Al Hadeed Marriage bureau

Al Hadeed Marriage bureau Only contact sinsare people /parents from educated families sent a profile for ideal parposal matche
(1)

22/03/2024

🔮 _*شادیاں کیوں نہیں ھوتیں؟*_ 🔮

شادیاں نہ ہونا کتنا بڑا ایشو اور غور طلب مسئلہ ھے اس کا اندازہ آپ اس بات سے لگا سکتے ہیں کہ جس وقت آپ یہ پوسٹ پڑھ رہے ہیں ٹھیک اسی وقت پاکستان کے ہر چوتھے گھر میں ایک لڑکی تیس سال کی ہو چکی ہے شادی کے انتظار میں اور ان کے بالوں میں سفیدی آ لگی ہے
جن کی تعداد لگ بھگ پچاس لاکھ بنتی ہے
ایک اوسط اندازے کے مطابق اس وقت پاکستان میں ایک کروڑ لڑکیاں شادی کی منتظر ہیں
اسی معاشرے کا ایک فرد ہونے کے ناطے ہمیں یہ مسئلہ اپنی طرف کھینچ رہا ہے
پچھلے تین چار ماہ سے ہم اس پہ ریسرچ کر رہے تھے کہ شادیوں کی راہ میں رکاوٹ کیا ہے اور اس رکاوٹ کو کیسے دور کیا جا سکتا ھے؟
اس ضمن میں ہم نے کافی لوگوں سے بات کی ان کی رائے لی
پھر ان تمام آراء کی گروپ بندی کی ہم نے چھوٹی چھوٹی پرچیاں بنائیں اور پھر ان کا آپس میں ربط تلاش کیا ہماری اس تحقیق اور سروے کے مطابق شادیوں کے ہونے میں سب سے بڑی رکاوٹیں چار چیزیں ہیں
جو نیچھے تفصیل سے لکھی گئی ہیں

*1: جہیز یا ولور*
سب سے بڑی رکاوٹ جہیز یا ولور ہے والدین کو اکثر اوقات رشتہ تو مل جاتا ہے مگر جہیز یا ولور کے لئے پیسے نہیں ہوتے جہیز کا مطلب ہے کہ لڑکی کے والدین کو اتنا ذلیل کرنا کہ پھر وہ پوری زندگی قرض ہی ادا کرتے رہیں جبکہ ولور کا مطلب ہے کہ بیٹی کے شوہر کو نکاح سے پہلے مقروض کر کے اپنی بیٹی کو کسی مقروض کے گھر بھیج دیا جائے اس مسئلے نے تقریباً تمام غریب اور متوسط درجے کے لوگوں کو نشانہ بنایا ھوا ھے۔
جس کی وجہ سے تقریباً 28 لاکھ شادیاں نہیں ھوئی یا نہیں ہو رہیں

*2: ذات پات*
یہ وہ ناسور ہے جس نے کسی طبقے کو نہیں چھوڑا امیر اور غریب جاھل اور پڑھے لکھے حتی کہ دیندار طبقہ سب اس حمام میں ننگے ہیں
یہ دوسری بڑی بیماری ہے جس نے معاشرے کو کھوکھلا کر دیا ہے اس ذات پات کی وجہ سے روزانہ ایک ہزار سے زیادہ رشتے رد کئے جاتے ہیں
یعنی اگر صرف ذات پات کا مسئلہ ہی حل ہو جائے تو 20 لاکھ شادیاں کچھ دنوں میں ہو جائیں

