Districts Sports Department Bahawalnagar

Districts Sports Department Bahawalnagar Mr. Nadeem Qaisar (District Sports Officer)
Mrs.Uzma Imran (Tehsil Sports Officer)

Districts Sports Department was formulated to promote sports activities along with District & Tehsils organisations. Furthermore, Districts Sports Department ensures financial assistance to the sport personnels.With the aim to promote sports in the Bahawalnagar. Sports Department provides training to the player's & Coaches.The vision of Districts Sports Department is to build a better Nation throu

gh healthy activities.Whereas the mission of Districts Sports Department is to revive Sports Culture in Bahawalnagar. Our aim is to build an inclusive society where people not only indulge sports activities but also feels sense of ownership and belonging in utilizing the sports facilities throughout Bahawalnagar.

صوبائی وزیرکھیل و امورنوجوانان پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھراور صوبائی وزیرایجوکیشن پنجاب رانا سکندر حیات کی لاہور یوتھ فیس...
08/10/2024

صوبائی وزیرکھیل و امورنوجوانان پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھراور صوبائی وزیرایجوکیشن پنجاب رانا سکندر حیات کی لاہور یوتھ فیسٹیول 2024کے حوالے سے اہم اجلاس پریس کانفرنس، سیکرٹری ہائرایجوکیشن ڈاکٹر فرخ نوید اورڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال بھی اس موقع پر موجود تھے۔
Rana Sikandar Hayat Govt of Punjab Faisal Ayub Khokhar Maryam Nawaz Sharif Abdullah Tabassum

اگر آپ کھلاڑی ہیں، یا آپ کی کوئی ٹیم ہے یا آپ کا کوئی کلب ہے تو آپ کھیلتا پنجاب گیمز 2024 میں انفرادی طور پر یا  اپنی ٹی...
23/09/2024

اگر آپ کھلاڑی ہیں، یا آپ کی کوئی ٹیم ہے یا آپ کا کوئی کلب ہے تو آپ کھیلتا پنجاب گیمز 2024 میں انفرادی طور پر یا اپنی ٹیم یا کلب کو بھی رجسٹر کروا سکتے ہیں،
رجسٹریشن کے لئے اپنے متعلقہ تحصیل، ڈسٹرکٹ اور ڈوژنل سپورٹس آفیسر سے رابطہ کریں یا QR کوڈ کو سکین کریں یا لنک وزٹ کریں.

https://khelta.punjab.gov.pk/public/register-for-khelta-punjab?fbclid=IwY2xjawFd_KRleHRuA2FlbQIxMAABHT-d9NbifGbuh-l5cmHMvHKUrho80mJvgO8O-dwG6XpyuIZfrbTMWi2VjQ_aem_qpesacmRCjcmOgX7_XoxXg

Govt of Punjab Faisal Ayub Khokhar Maryam Nawaz Sharif

کھیلتا پنجاب گیمز 2024رجسٹریشن کے لئے اپنے متعلقہ تحصیل، ڈسٹرکٹ اور ڈوژنل سپورٹس آفیسر سے رابطہ کریں یا QR  کوڈ کو سکین ...
20/09/2024

کھیلتا پنجاب گیمز 2024
رجسٹریشن کے لئے اپنے متعلقہ تحصیل، ڈسٹرکٹ اور ڈوژنل سپورٹس آفیسر سے رابطہ کریں یا QR کوڈ کو سکین کریں یا لنک وزٹ کریں
https://khelta.punjab.gov.pk/public/register-for-khelta-punjab
Govt of Punjab Faisal Ayub Khokhar Maryam Nawaz Sharif Abdullah Tabassum

کھیلتا پنجاب گیمز 2024رجسٹریشن کے لئے اپنے متعلقہ تحصیل، ڈسٹرکٹ اور ڈوژنل سپورٹس آفیسر سے رابطہ کریں یا QR  کوڈ کو سکین ...
20/09/2024

