01/03/2021
ھم نے بعض خاندانوں کو بعض پر فضیلت دی (القرآن)کتاب سنت کی یہ وجوہات ہیں جسکی وجہ سے غیر سید۔۔۔ سیدہ فاطمیہ کا کفو نہیں۔
کیونکہ ساداتِ حسنی حسینی شرعا اولاد رسول علیہ السلام ہیں اور اسی لیٸے
*سید زادی کا غیر سید سے نکاح بھی شرعاً جاٸز نہیں*
1:- اسلیٸے کسی غیر سید کو یہ شرف حاصل نہیں لہذا وہ کفو نہیں۔
2:- سادات پر اولاد رسول ھونے کا خصوصی حکم شرعی ہے غیر سید کو یہ فضل حاصل نہیں لہذا برابر بھی نہیں
3 صدقات جد سادات اور سادات پر انکی حرمت کے پیش نظر شرعا جائز نہیں غیر سید کے لئیے جائز ہیں لہذا برابری نہیں
4سادات کے لئیے مال غنیمت خمس مشروع ہوا غیر سید کے لئے نہیں
5سادات اولاد رسول نماز کے اس درود میں شامل ہیں جو دنیا اسلام میں پڑھنا مشروع ہے غیر سید کو یہ فضل حاصل نہیں
6سادات کا نسب دنیا و آخرت میں حضور کے ساتھ ملتا ہے غیر سید کو یہ شرف حاصل نہیں
7 قیامت کے دن تمام قبائل کا نسب منقطع ہو جائے گا سادات کا حسب و نسب قائم رہے گا غیر سید کو یہ شرف حاصل نہیں تو برابری بھی نہیں
8 سادات کی جد کا کلمہ پڑھنے سے کافر مسلمان ہوتا ہے اگر کوئی غیر سید کی جد کا کلمہ پڑھے گا تو مسلمان بھی کافر ہو جائے گا لہذا برابری نہیں
9 سادات کی جد کا کلمہ دنیا اسلام میں مشروع ہے غیر سید کو یہ فضل حاصل نہیں
10 سادات کی جد پر 30 پارے قرآن نازل ہوا غیر کی جد پر کچھ بھی نازل نہیں ہوا لہزا برابری بھی نہیں
11 سادات کی جد پر نازل قرآن سے تمام سابقہ مذاہب منسوخ ٹھہرے غیر کو ایسی فضیلت حاصل نہیں
12 سادات کی جد کا نور اول مخلوق ہے غیر کو یہ فضل حاصل نہیں
13 سادات کی جد کی نبوت حضرت آدم سے قبل ثابت ہے غیر سید کو یہ فضل حاصل ہی نہیں
15 سادات کی جد اول الانبیاء خلقا و آخرھم بعثا ہے غیر کو یہ فضل حاصل ہی نہیں
16 سادات کی جد کو سید العالمین کہنا مشروع ہے غیر سید کی جد کو ایسا کہنا کفر ہے لہذا برابری نہیں
17 سادات کی جد مبعوث آخریں ہے
ْ18 سادات کی جد جسم و روح کے ساتھ صاحب معراج ہے غیر سید کی جد کو ایسا کمال حاصل نہیں
19 سادات کی جد کو رب سے کلا م و دیدار کا شرف حاصل ہے غیر کو ایسا فضل حاصل نہیں
20 سادات کی جد کی شان یہ ہے کہ وہ جو بولتے ہیں وہ وحی الہی ہے غیر سید کو ایسا کمال حاصل نہیں
21 سادات کی والدہ سیدة نساء العالمین اور سیدة نساء اھل الجنة ہیں غیر سید کی والدہ کو ایسا فضل حاصل نہیں
22 سادات کے سرخیل امام حسنؑ و حسینؑ جوانان جنت کے سردار ہیں غیرسید کہ والد کو یہ فضیلت نہیں حاصل
23 سادات کی جد کی شان ہے جس کا دلدار دیدار حق ہے
24 شیطان سادات کے جد کی تمثل نہیں کر سکتا یہ فضیلت ہے
25:سادات کی جد کو سیدالانبیاء والمرسلین کہنا جائز ہے غیر کو ایسا کہنا کفر ہے
26 سادات کی جد خاتم المرسلین ہے غیر کو ایسا کمال حاصل نہیں نہ اسکی جد کو تو برابر کیوں کر ہوئے
27 سادات کی جد کی یہ شان ہے کہ قرآن نے انکے زمانے عمر کلام پاک اور خاک پا کی قسم کھائی ہے غیر سید کی جد ایسی نہیں تو برابر بھی نہیں
28: سادات کی جد کی مرضی پر کائنات کا قبلہ مقرر کیا گیا غیر سید کی جد کو یہ فضل حاصل نہیں تو برابری بھی نہیں
28 سادات کی والدہ سیدہ زہراء کی روح رب ذوالجلال نے دست قدرت سے قبض کی غیر کو ایسا کمال حاصل نہیں29 سادات کی جد کو قرآن میں (وعلمک ما لم تکن تعلم و کان فضل اللّة علیک عظیما ) سے خطاب ہے غیر کی جد کو یہ کمال حاصل نہیں تو برابر کیسے
30 سادات کی جد کو تمام انسانوں اور ملائکہ پہ فضیلت حاصل ہے غیر کی جد کو یہ فضل نہیں تو برابر بھی نہیں
31 سادات کی جد کی رضا مطلوب خدا ہے غیر کی جد کو یہ کمال حاصل نہیں
32 مومن و منافق کی پہچان کا پیمانہ والد سادات مولاء کائنات ہے غیر کے والد کو یہ کمال حاصل نہیں
33 سادات کی والدہ کی گزرگاہ کے قرب میں تمام اہل محشر انبیاء و اولیاء کو نگاہ جھکانے کا حکم ہو گا غیر سید کی والدہ کو یہ کمال نہیں تو برابری کیسی
34 سادات کی جد کو خطاب ہو ا انا فتحنا لک فتحامبینا غیر کی جد اس سے محروم ہے
35 سادات کی جد کے لئیے ہر آنے والی ساعت پہلی سے بہتر ہے غیر کی نہیں
36 انا اعطینک الکوثر سے اولاد کثیر و علم کثیر کی بشارت جد سادات کو ہے
37 سادات کی جد کا قرب باعث فضل و عزت ہے غیر کو یہ کمال حاصل نہیں
38 سادات کی جد شفیع کل ہے
39 سادات کی جد کا جھنڈا جس کا حامل مولا علی کی ذات ہو گی کے نیچے آدم و جمیع بنی آدم ہوں گے غیر کو یہ کمال نہیں
40 سادات کی جد وجہ تخلیق کائنات ہے
41 سادات کی جد سے زمانوں اور زمانے والوں نے شرف پایا غیر کو یہ کمال حاصل نہیں
42 سادات کی جد کا نسب اجداد اولاد اقوام اصحاب امت سب سے افضل ہے غیر کو نہیں
43 سادات کی جد کی تعظیم من کل الوجوہ فرض اور اور ایذاء و ہتک من کل الوجوہ حرام ھے غیر کو یہ کمال حاصل نہیں. علامہ سید محمد خورشیدالحسن بخاری