*3: بزدلی لالچ آئیڈیل*
یوں تو تقریباً ہر مسئلے کی وجہ ہی بزدلی ہوتی ہے اور یہ وسیع موضوع بھی ہے مگر ہم یہاں خاص طور پر بزدلی کو ایک بہت بڑا ناسور سمجھتے ہیں
کچھ والدین اپنی بیٹیوں کی شادی اس لئے نہیں کرتے کیونکہ وہ سوچتے ہیں یہ پڑھے پھر جاب کرے اور پھر شادی ہو جائے تاکہ ان کی زندگی بہتر گزرے مگر پڑھنے جاب دیکھنے اور پھر سال دو سال ان کے پیسے کھانے کے بعد لڑکی کو کہا جاتا ہے کہ اب خود رشتہ دیکھ لے
جبکہ وہ بیچاری 35 سال عمر کراس کر چکی ہوتی ہے بزدل صرف والدین نہیں ہوتے بچیاں بھی ہوتی ہیں مجھے کئی سو لوگوں نے یہ رائے بھی دی کہ ان کو وہ ہیرو یا آئیڈیل نہیں ملتا جو ان کو چاہیے پھر وہ ایک دن ویلنٹائن کے انتظار میں صرف ویلن کو گلے لگا لیتی ہیں
کچھ لڑکیاں لاڈلی بنی ہوتی ہیں تو وہ شادی اس لئے نہیں کرتیں کیونکہ ان کو ڈر ہوتا ہے یہ مزے وہاں نہیں ملے لگے بزدلی سے شادی نہ ہونے کا سب سے بڑا مسئلہ تب پیدا ہوتا ہے جب لڑکی یا لڑکے کو عشق ہو جائے اور گھر والے نہ مانے پھر بھی ایک نمایاں تعداد شادی کرنے میں شرم محسوس کرتی ہے

*4: دوسری شادیاں*
بدقسمتی سے ہمارے معاشرے میں یہ خوف سا ہے کہ دوسری شادی پتہ نہیں کتنا بڑا ظلم ہے
ایک تو ہماری زبانوں میں دوسری بیوی کا نام اتنا خوفناک ہے سوتن بن وغیرہ
جس سے لوگ ڈر جاتے ہیں
انڈین کلچر رسومات فلمیں ڈرامے اور سوپ سیریلز نے پاکستانی لوگوں کی زندگیاں خراب کر دی ہیں
دوسری شادی کو ایک معاشرتی ناسور بنا کر رکھ دیا گیا ہے عورت ہی عورت کی دشمن ہے جبکہ مرد اگر انصاف کر بھی سکتا ہو تو دوسری شادی کا نام نہیں لے سکتا

*حل:* 👇
ہمیں چاہیے کہ ایک بھرپور تحریک چلائیں
شادی ھالوں دھوم دھام والی شادیوں جہیز ولور سجاوٹ پہ بے پناہ اخراجات نمود و نمائش قیمتی اور انتہائی مہنگے ڈریس اور ذات پات کا مکمل بائیکاٹ کریں
لڑکی والوں کے گھر کھانے پہ مکمل پابندی لگا دی جاۓ
نکاح انتہائی سادہ اور مسجد میں کیا جاۓ
مروجہ ناجاٸز مہندی مایوں اور دیگر خرافات پہ سخت پابندی اور سزائیں ہوں
شادی کے جملہ اخراجات دلہے کی ایک تنخواہ یا ماھانہ آمدنی سے زیادہ نہ ہوں
نکاح کی دستاویزات اور مراحل بہت آسان ہوں
بارات بینڈ باجہ پہ پابندی ہو
نکاح پہ صرف دلہے کے گھر والے ھی آئیں
شادی کا بڑا فنکشن صرف اور صرف ولیمہ ہو
وہ بھی دلہا کی استطاعت کے مطابق
جبکہ حکومت کو چاہیے کہ ایک قانون بنائے جس کی رو سے کسی لڑکی یا لڑکے کو تب تک یونیورسٹی میں داخلہ نہ ملے جب تک وہ نکاح نامہ ساتھ نہ لائے
حکومت کو یہ بھی چاہیے کہ جہیز ولور اور لڑکیوں کی شادی سے پہلے جابز پر مکمل پابندی لگائے
جاب صرف شادی شدہ خواتین کو دی جائے
یا ایسی خواتین کے لئے جابز کی رعایت کردی جائے جن کا کوئی اور زریعہ معاش نہ جیسے بعض خاندانوں کی کفالت خواتین خود کرتی ہیں جن کے والد یا بھائی وغیرہ نہیں ہوتے یا روزگار سے معذور ہوتے ہیں
سوسائٹی یہ بھی کر سکتی ہے کہ مشترکہ شادیوں کو ترویج دی جاۓ جہاں صرف ایک سادہ ڈش اور زیادہ سے زیادہ شادیاں ہوں
دوسری شادی کا رواج عام کیا جاۓ
جن مردوں کی مالی اور اسبابی استطاعت میسر ہے ان کی بیویاں اپنا ظرف بڑا کریں
اللّٰہ اجر دینے والا ھے
جس محلے یا یونین کونسل میں کوئی بیوہ یا مطلقہ عورت موجود ہو وہاں کا چیئرمین اس کی دوسری شادی کے لئے معاونت کا ذمہ دار ہو
انڈین میڈیا کی جہالت اور بھارتی رسومات ختم کرنے کے لئے اسلامی تعلیمات خانگی نظام اور شادی کے اصل طریقہ کار کی مناسب تشہیر کی جائے

