Jago Pakistan

Jago Pakistan Raise Issues and Give awarness

24/11/2024
16/11/2024

Good 👍 GB police

15/11/2024

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی اس وقت فحاشی اڈا بن چکا ہے اگر والدین اسی طرح بے غافل رہے تو بہت جلد اپنی بچیوں کا اپنے آنکھوں سامنے عزت کا تماشہ بنتے دیکھنگے اور کچھ بولنے اور کرنے کے بھی قابل نہیں رہئنگے

24/10/2024

نامور اینکر پرسن وسیم بادامی رینگچن محمد امر شگری کے ہمراہ سیاحوں کا مسکن خوبصورت سیاحتی مقام مناپن نگر پہنچ گئے ۔
وسیم بادامی نے جی بی پیلس سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

29/08/2024

ایک ایک ہو کر مرنے سے اچھا ہے ایک ہو کر مرو نکلو اور تاریخ بدل دو
سٹوڈنٹس فیڈریشن ذندہ باد✌️✅✌️

یہ دو تصاویر ہیں اور ان میں ہمارے زوال کی داستان ہے ایک تصویر میں سلیم غوری صاحب ہیں، اور دوسری تصویر میں شیزہ فاطمہ سلی...
18/08/2024

یہ دو تصاویر ہیں اور ان میں ہمارے زوال کی داستان ہے
ایک تصویر میں سلیم غوری صاحب ہیں، اور دوسری تصویر میں شیزہ فاطمہ

سلیم غوری پاکستان کا نمبر ون آئی ٹی ایکسپرٹ ہے، اس کو پاکستان کا بل گیٹس بھی کہا جاتا ہے، سلیم غوری کی آئی ٹی کمپنی (NetSol) ہے جو پوری دنیا میں ٹاپ رینکنگ آئی ٹی کمپنیز میں آتی ہے، اور یہ کمپنی یورپ تک اپنی سروسز دیتی ہے، سلیم غوری پاکستان میں آئی ٹی کے مواقعے نہ ہونے کے باعث امریکہ شفٹ ہوئے تھے اور وہاں جاکر انہونے NetSol جیسی بڑی کمپنی کھڑی کردی

یہ تو تھی سلیم غوری کی قابلیت، جس کو اس وقت آئی ٹی کا وزیر ہونا چاہئے تھا

مگر موجود وزیر برائے آئی ٹی شیزہ فاطمہ بھی بہت قابل ہیں، اِنکی قبولیت یہ ہے کہ "انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی وی پی این لگانے سے ہوتی ہے"

(حمنہ احمد)


"انسان کے ساتھ سب سے بھیانک کام جو ہو سکتا ہے وہ یہ ہے کہ وہ باتوں میں، ہنسی مذاق میں بھی اپنا رد عمل دکھانے کی خواہش کو...
19/07/2024

"انسان کے ساتھ سب سے بھیانک کام جو ہو سکتا ہے وہ یہ ہے کہ وہ باتوں میں، ہنسی مذاق میں بھی اپنا رد عمل دکھانے کی خواہش کو مکمل طور پر ختم کر دے ... اس کے ساتھ بدترین چیز جو ہو سکتی ہے، وہ یہ کہ وہ زندہ ہونے کے باوجود مر چکا ہو.."

[ایمائل سیوران |

جانتے ہیں سچ کیا ھے؟ ایک عورت جسے خاوند غصے میں طلاق دے اور پھر بھی اسے اپنے پاس رکھے !!کچھ نمبرز کے لئے لڑکی پروفیسر کے...
16/07/2024

جانتے ہیں سچ کیا ھے؟
ایک عورت جسے خاوند غصے میں طلاق دے اور پھر بھی اسے اپنے پاس رکھے !!
کچھ نمبرز کے لئے لڑکی پروفیسر کے بستر پر چلی جائے !!
کالجوں کی صفائی والوں کو کاغذ کے ٹکڑوں کے بجائے روزانہ جگہ جگہ سے کنڈوم ملیں !!
گرلز ہاسٹل میں ہم جنس پرستی میں مبتلا لڑکیاں !!
مدراس میں معصوم بچوں کا ریپ !!
نقاب اوڑھے جاتی لڑکی پر اس کے باپ کی عمر کا بندہ ہاتھ صاف کرے !!
دو چار چھ چھ سال کی کم سن بچیوں کے ریپ !!
سگے رشتوں سے عورت کا محفوظ نہ رہنا !!
روحانی باپ کا اپنی بیٹی سے شادی کرنا (مطلب استاد اور شاگرد )

شادی شدہ عورتوں کے بچوں کی عمر کے لڑکوں سے تعلقات !!

