M.Junaid Akram

M.Junaid Akram Represent Pakistan at MUN Indonesia,
Speaker at NYA, Director MDS,
Social and Political Thinker.

The Function of Leadership is to produce a more leaders not followers that's why I want to become a leader for those who want to become a leader :)

اے اللّٰہ پاک تمام مسلمانوں کو کشادہ حلال زرق عطا فرما، معاملات میں آسانی اور مشکلات میں کمی فرما، ہمارے جو پیارے تیری پ...
29/12/2023

اے اللّٰہ پاک تمام مسلمانوں کو کشادہ حلال زرق عطا فرما، معاملات میں آسانی اور مشکلات میں کمی فرما، ہمارے جو پیارے تیری پاک بارگاہ میں پہنچ چکے ہیں انکی بخشش و مغفرت فرما کر جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرما آمین ثم آمین۔
جمعہ مبارک
صلی اللّٰہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وبارک وسلم تسلیما ❤️

25/12/2023
Aameen Suma Aameen
24/12/2023

Aameen Suma Aameen

اخلاق سے بات کرنا پریشانی سے نجات ہے کیونکہ انسان پر سب سے زیادہ مصیبتیں اسکی زبان کی وجہ سے آتی ہیں
23/12/2023

اخلاق سے بات کرنا پریشانی سے نجات ہے کیونکہ انسان پر سب سے زیادہ مصیبتیں اسکی زبان کی وجہ سے آتی ہیں

کوئی دعا بھی سکھائی نہیں گئی تھی مجھے کہا گیا تھا نبی ﷺ پر درود پڑھتے رہوعاجز کمال رانا Aajiz ❤️🌸
15/12/2023

کوئی دعا بھی سکھائی نہیں گئی تھی مجھے
کہا گیا تھا نبی ﷺ پر درود پڑھتے رہو

عاجز کمال رانا Aajiz ❤️🌸

11/12/2023

سول اللہ ﷺکی دعا:

”اے اللہ! میں تیری پناہ مانگتا ہوں بخل سے، میں تیری پناہ مانگتا ہوں بزدلی سے، میں تیری پناہ مانگتا ہوں اس سے کہ ناکارہ عمر میں پہنچا دیا جاؤں، میں تیری پناہ مانگتا ہوں دنیا کی آزمائش سے اور میں تیری پناہ مانگتا ہوں قبر کے عذاب سے۔“

(صحیح بخاری، ۶۳۷۰)

07/12/2023

یا اللّٰہ رزق حلال عطا فرما حرام روزی سے بچا ھماری ضرویات محدود کردے مولا ھم تیرے دینے پر راضی ھیں مولا ھمیں اپنے شکر گزاروں میں شامل رکھنا مالک دنیا کی محبت ھمارے دلوں سے نکال دے آمین ثم آمین

صلی اللّٰہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وبارک وسلم تسلیما
04/12/2023

صلی اللّٰہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وبارک وسلم تسلیما

روضہ اقدس کو جو دیکھا تو یہ احساس ہواکس قدر قیمتی شے ہے یہ میری بینائی  بھی ♥️صلی اللہ علیہ والہ وسلم♥️اَللّٰھُمَّ صَــّ...
04/12/2023

روضہ اقدس کو جو دیکھا تو یہ احساس ہوا

کس قدر قیمتی شے ہے یہ میری بینائی بھی ♥️

صلی اللہ علیہ والہ وسلم♥️

اَللّٰھُمَّ صَــّلِ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ-♥️
اَللّٰھُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْد♥️ ♥️

😓 سی ایس ایس سے موت تک کا سفر 😓بلال پاشا جنوبی پنجاب کے ایک پسماندہ علاقہ میں پیدا ہوا۔ والد دیہاڑی دار مزدور تھے۔ مالی ...
28/11/2023