*یاد رکھیں...*
جلدی شادیوں کا نہ ہونے سے زنا بڑھ رہا ہے
نسوانیت ختم ہو رہی ہے
مردانگی ضائع ہو رہی ہے
بے راہ روی عام ہو رہی ہے
معاشرتی ناہمواریاں پیدا ہو رہی ہیں
چھوٹی چھوٹی بچیوں کے ساتھ ریپ اور قتل و غارت ہو رہی ہے
اغلام بازی اور امرد پرستی یعنی (خوبصورت لڑکوں سے دوستی) کی نحوست بڑھ رہی ہے
اگر اب بھی کچھ نہ سوچا گیا تو آنے والا وقت مزید تباہی و بربادی کے ساتھ ہمارا منتظر ہے
اور سب سے بڑھ کر ہم سب نے اس کا جواب دینا ہے اللّٰہ کے ہاں
ضروری نہیں کہ تمام باتوں سے آپ اتفاق کریں
اگر کسی کو میری یہ پوسٹ بُری لگے تو میں معذرت خواہ ہوں آپ کے الفاظ آپ کی پہچان ہے

*تحریر کو صدقہ جاریہ ہے اور اللہ کی رضا کی نیت سے اپنے پیاروں کے ساتھ شیئر کیجئے ہو سکتا ہے آپ کی تھوڑی سی محنت یا کوشش کسی کی وجہ سے یہ تحریر کسی کے دل میں اتر جائے*

25/10/2023

جٹ اہلحدیث لڑکا MBBS fcpsپارٹ سیکنڈ جاری MIC ملتان عمر 28سال قد10۔5 خانیوال میں کنال کا گھر والد زاتی بزنس ڈاکٹر لڑکی کا رشتہ درکار اہلحد یث فیملی رابطہ انباکس کریں

03/07/2023

اہلحدیث جٹ لڑکی خلع یافتہ 28 سال قد 5.4 ڈاکٹر فارماسسٹ دیندار گھرانہ well settled فیملی سے ایجوکیٹڈ لڑکے کی فیملی رابط کریں نوٹ لڑکی شرعی پردہ کرتی ہے

09/12/2022
09/12/2022

‏جو آپ کو نظر انداز کر کے آپ کی قدروقیمت کم کرنے کی کوشش کرے
آپ اسے رخصت کر کے اس کی “عزت افزائی” کیجئے 💞

08/12/2022

*مومن اپنے رب پر یقین کرتے چلے جاتے ہیں*
*اپنی سوچ میں کبھی بدگمانی نہیں پروتے*💯

بس یقین رکھو!وہ تمہیں ویران کنویں سے نکال کر ساری سلطنت کا بادشاہ بھی بنا سکتا ہے۔ ❤
02/11/2022

بس یقین رکھو!
وہ تمہیں ویران کنویں سے نکال کر ساری سلطنت کا بادشاہ بھی بنا سکتا ہے۔ ❤

Right👍🏻
02/11/2022

Right👍🏻

01/11/2022

Male 28 MBA 5-10 Doing Own Busniess, Own House 2 Kanal, Sunni, Well Settled Decent Educated Family, Punjabi Speaking belong Islamabad.
Req: Well Educated,deendar Any cast, Any City, No issue, Single (Elite Class).

اسلام علیکم..پوش ایریا سے  ہر ذات کے رشتوں کے لئے رابطہ کریں ایسے لڑکے لڑکیاں جن کی عمر زیادہ ھو چکی ھو اور رشتے نہ ھو ر...
25/08/2021

اسلام علیکم..
پوش ایریا سے ہر ذات کے رشتوں کے لئے رابطہ کریں ایسے لڑکے لڑکیاں جن کی عمر زیادہ ھو چکی ھو اور رشتے نہ ھو رھے ھوں مجھ سے رابطہ کریں انشاالللہ اچھے رشتے ھو جائیں گے..

