Daily Update Pakistan

Daily Update Pakistan Abid Ali Hanif (official)

26/01/2025

کون کہتا ہے کہ کیڑا صرف امرود میں ہوتا ہے۔😂

25/01/2025

Thought of the day

السلام علیکم ورحـــــــمةالله وبركآته

بسم الله الرحمن الرحيم

اللَّهُمَّ صَلِِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَّ عَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَّ عَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيد.

تمہارا مقام وہی ہے جہاں اللہ نے تمہیں مصروف رکھا ہے
اگر تم یہ جاننا چاہتے ہو کہ اللہ کے نزدیک تمہارا مقام کیا ہے، تو دیکھو وہ تمہیں کس کام میں مشغول رکھتا ہے:
اگر وہ تمہیں ذکر میں مشغول رکھے، تو جان لو کہ وہ تمہیں یاد رکھنا چاہتا ہے۔
اگر تمہیں قرآن میں مصروف کرے، تو سمجھ لو کہ وہ تم سے ہمکلام ہونا چاہتا ہے۔
اگر تمہیں نیک اعمال میں مصروف کرے، تو جان لو کہ وہ تمہیں اپنے قریب کرنا چاہتا ہے۔
اگر دنیاوی معاملات میں الجھائے تو یہ سمجھو کہ تمہیں دور کر رہا ہے۔
اے اللہ پاک ہمیں نمازیں باجماعت اور روزانہ قرآن مجید پڑھنے اور سمجھ کر اس پر عمل کرنے، کثرت سے درود شریف اور استغفار پڑھنے اور دوسروں کے کام آنے کی توفیق عطا فرما۔

آمین ثم آمین

Have a wonderful day.
Take care of yourself, family and people around you.

Click on the link: https://youtu.be/N_jolWHzfIIسورۃ محمدآیت نمبر: 03درس کا بنیادی عنوان(حق اور باطل کے درمیان جنگ ناگزی...
25/01/2025

Click on the link: https://youtu.be/N_jolWHzfII

سورۃ محمد
آیت نمبر: 03

درس کا بنیادی عنوان
(حق اور باطل کے درمیان جنگ ناگزیر ھے )

درس کے اہم نکات
نمبر1: حزب الشیطٰن کا مرکز باطل نظام ۔
نمبر2: حزب اللہ کا مرکز اللہ ربّ العزت اور عادلانہ نظام ۔
نمبر3: حزب اللہ کا پروگرام پوری انسانیت کے لئے ھے اور اس کا تاریخی تسلسل ھے۔

درس کا بنیادی عنوانحق اور باطل کے درمیان جنگ ناگزیر ھےدرس کے اہم نکاتنمبر1: حزب الشیطٰن کا مرکز باطل نظام ۔نمبر2: حزب اللہ کا مرکز اللہ ربّ العزت اور عادلانہ...

25/01/2025

اسلام اباد کچہری میں وکلا کی لڑائی کا خوبصورت اور دلکش انداز🤣

25/01/2025

اطلاع عام E چالان اسلام آباد

اسلام آباد پولیس سگریٹ نوشی کرنے والے خبردار اب دوران ڈرائیونگ سیگریٹ پینے پر بھی چالان ہوگا
اسلام آباد میں نئے ٹریفک قوانین متعارف کرانے کا فیصلہ 3 بار چالان کے بعد لائسنس معطل کردیا جائے گا
ڈرائیور کہ ساتھ فرنٹ سیٹ پر بیٹھنے والے کو بھی سیٹ بیلٹ باندهنا لازم ہوگا

25/01/2025

پٹرول کی بجائے بیماریوں کی بڑی وجہ الٹرا پروسیسڈ مصنوعات پر ٹیکس کیوں نہیں۔
الٹرا پروسیسڈ مصنوعات پر ٹیکس ٹرپل کامیابی ہوگی۔ ریونیو بھی ملے گا، بیماریوں میں کمی ہوگی اور بیماریوں پر ہونے والے اخراجات میں بھی کمی آئے گی۔ ثناء اللہ گھمن۔