😓 سی ایس ایس سے موت تک کا سفر 😓
بلال پاشا جنوبی پنجاب کے ایک پسماندہ علاقہ میں پیدا ہوا۔ والد دیہاڑی دار مزدور تھے۔ مالی حالات اچھے نہ ہونے کی وجہ سے مسجد میں ہی قائم مکتب سے پرائمری پاس کی۔ جنوبی پنجاب کی پسماندگی کا عالم سب پر عیاں ہے لہذا بلال پاشا نے بھی چھٹی جماعت سے اے بی سی پڑھنا شروع کی۔ انٹر میڈیٹ ایمرسن کالج ملتان اور بیچلر زرعی یو یونیورسٹی فیصل آباد سے کیا۔ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا کہ مسجد سے پانچ جماعتیں کرنے والا بچہ کل کو مقابلے کا امتحان پاس کرکے سی ایس پی بن جائے گا۔

بلال پاشا نے کیریئر کا آغاز ایک پرائیویٹ نوکری سے کیا۔ لیکن والد کی خواہش پر گورنمنٹ سروس میں آیا اور پولیس میں سب انسپکٹر بھرتی ہوگیا۔ بعد ازاں مختلف سرکاری اداروں میں سولہویں اور سترہویں سکیل کی ملازمت کرتے ہوئے 2018 ء میں سی ایس ایس کا امتحان پاس کرنے میں کامیاب ہوا۔

بلال پاشا نے اپنے بیک گرائونڈ کو چھپانے کی بجائے اپنے سفید داڑھی والے مزدور باپ کے ساتھ کھڑے ہوکر انٹرویو دیا اور پاکستان کے ان نوجوانوں میں امید کی شمع جلائی جو سی ایس ایس پاس کرنے کو صرف ایلیٹ کلاس سے منسوب کرتے تھے۔ سلسلہ چل نکلا اور دیکھتے ہی دیکھتے ہزاروں نوجوان سی ایس ایس کے خواب آنکھوں میں سجائے اس سفر پر گامزن ہونے لگے۔

لیکن عرفان خان نے کیا زبردست جملہ بولا تھا کہ "جب ہم جیسوں کےدن آتے ہیں موت بیچ میں ٹپک پڑتی ہے"۔ بلال پاشا کی زندگی کی شروعات ہوئی تھی اور موت نے آن دبوچ لیا۔ بلال کی موت کی وجہ بس ایک ہی تھی۔۔ سول سروس میں ملنے والا ڈپریشن۔ وہ جس سے بھی بات کرتا یہی کہتا کہ وہ یا تو نوکری چھوڑ دے گا یا خودکشی کرلے گا۔ (سکرین شاٹ کمنٹ میں)۔

بلال کی موت سے دو باتیں عیاں ہیں، ایک، ڈپریشن جان لیوا بیماری ہے۔ یہ ارب پتی باپ طارق جمیل کے ارب پتی بیٹے کو بھی دبوچ لیتی ہے اور یہ ایک مزدور باپ کے افسر بیٹے بلال پاشا کو بھی نہیں چھوڑتی۔ دوسرا۔۔ ہمیں اپنے خوابوں کے پیچھے اتنا بھی نہیں بھاگنا چاہیے کہ وہ ہمارے لئے Pyrrhic Victory ثابت ہو ( فرانس کا نپولین بوناپارٹ روس کو شکست دینے کے لئے اپنی چھ لاکھ فوجوں کے ساتھ آگے بڑھتا گیا۔ وہ جنگ تو جیت گیا لیکن سرد موسم کی وجہ سے صرف دس ہزار فوجیوں کو بچا کر واپس آیا اور تب تک پیرس کا بھی محاصرہ ہوچکا تھا) ۔ بلال سترہویں سکیل کی عام نوکری پہ رہتا تو شاید کبھی اس Pyrrhic Victory کا شکار نہ ہوتا۔میں خود گورنمنٹ سروس میں ہوں تو جانتا ہوں کہ کس قدر آپ کو پریشر برداشت کرنا پڑتا ہے۔