اھلحدیث اپر میڈ ل ، میڈل ویل سیٹل فیملی رابط کریں
23/08/2021

اھلحدیث اپر میڈ ل ، میڈل ویل سیٹل فیملی رابط کریں

03/09/2020

جس دوست کی شادی نہیں ہو رہی اس کو یہاں ٹیگ کریں۔ ۔۔
ہم اس کا رشتہ جلد کروائیں گے۔۔۔۔۔

Profile: 727 girls FsdGender: female 🔹 Name: ###🔹 Age: 26🔹 Height: 5.4🔹 Weight: 64🔹 Education: bs optometrist 🔹 Universi...
01/06/2020

Profile: 727 girls Fsd

Gender: female
🔹 Name: ###
🔹 Age: 26
🔹 Height: 5.4
🔹 Weight: 64
🔹 Education: bs optometrist
🔹 University: uol
🔹Cast: Gill jutt
🔹 Sect(maslak): Ahl hadees
🔹Job details: bps 17
🔹Pay: xx
🔹 Father name:abdul rehman
🔹 Occupation: rice and grain mills
🔹 Mother occupation: house wife
🔹 Total Brothers: 2
🔹 Married Brothers: 1
🔹 Sisters: 3
🔹Married sisters: 1
🔷House size: 1 kanal
🔹House own/rent: own
🔹 Address: city housing
🔹 City: faislabad
Contact :###

 #محبت😭😭😭😭😭😭😭😭میں مہم ریاض ہو۔۔۔۔۔۔ میرے والد صاحب ایک پولیس آفیسر تھے میں ذہین ترین لڑکی  تھی ایف ایس سی میں  اپنے پورے...
27/05/2020

