Fatima's Kitchen

Fatima's Kitchen Our Motto is to provide you with the Best Quality and Quantity of Food at Highly Economical Prices.

کتے کوبھی آرام کرنا ہے سبزی نرم اور گرم بستر لگ رہی تھیاب دکاندار کا ایمان جاگے گا تو غالباً نہیں کہ اسے پھینک دے ۔ تو ی...
11/12/2024

کتے کوبھی آرام کرنا ہے
سبزی نرم اور گرم بستر لگ رہی تھی
اب دکاندار کا ایمان جاگے گا تو غالباً نہیں کہ اسے پھینک دے ۔
تو یہ ہم جیسے کمزوروں کے دسترخوان پر سجیے گی
اور ہم کھا کر کہیں گے واہ آج کی سبزی بہت مزے دار تھی🤣🤣🤣

ٹماٹر میں سوراخ، سانپ اور سوشل میڈیا!! تحریر: ڈاکٹر حفیظ الحسن پچھلے کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ وائرل ہو رہی ہے ...
05/12/2024

ٹماٹر میں سوراخ، سانپ اور سوشل میڈیا!!

تحریر: ڈاکٹر حفیظ الحسن

پچھلے کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ وائرل ہو رہی ہے جس میں بتایا جا رہا یے کہ اگر ٹماٹروں میں اس طرح کے سوراخ ہوں تو انکے استعمال سے موت واقع ہو سکتی ہے۔۔ اس دعوے کے مطابق یہ سوراخ سانپ کے کاٹنے سے ٹماٹر میں بنتے ہیں اور یوں اس میں زہر پھیل جاتا یے۔

یہ بات بالکل غلط اور بے بنیاد یے۔ سانپ بیچارے کے پر دادوں کو بھی پتہ نہیں ہو گا کہ ٹماٹر کاٹ کے انسان مارنے ہیں۔ (ویسے کاش کہ جو یہ جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہوتے ہیں ، انہیں کاٹ کر سانپ مار ہی دے تو دھرتی سے بائیو ماس کم ہو)
خیر تو دراصل ٹماٹر میں یہ سوراخ ٹماٹر کے ہی ایک کیڑے جسے tomato weeveil کہتے ہیں سے ہوتا ہے۔ یہ کیڑا بہت سے انسانوں میں کیڑے کی طرح ٹماٹر کو خراب کر دیتا ہے۔ یہ کیڑا لاروا سٹیج پر ٹماٹر کے پتوں اور پھل میں سرنگ بنا کر اس میں گھس جاتا ہے اور اس سے ٹماٹر کی فصل کو نقصان پہنچتا ہے۔ ٹماٹر کے کسان اس کیڑے سے بخوبی واقف ہوتے ہیں اور اس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اپناتے ہیں تاہم مکمل طور پر ٹماٹر کی فصل کو اس کیڑے سے بچانے کے امکانات نہیں ہوتے لہٰذا کبھی کبھار منڈی یا دکانوں پر آپکو کیڑا زدہ ٹماٹر نظر آ جاتے ہیں۔۔
یاد رہے کہ سانپ زیادہ تر کیڑے اور دیگر حشرات یا چھوٹے جانور کھاتے ہیں، پودے نہیں۔

اگر آپکے سبزی کے تھیلے میں اس طرح کے سوراخ زدہ ٹماٹر آ جائیں تو اس حصے کو کاٹ کر اور ٹماٹر کو اچھی طرح سے دھو کر باقی حصے کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اور اگلی مرتبہ دوکاندار کو آپ کہہ سکتے ہیں کہ خراب ٹماٹروں کو سائڈ پر کر دیا کرے ورنہ جس تیزی سے یہ سانپ والی غلط خبر سوشل میڈیا پھیل رہی ہے ، کوئی ںعید نہیں کہ کوئی دوکاندار بیچارہ کسی فوڈ پائزننگ یا دوسرے کیس میں پہلے سے ناخوش عوام کے ہتھے چڑھ کر عالمِ ارواح پہنچ جائے۔ لہٰذا کوئی بھی خبر پھیلانے سے قبل تھوڑی تحقیق کر لیا کریں۔

شکریہ

یہ دائمی جدائی بھی کتنی کربناک ہوتی ہے🥺محمد 17 سالہ عربی خوبرو نوجوان طالب علم ،کچھ دن پہلے ایک ٹریفک حادثے میں ان کا ان...
04/12/2024

یہ دائمی جدائی بھی کتنی کربناک ہوتی ہے🥺
محمد 17 سالہ عربی خوبرو نوجوان طالب علم ،کچھ دن پہلے ایک ٹریفک حادثے میں ان کا انتقال ہوتا ہے،محمد کے سکول انتظامیہ کو اس بات کا علم نہیں ہوتا وہ چند دن بعد محمد کے والد کے نام نوٹس بھیجتے ہیں کہ آپ کا بچہ کئی دنوں سے سکول نہیں آ رہا ہم آپ سے ملتمس ہیں کہ محمد کے سکول نہ آنے کا معقول عذر پیش کریں تاکہ ہمیں ان کے نمبروں میں کمی نہ کرنا پڑے -

بچے کا والد نوٹس کا یوں جواب لکھ بھیجتے ہیں کہ ہر آنکھ اشکبار ہوتی ہے،بے شک جواں سال بیٹے کی جدائی کا دکھ باپ کو بوڑھا کر دیتا ہے-

عرب سوشل میڈیا پر یہ نوٹس خوب گردش کر رہا ہے لوگ رنجیدہ ہیں،باپ کے جواب میں جہاں بیٹے کے بچھڑنے کا غم چھلک رہا ہے وہی دعاؤں کی سوغات بھی ہے یہ عربوں کا خاصہ ہے کہ ان کے ہاں خوشی غمی دونوں میں دعائیہ کلمات کا استعمال بکثرت ملتا ہے -

پیارے مدیر اور اساتذہ کرام !