کسی نے کیا خوب کہا ہے " جس کی طلب میں تڑپ رہے ہو، وہ مل بھی بھی گیا تو کیا کرو گے"۔ یا پھر چارلس بکوسکی سے نے کہا تھا " ڈھونڈو اسے جس سے تم محبت کرتے ہو تاکہ وہ تمہیں مارسکے"۔ بلال کو بھی سی ایس ایس کرنے نے مار دیا۔ لہذا سی ایس ایس ایسی چیز نہیں ہے جس کی خاطر جان سے بھی ہاتھ دھویا جائے۔ ہر سال 17 فیصد بیوروکریٹ اپنی نیلی بتی اور سبز نمبر پلیٹ کو اللہ حافظ کہتے ہوئے استعفے دے دیتے ہیں۔ بلال بھی یہی کہتا تھا " یہ لوگ بتی اور سبز نمبر پلیٹ دیکھتے ہیں لیکن میرے اندر نہیں دیکھتے"۔ (سکرین شاٹ کمنٹ میں) اب قیامت گزر چکی ہے۔

آج کی رات بلال کے باریش والد کے لئے بہت بھاری ہے۔ آج وہ اپنے ناتواں ہاتھوں سے اپنے لخت جگر کے سونے جیسے جسم کو سپرد خاک کرے گا۔ آج کی رات بہت طویل ہے۔۔ بہت کٹھن۔۔ ہر طرف چیخ و پکار ہوگی۔۔ بلال کی میت کو روکا جائے گا۔۔ لیکن جانے والے کو کوئی روک پایا ہے؟ آج رات تو ہوگی لیکن اس کی سحر نہیں ہوگی۔ جب صبح کا سورج طلوع ہوگا تو اس کا باریش باپ گلیوں گلیوں صدائیں لگاتا ہوا اسی مسجد کے صحن میں جا پہنچے گا جہاں سے بلال نے اپنی زندگی کا آغاز کیا تھا۔ لیکن۔۔۔ اب کی بار وہ میسر نہیں ہوگا۔ اب کی بار مسجد کے درودیوار سے بس آہ و بکا سنائی دے گی۔۔ وحشت نظر آئے گی۔۔ لیکن بلال کہیں نظر نہیں آئے گا۔۔۔ وہ اس نیلی بتی۔۔۔ سبز نمبر پلیٹ ۔۔۔ اور اس سماج کے خودساختہ معیار سے بہت دور جاچکا ہوگا۔ اب کی بار وہ لوٹ کے نہیں آئے گا۔
۔۔۔۔۔۔اللہ حافظ بلال۔۔۔۔۔
(خیال پارے ❤
محمــــد طـــاھــⷶــⷨـــر
27 نومبر 2023ء)

میری ذات کیا میری اُوقات کیا مُجھے طلب ہے تیرے ﷺکرم کیمُجھے جنون تیرےﷺ دیدار کا نہیں کُچھ بھی میرے اعمال میںصل اللّہ علی...
30/10/2023

میری ذات کیا میری اُوقات کیا
مُجھے طلب ہے تیرے ﷺکرم کی

مُجھے جنون تیرےﷺ دیدار کا
نہیں کُچھ بھی میرے اعمال میں
صل اللّہ علیہ والہ وسلم ❤

یااللہ ہم سب کو بھی یہ سعادت نصیب فرما آمین ☝️🤲

دنیا والے تو درد دیتے ہیں یارسولﷺ😢
درد دل کی دوا مدینہ ہےجلد بلا لیں مجھے آقا دوجہاں یارسولﷺ🙏

‎صَلَّی اللہُ عَلَیہِ وَآلہ وَسَلّم ♡

‎مجھے عشق ہے محمدﷺ سے
🥀🍃💕🤍💕🌿✨️

30/10/2023

*ایسا دن جلد آئے* کہ ہم اپنے بیگ پیک کریں اور کوئی پوچھے کہاں کی تیاری ہے اور ہم 😊 مسکراتے ہوئے کہیں مدینے جا رہے ہیں 🥰*

ان شاءاللہ ❤

30/10/2023

حیران کن حقائق
24 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک میں 3 کروڑ 80 لاکھ بھکاری ہیں جس میں 12 فیصد مرد، 55 فیصد خواتین، 27 فیصد بچے اور بقایا 6 فیصد سفید پوش مجبور افراد شامل ہیں۔
ان بھکاریوں کا 50 فیصد کراچی، 16 فیصد لاہور، 7 فیصد اسلام آباد اور بقایا دیگر شہروں میں پھیلا ہوا ہے۔
کراچی میں روزانہ اوسط بھیک 2ہزار روپے، لاہور میں 1400 اور اسلام آباد میں 950 روپے ہے۔
پورے ملک میں فی بھکاری اوسط 850 روپے ہے۔
روزانہ بھیک کی مد میں یہ بھکاری 32 ارب روپے لوگوں کی جیبوں سے نکال لیتے ہیں۔
سالانہ یہ رقم117 کھرب روپے بنتی ہے۔
ڈالر کی اوسط میں یہ رقم 42 ارب ڈالر بنتی ہے۔

