Mustanser jalali soharwardi

Mustanser jalali soharwardi اللہ پاک آپ کو خوش رکھے آمین�
(3)

Inshallah Hazri ho gi 03442682108
23/09/2024

Inshallah Hazri ho gi
03442682108

INSHALLAH ❤️❤️Mustanser Jalali Soharwardi 03442682108
15/03/2024

INSHALLAH ❤️❤️
Mustanser Jalali Soharwardi
03442682108

22/02/2024
04/07/2023
25/06/2023
بسمہ اللہ الرحمن الرحیم *”فصاحت کا سفر“*انسان کا  تعلق خواہ  کسی بھی شعبے سے کیوں نہ ہو اس کی زندگی میں بہت سے لمحات و و...
19/05/2023

بسمہ اللہ الرحمن الرحیم
*”فصاحت کا سفر“*
انسان کا تعلق خواہ کسی بھی شعبے سے کیوں نہ ہو اس کی زندگی میں بہت سے لمحات و واقعات ایسے آتے ہیں جنہیں وہ سمجھتا کہ دوسروں تک اپنے مشاہدات اور تجربات کو پہنچایا جائے تاکہ وہ مشاہدات اور تجربات دوسروں کیلیے مشعلِ راہ ہوں
اسی طرح ایک نعت خواں جو مختلف ممالک میں نعت خوانی کے حوالے سے سفر کرچکا ہو اس کی زندگی میں بھی بہت سے نشیب و فراز آتے ہیں اور اگر وہ نعت خواں عالمی شہرت یافتہ ہو تو اس کے مداح اس کے چاہنےوالے اس کی ذاتی زندگی کے بارے میں اور مختلف ممالک میں پیش آنے والے یادگار لمحات کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں
خاص طور پر ایک ایسے نعت خواں جنہیں نعت خوانی وراثت میں ملی ہو اور جن کی آنکھ آقا علیہ الصلوۃ و السلام کی تعریف و توصیف کے ماحول میں کھلی ہو جن کی گھٹی میں ہی محبتِ رسولؐ ،محبتِ اہلِ بیتؑ ، محبتِ صحابہ ؓ اور محبت اولیاءاللہؒ پلائی گئی ہو جن کو بچپن میں ہی ان کے دادا مرشد مجدد سلسلہ عالیہ سہروردیہ حضرت ابو الفیض سید قلندر علی شاہ سہروردیؒ جیسے ولیِ کامل نے فرمایا ہو *” یہ بچہ دنیا کے مشرق و مغرب میں بولے گا“* اور جن کی پہچان ہی *”پنجتن کا غلام“* ہو میری مراد لاکھوں کروڑوں دلوں کی دھڑکن *عالمی شہرت یافتہ نعت خواں الحاج قاری پیر سید محمد فصیح الدین سہروردی شاہ صاحب* ہے