اسلام آباد (رپورٹ عمران احمد شیخ)پاکستان میں غیر متعدی امراض (NCDs) کا پھیلاؤ وبا کی شکل اختیار کرتا جا رہا ہے۔جس کی وجہ سے ذیابیطس، موٹاپے، دل، گردے کی بیماریوں اور بعض قسم کے کینسر میں اضافہ ہو رہا ہے۔ پاکستان میں 60 فیصد اموات ان غیر متعدی بیماریوں کی وجہ سے ہوتی ہیں۔ الٹرا پروسیسڈ مصنوعات کی کھپت اس قومی صحت کی ہنگامی صورتحال میں اہم کردار ادا کرنے والے عنصر میں شامل ہے۔ پاکستان میں 41 فیصد سے زائد بالغ افراد یا تو موٹے یا زیادہ وزن کا شکار ہیں۔ مزید برآں، اس وقت 33 ملین سے زیادہ لوگ ذیابیطس کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں، مزید 10 ملین اس بیماری کی نشوونما کے دہانے پر ہیں۔ فوری پالیسی مداخلتوں کے بغیر، 2045 تک ذیابیطس کے شکار افراد کی تعداد 62 ملین تک بڑھنے کا امکان ہے۔ ان کے استعمال میں کمی کو روکنے کے لیے دنیا بھر سے ثابت شدہ سب سے پہلا اور موئثر ہتھیا ر ان پر ٹیکسوں میں اضافہ ہے۔ حکومت نے حالیہ دنوں میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے جس سے عام پاکستانی جو پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں بری طرح متاثر ہوں گے۔ اس کی بجائے حکومت کو الٹرا پراسیسڈ فوڈز اور میٹھے مشروبات پر ٹیکس بڑھانا چاہیے تاکہ جو ریونیو حکومت پٹرول پر ٹیکس لگا کر حاصل کرنا چاہتی ہے وہ ادھر سے حاصل ہوگا بلکہ اس سے بیماریوں میں بھی کمی آئے گی جو ملک کے لیے ایک جیت کی صورت حال ہو گی۔ اس کا اظہار پریس کانفرنس میں کیا گیا جس کا اہتمام پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) اور اِن بیماریوں پر کام کرنے والی تنظیموں ہارٹ فائلز، پاکستان یوتھ کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر چینج ایڈوکیٹس (PYCA)، سینٹر فار پیس اینڈ ڈیولپمنٹ انیشیٹو (CPDI)، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن، پاکستان اکیڈمی آف فیملی فزیشن، آل پاکستان کڈنی ویلفیئر ایسوسی ایشن،ڈایابیٹک ایسوسی ایشن ااف پاکستان ، پاکستان نیوٹریشن اینڈ ڈائیا ٹیٹک سوسائٹی نے اسلام آباد کے ایک مقامی ہوٹل میں کیا گیا۔
جنرل سیکرٹری پناہ، جناب ثناء اللہ گھمن نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ صحت عامہ کو کاروباری مفاد پر ترجیح دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ایسا ملک ہے جہاں روزانہ 2200 لوگ غیر متعدی امراض اور1100 سے زیادہ لوگ ذیابیطس اور اس کی پیچیدگیوں کی وجہ سے مرتے ہیں اور ہر ایک منٹ بعد ہارٹ اٹیک کی وجہ سے اموات ہو رہی ہیں اور یہ ہی حالات کینسراور گردے کی بیماریوں کے ہیں۔ پاکستان میں 41 فیصد سے زیادہ بالغ افراد یا تو موٹے یا زیادہ وزن کا شکار ہیں۔ جس کی بڑھی وجہ الٹرا پروسیسڈ مصنوعات کا استعمال ہے۔ ملک میں بڑھتے ہوئے این سی ڈیز کی شرح ایک خطرناک وبا کی شکل اختیار کر رہی ہے۔ حکومت دنیا سے سکتے ہوئے الٹرا پروسیسڈ مصنوعات کی کھپت کو کم کرنے کے لیے ان پر ٹیکس لگا ئے جس پر کوئی ٹیکس نہیں ہے جبکہ حکومت نے حال ہی میں پیٹرول پر ٹیکس بڑھایا ہے جس کے نتیجے میں روز مرہ کی اشیاء، ادویات اور دیگر ضررویاتِ زندگی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
ڈاکٹر صباء امجد نے حکومت پر زور دیا کہ ''الٹرا پروسیسڈ فوڈز پر ٹیکس لگانا حکومت اور ملک کے لیے تین طرح کامیابی ہے کیونکہ اس سے نہ صرف زیادہ مطلوبہ ریونیو ملے گا بلکہ بیماری کے بوجھ کو بھی کم کرے گا اور پیداوار میں اضافہ ہوگا۔
سکواڈرن لیڈر ریٹائرڈ غلام عباس نے کہا کہ الٹرا پروسیسڈ پروڈکٹس، غیر صحت بخش اضافی اشیاء، چینی، نمک اور مصنوعی اجزاء سے لدی ہوتی ہیں جس کی وجہ سے موٹاپے، ذیابیطس اور دیگر دائمی بیماریوں میں بڑھی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ ان مصنوعات پر ٹیکس لگانے سے نہ صرف حکومت کو محصول ملے گا بلکہ صحت عامہ کے نظام پر بڑھتے ہوئے تناؤ کو کم کرنے اور صحت مند غذا کی حوصلہ افزائی کرکے صحت مند غذا کے استعمال کو بھی فروغ ملے گا۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ پیٹرول پر ٹیکس بڑھانے کے بجائے الٹرا پروسیسڈ فوڈ اور بیوریج پراڈکٹس کو ہدف بنا کر اپنی ٹیکس لگانے کی ترجیحات کو تبدیل کرے اور حکومت پر زور دیا کہ وہ کارپوریٹ مفادات کی بجائے صحت عامہ کو ترجیح دے اور غیر صحت مند UPPs پر فوری طور پر زیادہ ٹیکس لگائے۔

25/01/2025

Thought of the day

السلام علیکم ورحـــــــمةالله وبركآته

بسم الله الرحمن الرحيم

اللَّهُمَّ صَلِِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَّ عَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَّ عَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيد.

