20/04/2024
ایک مرید اپنے پیر کے پاؤں دباتے ہوۓ بولا حضور ایک مسئلہ تھا پیر نے کہا پاؤں دباتے رہو
اور مسئلہ بیان کرتے رہو
مرید نے تقریبا آدھا گھنٹہ پاؤں دباۓ اور اپنا مسئلہ سناتا رہا پیر کو نیند آ گئ..
جب پیر صاحب کی آنکھ کھلی مرید مسئلہ سنا رہا تھا
پیر صاحب نے کہا میری آنکھ لگ گئ تھی میں سن نہیں سکا اب میری آنکھ کھل گئ ہے سناؤ
مرید نے کہا کیا واقعی آپ نے میرا مسئلہ نہیں سنا ؟
پیر نے کہا بالکل نہیں سنا نیند آگئی تھی اب میری آنکھ کھلی ہے سناؤ
مرید بولا ۔۔ آنکھیں تو میری کھل گئی ہیں آج
جو پیر سوتے ہوۓ نہیں سن سکتا وہ مرنے کے بعد کیا سنے گا 😊