السلام کے فرامین کی روایہ ہیں،
آپ کا روضہ گچساران شہر سے 80 کلو میٹر جنوب کی جانب بہبان نامی پیاڑوں کی گھاٹی میں واقع ہے، آپ خاندان اہلبیتؑ کی عظیم خواتین میں سے ایک تھیں جنہوں نے 3 اماموں کے دور میں زندگی گزاری۔
آپ کا ذکر اصول کافی اور بحارالانوار میں موجود ہے، حالات کی سختی اور دشمن کے شر سے محفوظ رہنے کے لیے آپ نے دور دراز پہاڑیوں کے ایک غار پناہ لی جہاں آپ کی رحلت ہوئی۔
یہ دور دراز روضہ پر تحقیق اور محل وقوع پر غور کیا جائے تو ایک بات روز روشن کی طرح سامنے آتی ہے کہ ساداتِ آل رسول٘ پر کس طرح سے زمین تنگ کی گئی۔