Dastak

Dastak Khuly ga har darwaza

16/08/2024

To create opportunities for girl's Education.
To conduct seminars to improve the education of girls.

16/08/2024
12/08/2024

دعوت عام ❤️

To create opportunities for girl's Education.
To conduct seminars to improve the education of girls.

09/08/2024

بہت سے پتھر چمکدار ہوتے ہیں لیکن جو آسمان کی اونچائی کو چھو لے وہی چاند کہلاتا ہے ۔ تہذیب حافی موجودہ دور میں ادب اور بالخصوص مشاعروں کے آسمان پر چمکنے والا نمایاں نام ہیں ۔
تہذیب حافی کی شاعری کی ایک دنیا مداح ہے ۔ ان کے مزاج میں عاجزی اور ان کا لہجہ انھیں سب سے ممتاز کرتا ہے ۔ سرپرست کے لئے اعزاز ہے کہ تہذیب حافی نے اپنی مصروفیت کے باوجود مشاعرے میں شرکت کی دعوت کو قبول کیا ۔
ٹیم سرپرست تہذیب حافی کو خوش آمدید کہتی ہے ۔ تہذیب حافی کے شعر سے محبت کرنے والوں کو دعوت عام ہے ۔
سترہ اگست کو آئیں اپنے محبوب شاعر کو سنیں ۔

نوٹ ۔ مشاعرہ سننے کے لئے کسی بھی ٹکٹ یا پاس کی ضرورت نہیں ہے ۔




09/08/2024

وہ جس یقین سے سویا ہے میری بانہوں میں
بغیر پوچھے اسے چومنا نہیں بنتا

زاہد بشیر اردو ادب میں ایک خاص مقام بنا چکے ہیں ۔ شعر و ادب کی چند بڑی تنظیموں میں سے ایک تنظیم از راہ سخن ہے ۔ جس کے روح رواں زاہد بشیر ہیں ۔ اس ادبی تنظیم کے پلیٹ فارم سے درجنوں کامیاب مشاعروں کا انعقاد کروا چکے ہیں ۔ سرپرست ویلفیر سوسائٹی کی خوش نصیبی ہے کہ زاہد بشیر سرپرست ویلفیر سوسائٹی کے جشن آزادی مشاعرہ میں شریک کریں گے ۔
ٹیم سرپرست ویلفیر سوسائٹی زاہد بشیر کو جشن آزادی مشاعرہ میں شرکت پر خوش آمدید کہتی ہے ۔

نوٹ ۔سامعین کو شرکت کے لیے کسی قسم کی ٹکٹ یا پاس کی ضرورت نہیں ہوگی ۔۔۔



09/08/2024

وہ جب یہاں تھا تو ہم دیکھتے نہ تھے اُس کو
وہ جا رہا ہے تو ہم کھڑکیاں بدلتے ہیں

تجمل کاظمی سلیقہ مند اردو غزل گو شاعر ہیں ۔ پختہ خیال کو جس آسانی سے شعر میں ڈھال لیتے ہیں یہ ان کا ہی خاصہ ہے ۔ تجمل کاظمی سرپرست ویلفیر سوسائٹی کے جشن آزادی مشاعرہ میں سامعین کو اچھے شعر سنائیں گے ۔
ٹیم سرپرست ویلفیر سوسائٹی تجمل کاظمی کو سرپرست ویلفیر سوسائٹی میں خوش آمدید کہتی ہے ۔

نوٹ سامعین کو شرکت کے لیے کسی ٹکٹ یا پاس کی ضرورت نہیں ہے ۔



09/08/2024

مرزا جی نے پھرنا ایتھے
ہو جاون جے سڑکاں خالی

نبیل نجم پنجابی میں سوہنا شعر کہتے ہیں ۔ پر مشاعروں میں اپنا مختصر کلام سنا کے زیادہ داد لینے کا ہنر جانتے ہیں ۔ سرپرست ویلفیر سوسائٹی کے جشن آزادی مشاعرہ میں بھی وہ حاضرین محفل کی توجہ کا مرکز بنیں گے ۔
ٹیم سرپرست ویلفیر سوسائٹی جشن آزادی مشاعرہ میں نبیل نجم کو خوش آمدید کہتی ہے ۔

نوٹ ۔ سامعین کو شرکت کے لئے کسی ٹکٹ یا پاس کی ضرورت نہیں ہے



09/08/2024

خود کو آزاد کیا دل سے اتاری دنیا
منہ پہ دنیا کے بڑے زور سے ماری دنیا

محمد آصف انصاری ان گنے چنے شاعروں میں شامل ہیں جو اچھا شعر کہنے کے ساتھ ساتھ ترنم کے ساتھ شعر سناتے ہیں ۔ سریلے محمد آصف انصاری اردو اور پنجابی میں شعر کہتے ہیں ۔ پیشے کے لحاظ سے تدریس کے شعبے سے منسلک ہیں ۔
محمد آصف انصاری سرپرست ویلفیر سوسائٹی کے جشن آزادی مشاعرہ میں شریک ہو کر سامعین کی خوشی کا باعث بنیں گے ۔
ٹیم سرپرست ویلفیر سوسائٹی محمد آصف انصاری کو جشن آزادی مشاعرہ میں شرکت کے لئے خوش آمدید کہتی ہے ۔

نوٹ : سامعین کو شرکت کے لیے کس ٹکٹ یا پاس کی ضرورت نہیں ہوگی.