احترام اور محبتوں بھرا سلام

یہ بات آپ کے علم میں لانا چاہتا ہوں کہ میرا بیٹا میرے دل کا ٹکڑا دنیا سے چھپ گیا ہے

وہ رفیق اعلی اور اللہ ارحم الراحمین سے ملنے چلا گیا ہے

آہ کہ میں کتنی تمنا کر رہا ہوں کہ وہ بستر پر سوئے ہوتے میں اسے سکول کیلئے جگاتا اور تیار کرتا -

جس طرح میں پہلے کرتا تھا اور آپ لوگوں کی طرح میں بھی اسے زندہ سمجھتا -

اللہ تعالی ہمیں اور اسے معاف فرمائے،بغیر حساب کتاب و عذاب اپنی اعلی جنتوں میں داخل کرے اور نیک لوگوں کی جگہوں تک پہنچا دے -

اگر آپ نے غیر حاضری کی وجہ سے اس کے نمبرز کاٹے ہیں تو اپنی نیک دعاؤں کے ذریعے اعلی علیین میں ان کے نمبرز بڑھا دیں،یاد رکھیں وہ آج بھی آپ کا روحانی بیٹا ہے اگرچہ وہ ہمیں چھوڑ کر جا چکا ہے -

میں جانتا ہوں آپ کی طرف سے یہ نوٹس لا علمی میں آیا لیکن اس نے میرے زخم تازہ کیے میرے بچے کے دوستوں اور اساتذہ کو سلام دیجئے ،اسکی کرسی کو سلام دیجئے جس پر وہ بیٹھتا تھا -
اس ڈیسک کو سلام دیجئے جس پر وہ کتابیں رکھتا تھا -
سکول کی دیواروں اور گوشوں کو سلام دیجئے جہاں اس کی خوشبو رچی بسی ہے -
اسکی کوتاہیوں کو درگزر کیجئے -
اس کے اساتذہ اور دوستوں سے اس کیلئے معافی کی درخواست کیجئے -

اللہ تعالی ہمیں اس کے ساتھ ملائے “عظیم قدرت والے بادشاہ کے حضور سچ کی مجلس میں ہوں گے۔”

سلام اور محبت قبول کیجئے

بچے کا والد عبدالرحمن احمد

اردو قالب :
بقلم فردوس جمال

چکن ریشمی کباباجزاء:•چکن قیمہ (دو بار گرائنڈ کیا ہو)_____ آدھ کلوا•لہسن ادرک پیسٹ_____ 1 کھانے کا چمچپیاز_____ 1 عدد•کال...
01/12/2024

چکن ریشمی کباب
اجزاء:
•چکن قیمہ (دو بار گرائنڈ کیا ہو)_____ آدھ کلوا
•لہسن ادرک پیسٹ_____ 1 کھانے کا چمچ
پیاز_____ 1 عدد
•کالی مرچ (کٹی ہوئی ) _____آدھ چائے کا چمچ
•ہری الائچی (بیج کٹے ہوئے) _____ 1 تہائی چائے کا چمچ
•سفید زیرہ پاوڈر_____ آدھ چائے کا چمچ
•کالا زیرہ پاوڈر_____ آدھ چائے کا چمچ
•پاپریکا پاوڈر_____ 1 تہائی چائے کا چمچ
•دار چینی پاوڈر_____ 1 تہائی چائے کا چمچ
•سفید مرچ_____ پاوڈر 1 تہائی چائے کا چمچ
•کریم_____ 2 سے 3 کھانے کے چمچ
•دہی_____ 2 سے 3 کھانے کے چمچ
•بیکنگ پاوڈر_____ 1چٹکی
•ہری مرچ (باریک کٹی ہوئی ) _____ 5سے چھ عدد
•تیل_____ 2 سے 3 کھانے کے چمچ
•نمک_____ حسب ذائقہ

ترکیب:
ایک چوپر میں تیل کے علاوہ باقی تمام اجزاء کو اچھی طرح پیس لیں
اب ہاتھوں کو تیل کی مدد سے گریس کرکے قیمہ کو لمبائی میں اسکیور یا راڈ پر لگا کر کباب کی شکل دے دیں

گھر میں لزیذ رشین سلاد بنانے کا أسان طریقہ رشین سلاد بنانے کا طریقہ درج ذیل ہے:اجزاء:آلو – 2 عدد (اُبال کر چوکور ٹکڑوں م...
01/12/2024

گھر میں لزیذ رشین سلاد بنانے کا أسان طریقہ

رشین سلاد بنانے کا طریقہ درج ذیل ہے:

اجزاء:

آلو – 2 عدد (اُبال کر چوکور ٹکڑوں میں کاٹ لیں)

گاجر – 1 عدد (اُبال کر چوکور ٹکڑوں میں کاٹ لیں)

مٹر – 1/2 کپ (اُبلے ہوئے)

سیب – 1 عدد (چوکور ٹکڑوں میں کاٹ لیں)

انناس کے ٹکڑے – 1/2 کپ (ڈبے کے یا تازہ)

مایونیز – 1 کپ

کریم – 1/2 کپ

نمک – حسب ذائقہ

کالی مرچ پاؤڈر – 1/2 چائے کا چمچ

چینی – 1 چائے کا چمچ (اختیاری)

طریقہ:

1. ایک بڑے پیالے میں اُبلے ہوئے آلو، گاجر، اور مٹر ڈالیں۔

2. اس میں کٹے ہوئے سیب اور انناس کے ٹکڑے شامل کریں۔

3. ایک علیحدہ پیالے میں مایونیز، کریم، نمک، کالی مرچ پاؤڈر، اور چینی کو اچھی طرح مکس کریں۔

4. یہ مایونیز اور کریم کا مکسچر سبزیوں اور پھلوں والے پیالے میں ڈالیں اور سب چیزوں کو اچھی طرح مکس کریں تاکہ تمام اجزاء مایونیز کے ساتھ کوٹ ہو جائیں۔

5. سلاد کو کچھ دیر کے لیے فریج میں رکھیں تاکہ یہ ٹھنڈی ہو جائے اور ذائقہ بہتر ہو جائے۔

رشین سلاد تیار ہے۔ اسے ٹھنڈا کر کے پیش کریں۔

〽️ 🅰️ ✍🏻
𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼𓏼
♥️ ♻️ㅤ 📩 📤
ˡᶦᵏᵉ ᶠᵒˡˡᵒʷ ˢᵃᵛᵉ ˢʰᵃʳᵉ

سوشل میڈیا پر دوبارہ ایک پوسٹ گردش کرنے لگی ہے جس میں ایک ٹماٹر دکھا کر لوگوں سے گزارش کی گئی ہے کہ اس طرح کے ٹماٹر نہ ک...
01/12/2024

سوشل میڈیا پر دوبارہ ایک پوسٹ گردش کرنے لگی ہے جس میں ایک ٹماٹر دکھا کر لوگوں سے گزارش کی گئی ہے کہ اس طرح کے ٹماٹر نہ کھائیں کیوں کہ اس کو سانپ نے کاٹ کر زہر ڈالا ہوتا ہے. جبکہ آج تک سانپ کو بھی یہ نہیں پتہ کہ وہ ٹماٹر بھی کھاتا یا کاٹتا ہے. اور لوگ وہی پوسٹ مسلسل سبحان اللہ اور جزاک اللہ بول کر شئر کرتے جا رہے ہیں. کئی احباب نے انباکس رابطہ کر کے حقیقت پوچھی.

یہ بالکل جھوٹ ہے. اس میں کوئی حقیقت نہیں ہے. ٹماٹر میں اس طرح کے سوراخ یا تو کیڑے نے کئے ہوتے ہیں اور یا غذائی قلت کی وجہ سے اس طرح ہوتا ہے.

