Wasif Ali Gujar

Wasif Ali Gujar Remember us in Event coverage, Bridal Shoot, Model, Product, Indoor or Outdoor shoot. HD, DSLR movie, Drone, Sound, Lighting and all kinds of coverage

Enjoyment with friends...
05/03/2021

Enjoyment with friends...

02/03/2021
02/03/2021

Drone Shot.. Waleema Ceremony...

02/03/2021

Waleema Ceremony

Meet-up with some sikh brothers during the visit of
25/02/2021

Meet-up with some sikh brothers during the visit of

25/02/2021
A visit to
25/02/2021

A visit to

19/12/2018

بہت دنوں بعد

آواز : عاتکہ منظور

13/10/2018
30/08/2018

اس #پیج کو بنانے کا مقصد کوئی نہیں ہے ، نہ ہی یہ کہ نیا ٹاپک مل جانے پہ اسے بنایا جائے ، مقصد صرف یہ ہے کہ جب اسلام کے دشمن ہمارے پیارے ﷺ کے خلاف بول رہے ہیں، تو ہم کیوں چپ سادھ لیں ؟؟ ہم بھی رسول اللہ کی #شان میں کہیں ✌
پہلے تو میں نے سبکو بہت درخواستیں کی بار بار کہا کہ اس کام میں ہمارا ساتھ دیں، اور اس چین کا حصہ بنیں ، مگر کہیں نہ کہیں تھوڑی مایوسی کا سامنا ہوا، مگر اللہ واقعی بہت کریم ہے ، وہ دل اور سوچ اور ہر چیز پر قادر ہے بیشک ، جو چاہے تو ایک لمحے میں اپنے حبیب ﷺ کے خلاف بات کرنے والوں کا برا حال کردے اور مذاق اڑانے والوں کو عبرت کا نشان بنا دے - مگر شاید یہ ہمارے ایمان کا جائزہ ہے، امتحان ہے کہ جن ﷺ نے میری امت میری امت کہا ، تو انکی امت اپنا کتنا فریضہ ادا کرتی ہے _ بیشک ہم سب بے بس ہیں ، مگر روز آخرت شرمندگی سے بچ سکتے ہیں ، کہ ہم نے تو رسول اللہ ﷺ کا امتی ہونے کا فرض ادا کی ہے _ اسلام میں کوئی جبر نہیں ہے ، نہ اللہ کی طرف سے نہ ہی تبلیغ کے وقت رسول اللہ ﷺ نے کسی کے ساتھ جبر کیا _ تو میں کون ہوتی ہوں کسی کو جبرن اس چین میں شامل کرنے والی ؟ بات تو محبت کی ہے، اور جبر تو محبت میں بھی نہیں ہے، اور آپکے دل میں کتنی محبت ہے یا تو آپ جانتے ہیں، یا پھر وہ ارض و سما کا مالک جانتا ہے 💟
اب نہیں تو کب جاگو گے ؟
کتنا تو سو لیا ہے ، کیا مرنے کے بعد جاگو گے ؟؟
جاگ جاؤ کہ جب ہم مر جائیں گے تو رسول اللہ ﷺ کو کیا منہ دکھائیں گے ؟؟؟
جاگ جاؤ کہ ایمان ابھی پکے ہیں ، دشمن کے ارادے کچے ہیں...
جاگ جاؤ کہ ہم امتی سچے ہیں 🌸
یہ مت کہو کہ سب سو رہے ہیں میرے جاگنے سے کیا ہوگا...
جب کوئی نہیں جاگتا تو میں کیوں جاگوں ؟؟
مت بھولو کہ قطرے قطرے سے دریا بنتا ہے ..
یہ مت سمجھو کہ میں اکیلا ہوں ، میری کوشش سے کیا ہوگا ؟
یاد رکھو یہ اللہ کا وعدہ ہے کہ وہ کبھی کسی کو اکیلا نہیں چھوڑتا...
از بشریٰ بنت رفیق ✍️... 🍀💔
I Testify that Prophet ﷺ is our proud ✌