#محبت
😭😭😭😭😭😭😭😭
میں مہم ریاض ہو۔۔۔۔۔۔ میرے والد صاحب ایک پولیس آفیسر تھے میں ذہین ترین لڑکی تھی ایف ایس سی میں اپنے پورے ڈسٹرکٹ میں پری میڈیکل کے ساتھ چھٹے نمبر پر تھی میرے والد صاحب کی خواہش تھی کہ میں ڈاکٹر بنو اور ماں کی خواہش تھی کہ میں سی ایس پی آفیسر بنوں سو میں نے اپنا یہ ذہن بنا لیا تھا کہ میں ایم بی بی ایس کرنے کے بعد سی ایس ایس کرونگی اور انشاءاللہ ماں باپ کی خواہش ضرور پوری کروں گی مگر قسمت کو کچھ اور ہی منظور تھا ۔۔۔۔۔ فیس بک پر مجھے ایک لڑکے کا میسج آیا اور اس نے مجھ سے پڑھائی سے متعلق کچھ مدد مانگی میں نے کر دی۔۔۔۔۔۔ اس نے شکریہ ادا کیا اور ضرورت پڑنے پر پھر مدد کرنے کی درخواست بھی کی میں کہانی کو تھوڑا مختصر کرتے ہوئے یہ بتاتی ہوں کہ وہی مدد کرنا میرے لئے وبال جان بن گیا میں آہستہ آہستہ اس کے قریب ہوتی گئی بات تصویروں سے ہوتی ہوئی ویڈیوز تک جا پہنچی۔۔۔۔۔ وہ معصوم اور اچھا بھی مجھے لگا دوستی ہوئی اور پھر دوستی محبت میں بدل گئی میں نے اپنے بابا سے بات کی اس کا ایڈریس دیا بابا نے کچھ دن کے بعد بتایا کہ اس لڑکے کا کردار ٹھیک نہیں سو ہم تمہاری شادی وہاں نہیں کریں گے میں نے بابا جان کی بات سن لی اور اپنا فیصلہ کرنے سے پہلے تھے اس لڑکے کو بابا کا فیصلہ سنا دیا ۔۔۔۔۔ اور لڑکے نے یہ کہتے ہوئے فیصلہ رد کردیا کہ تمہارے بابا تمہاری محبت کی قدر نہیں کر رہے ورنہ تم مجھ سے روز بات کرتی ہو تم نے میرے کردار میں کون سی کمی دیکھی ہے میری قسمت میں بھی شاید زوال لکھا تھا میں اس کی باتوں میں آگئی اس نے مجھے میرے بابا کے سامنے لا کھڑا کیا ۔۔۔۔۔ میرے بابا نے زندگی میں پہلی بار میری کوئی بات رد کی تھی اور مجھے یہ بات قبول نہ تھی میں نے انتہائی قدم اٹھاتے ہوئے کورٹ میرج کی اور اپنا گھر چھوڑ دیا ۔۔۔۔۔ ہم لوگ ایک بڑے شہر میں جا بسے اور یقین کریں ایک سال بعد ہماری جب بیٹی پیدا ہوئی تو محبت ختم ہو چکی تھی اور صرف رشتہ باقی تھا ۔۔۔۔ دو سال بعد پھر میرے ہاں ایک بیٹی کی پیدائش ہوئی ۔۔۔۔۔ اور دوسری بار اللہ کی رحمت نے میرے شوہر کو بہت مایوس کر دیا اور رشتہ بھی نفرت میں بدل گیا پیدائش کے چوتھےدن مجھے مارا پیٹا گیا ۔۔۔۔ اور پھرآہستہ آہستہ معمول بنتے بنتے مارکٹائ ایک معمول بن گئی اور اس مار کٹائی کے ساتھ میں تیسری بار امید سے ہوئی اور اللہ نے پھر مجھے اپنی رحمت سے نوازا مگر یہ رحمت میرے لئے زحمت ثابت ہوئی کوئی اور میرے شوہر نے مجھے طلاق دے دی میرے پاس گھر واپسی کی بھی کوئی راہ نہ تھی اور نہ ہی کوئی ملازمت تھی ایک آزمائش ٹلی تو اللہ نے اس سے بڑی میں دھکیل دیا ۔۔۔۔ میں نے ہر چند ملازمت ڈھونڈنے کی کوشش کی لیکن مجھے کی نے گھر میں کام کے لئے بھی نہ رکھا مجھے پہلی بار احساس ہوا کہ میرا باپ کتنی مشکل سے رزق کماتا ہوگا ۔۔۔۔۔ دو دن تک میں نے بچوں کے ساتھ بھوک برداشت کی اور پھر چھوٹی بچی کو پلانے کے لیے میرے جسم میں دودھ بھی نارہا اور بڑی دونوں بچیوں کی بھی بھوک کی وجہ سے حالت غیر تھی ۔۔۔۔۔ مجبور ی کی وجہ سے بھیک مانگنا شروع کی۔۔۔۔۔ اور یہ جو لوگ بڑے بڑے حاتم طائی بنتے ہیں اور کہتے ہیں کہ منگتیوں کو بھیک نہیں دینی چاہیے ان کو بتا دینا چاہتی ہوں ہو کہ مجھے پہلے دن میں صرف ڈیڑھ سو روپیہ بھیک ملی تھی ۔۔۔۔ او چار مردوں نے مجھے غلط نیت سے چھوا بھی تھا ۔۔۔۔۔ اور میں یقین سے کہتی ہوں کہ اگر میں اپنے بابا کے گھر میں ہوتی اور کوئی مجھے اس نیت سے چھوتا تو میرے بابا اور بھائی اس کا سر کاٹ دیتے ۔۔۔۔ مگر اب حالات مختلف تھے۔۔۔۔ میں نے کچھ دنوں تک بھیک مانگ کر گھر چلایا جو کہ نہ چلا سکی ۔۔۔۔۔ مجبورا بڑی دونوں بیٹیوں کو دارالفلاح میں چھوڑ دیا ۔۔۔۔ اور میں وہ ذہین ترین اور خوبصورت ترین لڑکی ۔۔۔۔۔ آج ایک مل میں صرف پینسٹھ سو روپے پر کام کرتی ہوں اور ہفتہ میں ایک بار اپنی دوسری دونوں بیٹیوں سے ملنے بھی جاتی ہوں۔۔۔۔۔۔میں اپنی سب بہنوں کو یہ بتانا چاہتی ہوں کہ محبتوں اور حقیقی زندگی میں بہت فرق ہے۔۔۔۔۔ غیر محرم کی محبت کی خاطر اپنے حقیقی رشتوں کی محبت کو کبھی نہ چھوڑنا نا وسلام
فرضی کہانی

04/05/2020

جمیلہ نے پکوڑوں کے لیے تیل کڑاہی میں ڈالا اور تیل کے گرم ہونے تک کچن میں ہی سانس لینے کو بیٹھ گئی.. آج بیگم صاحبہ کی طرف سے ان کے سب رشتہ داروں کو افطار ڈنر تھا..اس لیے جمیلہ دوپہر سے تیاریوں میں مصروف تھی...ابھی درد سے چور ہوتے جسم اور تھکے ماندے ذہن کے ساتھ لمحہ بھر کو سانس لینے کے لیے بیٹھی تھی...