اب دوسری طرف آئیے
3 کروڑ 80 لاکھ افراد اگر کام کریں تو فی کس اوسطا" 2 ہزار روپے کی پروڈکٹ بناسکتے ہیں۔ اس اعتبار سے یہ روزانہ 76 ارب روپے یعنی 27 کروڑ ڈالر کی گھریلو صنعت کی پروڈکٹس بناسکتے ہیں اور سالانہ کام کے دنوں کے اعتبار سے 78 ارب ڈالر کی پروڈکٹس تیار کرسکتے ہیں۔

اگر ہم پچاس فیصد ہی ایفیشنسی ریٹ لے لیں تب بھی سالانہ 39 ارب ڈالر کی ایکسپورٹ متوقع ہے۔

بغیر کسی منافع بخش کام کے بھکاریوں پر ترس کھاکر انکی مدد کرنے سے ہماری جیب سے سالانہ 42 ارب ڈالر نکل جاتے ہیں۔ اس خیرات کا نتیجہ ہمیں سالانہ 21 فیصد مہنگائی کی صورت میں بھگتنا پڑتا ہے اور ملکی ترقی کے لئیے 3 کروڑ 80 لاکھ افراد کی عظیم الشان افرادی قوت کسی کام نہیں آتی۔
جبکہ ان سے کام لینے اور معمولی کام ہی لینے کی صورت میں آمدنی 38 ارب ڈالر متوقع ہے جو چند برسوں میں ہی ہمارے ملک کو مکمل اپنے پاؤں پر نہ صرف کھڑا کرسکتی ہے بلکہ موجودہ بھکاریوں کے لئیے باعزت روزگار بھی مہیا کرسکتی ہے۔

گلی گلی موجود لنگر خانے، ایدھی ، سیلانی اور دیگر تنظیموں کی طرف سے مفت کھانے کی فراہمی صرف ہڈ حرام پیدا کررہی ہے اور ملک کی تباہی میں ان سب کا بھی بھرپور حصہ ہے۔

یہ ادارے ریڈی میڈ گارمنٹس ، ویلڈنگ ڈیزائن، کاشتکاری اور بیشمار زرائع میں اس مین پاور کو استعمال کریں اور ان ملازمین کو اجرت کے ساتھ کھانا بھی فراہم کردیں۔ بنگلہ دیش ماڈل اس کے لئیے ہماری مدد کرسکتا یے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس بھیک، مدرسوں کے چندے، مزارات کے چڑھاوے اور غیر مستحق کو دئیے جانے والے صدقات سے اگر کسی کو بھی کوئی فوائد حاصل ہوئے ہوں اور اللہ کے وعدے کے مطابق ایک کا دس فوری ملا ہو تو وہ بیشک اپنا عمل جاری رکھے۔ لیکن مجھے یقین ہے کہ اللہ کبھی ان غیر مستحقین کو دئیے جانے کا بدلہ نہیں دیگا کیونکہ سنت کے مطابق آقا علیہ الصلاۃ والسلام نے پیالہ بیچ کر کلہاڑی خرید کے دی تھی امداد نہیں کی تھی۔

اب اگر عوام اسی مہنگائی میں جینا چاہتے ہیں اور اپنے بچوں کی روٹی ان بھکاریوں کو دیکر مطمئن ہیں تو بیشک اگلے سو سال اور ذلت میں گزارئیے۔
لیکن
اگر آپ چند سالوں میں ہی مضبوط معاشی استحکام اور اپنے بچوں کے لئیے پرسکون زندگی دینا چاہتے ہیں تو آج ہی سے تمام بھکاریوں کو خداحافظ کہہ دیجیے۔ مدرسوں کے چندے اور مفت کھلانے کے تمام عوامل کا بائیکاٹ کردیجیے۔ اولا" تو اس کے خلاف بیشمار فتاوی ملینگے، مزارات والے آپکو گستاخ و منکر کہیں گے، سخت عذاب سے بھی ڈرائینگے اور بھی بہت کچھ متوقع ہے لیکن پانچ سال کے بعد آپ اپنے فیصلے پر انشاللہ نادم نہیں ہونگے اور اپنے بچوں کو پھلتا پھولتا دیکھ کر خوشی محسوس کرینگے۔