👑
⁦✖️🚫
🚫✌

19/08/2018

یوم عرفہ افضل ترین دن.....
الحمد للہ آج حج 1439 کے مناسک کی ادائیگی کا آغاز ہوگیا. سعودی عرب میں آج 8 ذی الحجہ ہے، اسے اصطلاح میں یوم الترویہ کہا جاتا ہے. آج عازمین حج منی پہونچ رہے ہیں. آج کی شب وہاں گزار کر کل صبح میدان عرفات کیلئے روانہ ہوجائیں گے. کل یوم عرفہ ہے اور کل حج کا سب سے اہم رکن یعنی وقوف عرفات کی ادائیگی ہوگی. جس نے وقوف نہیں کیا، اس کا حج ہی نہیں ہوگا. اس وقوف کا مطلب ہے کل دن میں میدان عرفات پہونچنا اور وہاں ظہر و عصر کی نماز ایک ساتھ ادا کرنے کے بعد غروب آفتاب تک ذکر، استغفار اور دعا میں مشغول رہنا.
کل کا دن بہت فضیلت والا دن ہے، دعاؤں کی قبولیت کا دن، عذاب جہنم سے چھٹکارا حاصل کرنے کا دن، قبولیت توبہ کا خاص دن، اللہ کی رحمتوں کو اپنے دامن میں سمیٹنے کا دن، اجر و ثواب سے مالا مال ہونے کا دن...... خوش نصیب ہیں وہ لوگ جو کل وہاں میدان عرفات میں موجود ہوں گے. تقریباً 30 لاکھ عازمین حج کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر کل عرفات کے میدان میں ہوگا، تضرع اور اخلاص کے ساتھ اپنی مغفرت کی بھیک مانگ رہا ہوگا. اللہ تمام عازمین حج کیلئے آسانی پیدا کرے اور ان کی دعاؤں کو قبول کرے. آمین
ہم جو وہاں نہیں ہیں، اپنے اپنے مقام پر کیا کرسکتے ہیں؟
غیر حجاج کیلئے کل کا روزہ مسنون ہے، اگلے اور پچھلے سال کے صغیرہ گناہوں کا کفارہ بنتا ہے. ہمیں چند امور کا اہتمام کرنا چاہیے؛
1.. کل کا روزہ رکھیں اور صوم یوم عرفہ کی فضیلت حاصل کریں.
2.. اگر ہوسکے تو کل فجر سے مغرب تک کا مسجد میں اعتکاف کریں، یا کم از کم عصر تا مغرب.
3... عصر تا مغرب پوری یکسوئی کے ساتھ دعا کریں اور اپنی تمام اہم ضرورتیں اپنے رب کے سامنے رکھیں، ان شاءاللہ قبولیت ہوگی.
4.. اپنے بال بچوں اور گھر والوں کو بھی کل کے فضیلت والے دن سے استفادہ کی تاکید کریں.
5.. حقوق العباد میں جو کوتاہیاں ہوئی ہیں، ان کی تلافی کریں اور اللہ سے مخلصانہ توبہ کریں.
اے اللہ! ہمیں سچی توبہ کی توفیق دے اور ہمارے گناہوں کو بخش دے. آمین
طاھر مدنی

03/08/2018

ضرور پڑ ھئے ۔۔!

"اسکی یہ ڈیمانڈ ہے کہ تم داڑھی شیو کر لو تو پھر ہی وہ شادی کرے گی"، عمر کہ امی اسکے قریب آ بیٹھی تھیں۔
عمر کو یہ خبر سن کر دھچکا سا لگا۔ ساتھ ہی دل پر تکلیف کا ایک بھاری بوجھ آن گرا،

"کیا؟؟؟
یہ سعدیہ نے کہا۔۔؟؟"، اسے جیسے یقین نہیں آ رہا تھا۔ شادی کو صرف ایک ہفتہ رہ جانے پر منگیتر کی طرف سے ایسی بات سننا۔۔ اور وہ بھی اس حال میں کہ اب دل میں جگہ بن چکی ہو، محبت سی محسوس ہونے لگی ہو۔۔ تکلیف کا عالم ناقابلِ بیاں تھا۔