تب ہی رخسانہ بیگم انتظامات دیکھنے کو باورچی خانہ میں داخل ہوئیں اور جمیلہ کو وہاں بیٹھے دیکھ کر ان کے ماتھے پہ بل پڑ گئے..چیختی ہوئیں بولیں افطار کا وقت ہو گیا,مہمان آنے والے ھیں اور تم یہاں سکون سے بیٹھی ہو
جمیلہ نے ڈرتے ڈرتے کہا:
جی جی!!!!! بیگم صاحبہ بس سب انتظام ہو گیا ھے میں بس ذرا سستانے کو بیٹھی تھی بس یہ پکوڑے رہتے میں ابھی پکوڑے نکال لیتی..
اف یہ تم جیسے ملازموں کے چونچلے. اچھا یہ بتاؤ کیا کیا بنا لیا ھے.؟ رخسانہ بیگم نے غصے سے کہا..
جی بیگم صاحبہ بریانی اور کھانا تیار ھے.. فروٹ ٹرائفل اور دہی بڑے بھی فریج میں رکھ دیے ھیں.. .مشروبات بھی تیار ھیں... بس یہ پکوڑے رہ گئے اور فروٹ رہ گئے وہ چھوٹی بیگم صاحبہ کاٹ رہی ھیں. انہوں نے کہا تھا کہ وہ کاٹ لیں گی میں باقی کام کروں..
ہیںںںں.!!! کیا کہا... رمشا کا تو روزہ ھے...میری بیٹی روزے میں کام کر رہی ھے.. میں اس سے واپس لیتی ہوں تم ہی کاٹنا.. رخسانہ بیگم چیختے ہوئے کچن سے چلی گئیں..

پکوڑے تلتے ہوئے لمحہ بھر کو جمیلہ نے سوچا کہ روزہ تو اس کا بھی ھے. وہ بھی دوپہر سے روزے کے ساتھ ہی تپتے ہوئے کچن میں تھیں. لیکن پھر جلدی سے سر جھٹک کر کام میں مصروف ہو گئی..
اذان ہونے سے ذرا پہلے دستر خوان پہ سب کچھ سجا کر جمیلہ نے بیگم صاحبہ سے اجازت مانگی جو میک اپ کر سجی سنوری مہمانوں کے انتظار میں تھیں..
"ہائے یہ سب برتن کون دھوئے گا... ؟ ابھی جانا ھے تو جاؤ رات کو برتن دھونے کے لیے لازمی آ جانا" رخسانہ بیگم نے بے دلی سے اجازت دے دی.
جمیلہ تھکے ہوئے وجود کے ساتھ یہ سوچتے ہوئے کہ اس کے بچے افطاری کے لیے اس کی راہ دیکھ رہیں ہو گے جلدی سے اپنے گھر کو چل دی...
دو کمروں اور صحن کے بوسیدہ مکان میں جیسے ہی جمیلہ داخل ہوئی اس کے بچے اس کو خالی ہاتھ دیکھ کر حیران ہو گئے ..امّاں تو نے کہا تھا آج بیگم صاحبہ نے بڑی افطاری کرانی ھے اس لیے ہم خوش تھے آج ہم بھی اچھی افطاری کریں گے..پر اماں تو خالی ہاتھ آ گئی ھے.. اب ہم کیا کھائیں گے... ؟؟
جمیلہ نے بچوں کو تسلی دیتے ہوئے کہا کچھ کجھوریں پڑی ھیں..پانی لے آؤ ہم روزہ کھول لیں گے. چلو جلدی کرو اذان ہونے والی ھے..
جمیلہ کا بڑا بیٹا کرب سے بولا پر اماں افطاری صرف امیروں کے لیے ہوتی ھے کیا؟؟افطاری تو روزہ داروں کے لیے ہوتی ھے. ہمارا بھی تو روزہ تھا بیگم صاحبہ کچھ ہمارے لیے بھی بھیج دیتی تو کیا ہو جاتا؟؟
صبر کا دامن چھوٹ گیا ....
آخر کار جمیلہ بھی رو پڑی..
ہاں بیٹا یہ افطاری امیروں کے لیے ہی ہوتی ھے وہی صرف کچھ دنوں کے لیے بھوکا رہتے.. غریب تو سارا سال ہی بھوکے رہتے ھیں. غریبوں کی کیا سحری اور کیا افطاری..
جن احباب کو اللہ نے وسیع رزق دیا ہے.. ان میں ھمسائیوں اور غریبوں کا حصہ بھی ہے...
غریبوں کو دے کر ان پر احسان نہیں بلکہ خود پر کریں...