شادی شدہ مردوں کے اپنی بیٹی کی عمر کی لڑکیوں سے تعلقات !!

پارکوں میں سکولز کالجز کے لڑکوں کا ڈیٹ پہ جانا !!

یونیورسٹی میں دوست کی مدد کرنے کےلئے جسم کی فرمائشی کرنا !!

مغرب کی تہذیب اور ثقافت دیکھ کر ٹائٹ پنٹ شرٹ پہنا بال کھول کر کالج اور یونیورسٹی جانا !!


کسی لڑکی کو پیار کے جال میں پھنسا کے اسے بلیک میل کر کے اپنے دوستوں کے سامنے پیش کرنا !!!

اپنے جسم کی نمائش کرنا اور اپنے سے امیر لڑکے کی تلاش کرنا ، اس کے ساتھ گاڑیوں میں نازیبا حرکات کرنا !!

بیٹے کی شادی اس وجہ سے نہيں کروانا کے وہ کام نہیں کرتا !!
بیٹی کے لیئے پڑا لکھا امیر لڑکا ڈھونڈنا !!

جب جسم کی بھوک لگتی ہے ناں ، تو لڑکی اور لڑکے کو پھر کسی کی عزت کا خیال نہیں رہتا!!

آپ لوگ مجھے سچ لکھنے کا کہہ رہے ہو دماغ خراب ہوگیا ھے آپ لوگوں کا۔۔۔؟
جاؤ تم حقیقت سے دور رومانی ناول کہانیاں پڑھو سچ سننے اور پڑھنے کا تم لوگوں میں کہاں حوصلہ ، سچ تو کڑوا ہوتا ہے۔

ڈاکٹر مشال خان

َانسان کو  شرمندہ تو ہونا چاہیے: جب وہ پڑھتا نہیں، کچھ علم نہیں حاصل کرتا، کچھ سیکھتا نہیں ، تدبر نہیں کرتا، سوچتا نہیں ...
15/07/2024

َانسان کو شرمندہ تو ہونا چاہیے: جب وہ پڑھتا نہیں، کچھ علم نہیں حاصل کرتا، کچھ سیکھتا نہیں ، تدبر نہیں کرتا، سوچتا نہیں اور پھر بھی وہ خود کو دوسروں سے بہتر سمجھتا ہے، اور یہ گمان کرتا ہے کہ وہ سب کچھ جانتا ہے۔

انسان کو شرمندہ ہونا چاہیے: جب وہ اپنے گزرے ہوئے آباؤ اجداد کے ماضی پر فخر کرتا ہے اور اس کا اپنا حال پسماندہ اور بدبختوں والا ہو۔

انسان کو شرمندہ ہونا چاہئے: جب اس کا معاشرہ جس میں وہ رہتا ہے بری طرح سے ناکام ہو چکا ہو ، اور وہ اس معاشرے کو اور دنیا کو تبدیل کرنے کے لیے کچھ بھی پیش نہ کر سکتا ہو۔

مصری ڈاکٹر ادیب
نوال السعداوی
مترجم: Musa Pasha

"ہمیں ایک نئی جنگ کی ضرورت ہے جس کا ہتھیار کتابیں ہوں، اس کے رہنما دانشور ہوں اور اس کا شکار جہالت اور پسماندگی ہوں-"
15/07/2024

"ہمیں ایک نئی جنگ کی ضرورت ہے جس کا ہتھیار کتابیں ہوں، اس کے رہنما دانشور ہوں اور اس کا شکار جہالت اور پسماندگی ہوں-"

روز شام کو کام سے واپس آنے پر ایک شخص اپنی بیوی کو مارتا تھا ۔جب اس عورت نے اپنے بھائی سے شکایت کی تو اس کے بھائی نے کہا...
15/07/2024