"ہاں بیٹا، مجھے بھی یقین نہیں آ رہا تھا، اس لیے خود اس سے ہی پوچھ کر آ رہی ہوں۔
میری مانو تو اسکی مان لو۔ کیا ہے اس میں۔ ایک داڑھی ہی کی تو بات ہے۔ آجکل تو لوگ دو ٹکے کی جاب کے لیے بھی داڑھی چھوڑ دیتے ہیں، تو تمہارا تو پوری زندگی کا سوال ہے بیٹا۔ اتنی اچھی لڑکی ہے، پڑھی لکھی، خوبصورت ، جوان، اچھا خاصا خاندان ہے، خود وہ ڈاکٹر ہے، اور کیا چاہیے۔۔ اب ضد نہ کرنا بیٹا"، سارہ صاحبہ بیٹے کو سمجھانے لگیں۔

پہلے منگیتر، اب ماں۔۔ اور کس کس کا مقابلہ کرنا پڑنا تھا۔ عمر کا صدمے سے حلق گھُٹنے لگا تھا۔
"امی جان۔۔ جب اس نے مجھے پہلے قبول کیا تھا تو اس داڑھی کے ساتھ ہی کیا تھا۔ آج اگر ڈاکٹر بن کر اسکی سوچیں آسمان پر پہنچ گئی ہیں تو اس میں میرا کوئی قصور نہیں"، دل غم سے چُور چُور تھا۔

* * * * *

"ایک طرف دل ہے، اور دوسری طرف ایمان۔۔
ایک جانب دنیا قدموں میں ہے، اور دوسری جانب اللہ۔۔
ایک رستہ دل پسند زندگی کی طرف جاتا ہے، اور ایک ہجر کی تنہائیوں کی طرف۔۔"، عمر سُنسان پارک میں بیٹھا خود سے مخاطب تھا۔ آج بہت بڑا امتحان لے لیا تھا اس سے اس کے رب نے۔ آج پتا چلنا تھا جو دین دین کے نعرے لگانے والا عمر تھا وہ واقعی دل سے ایمان لایا تھا یا رب سے محبت کے سارے دعوے کھوکھلے تھے۔

عمر کے زہین سے پرانی، خوبصورت یادیں گزرنے لگیں۔
وہ جب پہلی مرتبہ سعدیہ کے گھر گئے تھے۔ جب رشتے کے لیے ہاں ہوئی تھی۔ دوستوں کا شادی کی خبر پر چھیڑ چھاڑ، ہنسی مزاق۔۔۔
عمر کی آنکھوں میں نمی اتر آئی۔۔

"ایک داڑھی کی بات نہیں ہے۔۔
میری پوری آخرت کی بات ہے۔۔"، پلکوں پر کچھ قطرے نمودار ہوئے۔

"اللہ اکبر، اللہ اکبر۔۔"، قریبی مسجد سے اذان گونجنے لگی۔

"اللہ اکبر۔۔ اللہ سب سے بڑا ہے۔۔
اف !! بےشک اللہ سب سے بڑا ہے، سب سے پہلے بھی ہے، اور سب خواہشات سے اوپر بھی ہے۔۔"،عمر دل ہی دل میں بےاختیار کہہ اٹھا۔

"آج مجھے بھی ایک بدر لڑنی ہے۔۔ ایک اُحد پر قربان ہونا ہے۔۔۔ پر میری دفعہ میدان میرا دل بنا ہے۔۔
ہر خواہش قربان ہے تُجھ پر میرے اللہ۔۔ اس دل پر آج میں خود چھُری چلا دوں گا۔۔"، دُکھ سے آواز رند گئی

* تم کیا جانو کہ ادائے ابراہیمی کیا ہے
رب کی رضا کی خاطر خود کا دل دُکھا دینا *

* * * * * * *

(ایک سال بعد۔۔)

"آئیں نا پہلے کھانا کھا لیں پلیز۔۔"، آمنہ محبت سے اپنے شوہر سے گویا تھی۔

"ابھی ایک گھنٹے تک کچھ نہیں کر سکتا آمنہ، آج واقعی بہت کام ہے"، عمر نے لیپ ٹاپ تھوڑا اور قریب کرتے ہوا جواب دیا۔

"۔۔میں نے بھی ابھی تک کچھ نہیں کھایا کہ آپ کے ساتھ ہی کھاؤں گی۔۔"، آمنہ نے کچھ دیر خاموشی سے پاس بیٹھنے کے بعد دھیمی سی آواز میں کہا۔