میں قبلہ شاہ صاحب کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں کہ جنہوں نے اپنی تصنیف *” فصاحت کا سفر“* میں اپنی زندگی کے مشاہدات و تجربات کو قلمبند کیا جسے پڑھ کر نہ صرف نئے ابھرتے ہوئے نعت خواں حضرات بلکہ دنیا کے خواں کسی بھی شعبے سے تعلق کیوں نہ ہو رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں
چونکہ قبلہ شاہ صاحب نے ایم اے جرنل ازم کیا ہے تو آپ صحافت کے شعبے سے بھی منسلک رہیں ہیں اور آپ نے دنیا کے *27 ممالک* میں نعت خوانی کےحوالے سے سفر کیاہے قبلہ شاہ صاحب نے اپنی تصنیف *” فصاحت کا سفر“* میں نعت خوانی کے حوالے سے اور اپنے بچپن سے صحافت کےدور تک اور صحافت کے دور سے لیکر دنیا کے *15 ممالک* میں پیش آنے والے واقعات کو قلمبند کرنے کے ساتھ ساتھ *سلسلہ عالیہ سہروردیہ* کے حوالے سے بھی بہت سی معلومات کا خزینہ پیش کیا ہے
*”فصاحت کا سفر“* میں قبلہ شاہ صاحب نے بہت سے موضوع پر تحریر فرمایا ہے لیکن کچھ موضوع عطائی ہیں جو قبلہ شاہ صاحب کو ان کے والد محترم ، استاد محترم و پیر ومرشد *حضرت علامہ مولانا سید محمد ریاض الدین سہروردیؒ* نے خواب میں عطا فرمائے اور کچھ موضوعات پر تحریر فرمانے سے آپ کے والد، استادو پیرومرشد حضرت علامہ مولانا سید محمد ریاض الدین سہروردیؒ نے منع فرما دیا
قبلہ شاہ صاحب نے جس عنوان پر تحریر فرمانا ہوتا تھا تو اس کا سلوگن اکثر اس فقیر سے بنواتے
اس بات کا میں عینی شاہد ہوں آپ نے بہت سے موضوعات کے سلوگن ایسے بھی بنوائے جن پر آپ نے تحریر نہیں فرمایا ، عطائی موضوعات کے حوالے سے دو موضوع کے عنوان آپ کے گوش گزار کرتا ہوں
الحمدءاللہ،19جنوری 2023 کو میں اور میرے چھوٹے بھائی واصف علی سہروردی الحسینی نے قبلہ شاہ صاحب اور بی بی جی حضور کے ہمراہ عمرہ ادا کرنے کی سعادت حاصل کی عمرہ ادا کرنے کے بعد قبلہ حضور شاہ صاحب کو ہم ان کے ہوٹل میں چھوڑ کر اپنے ہوٹل میں چلے گئے رات کو ہم دوبارہ قبلہ شاہ صاحب کے ہوٹل میں گئے آپ فرمانے لگے بیٹا عمر سہروردی قبلہ ابا جیؒ خواب میں تشریف لائے تھے آپ نے موضوع عطا فرمایا ہے ” ربِ کعبہ کےحضور“
اسی طرح 20 جنوری 2023کو قبلہ شاہ صاحب نے مسجدِ نبوی میں گنبدِ خضراء کےسامنے تحریر فرما کر میرے وٹس اپ پر سینڈ کردیا اور فرمایا بیٹا عمر سہروردی آپ یہ اپنے وٹس پر محفوظ کرلو پھر رات کو اس موضوع کو مکمل کرکے اپنے فیس بک پیج پر شئیر کریں گے
رات کو جب ہم آپ کے ہوٹل میں گئےتو قبلہ شاہ صاحب فرماتے عمر سہروردی قبلہ ابا جیؒ خواب میں تشریف لائےتھے آپ نے فرمایا آج مدینہ منورہ میں” حضور کے دیار میں“ کے موضوع پر لکھو
29اپریل 2023 کو قبلہ شاہ صاحب نے مجھے *”فصاحت کا سفر“* بطور تحفہ عنایت فرمائی جس پر ان کا میں بے حد ممنون و مشکور ہوں آپ یقین جانیے ابھی تک میں نے جتنا ” فصاحت کا سفر“پڑھا ہے مجھے تو یہ *”تصوف کا سفر“* ، *”روحانیت کا سفر“* ، *”علم و ادب کا سفر“* محسوس ہوا ، جس کی حلاوت روح تک محسوس ہوئی اور اس کا اثر آنکھوں کے غسل کی شکل میں نمودار ہوا
اسے پڑھ کر محبتِ رسولؐ ، محبتِ اہلِ بیتؑ اور محبت اصحابہ ؓ و محبت اولیاء اللہؒ کے ساتھ ساتھ انسانیت سے محبت کا بھی درس ملتا ہے
اللہ تبارک و تعالیٰ سے دعا ہے کہ اللہ کریم اپنے محبوبِ کریمؐ کے تصدق اس *” فصاحت کا سفر“* کو اپنی بارگاہ بیکس پناہ میں شرف قبولیت عطا فرمائے اور قبلہ شاہ صاحب کو صحت و تندرستی کے ساتھ لمبی عمر عطا فرمائے تاکہ آپ اپنی خوبصورت و سوزو گداز بھری آواز سے ہمارے قلوب و اذہان کو عشقِ رسولؐ سے منور فرماتے رہیں اور یہ *”فصاحت کا سفر “* جاری و ساری رہے۔آمین بجاہ سید المرسلین و خاتم النبین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
از قلم:
محمدعمرسہروردی الحسینی
3 -مئی 2023
خمیس مشیط (سعودی عرب)

پیر طریقت رہبر شریعت سید فصیح الدین سہروردی کی کتاب فصاحت کا سفر کی تقریب رونمائی کی تقریب میں حاضری کا شرف حاصل ہوا۔
22/04/2023

پیر طریقت رہبر شریعت سید فصیح الدین سہروردی کی کتاب فصاحت کا سفر کی تقریب رونمائی کی تقریب میں حاضری کا شرف حاصل ہوا۔

03/04/2023

Address

Sohal Khurad
Gujrat

Telephone

+923442682108

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mustanser jalali soharwardi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share


Other Performance & Event Venues in Gujrat

Show All