سانپ ٹماٹر نہیں کھاتا. ایک ویڈیو ایسی وائرل ہوئی ہے جس میں سانپ ٹماٹر پر حملہ کرتا ہے جو در حقیقت ایسا ہے کہ سانپ پر کسی نے ڈنڈا رکھ کر دبایا ہوتا ہے اور سانپ تکلیف کے باعث قریب موجود ٹماٹر پر حملہ کر رہا ہوتا ہے. جب بھی کوئی زہریلا جاندار خطرہ محسوس کر لیتا ہو یا جسمانی تکلیف میں ہو، تب وہ آس پاس موجود ہر چیز کو کاٹنے یا ڈنک مارنے کی کوشش کرتا ہے اور کبھی کبھار ان کوششوں میں خود کو بھی کاٹ لیتا ہے.

اس کے علاوہ اگر آپ سانپ کا زہر پی جاتے ہیں اور آپ کے معدے میں کوئی کھلا زخم نہ ہو تو معدے میں موجود تیزابیت اس زہر کو ختم کر دیتی ہیں. لہٰذا اس طرح کی چیزوں پر یقین نہ کریں اور شئر کرنے سے گریز کریں.

اعزاز احمد، خیبر پختون خواہ ضلع صوابی سے

امرود سے کھانسی کا علاج ۔۔ سرد اور خشک موسم میں بلغم اور خشک کھانسی ایک تکلیف دہ مسئلہ ہے، لیکن لازمی نہیں کہ اس کے لئے ...
26/11/2024

امرود سے کھانسی کا علاج ۔۔

سرد اور خشک موسم میں بلغم اور خشک کھانسی ایک تکلیف دہ مسئلہ ہے، لیکن لازمی نہیں کہ اس کے لئے آپ کو ڈاکٹر کے پاس جانا پڑے اور ڈھیروں روپے خرچ کر کے دوائیوں کا استعمال کرنا پڑے، کیونکہ صرف ایک پھل ہی اس کے علاج کے لئے کافی ہے۔
جی ہاں! وہ پھل ہے امرود، اب امرود کا موسم آگیا ہے تو اس موسم میں اگر کھانسی ہو تو امرود کا استعمال کرنا نہ بھولیں، کھانسی کے علاج کے لئے امرود بہترین ہے یہی وجہ ہے کہ اکثر کھانسی کے شربتوں میں بھی امرود کا استعمال کیا جاتا ہے لیکن اس کا استعمال کس طرح کرنا ہے آیئے ہم آپ کو بتاتے ہیں۔

• کھانسی سے نجات کے لئے امرود استعمال کرنے کا طریقہ
امرود اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتا ہے اس میں وٹامن سی، آئرن، پوٹاشیم، کسیلے الکلائن اور دیگر بہترین غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں، امرود فائبر سے بھرپور ہوتا ہے امرود میں موجود وٹامن سی اور آئرن کھانسی ختم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے کھانسی چاہے خشک ہو یا بلغم والی دونوں ہی طرح کی کھانسی میں امرود فائدے مند ہے۔
لیکن دونوں طرح کی کھانسی کو دور کرنے کے لئے اس کے استعمال کے طریقے بھی الگ الگ ہیں۔

• خشک کھانسی کے لئے امرود کا استعمال
خشک کھانسی میں گلا، حلق اور زبان مستقل خشک رہتا ہے، ایسے میں بار بار پھندا بھی لگتا ہے اور پیاس کی شدت میں بھی اضافہ ہوتا رہتا ہے، البتہ بار بار خشک کھانسی کی وجہ سے کھانسنے سے گلے میں خراش بھی آ جاتی ہے۔ ایسے میں امرود دھو کر باریک باریک کاٹ لیں اور اس پر دارچینی پاؤڈر اور شہد ڈال کر مکس کریں پھر پانی پی کر یہ امرود کھائیں، امرود کھانے کے آدھے گھنٹے کے بعد تک پانی نہ پیئیں۔

• بلغم والی کھانسی کے لئے امرود کا استعمال
بلغم والی کھانسی سے جہاں سینے، پھیپھڑوں اور گلے میں درد ہوتا ہے وہیں ٹانگوں میں بھی درد ہوجاتا ہے ایسے میں امرود کا استعمال بےحد فائدے مند ہے امرود میں موجود آئرن، وٹامن سی اور خاص طور پر پوٹاشیم بلغم والی کھانسی دور کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اس کے لئے 1 سے 2 امرود دھو کر خشک کر لیں اب اس کو توے پر رکھ کر اتنا بھونیں کہ اس کا چھلکا جل جائے اسے گھماتے رہیں اور سب طرف سے اس کا چھلکا جلا لیں اب اسے کاٹیں اس پر کالی مرچ اور کالا نمک چھڑک کر رات سونے سے پہلے کھا لیں، امرود سے پہلے پانی پی لیں مگر امرود کھانے کے بعد پانی کا استعمال نہ کریں، کھانسی دور ہو جائے گی۔
یہ دونوں ہی طریقے خشک اور بلغم والی کھانسی کے ساتھ ساتھ نزلہ زکام دور کرنے کے لئے بھی مفید ہیں۔
منقول

26/11/2024

**پروفیسر سارہ المتیری کہتی ہیں:
میں یہ نصیحت ان لوگوں کو کرتی ہوں جو 40، 50، 60 سال یا اس سے اوپر کی عمر کو پہنچ چکے ہیں، حتی کہ 80 سال کی عمر تک بھی۔**
اللہ آپ کو فرمانبرداری، صحت، اور عافیت عطا فرمائے۔

1. **پہلی نصیحت:**
ہر سال حجامہ کروائیں، چاہے آپ بیمار نہ ہوں یا کوئی مرض نہ ہو۔

2. **دوسری نصیحت:**
ہمیشہ پانی پیئیں، چاہے پیاس نہ لگے۔ بہت سی صحت کے مسائل جسم میں پانی کی کمی کی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں۔

3. **تیسری نصیحت:**
جسمانی سرگرمی کریں، چاہے آپ مصروف ہوں۔ اپنے جسم کو حرکت دیں، چاہے وہ صرف چلنا ہو یا تیراکی کرنا ہو۔

4. **چوتھی نصیحت:**
کھانے میں کمی کریں۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا، *"آدمی کے لیے چند لقمے ہی کافی ہیں جو اس کی کمر کو سیدھا رکھ سکیں۔"* زیادہ کھانے سے پرہیز کریں؛ اس میں کوئی بھلائی نہیں ہے۔

5. **پانچویں نصیحت:**
جتنا ممکن ہو، گاڑی کا استعمال نہ کریں جب تک کہ ضرورت نہ ہو۔ اپنے مقامات تک چل کر جائیں، جیسے مسجد، دکان، یا کسی سے ملنے۔