"کیا۔۔؟ ارے پہلے کیوں نہیں بتایا۔۔؟؟"، عمر نے سب کام چھوڑ کر اپنا رُخ پوری طرح اپنی بیوی کی جانب پھیر لیا۔

"۔۔اور اب بہت بھوک لگ رہی ہے۔۔۔"، آمنہ نے سوال نظر انداز کرتے ہوئے دُکھی سا منہ بنایا۔

"ہاہاہا۔۔ "، عمر اپنی ہنسی نہ روک سکا۔

"حیرت ہے میڈم کو تو ایک منٹ بھوک برداشت نہیں ہوا کرتی، آج تین گھنٹے کیسے گزار لیے؟؟"

آمنہ بھی مسکرا دی۔ "لگاؤں پھر کھانا؟"

"جی جناب، ملکۂِ عالہ بھوکی ہوں اور ہم خیال نہ کریں، ایسا ممکن ہے بھلا؟"، عمر شرارتاً اس سے گویا تھا۔ لیپ ٹاپ اب بند کر چکا تھا اور چارجر اتار کر واپس رکھ رہا تھا۔

آمنہ شرماتی آنکھوں سے ہنستے ہوئے کچن کی جانب چل دی۔

سعدیہ کے ٹھکرا دینے کے معاملے کو ایک سال بِیت چکا تھا۔ عمر نے اپنی منگیتر اور سُنت کی داڑھی میں سے سنت کو چُنا تھا۔ اس فیصلے پر وہ دنیادار لوگوں کی نظر میں بےوقوف ترین ٹھہرا تھا، اپنوں، حتٰی کے والدین تک کے طعنے اور گالیاں سنی تھیں ، اور خاندان والوں کی باتیں الگ۔۔

*خاندان والے کتنی باتیں بنائیں گے۔۔ داڑھی جب تک ہے کوئی اچھا رشتہ نہیں ملے گا۔۔ تم نے تو ذلیل کر دیا ہے بوڑھے ماں باپ کو اپنی ضد کی خاطر۔۔* وغیرہ وغیرہ جیسی باتیں پورا ایک سال اکیلا ہی سنتا رہا۔ جس کا جو دل میں آیا کہتا رہا۔ لیکن عمر کا فیصلہ ایک دن کے لیے بھی نہ بدلا۔ ہاں تکلیف تو بہت ہوتی تھی ایسے رویوں سے لیکن اللہ کا قرآن اور ذکر ایسی چیزیں تھیں جو اسکی ہمت بنی رہیں۔ سچ ہے نماز اور ذکر نہ ہو تو انسان تو پاگل ہی ہو جائے۔
اللہ نے ایسے صبر پر استقامت بھی پھر کمال کی عطا کر دی تھی۔ حقیقی بات ہے کہ وہ رب اپنی خاطر اُٹھے انسان کو کبھی مرنے کے لیے اکیلا نہیں چھوڑ دیتا۔ لیکن اس لیول پر آنے کے لیے پہلا قدم خود اُٹھانا پڑتا ہے۔ ثبوت دینا پڑتا ہے کہ واقعی آپ کے لیے اللہ ہی سب سے زیادہ قیمتی ہے۔۔ اس کے بعد ڈرپوک سے ڈرپوک تریں انسان کا دل بھی پہاڑ کی طرح مضبوط ہو جاتا ہے۔ اسے وہ مضبوطی عطا کر دی جاتی ہے جو اس کے قدموں کو رب کے رستے پر جما دے ، اسطرح کہ پھر دنیا کی کتنی بھی سخت ہوائیں چلیں اسے گرا نہیں سکتیں، اس رستے سے ہٹا نہیں سکتیں۔۔
لیکن اس راہ پر صرف دکھ ، تکلیف اور محرومیاں ہی نہیں ملتیں بلکہ انسان وقتاً فوقتاً انعام سے بھی نوازا جاتا ہے۔۔ جیسے آج عمر کو نوازا گیا تھا۔ عرصے کے گھُپ اندھیروں اور طوفانوں کے بعد اسکی کشتی کو بھی کنارے لگا دیا گیا تھا۔ اسے آمنہ جیسی ایمان والی، محبت کرنے والی، شرم و حیا والی ایک پردہ دار، خوبصورت بیوی عطا کر دی گئی تھی۔ سعدیہ کو اللہ کے لیے کھو دینے پر اس کو دنیا میں ہی جنت سی دے دی گئی تھی۔ عمر کو کبھی کبھی لگتا تھا جیسے اللہ نے اسکی ساری فِیلِنگز کو سمیٹ کر ایک انسان کا رُوپ دے دیا ہو، آمنہ کے نام سے۔ جیسے وہ حقیقتاً کوئی انسان نہیں تھی بلکہ عمر کی ضرورتوں کا جوابی عکس، اسکی آنکھوں کی ٹھنڈک، اسکی روح کا سکون۔۔
جبکہ دوسری جانب، سعدیہ، اسے ٹھُکرا دینے پر آج بھی کنواری بیٹھی تھی۔
وہ شاید بھول گئی تھی کہ جسے ایک داڑھی سمجھ کر ٹھُکرا رہی تھی، وہ محض ایک داڑھی نہیں تھی، بلکہ سنتِ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تھی۔ اصل میں توہین اس نے عمر کی نہیں کی تھی بلکہ اللہ اور اسکے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی کی تھی۔ اور یہ کوئی چھوٹا جُرم نہیں تھا۔ سعدیہ کی طرح آج کتنے ہی نام نہاد مسلمان داڑھی، پردہ، ٹخنوں سے اوپر پائنچے اور دین کی دوسری کئی باتوں کے لیے کتنے آرام سے نفرت آمیز رویے کا اظہار کرتے رہتے ہیں، ان پر عمل کرنے والوں کا مزاق اُڑاتے رہتے ہیں۔۔ یہ سوچے بِنا کہ ان کا یہ سب کرنا انکو تباہی کے کس کس گڑھے میں پھینکتا جا رہا ہے، انھیں تباہ و برباد کرتا جا رہا ہے۔۔ زندگی سے سکون ایسے ہی نہیں چھِن گیا ایسے لوگوں کے !!