زندگی میں، آپ یہ جان جائیں گے کہ ہر شخص کا ایک خاص کردار ہوتا ہے جو آپ سے ملتا ہے:
کچھ لوگ آپ کو کامیابی کی طرف لے جائیں گے.
کچھ آپ سے محبت کریں گے.
کچھ آپ کا امتحان لیں گے.
کچھ آپ کو استعمال کریں گے.
کچھ آپ کو مایوس کریں گے.
کچھ آپ کو وہ سبق سکھائیں گے جو آپ زندگی بھر نہیں بھولیں گے.اور سب سے اہم وہ ہیں جو آپ میں موجود بہترین خوبیوں کو سامنے لائیں گے۔اور آپ کبھی بھی دل چھوٹا نہ کریں۔حالات چاہے جیسے بھی ھوں۔اپنا حوصلہ قائم و دائم رکھیں۔زندگی کی خامیوں سے سبق حاصل کریں اور اپنی منزل کی جانب بڑھیں۔
اے اللہ پاک ہمیں نمازیں باجماعت اور روزانہ قرآن مجید پڑھنے اور سمجھ کر اس پر عمل کرنے، کثرت سے درود شریف اور استغفار پڑھنے اور دوسروں کے کام آنے کی توفیق عطا فرما۔

آمین ثم آمین

Have a wonderful day.
Take care of yourself, family and people around you.

25/01/2025

*شاہدرہ موڑ پر شیل پیٹرول پمپ پر کھڑے ایل پی جی گیس سے بھرا کنٹینر سے شدید گیس لیکیج ہونے کے باعث خوفناک حادثہ
دھماکہ سے قبل اور دھماکے کے بعد کی فوٹیج کئی لوگ زندہ جل گئے*

25/01/2025
24/01/2025

خدارا اپنے بچوں کا خاص خیال رکھیں 🙏🏼😔

22/01/2025

راولپنڈی محلہ جان کالونی گلشن ظہیر میں ڈکیتی کی واردات۔۔۔۔۔
زیورات مت پہنیں پیسے کم رکھیں گلیوں میں یہ وارداتیں بہت زیادہ ہو رہی ہیں

15/01/2025

امریکہ میں اگ کے بعد طوفان بھی شروع ہو چکا ہے اللہ پاک اپ سب کو معاف کرے

25/09/2024

Shahzaib Rind world champion 👏🇵🇰❤️

ہم اخلاقی طور پر کتنی گری ہوئی قوم ہیں۔ کل صبح آٹھ بجے نواز شریف یونیورسٹی ملتان میں مناہل نام کی لڑکی (جو کہ بائیک پر ی...
24/09/2024

ہم اخلاقی طور پر کتنی گری ہوئی قوم ہیں۔ کل صبح آٹھ بجے نواز شریف یونیورسٹی ملتان میں مناہل نام کی لڑکی (جو کہ بائیک پر یونیورسٹی آتی تھی) کا یونیورسٹی بس سے ایکسیڈنٹ ہوا جس میں ساری غلطی بس ڈرائیور کی تھی۔ مناہل موقع پر ہی اللّٰه کو پیاری ہو گئی۔ اس کے بعد تین چار گھنٹوں تک مناہل کی لاش روڈ پر پڑی رہی ہسپتال تو دور کسی کو ہاتھ تک لگانے نہیں دیا گیا اور نہ ہی لاش کے قریب جانے دیا گیا۔ یونیورسٹی سکیورٹی افسران نے کہا کے جب تک وائس چانسلر نہیں آتا تب تک کوئی لاش کے پاس نہیں جائے گا۔ وی سی صاحب پہنچے تو لواحقین کو بلیک میل کیا گیا کہ وہ لاش اس شرط پر دیں اگر یونیورسٹی انتظامیہ پر کوئی کاروئی نہ کی جائے اور اس کو محض ایک حادثہ سمجھ لیا جائے۔ اور وی سی صاحب نے پوری یونیورسٹی کو ایک ہفتہ کے لیے چھٹی دے دی اور باسٹلز بھی خالی کروا دیے کہ یونیورسٹی میں کسی قسم کا پروٹیسٹ نہ ہو۔ جتنا تعلیمی اداروں میں پڑھے لکھے جاہل بیٹھے ہیں شائد ہی کہیں اور ہوں۔

23/09/2024

*ویڈیو بنانے والے کو سلام*

*کراچی سے منشیات کو پاک کرنے کا عزم۔ پی کر ختم کریں گے۔۔۔۔ پولیس اور منشیات فروشوں کا گٹھ جوڑ بے نقاب*

Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard! Adeel Ahmed, Muhammad Shafaqat, Aamir Shah, Malik Kashi, ...
22/09/2024

Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard! Adeel Ahmed, Muhammad Shafaqat, Aamir Shah, Malik Kashi, Muhammad Moazam Shahid, Raju Umer, Manawar Khan, Shan Ansari, Nabeel Ahmed, Mehar Habib Mehar Habib, Kausar Mahmood, Taimoor Shafique

Address

Islamabad

Telephone

+923345440201

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Update Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Daily Update Pakistan:

Videos

Share