6. **چھٹی نصیحت:**
غصے کو پیچھے چھوڑ دیں... غصہ اور فکر آپ کی صحت کو ختم کرتے ہیں اور آپ کی روح کو کمزور کرتے ہیں۔ اپنے آپ کو ایسے لوگوں کے ساتھ رکھیں جو آپ کو سکون دیتے ہیں۔

7. **ساتویں نصیحت:**
جیسا کہ کہا جاتا ہے، "اپنے پیسے کو دھوپ میں رکھو اور خود سایہ میں بیٹھو۔" اپنے آپ کو یا اپنے ارد گرد کے لوگوں کو محروم نہ رکھو—پیسہ زندگی کو سہارا دینے کے لیے ہے، زندگی خود نہیں ہے۔

8. **آٹھویں نصیحت:**
اپنی روح کو کسی کے لیے، کسی چیز کے لیے جسے آپ حاصل نہیں کر سکے، یا کسی بھی چیز کے لیے جسے آپ حاصل نہیں کر سکے، افسوس میں نہ ڈوبنے دیں۔ اسے بھول جائیں—اگر یہ آپ کے لیے مقدر ہوتا، تو یہ آپ کے پاس آجاتا۔

9. **نویں نصیحت:**
عاجزی اختیار کریں، کیونکہ دولت، مرتبہ، طاقت، اور اثر و رسوخ سب غرور کے ساتھ زوال پذیر ہو جاتے ہیں۔ عاجزی آپ کو لوگوں کے قریب لاتی ہے اور اللہ کے ہاں آپ کے مقام کو بلند کرتی ہے۔

10. **دسویں نصیحت:**
اگر آپ کے بال سفید ہو گئے ہیں، تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ زندگی ختم ہو گئی ہے۔ یہ ایک نشانی ہے کہ زندگی کا بہترین حصہ ابھی شروع ہو رہا ہے۔ پر امید رہیں، اللہ کی یاد کے ساتھ جئیں، سفر کریں، اور حلال طریقوں سے لطف اندوز ہوں۔

**آخری اور سب سے اہم نصیحت:**
کبھی بھی اپنی نماز کو نہ چھوڑیں؛ یہ آپ کا جیت کا کارڈ ہے اس زندگی میں اور اس دن جب نہ دولت کام آئے گی اور نہ اولاد۔

اگر آپ کو یہ مفید لگے، تو اسے پھیلائیں۔ اگر نہیں، تو دوسروں کو محروم نہ کریں جو اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ اور ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

نبی کریم ﷺ نے فرمایا، *"جو بھلائی کی طرف رہنمائی کرتا ہے، وہ اس کے کرنے والے کی طرح ہے۔"*

16/11/2024

اتنی نفرت اور حسد💔💔
باپ دو دن سے بیٹی کے نمبر پر ڈسکہ کے نواحی گاؤں کال کر رہا تھا مگر نمبر بند تھا ، وہ گھبرا کر بیٹی کے سسرال چلا آیا اور پوچھا زارا کہاں ہے ؟ فون کیوں بند ہے اس کا ، جبکہ زارا کا دو سال کا بیٹا گھر میں موجود تھا ، ساس اور نندوں نے بتایا دو دن پہلے رات کو کسی آشنا کے ساتھ بھاگ گئی ، موبائل بھی ساتھ لے گئی ۔ ہم تو کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے ، خاموشی سے تلاش کررہے ہیں ۔۔۔
باپ کو یقین نہ آیا ، چار سال پہلے اس نے بہت چاؤ سے اس کا رشتہ اس کی خالہ صغری کے بیٹے قدیر سے کیا ، اور وہ دونوں بہت خوش تھے ، ہاں سگی خالہ اس سے اکثر نالاں رہتی تھی مگر وہ پھر بھی بیٹی کو نباہ اور صبر کی تلقین کرتا رہا ۔ اس نے تلاش گمشدگی کے لیے پولیس کی مدد لی ، پولیس نے سسرالیوں کے بیان لیے ، زارا کی ساس اور نندوں کو شامل تفتیش کیا گیا ، ہر ایک کے بیان میں تضاد موجود تھا ، جس پر پولیس نے ان کو گرفتار کر لیا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ زارا بھاگی نہیں بلکہ 11 نومبر کی رات انہوں اس کو مار کر پھینک دیا تھا۔ اور اس کے شوہر کو بھی یہی بتایا کہ وہ کسی سے رابطے میں تھی اور گھر سے نکل گئی ، جبکہ زارا سات ماہ کی حاملہ تھی ، اس کے ساتھ ننھی جان بھی ماری گئی ۔

جھگڑا کیا تھا؟ وہی ساس بہو کی ازلی چپقلش اور نند بھابی کا بیر ۔۔۔ زارا کی پانچ نندیں تھیں اور قدیر ان کا اکلوتا بھائی ۔۔ اور انہوں نے خود زارا کا رشتہ مانگا اور اپنے ہاتھوں سے رخصت کرکے گھر لائیں ۔ جھگڑا پیسے کا تھا ، ان کا خیال تھا ان کا بیٹا سارا خرچ بہو کے ہاتھ رکھتا ہے جبکہ اسے سب کچھ ماں بہنوں کو دینا چاہیے ، وہ خود زارا کو دیں ۔ انہی جھگڑوں سے تنگ آ کر قدیر اسے اٹلی بھی لے گیا اور کچھ ماہ پہلے سسرال چھوڑ گیا ۔ اس بار ساس اور نندوں نے سوچا کہ زارا کو واپس ہی نہ جانے دیا جائے اور قدیر کی ساری کمائی ہمیں ملے ، پلان کے تحت لاہور سے کسی کو بلایا ، فجر سے کچھ دیر پہلے سوئی ہوئی زارا کے منہ پر تکیہ رکھ کر سانس بند کی اور موت کے حوالے کردیا ۔۔۔ اب مسئلہ لاش کا تھا کہ وہ کہاں کریں ۔۔ اور شناخت کیسے چھپائیں تو سر کو دھڑ سے الگ کرکے چولہے پر جلایا گیا تاکہ نین نقش مسخ ہوجائیں ، پھر جسم کاٹ کر دو الگ الگ بوریوں میں ڈالا ، ایک بوری نہر میں اور ایک دور جھاڑیوں میں پھینک دی ۔ پولیس نے ان کی نشان دہی پر مختلف جگہوں سے جسم کی باقیات برآمد کر لیں ۔
لوگ کہتے ہیں رشتہ اپنوں میں کریں ۔۔ اپنا مارے گا بھی تو چھاؤں میں ڈالے گا۔۔ یہاں تو چھاؤں میں بھی نہیں ڈالا گیا ۔۔۔ اور پھر اپنا ہو ۔۔ تو مارے ہی کیوں ؟؟