*نبی کے صحابہ کے رستے پہ چل کے*
*دلوں کا سکوں ہم نے حاصل کیا ہے*
*لگا ہے نشہ جب سے جنت کا ہم کو*
*اُچاٹ اپنا جی اس جہاں سے ہوا ہے۔۔*

#جنت

Tmam ehl e Islam ko eid ul fitar mubarik ho.. R
15/06/2018

Tmam ehl e Islam ko eid ul fitar mubarik ho..

R

Admin
16/05/2018

Admin

زندگی کی دوڑ میںتجربہ کچا ہی رہ گیاھم سیکھ نہ پائے فریباور دل بچہ ہی رہ گیابچپن میں جہاں چاھا ھنس لیتے تھےجہاں چاھا رو ل...
15/05/2018

زندگی کی دوڑ میں
تجربہ کچا ہی رہ گیا
ھم سیکھ نہ پائے فریب
اور دل بچہ ہی رہ گیا
بچپن میں جہاں چاھا ھنس لیتے تھے
جہاں چاھا رو لیتے تھے
پر اب
مسکرانے کو تمیز چاھئے
اور آنسوؤں کو تنہائی
ھم بھی مسکراتے تھے کبھی بے پرواہ انداز میں
دیکھا ھے آج خود کو کچھ پرانی تصویروں میں
چلو مسکرانے کی وجہ ڈھونڈتے ھیں
تم ھمیں ڈھونڈو
ھم تمھیں ڈھونڈتے ھیں
Admin

Address

Gujranwala
52250

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Wasif Ali Gujar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Wasif Ali Gujar:

Share

Our Services

At "The Production House & Event Planners"

we are focused on providing Photography, Cinematography, Sound, Lighting and all services related to any event with the highest levels of customer satisfaction – we will do everything we can to meet your expectations.

With a variety of offerings to choose from, we’re sure you’ll be happy working with us. Look around our website and if you have any comments or questions, please feel free to contact us. We hope to see you again! Check back later for new updates to our website. There’s much more to come!


Other Gujranwala event planning services

Show All