کھیلتا پنجاب گیمز 2024
رجسٹریشن کے لئے اپنے متعلقہ تحصیل، ڈسٹرکٹ اور ڈوژنل سپورٹس آفیسر سے رابطہ کریں یا QR کوڈ کو سکین کریں
انٹرکلب ڈسٹرکٹ لیول،انٹرڈسٹرکٹ ڈویژن لیول اور انٹرڈویژن صوبائی سطح کے مقابلہ جات
10کروڑ سے زائد کے انعامات
انڈر22کے مقابلے
15ہزار کلبز کے 10لاکھ کھلاڑیوں کی شرکت
انٹر کلب ڈسٹرکٹ لیول کی اگلے سات روز تک رجسٹریشن جاری
انٹر کلب ڈسٹرکٹ سطح پر 6گیمز،اتھلیٹکس، کرکٹ (ٹیب بال)، بیڈمنٹن،فٹ بال، ہاکی اور کبڈی کے مقابلہ جات کا انعقاد کیا
انٹر کلب ڈسٹرکٹ لیول کے مقابلے 2سے11اکتوبر تک ہوں گے
انٹرڈسٹرکٹ ڈویژن لیول کے مقابلے 16اکتوبر سے29اکتوبر تک ہوں گے
انٹرڈسٹرکٹ ڈویژن لیول اور انٹرڈویژن صوبائی سطح میں 12،12کھیلوں کے مقابلے،جن میں اتھلیٹکس،کرکٹ (ٹیب بال)، باسکٹ بال، فٹ بال، کبڈی، میٹ ریسلنگ، تائیکوانڈو،ٹیبل ٹینس،بیڈمنٹن، ہاکی، والی بال اور آرچری کے مقابلے
انٹر ڈویژن لیول پر دو ہزار سے زائد کھلاڑیوں کو فی کس دس ہزار روپے کی کٹ
انٹر ڈویژن لیول کے کھلاڑی کو دو ہزار ڈیلی الاؤنس،ٹریولنگ الاؤنس اور دیگر سہولیات
فائنلز 7 نومبر کو لاہور میں کھیلے جائیں گے
اختتامی تقریب کی مہمان خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ہوں گی
Govt of Punjab Faisal Ayub Khokhar Maryam Nawaz Sharif Abdullah Tabassum

کھیلتا پنجاب گیمز کے لوگو کی رونمائی تقریب اور پریس کانفرنس
19/09/2024

کھیلتا پنجاب گیمز کے لوگو کی رونمائی تقریب اور پریس کانفرنس

 🏅 12 Sports Disciplines🏟️ 3 Tiers of Competition🔥 Talent Hunt at Grassroots Level                                      ...
19/09/2024


🏅 12 Sports Disciplines
🏟️ 3 Tiers of Competition
🔥 Talent Hunt at Grassroots Level

کھیلتا پنجاب گیمز(ایونٹ کی ٹائم لائن) ضلعی سطح پر شامل کھیل ٹیپ بال کرکٹ (لڑکے) بیڈمنٹن (لڑکے اور لڑکیاں) ایتھلیٹکس (لڑک...
15/09/2024

کھیلتا پنجاب گیمز(ایونٹ کی ٹائم لائن)

ضلعی سطح پر شامل کھیل

ٹیپ بال کرکٹ (لڑکے)
بیڈمنٹن (لڑکے اور لڑکیاں)
ایتھلیٹکس (لڑکے اور لڑکیاں)
کبڈی (لڑکے)
ہاکی (لڑکے)
فٹ بال (لڑکے)

ڈویژن اور صوبائی سطح پر شامل کھیل

تائیکوانڈو (لڑکے اور لڑکیاں)
ٹیبل ٹینس (لڑکے اور لڑکیاں)
میٹ کشتی یا ریسلنگ (لڑکے)
باسکٹ بال (لڑکے اور لڑکیاں)
تیر اندازی (لڑکے اور لڑکیاں)
والی بال (لڑکے)
ایتھلیٹکس (لڑکے اور لڑکیاں)
بیڈمنٹن (لڑکے اور لڑکیاں)
ٹیپ بال کرکٹ (لڑکے)
کبڈی (لڑکے)
ہاکی (لڑکے اور لڑکیاں)
فٹ بال (لڑکے)

ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے کہا ہے کہ کھیلتا پنجاب گیمز میں میرٹ پر کوئی کمپرومائز نہیں ہوگا، شفافیت کو ہر ...
14/09/2024

ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے کہا ہے کہ کھیلتا پنجاب گیمز میں میرٹ پر کوئی کمپرومائز نہیں ہوگا، شفافیت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، پنجاب میں ایک طویل عرصہ بعد گراس روٹ لیول پر کھیلوں کے مقابلے کروائے جارہے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کھیلتا پنجاب گیمز کے حوالے سے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ہے، اجلاس میں میچز کے شیڈول اور انتظامات کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں پنجاب کے تمام ڈویژنل اور ڈسٹر کٹ سپورٹس افسران،ڈائریکٹر ایڈمن ڈاکٹر محمد کلیم،ڈائریکٹر سپورٹس یاسمین اختر، ڈپٹی ڈائریکٹر عطاء الرحمن اور طارق خانزادہ ودیگر نے شرکت کی ہے۔
ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھیلتا پنجاب گیمز پنجاب کی تاریخ کے بڑے گیمز ہیں، جس میں گراس روٹ لیول سے ڈویژن اور صوبائی سطح تک کھیلوں کے مقابلے ہوں گے،کھیلتا پنجاب گیمز میں پنجاب کے5ہزار سے زائد سپورٹس کلبز کے کھلاڑی شریک ہوں گے، پنجاب میں سپورٹس کلبز کے پہلی مرتبہ مقابلے کرانے جارہے ہیں، کھیلتا پنجاب گیمز میں میرٹ پر کوئی کمپرومائز نہیں ہوگا،شفافیت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا،ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے مزید کہا ہے کہ کھیلتا پنجاب گیمز سے نچلی سطح سے اچھے کھلاڑی سامنے آئیں گے،کھلاڑیوں کو ساڑھے آٹھ کروڑ روپے کے انعامات دیئے جائیں گے، پنجاب میں ایک طویل عرصہ بعد گراس روٹ لیول پر کھیلوں کے مقابلے کروائے جارہے ہیں،کھیلتا پنجاب گیمز ستمبر کے آخرمیں شروع ہوں گے۔
اجلاس میں تمام سپورٹس افسران اپنے ڈسڑکٹ اور ڈویژن بارے بریفنگ اور کھیلتا پنجاب گیمز کو کامیاب بنانے کیلئے تجاویز دیں گئیں،اجلاس میں ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال کے والد کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ کی گئی۔

29/08/2024

Bahawalnagar Badminton league under supervision of District Sports Office Bahawalnagar Mr Nadeem Qaiser & Tehsil Sports Officer Miss Uzma Imran
Working development of sports

چیف منسٹرپنجاب انٹرن شپ پروگرام کے ایک ارب روپے اور 2ارب روپے کے سپورٹس انڈوومنٹ فنڈکا افتتاح کردیا گیا،صوبائی وزیرکھیل ...
29/08/2024

چیف منسٹرپنجاب انٹرن شپ پروگرام کے ایک ارب روپے اور 2ارب روپے کے سپورٹس انڈوومنٹ فنڈکا افتتاح کردیا گیا،
صوبائی وزیرکھیل وامورنوجوانان پنجاب فیصل ایوب کھوکھر اور ان کے ہمراہ صوبائی وزراء خواجہ عمران نذیر اور ذیشان رفیق نے افتتاح کیا ہے،بدھ کے 90شاہرہ قائداعظم لاہور میں ہونیوالے تقریب میں پنجاب کے سینکڑوں مردوخواتین کھلاڑیوں نے شرکت کی ہے،افتتاحی تقریب میں پنجاب کے ٹاپ200کھلاڑیوں کو انڈوومنٹ فنڈ اور 6ہزار گریجویٹ کو چیف منسٹرپنجاب انٹرن شپ پروگرام کا اجرا کیا گیا،سیکرٹری سپورٹس پنجاب مظفرخان سیال اور ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال،چیئرمین لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی بلال ذوالفقار علی کھوکھر اور سینئر صحافی منصور علی خان نے دیگر شرکت کی
Govt of Punjab Faisal Ayub Khokhar Maryam Nawaz Sharif Maryam Nawaz Sharif

پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا پلئیرڈویلپمنٹ پروگرام2 ارب روپے کے سپورٹس انڈوومنٹ فنڈکا قیام پنجاب سپورٹس انڈوومنٹ فنڈ کیلئ...
28/08/2024

پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا پلئیرڈویلپمنٹ پروگرام
2 ارب روپے کے سپورٹس انڈوومنٹ فنڈکا قیام
پنجاب سپورٹس انڈوومنٹ فنڈ کیلئے 200کھلاڑیوں کو منتخب کرلیا گیا ہے،رائزنگ پنجاب گیمز، پنک گیمز، سمر سپورٹس گیمز، سمر سپورٹس کیمپس اور تمام ڈویژن کے درمیان ٹرائلز سے کھلاڑیوں کومنتخب کیا گیا ہے، ان بہترین کھلاڑیوں کو ایک سال کیلئے ہرماہ 70ہزار، 50ہزار اور 30ہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا جبکہ ینگ ٹیلنٹیڈ کھلاڑیوں کو ایک سال کیلئے ہرماہ 10ہزارروپے دیئے جائیں گے،سپورٹس انڈوومنٹ فنڈ کی رقم کھلاڑیوں کو کیش ایوارڈز، ہائی پرفارمنس کیمپس،کھلاڑیوں کی ٹریننگ، انجریز کی ریکوی، انٹرنیشنل کوچز سے تربیت اورانٹرنیشنل ایونٹس میں شرکت پر خرچ کی جائے گی،
Govt of Punjab Faisal Ayub Khokhar Maryam Nawaz Sharif Abdullah Tabassum

Summer Camp 2024Register now! Hurry up! Last date: June 15th, 2024
12/06/2024

Summer Camp 2024
Register now!
Hurry up! Last date: June 15th, 2024

پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز2024کا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب Maryam Nawaz Sharif دو مئی کو کریں گی،صوبائی وزیرکھیل و امورن...
30/04/2024

پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز2024کا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب Maryam Nawaz Sharif دو مئی کو کریں گی،
صوبائی وزیرکھیل و امورنوجوانان پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر نے کہا ہے پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز خواتین کا میگا سپورٹس ایونٹ ہے جس میں پنجاب کی 19یونیورسٹیز کی 1300خواتین کھلاڑی شرکت کررہی ہیں، جن میں لاہور سے 11اور دیگر اضلاع سے 8یونیورسٹیز شامل ہیں، پنک گیمز میں کھلاڑیوں کو 50لاکھ روپے کے انعامات دیئے جائیں گے، خواتین کے میگا سپورٹس ایونٹ پروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا مکمل فوکس ہے،کھیلوں میں خواتین کو پہلے اتنی اہمیت نہیں دی جاتی تھیں،پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز میں خواتین کھلاڑی 7 کھیلوں میں ایکشن میں نظر آئیں گی جن میں بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، آرچری، باسکٹ بال، اتھلیٹکس،ہاکی اور کرکٹ ٹیپ بال شامل ہیں،پنک گیمز کے بہترین 100کھلاڑیوں کو سپورٹس بور ڈ پنجاب منتخب کرکے بین الصوبائی کھیلوں کیلئے تیار کرے گا، ہمارا مشن پورے پنجاب سے500مرد خواتین تیار کرنا ہے، جو نیشنل اور انٹرنیشنل سطح پر پاکستان کی نمائندگی کریں گے، جلد پنجاب لیگ اور پنجاب گیمز کا بھی انعقاد کیا جائے گا،پنجاب لیگ کے مقابلے یونین کونسل کی سطح سے لیکر تحصیل، ڈسٹرکٹ اور ڈویژنل لیول تک مرحلہ وار ہوں گے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سپورٹس کی ترقی کیلئے بھرپور کردار ادا کررہی ہیں،پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز2سے 5مئی تک لاہور میں ہوں گی۔
Govt of Punjab Sports Board Punjab Chief Minister Punjab's Updates Faisal Ayub Khokhar DGPR Punjab

Dated: 13-March-2024Event:  Table Tennis 🏓 Fianlist Under-16 Category 14-March-2024 Finale Day
13/03/2024

Dated: 13-March-2024
Event: Table Tennis 🏓
Fianlist Under-16 Category
14-March-2024 Finale Day

Tommorow Single finals
Talha Tahir vs Anas Muneeb
Jashn e Baharan Inter Club Table Tennis Championship held at Bahawalnagar
Finals: Both players from Bahawalnagar Table Tennis Club

13/03/2024
On your marks, get set, go! The 3rd and concluding phase of   is bringing the Athletics action to life from January 30 t...
30/01/2024

On your marks, get set, go! The 3rd and concluding phase of is bringing the Athletics action to life from January 30 to February 2, 2024
Govt of Punjab
Chief Minister Punjab's Updates
Sports Board PunjabPhase 3 of is not just about speed on the track but also the skill displayed on the Table Tennis court. is bringing the swift and skillful action of Table Tennis from January 30 to February 2, 2024.

وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے کھیل وہاب ریاض کی زیر صدارت نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں اہم اجلاس منعقد ہوا ہے،جس میں مشیر کھیل...
23/01/2024

وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے کھیل وہاب ریاض کی زیر صدارت نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں اہم اجلاس منعقد ہوا ہے،جس میں مشیر کھیل پنجاب نے آن لائن صدارت کی ہے،اجلاس میں سپورٹس کے اہم فیصلے کیے گئے ہیں اور سالانہ سپورٹس کیلنڈر کو حتمی شکل دیدی گئی ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے کھیل وہاب ریاض نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سالانہ سپورٹس کیلنڈر کو پنجاب کابینہ میں منظوری کیلئے جلد بھجوایا جارہاہے، رستم پنجاب دنگل 4فروری کو کروایا جائے گاجس کی انعامی رقم 26لاکھ روپے ہوگی، رستم پنجاب دنگل میں پنجاب کے بڑے پہلوان حصہ لیں گے،ونٹر کے بعد سمر اور سپرنگ گیمز کروائی جائیں گی، مشیر کھیل پنجاب نے کہا ہے کہ مارچ کے پہلے ہفتہ میں فاسٹس مین آف پنجاب اور میراتھان ہوگی،مئی میں کوہسار سپورٹس فیسٹیول مری میں کروایا جائے گا،جنوبی پنجاب میں روہی سپورٹس فیسٹیول کروایا جائے گا،انڈر 16ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں کھلاڑیوں کو انعامی رقم دی جائے گی، رمضان گیمز اور پنک گیمز کروائی جائیں گے، 14اگست، قائد اعظم ڈے پر سپورٹس مقابلے ہوں گے،سپورٹس میں جو ایونٹس 20سالوں میں نہیں ہوئے ہم نے ایک سال میں کروادیئے ہیں، پنجاب کے تحصیل سپورٹس افسران کو 150موٹر سائیکل دینے کی منظوری ہوگئی ہے، پہلی بار پنجاب سپورٹس لیگ کروائی جائے گی،

🏑🏐⚽ Three phases, endless excitement!   presents:PHASE I: HOCKEY & VOLLEYBALL (Jan 18-22)PHASE II: FOOTBALL & BADMINTON ...
17/01/2024

🏑🏐⚽ Three phases, endless excitement! presents:
PHASE I: HOCKEY & VOLLEYBALL (Jan 18-22)
PHASE II: FOOTBALL & BADMINTON (Jan 23-27)
PHASE III: ATHLETICS & TABLE TENNIS (Jan 30-Feb 2)
Join us at Nishtar Park Sports Complex and witness the journey of champions!
For more details please visit our website:
https://sportsboard.punjab.gov.pk/node/2592
Wahab Riaz
Govt of Punjab

14/01/2024

Rising Punjab Games 2024 🏅
رائزنگ پنجاب گیمز، ڈیڑھ کروڑ روپے کے کیش پرائز، تاریخی سکالرشپس


مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض کا سالانہ سپورٹس کیلنڈر 2024-25 اور اس کے سپورٹس ایونٹس کا اعلان. مشیرکھیل پنجاب وہا ب ریاض نے...
19/12/2023

مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض کا سالانہ سپورٹس کیلنڈر 2024-25 اور اس کے سپورٹس ایونٹس کا اعلان. مشیرکھیل پنجاب وہا ب ریاض نے کہا ہے کہ
سالانہ سپورٹس کیلنڈر میں رستم پنجاب دنگل،پنجاب کے تیز ترین اتھلیٹ،6گیمز پر مشتمل ونٹر سپورٹس چیمپئن شپ کے مقابلے کرائے جائیں گے،
پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 90کھلاڑیوں کو ڈائمنڈ، گولڈاورسلور کیٹیگریز میں بالترتیب 70ہزار،50ہزاراور30ہزار روپے ایک سال کیلئے اعزازیہ دیئے جائیں گے،
پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سپورٹس کلبزکورجسٹرڈ کیا جارہا ہے اور اب تک5000سے زائد درخواستیں رجسٹریشن کیلئے موصول ہوچکی ہیں،
کھلاڑیوں کو انعامات اور اعزازئیے دینے کیلئے 2ارب روپے کی رقم سے انڈومنٹ فنڈمنظور ہوچکا ہے جس سے ہرماہ ایک کروڑ ساٹھ لاکھ روپے کی رقم ہمیں ملے گی،

وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے کھیل وہاب ریاض کی صدارت میں سپورٹس کا اہم اجلاس نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں منعقد ہوا ہے اجلاس م...
12/12/2023

وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے کھیل وہاب ریاض کی صدارت میں سپورٹس کا اہم اجلاس نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں منعقد ہوا ہے اجلاس میں ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے شرکت کی ہے اور پنجاب کے تمام ڈویژنل سپورٹس افسران آن لائن شریک ہوئے، ڈی جی سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے اجلا س کو انڈر 16 ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام اور پھر سپورٹس کے میگا ایونٹس بارے تفصیلی بریفنگ دی ہے، اس موقع پر مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار 4800سپورٹس کلبز رجسٹرڈ ہونے کیلئے درخواستیں موصول ہوئی ہیں اور اب ان درخواستوں کی باقاعدہ سکروٹنی کی جارہی ہے جس کے بعد کلبز کو رجسٹرڈ کیا جائے گا اس حوالے سے تحصیل سپورٹس افسران نے بہت محنت کی ہے، بہترین کارکردگی دکھانے والے تحصیل سپورٹس افسران کو تعریفی سرٹیفکیٹس بھی دیئے جائیں گے، مشیرکھیل پنجاب وہاب ریاض نے مزید کہا ہے کہ جلدہی سپورٹس کے میگا ایونٹس بھی کروائے جائیں گے جس کی تیاری شروع ہوگئی ہے،

سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام پنجاب کی تمام تحصیلوں میں پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار سپورٹس کلبز رجسٹریشن کا سلسلہ جاری...
28/11/2023

سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام پنجاب کی تمام تحصیلوں میں پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار سپورٹس کلبز رجسٹریشن کا سلسلہ جاری ہے. ابھی تک ہزاروں کلبزکی رجسٹریشن عمل میں لائی جا چکی ہے، جن کلبز نے ابھی تک رجسٹریشن نہیں کروائی اُن کے لئے رجسٹریشن فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ بڑھا کر 05 دسمبر 2023 کر دی گئی ہے.

سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام پنجاب کی تمام تحصیلوں میں پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار سپورٹس کلبز رجسٹریشن کا سلسلہ جاری...
20/11/2023

سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام پنجاب کی تمام تحصیلوں میں پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار سپورٹس کلبز رجسٹریشن کا سلسلہ جاری ہے جو 25نومبر تک جاری رہے گا،
اب تک پنجاب کی تمام تحصیلوں میں 1726سپورٹس کلبز رجسٹرڈ ہوچکے ہیں، جن میں ٹاپ 10تحصیلوں میں تحصیل سمندری میں 78، سرگودھا میں 77،سیالکوٹ میں 58، رحیم یارخان میں 52، ننکانہ صاحب میں 46،تحصیل راولپنڈی میں 45،منڈی بہاوالدین میں 44، عارف والا میں 44،تحصیل جھنگ میں 43اور تحصیل گجرات میں 43سپورٹس کلبز رجسٹرڈ ہوچکے ہیں، ملکی تاریخ میں پہلی بار بہترین کارکردگی کے سپورٹس کلبز کو فنڈزدیں گے،سپورٹس کلبز کے ایونٹس بھی کروائے جائیں گے،جس سے کھلاڑیوں کا نیاپول سامنے آئے گا اور ہر گیمز میں کلبز رجسٹرڈ ہورہے ہیں، ایلیٹ سپورٹس کلبز بھی رجسٹرڈ کروارہے ہیں یہ سپورٹس کی ترقی کیلئے بہترین پیشرفت ہے اس سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔

Address

Haider Stadium Bahawalnagar
Bahawalnagar
62300

Opening Hours

Monday 09:00 - 21:00
Tuesday 09:00 - 21:00
Wednesday 09:00 - 21:00
Thursday 09:00 - 21:00
Friday 09:00 - 21:00
Saturday 09:00 - 21:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Districts Sports Department Bahawalnagar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Districts Sports Department Bahawalnagar:

Videos

Share


Other Performance & Event Venues in Bahawalnagar

Show All