روز شام کو کام سے واپس آنے پر ایک شخص اپنی بیوی کو مارتا تھا ۔
جب اس عورت نے اپنے بھائی سے شکایت کی تو اس کے بھائی نے کہا پانی کی بوتل لے آؤ
"جب وہ لے آئی تو اس نے کہا جب تمہارا شوہر گھر میں داخل ہو جائے تو یہ پانی پی لیا کرو، اور پانی کو نگلنا نہیں بلکہ اسے منہ میں ہی رہنے دینا"
آپ کے منہ میں پانی تب تک رہنا چاہیے جب تک کہ وہ اپنے کپڑے تبدیل کرلے ، کافی پی لے اور بستر پر آرام کرنے کے لیے لیٹ نہ جائے..
اس عورت نے ایسا ہی کیا اس کو یہ دیکھ کر سخت حیرانی ہوئی کہ اس کا شوہر اب اس کو اس طرح نہیں مارتا جیسے وہ پہلے مارتا، لیکن اس کی پانی کی بوتل ختم ہو رہی تھی۔
وہ واپس اپنے بھائی کے پاس گئی اور کہا دوسری بوتل چاہیئے اور بتاؤ ویسے پانی میں کیا ڈالا تھا..؟؟!!

اس کے بھائی نے اس سے کہا کہ میں نے پانی میں کچھ نہیں ڈالا تھا، جب تمہارا شوہر شام کو کام سے تھکا ہوا گھر واپس آئے تو بس تب اپنا منہ بند رکھا کرو !!

‏کل ایک نوجوان نے مجھے پہچان لیا۔میں ڈی ایچ اے کے ایک ریسٹورنٹ میں کھانا کھا رہا تھا۔کھانے کے بعد میں نے بل طلب کیا۔ویٹر...
14/07/2024

‏کل ایک نوجوان نے مجھے پہچان لیا۔
میں ڈی ایچ اے کے ایک ریسٹورنٹ میں کھانا کھا رہا تھا۔
کھانے کے بعد میں نے بل طلب کیا۔
ویٹر نے کہا، سر وہ سامنے جو بندہ بیٹھا ہے، اس نے آپ کا بل ادا کر دیا۔
میں حیران ہوا۔
نوجوان کے پاس جا کر ہاتھ ملایا۔
آپ نے میرا بل کیوں ادا کیا؟ میں نے پوچھا۔
آپ منسٹر صاحب ہیں ناں؟ وہ مسکرایا۔
جی ہاں، میں نے سر ہلایا۔
اس بد بخت نے کہا،
آپ کے بجلی، گیس اور فون کے بل بھی تو ہم ہی دیتے ہیں۔
کھانے کا بھی سہی۔..😁😁😁

Copied

اپنی وفات سے قبل، ایک والد نے اپنے بیٹے سے کہا،" میری یہ گھڑی میرے والد نے مجھے دی تھی۔ جو کہ اب 200 سال پرانی ہو چکی ہے...
06/07/2024

اپنی وفات سے قبل، ایک والد نے اپنے بیٹے سے کہا،" میری یہ گھڑی میرے والد نے مجھے دی تھی۔ جو کہ اب 200 سال پرانی ہو چکی ہے۔ لیکن اس سے پہلے کہ یہ میں تمھیں دوں کسی سنار کے پاس اس لے جاؤ اور ان سے کہو کہ میں اسے بیچنا چاہتا ہوں۔ پھر دیکھو وہ اس کی کیا قیمت لگاتا ہے۔"

بیٹا سنار کے پاس گھڑی لے گیا۔ واپس آ کر اس نے اپنے والد کو بتایا کہ سنار اسکے 25 ہزار قیمت لگا رہا ہے، کیونکہ یہ بہت پرانی ہے۔

والد نے کہا کہ اب گروی رکھنے والے کے پاس جاؤ۔ بیٹا گروی رکھنے والوں کی دکان سے واپس آیا اور بتایا کہ گروی رکھنے والے اس کے 15 سو قیمت لگا رہے ہیں کیونکہ یہ بہت زیادہ استعمال شدہ ہے۔

اس پر والد نے بیٹے سے کہا کہ اب عجائب گھر جاؤ اور انہیں یہ گھڑی دکھاؤ۔ وہ عجائب گھر سے واپس آیا اور پرجوش انداز میں والد کو بتایا کہ عجائب گھر کے مہتمم نے اس گھڑی کے 8 کروڑ قیمت لگائی ہے کیونکہ یہ بہت نایاب ہے اور وہ اسے اپنے مجموعہ میں شامل کرنا چاہتے ہیں۔

اس پر والد نے کہا،" میں تمہیں صرف یہ بتانا چاہتا ہوں کہ صحیح جگہ پر ہی تمھاری صحیح قدر ہو گی۔ اگر تم غلط جگہ پر بے قدری کئے جاؤ تو غصہ مت ہونا۔ صرف وہی لوگ جو تمھاری قدر پہچانتے ہیں وہی تمھیں دل سے داد دینے والے بھی ہوں گے۔ اسلئے اپنی قدر پہچانو، اور ایسی جگہ پر مت رکنا جہاں تمھاری قدر پہچاننے والا نہیں۔"