بنگلہ دیش نے جس دن بھکاری سسٹم کو خداحافظ کہا تھا، اس کے صرف چار سال بعد اسکے پاس 52 ارب ڈالر کے ذخائر تھے۔ کیا ہم اچھی بات اور مستند کام کی تقلید نہیں کرسکتے۔

اب اپنے بچوں کے لئیے فیصلہ آپ کے ہاتھ میں ہے ۔🙏🙏🙏

28/10/2023

‏یہ عجیب نہیں کہ میں تجھ سے محبّت کرتا ہوں
کیونکہ میں ایک کمزور بندہ ہوں ، لیکن یہ عجب ہے کہ تو شاہوں کا شاہ ہوتے ہوئے بھی مجھ سے محبّت کرتا ہے !

"حضرت بایزید بسطامی رحمتہ اللّہ علیہ"💙

وَ لَا تُصَعِّرْ خَدَّكَ لِلنَّاسِ وَ لَا تَمْشِ فِی الْاَرْضِ مَرَحًاؕ-اِنَّ اللّٰهَ لَا یُحِبُّ كُلَّ مُخْتَالٍ فَخُوْ...
28/10/2023

وَ لَا تُصَعِّرْ خَدَّكَ لِلنَّاسِ وَ لَا تَمْشِ فِی الْاَرْضِ مَرَحًاؕ-اِنَّ اللّٰهَ لَا یُحِبُّ كُلَّ مُخْتَالٍ فَخُوْرٍ

اورلوگوں سے بات کرتے وقت اپنا رخسار ٹیڑھا نہ کر اور زمین میں اکڑتے ہوئے نہ چل، بیشک الله کو ہر اکڑنے والا، تکبر کرنے والا ناپسند ہے۔

26/10/2023

جب عثمانی ترکوں کے پاس کوئی مہمان آتا تو وہ اس کے سامنے قہوہ اور سادہ پانی پیش کرتے

اگر مہمان پانی کی طرف ہاتھ بڑھاتا وہ سمجھ جاتے کہ مہمان کو کھانے کی طلب ھے تو پھر وہ بہترین کھانے کا انتظام کرتے
اور اگر وہ قہوہ کی طرف ہاتھ بڑھاتا تو وہ جان لیتے کہ مہمان کو کھانے کی حاجت نہیں ھے
اگر کسی گھر کے باہر پیلے رنگ کے پھول رکھے نظر آتے تو اس کا مطلب ہوتا کہ اس گھر میں مریض موجود ھے آپ اس مریض کی وجہ سے گھر کے باہر شور شرابہ نہ کریں اور عیادت کو آسکتے ہیں
اور اگر گھر کے باہر سرخ پھول رکھتے ہوتے تو یہ اشارہ ہوتا کہ گھر میں بالغ لڑکی ہے لہذا گھر کے آس پاس بازاری جملے نہ بولے جائیں
اور اگر آپ پیغامِ نکاح لانا چاہتے ہیں تو خوش آمدید۔
گھر کے باہر دو قسم کے ڈور بیل (گھنٹی نما) ہتھوڑے رکھے ہوتے
ایک بڑا ایک چھوٹا
اگر بڑا ہتھوڑا بجایا جاتا تو اشارہ ہوتا کہ گھر کے باہر مرد آیا ھے لہذا گھر کا مرد باہر جاتا تھا
اور اگر چھوٹا ہتھوڑا بجتا تو معلوم ہوتا کہ باہر خاتون موجود ہے لہذا اس کے استقبال کے لئیے گھر کی خاتون دروازہ کھولتی تھی
عثمانی ترکوں کے صدقہ دینے کا انداز بھی کمال تھا
کہ
ان کے مالدار لوگ سبزی فروش یا دوکانداروں کے پاس جا کر اپنے نام سے کھاتہ کھلوا لیتے تھے
اور جو بھی حاجت مند سبزی یا راشن لینے آتا تو دوکاندار اس سے پیسہ لیئے بغیر اناج و سبزی دے دیتا تھا یہ بتائے بغیر کہ اس کا پیسہ کون دے گا
کچھ وقت بعد وہ مالدار پیسہ ادا کر کے کھاتہ صاف کروا دیتا
اگر کسی عثمانی ترک کی عمر تریسٹھ سال سے بڑھ جاتی اور اس سے کوئی پوچھتا کہ آپکی عمر کیا ہے؟
تو وہ
نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے حیاء و ادب کرتے ہوئے یہ نہ کہتا کہ میری عمر تریسٹھ سال سے زیادہ ہوگئی
ہے
بلکہ یہ کہتا
بیٹا ہم حد سے آگے بڑھ چکے ہیں
کیسا ادب کیسا عشق تھا ان لوگوں کا
کیسی بہترین عادات تھی ان لوگوں کی
یہی وجہ تھی کہ عالم کفر نے سلطنت عثمانیہ کے غداروں سے مل کر ٹکڑے کر ڈالے ۔