23/04/2020

alhadees families ka doctor engineers business man CA ACCA or bds ka risty majood hain Alhadees families rabta karen inbox ma for ideals matches

26/01/2020

-

چالیس ہزار کا سیل فون ہاتھ میں لیکر تنگ اور باریک شرٹ کے ساتھ Tightپجامہ پہن کر ہزاروں روپے کا میک اپ چہرے پر لگا کر دوپٹے کو گلے میں لٹکا کر کھلے بالوں کو شانوں پر گرا کر انڈے کی شکل جیسا چشمہ لگا کر جب لڑکیاں گھر سے باہر نکل کر مرد کی ہوس بھری نظروں کی شکایت کریں تو انکو توپ کے آگے باندھ کر اڑادینا چاہئیے جو سیدھا یورپ میں جاگریں اور اپنے جیسی عورتوں کی حالت_زار دیکھیں جنکی عزت صرف بستر کی حد تک محدود ھے

"سنبھال اے بنت حوا اپنے شوخ مزاج کو
ھم نے سر_بازار حسن کو نیلام ھوتے دیکھا ھے" 😒

اچھا نہ لگا ہو تو معزرت خواہ ہوں??.

27/12/2019

Profile from
🤝Alhadeed Marriage 🤝
Profile:fsd B 156 doc

Gender:
🔹 Name: ###
🔹 Age: 26
🔹 Height: 6.0
🔹 Weight: 76
🔹 Education: MBBS Pb
🔹 University: pmc
🔹Cast: jutt
🔹 Sect(maslak): brelvi
🔹Job /business details: own hospital fsd
🔹Pay: alhumduillah
🔹 Father name:xx
🔹 Occupation: professor Doctors
🔹 Mother occupation: house wife
🔹 Total Brothers: xx
🔹 Married Brothers: xx
🔹 Sisters: 1
🔹Married sisters: married
🔷House size: 1 kanal
🔹House own/rent: own
🔹 Address: samanbad
🔹 City: FSD
🔹Requirement details: doctor MBBS good looking age must 25 any city achi family say
🔹Contact :###

11/11/2019

عورتوں کی لیٹ شادی کا ذمے دار کون ھے۔؟؟؟

میرا جواب یہ ھے کہ عورتیں خود ذمے دار ھیں ۔

جب سے گروپ میں پرپوزلز لگانے شروع کئے تو مجھے ایک بات کا تجربہ ھوا۔

اکثریت لڑکوں کی 22 تا 30 ھوتی ھے

اور عورتوں کی اکثریت

30 تا 40 ھوتی ھے ۔

اب اس مسئلہ کو کون حل کر سکتا ھے بتاؤ۔

35۔ 38 ۔ 40۔ سالہ کنواریوں کو 22 اور 25 سال کا لڑکا قبول نہیں کرتا

اور شادی شدہ 30 سال والا بھی 35۔ 38 سالہ عورت سے شادی کےلئے تیار ھو جاتا ھے۔

مگر مجال ھے یہ عورتیں مان جائیں ۔

میں نے کتنی عورتوں کو دوسری شادی والے چھوٹی عمر کے لڑکوں کا فارم سینڈ کیا تو

آگے سے انکا یہ جواب ملا۔

سوری جی آپی۔ یا تو کنوارا بتا دو یا وہ مرد جس کی بیوی مر چکی ھو یا طلاق مل چکی ھو۔

چائیے تو یہ کہ عورتیں صرف یہ مطالبہ رکھیں کہ ھم کو انصاف سے رکھنے کی گارنٹی دو تو ٹھیک ھے ھمیں منظور ھے۔