💔💔🥹🥹

08/11/2024

°°°الوداع میری بہن °°°

رخصت ہوا تو آنکھ ملا کر نہیں گیا
وہ کیوں گیا ہے یہ بھی بتا کر نہیں گیا

وہ یوں گیا کہ باد صبا یاد آ گئی
احساس تک بھی ہم کو دلا کر نہیں گیا

یوں لگ رہا ہے جیسے ابھی لوٹ آئے گا
جاتے ہوئے چراغ بجھا کر نہیں گیا

بس اک لکیر کھینچ گیا درمیان میں
دیوار راستے میں بنا کر نہیں گیا

شاید وہ مل ہی جائے مگر جستجو ہے شرط
وہ اپنے نقش پا تو مٹا کر نہیں گیا

گھر میں ہے آج تک وہی خوشبو بسی ہوئی
لگتا ہے یوں کہ جیسے وہ آ کر نہیں گیا

تب تک تو پھول جیسی ہی تازہ تھی اس کی یاد
جب تک وہ پتیوں کو جدا کر نہیں گیا

رہنے دیا نہ اس نے کسی کام کا مجھے
اور خاک میں بھی مجھ کو ملا کر نہیں گیا

ویسی ہی بے طلب ہے ابھی میری زندگی
وہ خار و خس میں آگ لگا کر نہیں گیا

شہزادؔ یہ گلہ ہی رہا اس کی ذات سے
جاتے ہوئے وہ کوئی گلہ کر نہیں گیا

*👏خدارا رزق کی بے ادبی نہ کیجیے...**یہ تصویر دیکھ کر مجھے یہ واقعہ یاد آیا:**ابن مبارک رحمہ اللہ نے کہا:**"بنی اسرائیل ک...
04/11/2024

*👏خدارا رزق کی بے ادبی نہ کیجیے...*
*یہ تصویر دیکھ کر مجھے یہ واقعہ یاد آیا:*
*ابن مبارک رحمہ اللہ نے کہا:*
*"بنی اسرائیل کی ایک عورت نے اپنے بچے کی نجاست کو روٹی کے ٹکڑے سے صاف کیا، پھر اس روٹی کے ٹکڑے کو ایک سوراخ میں ڈال دیا۔ اللہ نے اس پر بھوک مسلط کی یہاں تک کہ اس نے وہی ٹکڑا کھا لیا۔"*
*[کتاب الزہد 51/2]*

*آپ کی توجہ اس طرف دلانا چاہتا ہوں کہ*
*اپنے رب کی نعمتوں کا صحیح استعمال کریں*

*ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم گھر میں داخل ہوئے اور ایک روٹی کا ٹکڑا زمین پر پڑا دیکھا۔
*آپ نے اس کے پاس جاکر اسے اٹھایا، صاف کیا اور پھر کھا لیا۔*

*پھر آپ نے فرمایا:*
*"اے عائشہ! اللہ کی نعمتوں کا صحیح استعمال کرو*
*کیونکہ یہ کم ہی کسی گھر سے نکل کر واپس آتی ہیں۔"*
[ابن ماجہ 3353]

*🤲اے اللہ! ہمیں اپنی ظاہری اور باطنی نعمتوں سے نوازے رکھ، اور ہمیں شکر گزار اور حمد کرنے والا بنا*
*اور جو رزق کو ایسی اشکال دیتے ہیں انہیں زوال سے محفوظ رکھ۔*