جو مرد صبح سے کام پر جاتے ہیں اور رات کے کھانے کے بعد ہی واپس آتے ہیں، وہ عموماً تھکے ہوئے اور تناؤ کا شکار ہوتے ہیں۔ یہ...
06/07/2024

جو مرد صبح سے کام پر جاتے ہیں اور رات کے کھانے کے بعد ہی واپس آتے ہیں، وہ عموماً تھکے ہوئے اور تناؤ کا شکار ہوتے ہیں۔ یہ اس لیے نہیں کہ وہ بات چیت یا دوسرے کی رائے سننے کو برداشت نہیں کرتے بلکہ اس لیے کہ زندگی کے دباؤ نے انہیں باتوں کے نہیں بلکہ عمل کے مرد بنا دیا ہے۔

دوستوئیفسکی کہتا ہے:
"میری ماں ہم سے کہتی تھی کہ جب تمہارے والد شام کو گھر آئیں تو ان کے چہرے پر مسکراہٹ لے آؤ کیونکہ باہر کی دنیا مردوں کے لیے سخت ہو چکی ہے۔

لہذا، اس قسم کے لوگوں کے لیے عذر تلاش کرو؛ یہ لوگ خوابوں اور ڈراموں کی زندگی نہیں گزارتے جیسے اکثر لوگ، بلکہ یہ حقیقت کا سامنا کرتے ہیں، اور حقیقت زیادہ سخت اور تلخ ہوتی ہے۔"

ٹی وی پر چلنے والا ڈرامہ ”پری زاد“ صرف ڈرامہ نہیں بلکہ ہمارے معاشرے کا حقیقی چہرہ تھا۔ پری زاد ڈرامے کا ایک ڈائیلاگ مجھے...
06/07/2024

ٹی وی پر چلنے والا ڈرامہ ”پری زاد“ صرف ڈرامہ نہیں بلکہ ہمارے معاشرے کا حقیقی چہرہ تھا۔ پری زاد ڈرامے کا ایک ڈائیلاگ مجھے حقیقت پہ مبنی لگا۔ ڈرامے کے ہیرو پری زاد سے ایک امیر کبیر خاتون کہتی ہے!
”سنو لڑکے یہ چہرہ، صورت ، شخصیت ہیں ناں یہ سب لوئر مڈل کلاس کے مسائل ہوتے ہیں۔ مرد کی صورت شخصیت اور وقار سب اس کے پیسے سے ہوتا ہے۔ جاو اس بے رحم دنیا میں جاو اور اپنے حصے کی دولت سمیٹ لو۔ خود کو اتنا امیر کرو یہ جو تمہاری شخصیت کے عیب ہیں ناں دنیا کو سٹائل لگنے لگیں۔ اور ہاں چھوڑو یہ شاعری واعری یہ سب بھرے پیٹ کے چونچلے ہیں۔ غریب کی شاعری دنیا کو فضول لگتی ہے اور مرد اگر امیر ہوتو دنیا کو اس کی گالی بھی شاعری لگنے لگتی ہے۔
تلخ حقیقت

آپ گلگت جائیں تو یوں لگتا جیسے یہ لوگ ہی اور ہیں۔ ہمارا حصہ ہی نہیں ایتھکس وائز بالکل غیر مسلم لگتے میرا مطلب ہے جیسے نا...
06/07/2024