مگر مجال ھے کہ ایسی بات کوئی کرے ۔ بلکہ انکا مطالبہ صرف اکیلا مرد ھو ۔ ھوتا ھے۔

اب وہ مرد بیچارے ان محترماؤں سے شادی کےلئے پہلی کو طلاق دے دیں یا انکو جان سے مار دیں تب یہ ان سے شادی کریں گی؟؟۔ افسوس کا مقام ھے۔

اور یہ مطالبہ کرنے والیاں صرف انپڑھ ھی نہیں بلکہ عالمات فاضلات بھی ان میں شامل ھیں ۔

میں پوچھ سکتی ھوں ایسی۔

عالمات فاضلات سے کہ کیا دین یہی سکھاتا ھے۔؟؟

اگر تم نے نبیﷺ اور امہات المؤمنین اور صحابیات کی زندگیاں پڑھ کر بھی عمل نہیں کیا تو کوئی فائدہ نہیں اس علم کا۔

افسوس کی بات یہ ھے کہ جو سوچ ایک ھندو عورت کی ھے وھی سوچ ایک عالمہ فاضلہ کی بھی ھے ۔ تف ھے ایسی عالمات پر کہ دین سیکھ کر بھی سوچ ھندوانہ رکھتی ھیں۔ بہت ھی افسوس کا مقام ھے۔

اگر 35 یا 40 سالہ کنواری شادی شدہ مرد سے شادی کر لے تو کیا حرج ھو گی اسکو ؟

جبکہ مرد حلفیہ بیان دیتے ھیں کہ ھم برابری سے رکھیں گے۔

اسی طرح بہت سی عالمات فاضلات اپنے شوھر کو دوسری شادی نہیں کرنے دیتیں

میرے خیال میں عورت خود زمے دار ھے لیٹ شادی کی اور عورت ھی دوسری عورت کی دشمن بھی ھے۔

جب شروع جوانی میں رشتے آتے ھیں تب بھی ماں بیٹیوں کو کوئی رشتہ پسند ھی نہیں آتا رد ھی کرتی جاتی ھیں

اور جب عمر بڑی ھو جاتی ھے تو پھر کنوارے رشتے آنا بند ھوجاتے ھیں اور شادی شدہ مردوں کے رشتے آنا شروع ھو جاتے ھیں مگر ماں بیٹیوں کے نخرے پھر بھی ختم نہیں ھوتے۔

خدا را اپنی لیٹ شادی کا الزام مردوں کو مت دو۔

گھر میں والد اور بھائی بھی جلدی رشتہ کرنا چاھتے ھیں مگر ماں بیٹیاں نہیں ھونے دیتیں ۔

اور رشتہ کرنے والے مرد بھی تیار ھو جاتے ھیں اپنے سے بڑی عمر والی سے شادی پر لیکن یہ عورتیں کبھی راضی نہیں ھوتیں ۔

انکو کبھی اپنے اچھے برے کا صحیح وقت پہ علم نہیں ھوتا۔

بعد میں تو پچھتاتی ھیں مگر پھر پچھتانے کا کوئی فائدہ نہیں ھے۔

کاش کہ یہ سوچ لیتیں کہ ھم ناقصات العقل ھیں تو ھمیں گھر کے مردوں کے مشورے پہ عمل کرنا چائیے ۔ لیکن افسوس تو یہ ھے کہ یہ عورتیں خود کو سب سے بڑا عقلمند سمجھتی ھیں ۔

حالانکہ حدیث رسولﷺ ھے

کہ عورت ناقصل العقل ھے۔

اللہ ھم سب کو دین سمجھنے اور عمل کی توفیق عطافرماۓ ۔

آمین۔

10/11/2019

Rishta 1 female age 30 education BS Fine Arts. Cast araien punjabi fair smart from Multan
Rishta 2 Female age 35 edu Ph D divorced no kids cast araien from multan
Rishta 3 female age 31 edu M.Sc govt job cast rajpoot punjabi from multan
Rishta 4 female age 28 MBBS Now doing spsailization. Urdu .sunni Multan
Rishta 5 female age 22 edu FA Suni punjabi Multan
For details come inbox

Address

Jail Road Lahore
Lahore

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Al Hadeed Marriage bureau posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Al Hadeed Marriage bureau:

Videos

Share

Nearby event planning services