01/11/2024

سردی کے دن تھے ہر کھانے کے بعد چائے کا دور چلا کرتا تھا۔۔ابھی بھی کھانے سے فارغ ہو کر سب گپ شپ میں مصروف تھے۔ جب وہ چائے بنانے کے لیے اٹھی۔چائے بنانے کے ساتھ ساتھ کچن سمیٹتی جا رہی تھی۔۔۔چائے کو ایک ابال آ چکا تھا۔دودھ اور پتی نے خوبصورت سا رنگ نکالا تھا۔۔۔چائے پک رہی تھی۔۔۔اور چائے کی بھینی بھینی سی خوشبو سردی کا حسن بڑھا رہی تھی۔۔۔
گلی میں آئسکریم بیچنے والے کا مخصوص میوزک بجنے لگا۔۔۔۔اسکی چار سالہ بیٹی بھاگی ہوئی آئی اور آئسکریم خریدنے کے لیے پیسے مانگے۔۔۔۔
اچھا دو منٹ رکو۔۔۔دیتی ہوں پیسے۔۔۔۔ اس نے چائے کو پکاتے ہوئے کہا۔۔۔۔
نہیں! نہیں ! ابھی پیسے دیں۔۔۔۔وہ آگے چلا جائے گا۔۔۔بچی نے ضد کرتے ہوئے اسکا دوپٹہ کھینچا۔۔۔
اچھا بھئی دیتی ہوں۔۔۔ آؤ میرے ساتھ آ جاؤ۔۔۔وہ کہہ کر بچی کی جانب دیکھے بغیر کچن سے نکلی اور کمرے کی طرف گئی۔۔۔۔
بچی کو تجسس ہوا کہ مما کیا پکا رہی ہیں۔۔۔ چولہا اس کے سر سے اونچا تھا اسے دکھائی نہیں دیا کہ ساس پین کے اندر کیا پک رہا ہے۔۔اس نے ہاتھ بڑھا کر ساس پین کا دستہ تھاما اور اسے تھوڑا سا اپنی طرف جھکایا تاکہ اسکے اندر پکتے کھانے کو دیکھ سکے۔ ساس پین جو کہ پکتی ہوئی چائے سے بھرا ہوا تھا، اسکا توازن بگڑا اور وہ بچی کے سر پر الٹ گیا۔۔۔۔۔
کھولتی ہوئی چائے بچی کے سر پر گری اور وہ زور زور سے چلانے لگی۔۔۔۔سب لوگ بھاگتے ہوئے آ ئے تو دیکھا کہ چہرے کی جلد کا رنگ گہرا سرخ ہو رہا ہے۔۔۔۔کسی کو سمجھ نہ آیا کہ یک دم پڑنے والی اس افتاد میں کیا کرنا چاہیے۔۔۔
اسکی بھابی کو لگا کہ گرم چائے کی وجہ سے ہائی نیک گرم ہو کر بچی کا جسم جلا رہی ہوگی تو کیوں نا یہ اتار دی جائے۔۔۔انہوں نے اپنی طرف سے احتیاط سے بچی کی ہائی نیک اتاری لیکن ہائی نیک کے ساتھ بچی کی گردن اور چہرے کی جلد بھی اتر آئی۔۔۔۔بچی کی حالت دیکھ کر اسے ہسپتال لے کر بھاگے۔۔۔۔
افسوس کے لاہور جیسے بڑے شہر میں صرف ایک برن سینٹر تھا وہ بھی محدود گنجائش کے ساتھ۔۔۔۔۔بہت مشکل سے بچی کا چیک اپ ہوا تو معلوم ہوا کہ اسے تھرڈ ڈگری برن ہوا تھا۔۔۔۔۔
ہر روز تبدیل کی جانے والی پٹیاں ، ہر دوسرے ہفتے ہو جانے والا انفیکشن ، پھر سکن کو نرم رکھنے کے لیے پہنائے جانے والی چمڑے کی بیلٹس، اور پھر سرجری کی مدد سے سکن کو اصلی حالت میں لانے کی کوشش۔۔۔۔۔یہ ایک سالوں پر محیط تھکا دینے والا طویل عمل ہے۔۔۔۔
ذہنی اور معاشی لحاظ سے بھی انتہائی صبر آزما ہے۔۔۔۔۔۔
لیکن چلیں اتنی تکالیف کے بعد بچہ آپ کی نظروں کے سامنے ہے ۔ٹھیک ہے تو الحمداللہ۔۔۔۔
وہ تین بہنوں کا چھوٹا اور اکلوتا بھائی تھا۔۔۔ آٹھ سال عمر تھی۔۔۔تیسری جماعت میں میری بیٹی کا ہم جماعت تھا۔بقرہ عید پر ایک بڑی باربی کیو پارٹی کا اہتمام کیا گیا تھا۔دوست احباب سب کو بلایا گیا۔۔۔سب بچے وہیں کھیل رہے تھے۔۔۔۔وہ بھاگتے بھاگتے کوئلوں بھری ایک انگھیٹی سے جا ٹکرایا۔۔۔وہ انگھیٹی اسکے اوپر آ گری۔۔۔اسکا سینہ اور پیٹ بری طرح جھلس گیا۔۔۔۔
عید کی چھٹیوں میں اکثر پرائیویٹ ہسپتالوں میں ڈاکٹر موجود نہ تھے۔۔۔اور شہر کے اکلوتے برن سینٹر میں گنجائش نہیں تھی۔۔۔۔پیسہ،تعلقات سب کا زور لگا کے جب تک بچہ ہسپتال میں داخل ہوا اسکی سانسیں کم رہ چکی تھیں۔۔۔۔۔
اور پھر اس بچے کو نہ بچایا جا سکا۔۔۔۔۔۔
ایک اور بچہ ایک سال کا تھا ۔۔۔والدہ نے دودھ ابال کر دیگچی نیچے رکھی اور خود کسی کام سے اٹھ کر باہر گئی۔۔۔۔بچے نے نیا نیا چلنا سیکھا تھا۔لڑکھڑاتا ،سنبھلتا،چلتا ہوا آیا اور گرم دودھ کی دیگچی میں گر گیا ۔۔۔۔۔وہ بھی نہ بچایا جا سکا۔۔۔۔۔
کبھی آپ بچوں کے برن سینٹر میں جائیں تو سو بچے سو کہانیاں ملتی ہیں۔۔۔۔ ماؤں کی ذرا سی لاپرواہی کی۔۔۔۔۔۔سردی کے موسم میں یہ واقعات مزید بڑھ جاتے ہیں۔۔۔۔
آپ جب کچھ پکا رہی ہوں تو کوشش کریں کہ برتن کا ہینڈل بچے کی پہنچ سے دور ہو ۔۔۔۔
کسی بھی گرم چیز کے ساتھ بچوں کو اکیلا نہ چھوڑیں۔۔۔۔
جہاں دعوت کے لیے کھانا پک رہا ہو یعنی بڑے برتنوں میں وہاں بچوں کو کھیلنے کی اجازت بالکل مت دیں۔۔۔۔
اگر آپ خود کچن سے باہر جا رہی ہیں تو بچے کو ساتھ لازمی لے کر نکلیں۔۔۔۔
اگر پانی گرم کر کے بچے کونہلانا ہو تو اس گرم پانی کے ساتھ بچے کو واشروم میں چھوڑ کر تولیہ لینے باہر مت جائیں۔۔۔۔
گرم چائے بچے کی پہنچ سے دور رکھیں۔۔۔۔اور اپنے اچھلتے کودتے بچوں کے درمیان میں بیٹھ کر گرم چائے نہ پئیں۔۔۔
فرض کریں اتنی احتیاط برتنے کے بعد بھی حادثہ ہو جاتا ہے تو ۔۔۔۔
بچے کے کپڑے کھینچ کر اتارنے کی کوشش نہ کریں بلکہ کاٹ کر اتاریں۔۔۔۔۔
بچے کو فوراً نارمل پانی کے نیچے لے جائیں۔۔۔اور نل کو مسلسل چلنے دیں تاکہ سکن کا جلنے کا عمل رک جائے۔۔۔۔
جلے ہوئے حصے پر ناریل کا تیل لگائیں۔۔۔۔
اور جتنا جلدی ممکن ہو ڈاکٹر کے پاس لے کے جائیں۔۔۔۔۔لیکن یہ یاد رکھیں کہ ہمارے ملک میں انتہائی محدود برن سینٹرز ہیں۔۔۔۔
افسوس کرنے سے بہتر ہے کہ خیال رکھیں۔۔۔۔۔۔۔
اللہ تعالیٰ سب بچوں کو اپنے حفظ و امان میں رکھے آمین۔۔۔۔
[ آنسہ را

29/10/2024

جب موت آئے گی تو یقین جانیں کہ کچھ بھی کام نہ آئے گا،

• آپ کے دنیا سے جانے پر کسی کو کوئی فرق نہیں پڑے گا،

• اور اس دنیا کے سب کام کاج جاری رہیں گے،

• آپ کی ذمہ داریاں کوئی اور لے لے گا،

• آپ کا مال وارثوں کی طرف چلا جائے گا،

• اور آپ کو اس مال کا حساب دینا ہوگا،

• موت کے وقت سب سے پہلی چیز جو آپ سے چلی جائے گی وہ نام ہوگا،

• لوگ کہیں گے کہ dead body کہاں ہے؟

• جب وہ جنازہ پڑھنا چاہیں گے تو کہیں گے کہ جنازہ لائیں،

• جب دفن کرنا شروع کریں گے تو کہیں گے کہ میت کو قریب کر دیں،

• آپ کا نام ہرگز نہ لیا جائے گا،

• مال، حسب و نسب، منصب اور اولاد کے دھوکے میں نہ آئیں۔

• یہ دنیا کس قدر زیادہ حقیر ہے اور جس کی طرف ہم جا رہے ہیں وہ کس قدر عظیم ہے،

• آپ پر غم کرنے والوں کی تین اقسام ہوں گی:

(1)۔ جو لوگ آپ کو سرسری طور پر جانتے ہیں وہ کہیں گے ہائے مسکین! اللہ اس پر رحم کرے۔