آپ گلگت جائیں تو یوں لگتا جیسے یہ لوگ ہی اور ہیں۔ ہمارا حصہ ہی نہیں ایتھکس وائز بالکل غیر مسلم لگتے میرا مطلب ہے جیسے ناروے سپین یورپ کے لوگ ۔ چلاس کراس کریں تو یوں لگتا جیسے کسی اور ملک میں داخل ہو گئے ۔ گاڑی روڈ پر کھڑی کر دیں دو دن کھڑی رہے کوئی گاڑی کا گیٹ بھی نہیں کھولے گا ۔ ہم نلتر جھیل گئے رات وہیں سٹے کیا گاڑی نیچے کھڑی کر گئے میں لاک لگانا بھول گیا اگلے دن آئے تو گاڑی سے ٹشو کا ڈبہ بھی نہیں نکلا ۔ غربت وہاں بھی ہے مگر چوری ڈکیتی رہزنی بالکل نہیں۔ اتنے مہمان نواز لوگ پاکستان کے کسی خطے میں نہیں دیکھے ۔ آپ راستہ پوچھیں آپ کے پاس آ کر ایسے گائیڈ کریں گے جیسے ہم سے زیادہ انہیں فکر ہے ہماری ۔ چہرے پر مسکراہٹ اور سر سر کہہ کر بات ۔ جب تک آپ کو راستہ سمجھ نہیں آئے گا بتاتے رہیں گے ۔ گاڑی روک کر آپ نے باہر نہیں نکلنا خود گاڑی کے قریب آ جائیں گے ۔ کرائم ریٹ تقریبا زیرو ہے تھانے کی پولیس کو ہائی ویز پر لگایا ہوا کیونکہ تھانے ویلے ہیں اس لئیے ٹورسٹ کی ہیلپ کریں۔ راستے کے ہوٹل میں سٹے کریں وہ خوبانیاں آپ کو خود لا کر دیں گے وہ بھی بالکل فری ۔ ہوٹل میں کھانا کھائیں سپلی منگوائیں لے آئیں گے اس کے کوئی چارجز بھی نہیں ۔ بل بھی مناسب ۔ایک ہوٹل پر کھانا کھایا وہ ساتھ میں مرغ چنے نان بھی لے آیا کہ کھانا تھوڑا نہ پڑے یہ بھی رکھیں یہ فری ہے ۔ دوکان پر شاپنگ کی وہاں بارگینگ کی تو اندازہ ہوا بارگینگ کا کنسیپت ہماری گھٹی میں پڑا ہے وہں تو یہ کنسیپٹ ہی نہیں۔ ایک فکسڈ پرائس شاپ پر گئے ۔ اسے 2800 دئیے شرٹ کے ۔ اس نے خود ہی دو سو واپس کر دئیے کہ آپ مہمان ہیں ۔ گاڑی کا کام کرایا مکینیک کہتا سر کوئی مسلہ نہیں آپ مہمان ہی جو مرضی سے دیں۔ مجھے حیرت ہے رہی تھی پنجاب میں راستے میں گاڑی خراب ہو جائے تو مکینیکل کھال اتار لیتے کہ مجبوری ہے مرغا پھنس گیا کہاں جائے گا ۔ وہاں ساری گاڑیاں چھوڑ کر ہمارا کام پہلے کیا کہ یہ مسافر ہیں لیٹ نا ہوں ۔
مجھے حیرت ہوتی ہے کہ یہ لوگ کیسے اس ملک کا حصہ ہو سکتے یہاں عرب کی طرح سخت قوانین بھی نہیں لیکن ایتھکس ایسے ہیں کہ چوری جھوٹ مکاری کا کنسپیٹ نہیں۔ بالکل نہیں لگتے کہ یہ پاکستان کا حصہ ہے ۔۔۔۔ یہاں تاجر ہوٹل مالکان پولیس سول انتظامیہ کے باقاعدہ اجلاس ہوتے کہ کیسے توارزم کو پروموٹ کرنا ۔ ہر مہینے کتنے مسافر کو ہیلپ دی گئی ۔ کن مسائل کا سامنا ہوا کیسے کنٹرول کیا گیا ۔ یار یہ کون لوگ ہیں۔ محرم کی وجہ سے کچھ جگہ سڑک کی ایک سائیڈ پر بیرئیر لگے ہوئے لیکن جیسے ہی کسی گاڑی کو مشکل ہوتی تو نو عمر لڑکے فورا سے بھی پہلے وہ بیرئیر ہٹا کر راستہ کلئیر کراتے ۔ ایک سیکنڈ کے لئیے روڈ بند نہیں ہوتا مجالس کی وجہ سے ۔۔۔ ہر چند کلو میٹر کے بعد سبیل لگی ہوتی ۔ جیسے یہ لوگ ہیں بخدا انہیں واقعی ہماری ریاست کا حصہ نہیں ہونا چاہیے یہ لوگ ہم سے بالکل مختلف ہیں بالکل

رانا حاکم۔ شہرسلطان

Copied

03/07/2024

خیرات مانگنے والوں کا کوئی مستقبل نہیں ہوتا
نواز خان ناجی

02/07/2024

تحریک پاسداران، بلتستان کے صدر وزیر حسنین کا عوامی ایکشن کمیٹی کے تقریب حلف برداری سے دھواں دار خطاب

Address

Gilgit Baltistan
Gilgit
05811

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jago Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share