18/11/2024
ماشاءاللہ ۔
بہت ہی باوقار اور پر خلوص استاد محترم ، جناب قاضی ظفر صاحب SST آرٹس ، اپنی سروس پوری کر کے ایم سی ہائی سکول لیہ سے ریٹائر ہو گئے ۔
ان کے اعزاز میں الوداعی تقریب کاانعقاد سکول کے ہال میں کیا گیا۔
سکول کے اساتذہ کی نمائندگی کرتے ہوئے سکول ٹیچر چوہدری اقبال گجر صاحب نے قاضی صاحب کی تعلیمی ، تقریری ، حمد ، نعت ، ملی نغمے ، کوئز، موسیقی اور تمام نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں میں مثبت کردار کو سراہا ۔
مہمان خصوصی ۔سی ای او ایجوکیشن جناب شوکت علی شیروانی صاحب تھے ۔انھوں نے اور
ڈی ای او سیکنڈری چوہدری رضوان صاحب ، رضوان عالم ملک پرنسپل گورنمنٹ ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول لیہ اور پرنسپل ایم سی ہائی سکول لیہ مظہر حسین صاحب نے بھی ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے لیے قاضی ظفر صاحب کو ایک قیمتی اثاثہ قرار دیا۔
آخر میں محفل موسیقی میں ان کے شاگرد ذکاء اللہ گرمانی ، دلدار بلوچ اور خود قاضی ظفر صاحب نے گیت پیش کئے ۔
سکول کے تمام اساتذہ ، طالب علموں اور سٹاف نے بہت عزت و احترام سے ان کو الوداع کیا اور اساتذہ کرام ان کے گھر تک چھوڑ نے گئے ۔ان کے گھر میں بہترین کھانے سے مہمان نوازی کی گئی ۔
ان کے دوستوں میں محمد سلیم اختر جونی صاحب ، سردار شیر زمان ، قاضی عابد ، یسین بھٹی اور اشرف قیصر صاحب بھی موجود تھے ۔
میری طرف سے
اور لیہ کی سب اساتذہ برادری( مرد و خواتین) کی طرف سے قاضی ظفر صاحب کو مبارکباد اور دعائیں ۔
جیتے رہو اور صحت مند رہو۔
آمین۔
فرام,
مختار احمد چھینہ.