(2)۔ آپ کے دوست چند گھڑیاں یا چند دن غم کریں گے پھر وہ اپنی باتوں اور ہنسی مذاق کی طرف لوٹ جائیں گے۔

(3)۔ آپ کے گھر کے افراد کا غم گہرا ہوگا، وہ کچھ ہفتے، کچھ مہینے یا ایک سال تک غم کریں گے اور اس کے بعد وہ آپ کو یاداشتوں کی ٹوکری میں ڈال دیں گے،

• لوگوں کے درمیان آپ کی کہانی کا اختتام ہو جائے گا اور آپ کی حقیقی کہانی شروع ہو جائے گی اور وہ آخرت ہے۔

• آپ سے زائل ہوجائے گا آپ کا:
(1)۔ حسن،
(2)۔ مال،
(3)۔ صحت،
(4)۔ اولاد،
(5)۔ آپ اپنے مکانوں اور محلات سے دور ہو جائیں گے،
(6)۔ شوہر بیوی سے اور بیوی شوہر سے جدا ہو جائے گی،

• آپ کے ساتھ صرف آپ کا عمل باقی رہ جائے گا۔

• یہاں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ آپ نے اپنی قبر اور آخرت کے لیے ابھی سے کیا تیاری کی ہے؟*

• یہ وہ حقیقت ہے جو غور و فکر کی محتاج ہے اس لیے آپ اس کی طرف توجہ کریں:
(1)۔ فرائض،
(2)۔ نوافل،
(3)۔ پوشیدہ صدقہ،
(4)۔ نیک اعمال،
(5)۔ تہجد کی نماز،
(6)۔ اور اچھے اخلاق کی طرف،
• شاید کہ نجات ہو جائے.

آج جسم میں روح ہے موقع ہے اچھائی والے کام کرو اور آگے بھیجو کل جسم ہوگا لیکن روح پرواز کر چکی ہوگی پھر افسوس اور پچھتاوے کے سوا کچھ بھی باقی نہیں رہے گا ابھی بھی وقت ہے توبہ کرلو اور باقی زندگی رب کی رضا اور خوشنودی حاصل کرنے والے کام.. , جزاکم اللہ خیرا کثیرا ۔
اللہ ہم پر رحم فرمائے آمین ثم آمین

میں اللہ تعالیٰ سے ہمیشہ دعا کرتی ہوں کہ اللہ پاک تمام بہن بیٹیوں اوربیٹوں کے نصیب اچھے کرے اب ایک دعا اور کرتی ہوں کہ ا...
25/10/2024

میں اللہ تعالیٰ سے ہمیشہ دعا کرتی ہوں کہ اللہ پاک تمام بہن بیٹیوں اوربیٹوں کے نصیب اچھے کرے
اب ایک دعا اور کرتی ہوں کہ اللہ جب انکی شادیاں ہوں تو انکو ہر حسد، نفرت کرنے والے کے شر سے محفوظ رکھے جوبچے اپنی زندگی ہنسی خوشی شروع کرتے ہیں اللہ انکی خوشیاں ہمیشہ سلامت رکھے انہیں حاسدین سے شر سے محفوظ رکھے اللہ جو دکھ ہم نے دیکھا، جھیلا وہ کسی ماں باپ، بھائی بہن کو نہ دکھائے۔
اللہ تمام خوش رہنے والے میاں بیوی کو ہمیشہ ایک ساتھ اور خوش و خرم اپنی امان میں رکھے
آمین

25/10/2024

یہ حقیقت ہیکہ بڑی بہنوں کے لئے چھوٹے بہن بھائی ان کے بچوں کی طرح ہوتے ہیں لیکن یہ دکھ بھی کیسا ہوتا ہے نا کہ انسان اپنے سامنے اپنے چھوٹے بہن بھائی کو اس سفر پر جاتا دیکھے جہاں سے وآپسی نا ممکن ہو۔
یہ نفرتوں کا جلن کا سورج کیا قیامت تک نہیں ڈوبے گا؟ یا یوں ہی کسی کی جان لیتا رہے گا اور کسی کو عمر بھر دکھ دیتا رہے گا؟

23/10/2024

ٹیسٹ کا پیپیر میرے ہاتھ میں ھے،
اس میں کی گئیں غلطیاں میرے سامنے ھیں ،
اور میرے پاس کوئی حجت نہیں ھے ،
میں اپنے معلم سے کوئی شکوہ نہیں کرسکتی کیوں کہ انھوں نے تو اپنا فرض پوری طرح ادا کیا انکے پاس جو علم تھا اسے پوری ایمانداری سے ہم تک پہنچایا،
اپنی غلطیاں مجھے صاف نظر آ رہی ھیں ،لیکن یہ غلطیاں مجھے اپنا سبق پڑھتے ہوئے تو نظر نہیں آ ئیں ،
میں نے تو تیاری بھی کی تھی ،
میری غلطی تو مجھے اس وقت سمجھ آ ئیں جب میرے استاد نے غلطیاں بتائیں ،
لیکن میں پھر بھی ان سے کوئی شکوہ نہیں کرسکتی ،کیونکہ غلطی دیکھ کر احساس ھوا کہ میں نے تو توجہ سے سبق سنا ہی نہیں ،غلطی میری ھے ۔
مجھ پر حجت تمام ھوچکی،میں نے اپنا وقت غفلت میں گزار دیا ،اس احساس کہ ساتھ کہ میری تیاری پوری ھے،
میرے ہاتھ میں کاغذ کے اس ٹکرے نے مجھ پر زندگی اور اس کہ انجام کی ایک حقیقت کھول دی،
میدانِ حشر ھے میرا نامہ اعمال میرے ہاتھ میں ھے ،
اور مجھ پر حجت تمام ھے،
میں نے اپنا سبق! جو مجھ تک میرے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ۔ پہنچا دیا تھا،میں نے صحیح سے پڑھا ہی نہیں ،
میں نے تو کتاب کے ٹائٹل کو بھی صحیح سے نہیں دیکھا تھا،
اس پر بڑے بڑے حرفوں میں قرآن لکھا تھا،
ہاں! یہ تو یاد ھے رمضان میں
میں اس کی تلاوت کرتی تھی،
لیکن یہاں تو اس کا ثواب بھی
نہیں لکھا،
کیسے لکھا ھوتا ۔جس کی کتاب تھی ،جس زبان میں لکھی تھی،
ہمیں تو اس کا مطلب تک نہیں پتہ،ہمیں تو یہ بھی نہیں پتہ کہ اس میں لکھا کیا تھا ،
میں نے تو اس کو خوبصورت سے غلاف میں لپیٹ کر الماری کے سب سے اوپر والے شیلف پر سجا کر رکھا تھا،
لیکن اب کیا فائدہ میں نے اپنا دیا گیا وقت اپنے گھر اپنے بچوں اور اپنے شوہر کو آ رام پہنچانے میں گزار دیا ،
ارے میرے بچے! کہاں ھیں میرے بچے ؟ اور میرے شوہر ؟
کہاں چلے گئے سب؟
کوئی مجھے اس مشکل سے نکالے ،کہاں ھیں سب کوئی نظر کیوں نہیں آ رہا کہاں چلے گئے سب
جن کی پسند کا کھانا بناتے بناتے میری زندگی کی شام ھوگی،
جن کو آ رام پہنچانے میں ۔میں نے نمازیں قضا کردیں ،لیکن آ ج وہ بچے
مجھے اس مشکل سے نکالنے کہ لیے کوشش کیوں نہیں کررہے،
اے کاش ! اے کاش کہ ہم اس دن کی حقیقت کو سمجھ لیں ،کہ جس دن کوئی جان کسی جان کہ کام نہ آ یے گی،
غفلت کے اس پردے کو اتار پھینکیں ،
کہ جس نے ہمیں مطمئن کر رکھا ھے