09/08/2024

اک بندا بس اکو بندا
قسمیں دنیا ساری لگے

حبیبہ شہزادی سرپرست کی روح رواں ہیں ۔ کم عمری میں ادبی تنظیم کے انتظامات دیکھ رہی ہیں ۔ ٹیم سرپرست کے ساتھ جشن آزادی مشاعرہ میں حبیبہ شہزادی تمام معزز شعرا کرام اور سامعین کی شکر گزار ہیں ۔

نوٹ ۔ سامعین کو شرکت کے لئے کسی ٹکٹ یا پاس کی ضرورت نہیں ہوگی ۔



09/08/2024

جہاں نے گرد اڑائی تو یاد آئے گا
قدم قدم پہ ترے سر کو ڈھانپنا میرا

گوجرانولہ کی زرخیز زمین سے تعلق رکھنے عقیل عباس چغتائی اردو غزل کے ابھرتے ہوئے نوجوان شاعر ہیں ۔ پیشے کے لحاظ سے ڈاکٹر ہیں ۔ ان کے شعر بھی دوا جیسا اثر رکھتے ہیں ۔
عقیل عباس چغتائی سرپرست ویلفیر سوسائٹی کے جشن آزادی مشاعرہ میں شریک ہو کر مشاعرہ کی رونق کو مزید کریں گے ۔
ٹیم سرپرست ویلفیر سوسائٹی عقیل عباس چغتائی کو جشن آزادی مشاعرہ میں شرکت کرنے کے لیے خوش آمدید کہتی ہے ۔

نوٹ : سامعین کو شرکت کے لیے کسی ٹکٹ یا پاس کی ضرورت نہیں ہوگی



09/08/2024

میرے توں جو جاناں وارن دے سی دعوے کردے
ہائے ہائے کتھے مر گئے میرے اج جذباتی سجن

زین جٹ پنجابی غزل کا بہت عمدہ شاعر ہے ۔ سماج میں ہونے والے ظلم و زیادتی کے ساتھ ساتھ محبوب سے گلے شکوے پر کیا اچھے اشعار کہتا ہے ۔ سرپرست ویلفیر سوسائٹی کے جشن آزادی مشاعرہ میں زین جٹ ماں بولی پنجابی میں محفل میں رنگ بکھیریں گے۔
ٹیم سرپرست ویلفیر سوسائٹی کے جشن آزادی مشاعرہ میں زین جٹ کو خوش آمدید کہتی ہے ۔

نوٹ ۔ سامعین کو شرکت کے لئے کسی ٹکٹ یا پاس کی ضرورت نہیں ہوگی ۔



09/08/2024

کوئی بھی شے ہو وہ اپنی جگہ پہ جچتی ہے
دل اس لئے ترے قدموں میں دھر رہا ہوں میں

سعد سجاد اردو غزل کو آسانی سے کہنے کا ہنر رکھتے ہیں ۔ نوجوان نسل کے نمائندہ شاعروں میں نمایاں مقام رکھتے ہیں ۔
سعد سجاد سرپرست ویلفیر سوسائٹی کے جشن آزادی مشاعرہ میں شرکت کر کے ماحول کو تازہ کریں گے ۔
ٹیم سرپرست سعد سجاد کو جشن آزادی مشاعرہ میں خوش آمدید کہتی ہے ۔

نوٹ ۔ سامعین کو شرکت کے لئے کسی بھی ٹکٹ یا پاس کی ضرورت نہیں ہے



09/08/2024

ہاتھ کیا ہاتھ میں آتا ہے کسی کا ساجد
سارے حالات مرے ہاتھ میں آ جاتے ہیں

نعیم عباس ساجد میلسی سے تعلق رکھنے والے پختہ شاعر ہیں ۔ اردو غزل میں اچھا شعر کہنے والوں میں نعیم عباس ساجد کا شمار ہوتا ہے ۔
سرپرست کے جشن آزادی مشاعرہ میں نعیم عباس اپنا کلام سنا کر رنگ بھریں گے ۔
ٹیم سرپرست جشن آزادی مشاعرہ میں نعیم عباس ساجد کو خوش آمدید کہتی ہے ۔

نوٹ ۔ سامعین کو شرکت کرنے کے لئے کسی ٹکٹ یا پاس کی ضرورت نہیں ہوگی .



09/08/2024

مایوسی کُفر ہے تو میاں اس حساب سے
میں پچھلے ایک ماہ سے ایمان میں نہیں

عبداللہ ضریم کا شمار نوجوان شعرا میں ہوتا ہے ۔ عبداللہ ضریم اردو غزل کا بھرم رکھنے والے شاعروں میں سے ایک ہیں ۔ بہت اچھا شعر کہتے ہیں ۔ لب و لہجہ منفرد اور دلکش ہے ۔
سرپرست ویلفیر سوسائٹی کے جشن آزادی مشاعرہ میں ان کے آنے سے چار چاند لگ جائیں گے ۔
ٹیم سرپرست ویلفیر سوسائٹی عبداللہ ضریم کو جشن آزادی مشاعرہ میں خوش آمدید کہتی ہے ۔



Address

Shadman
Lahore

Telephone

+923220717195

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dastak posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share

Category