۔ اے کاش ! مجھ کو میرا نامہ اعمال نہ دیا جاتا اور مجھے معلوم ہی نہ ہوتا میرا حساب کیا ہے: سورۃ الحاقۃ: 25،26

اے کاش! ہم اللہ تعالی اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت کرتے سورۃ الاحزاب :66

اے کاش! ہمیں دنیا میں ایک مرتبہ پھر جانا ملتا تو ہم پکے سچے مومن بن جاتے
سورۃ الشعراء : 102

اے کاش! میں نے اپنی زندگی کے لئے کچھ آگے بھیجا ہوتا سورۃ الفجر :24

اس سے پہلے کہ ہم مٹی ھو جائیں
ہم اس کتاب کو مضبوطی سے پکڑ لیں کہ جس پر عمل کرنا ہی ہماری نجات ھے،
اللہ ہمیں اور آ پ سب کو قرآن کو صحیح سے پڑھنے اس کو سمجھنے اور اس پر عمل کرنے والا بنادے،
آ مین یا رب العالمین

از قلم ام صہیب

22/10/2024

بروز جمعرات میری چھوٹی بہن جس کی عمر صرف پینتیس سال تھی رضائے الٰہی سے انتقال کر گئ اللہ پاک اسے کروٹ کروٹ جنت نصیب فرمائے اسکی قبر کو جنت کے باغیچوں میں سے ایک عمدہ باغیچہ بنائے۔
چھوٹے بہن بھائی بڑی بہن کے لئے اولاد کی مانند ہوتے ہیں سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ جس بہن کو دلہن بناکر رخصت کیا تھا سات سال قبل اس بہن کو اس طرح ہمیشہ کے لئے بھی رخصت کرنا ہوگا۔
اللہ پاک یہ دکھ کسی کو نہ دکھائے آمین ثم آمین۔
اللہ کے اس معاملے میں مجھ سمیت میرے پورے اہل خانہ نے صبر و شکر کا معاملہ رکھا اور اللہ کی رضا میں راضی ہیں بس دکھ کم ہو جائے گا ختم نہیں ہوگا عمر بھر کا ہے اب یہ۔
میں بس ایک اہم بات لکھنا چاہتی ہوں کہ میری بہن پچھلے تین چار سال سے بیمار بیمار رہنے لگی تھی لیکن دنیا بھر کے ٹیسٹ ہونے کے باوجود کوئی بیماری نہی آتی تھی ساری رپورٹس کلئیر ہوتی تھیں۔ وزن کم ہوتے ہوتے محض تیس پینتیس کلو رہ گیا۔
پچھلے ماہ ایکدم سے وزن بڑھنے لگا اور پھر پاؤں ہاتھ بہت وزنی ہوتے گئے
ہم نے پھر سے تمام ٹیسٹ کروانے شروع کئے ہمیں ڈر تھا شاید گردے ختم ہوگئے ہیں لیکن پھر سے تمام رپورٹ نارمل رہیں تب کسی نے کہا اب روحانی علاج بھی دیکھ لیں اب تو کچھ نہیں بچا ٹیسٹ کے لئے تب ہمیں پتہ چلا کہ تو حسد، جلن، نفرت کی بیماری تھی اور اس جلن حسد اور نفرت نے ہماری بہن ختم کردی۔ کیونکہ ہم بہت دیر کر چکے تھے ہمیں احساس نہیں تھا کہ یہ سب بھی ہوسکتا ہے۔
آخر کے دنوں میں بہن بہت زیادہ تکلیف میں تھی اتنی کہ بیان کرنا مشکل بس یہ اندازہ کریں وہ تین دن تین رات مسلسل بیٹھی رہی ہے ایک ہاتھ پر وزن رکھ کر۔
اتنی اذیت اور اتنی تکلیف کہ ہم سے دیکھا نہیں جارہا تھا لیکن وہ کہتی رہی اللہ اکبر، اللہ اکبر کبھی کلمہ، کبھی تکبیریں اور مسلسل معافی بس اس کے علاوہ کچھ نہیں ہمیں بھی پڑھاتی رہی کہ پڑھو تم لوگ بھی۔
سوال یہ جگر کو کاٹ رہا ہے کیا نفرت، میں انسان اتنا اندھا ہوجاتا ہیکہ وہ کسی کو اتنی تکلیف دے کر بھی مار سکتا ہے؟
کیا انسان کو علم نہیں کہ اس طرح تو دین بھی جاتا ہے دنیا بھی۔
لیکن ایسا کوئی کیوں کر جاتا ہے کیا اس میں انسانیت نہیں ہوتی؟ کیا اسے اللہ کا ڈر نہیں لگتا؟
کیا ملتا ہے کسی کی زندگی چھین کر؟؟
اس کے دو معصوم بچے جو بالترتیب ساڑھے چار سال اور ڈھائ سال (بیٹا) ہے یہ معصوم کس طرح زندگی کاٹیں گے؟
یہ نفرت کا زہر کیوں زندگیوں کو ختم کردیتا ہے؟؟؟؟
کیوں آخر کیوں؟؟؟؟

گرم چائے اور پلاسٹک کی تھیلی کے نقصان
17/10/2024

گرم چائے اور پلاسٹک کی تھیلی کے نقصان

Address

Karachi
Karachi
75700

Opening Hours

Monday 09:00 - 21:00
Tuesday 09:00 - 21:00
Wednesday 09:00 - 21:00
Thursday 09:00 - 21:00
Friday 09:00 - 21:00
Saturday 09:00 - 21:00
Sunday 09:00 - 21:00

Telephone

+923342478316

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Fatima's Kitchen posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Fatima's Kitchen:

Share

Nayab Tiffin Service

“There is no love sincerer than the love of food.”

“For me, the good food starts with good product.”