سینہ تان کر غلط کو غلط کہو تاریخ باغی کہہ سکتی ہے غلام نہیں
26/10/2023

سینہ تان کر غلط کو غلط کہو تاریخ باغی کہہ سکتی ہے غلام نہیں

20/10/2023

پڑھتا ہے جو درود آپﷺ پر ہر دم
اُسی کےنصیب میں ہوتا ہے دیدار مدینہﷺ

صَلُّوۡا عَلَى الۡحَبِيۡب 📿 صَلَّى اللّٰهُ تَعَالٰى عَلٰى مُحَمَّدﷺ

کملی والاوہ جانِ جہاں ، حبیبِ ربُّ الاعلیٰوَالشَّمس بہ صُورت و بہ قامت بالافخرِ حَسَن و حُسین و زہرا و علیمکّی مَدَنی رَ...
18/10/2023

کملی والا
وہ جانِ جہاں ، حبیبِ ربُّ الاعلیٰ
وَالشَّمس بہ صُورت و بہ قامت بالا
فخرِ حَسَن و حُسین و زہرا و علی
مکّی مَدَنی رَسُول ، کملی والا

شافعِ روزِ محشر پہ لاکھوں سلام
صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم

السلام علیکم ‏ﺗُﺼَﻠِّﻲ ﺑِﺎﺷْﺘِﻴَﺎﻕٍ ﻓﻲ ﻣَﻘَﺎﻡٍ‏ﻋَﻈِﻴﻢِ ﺍﻟﺸَﺄﻥِ ﻳَﺴْﻤَﻌُﻬَﺎ ﻣُﺤَﻤَّﺪ‏تم جس قدر بھی شوق و محبت سے درود پڑھ...
15/10/2023

السلام علیکم
‏ﺗُﺼَﻠِّﻲ ﺑِﺎﺷْﺘِﻴَﺎﻕٍ ﻓﻲ ﻣَﻘَﺎﻡٍ
‏ﻋَﻈِﻴﻢِ ﺍﻟﺸَﺄﻥِ ﻳَﺴْﻤَﻌُﻬَﺎ ﻣُﺤَﻤَّﺪ

‏تم جس قدر بھی شوق و محبت سے درود پڑھ سکتے ہو ضرور پڑھو کہ وہاں نبی کریم ﷺ خود اسے سماعت فرماتے ہیں۔

‏اللهم صل على محمد النبي الأمي وعلى آله وسلم تسليما ❤️

سیدنا ابو امامہؓ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ  نے فرمایا: میری امت کا ایک گروہ قیامت تک دین پر ثابت قدم اور دشمن پر غالب رہے...
14/10/2023

سیدنا ابو امامہؓ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: میری امت کا ایک گروہ قیامت تک دین پر ثابت قدم اور دشمن پر غالب رہے گا، ان سے اختلاف کرنے والے ان کا کچھ نہ بگاڑ سکیں گے، سوائے اس کے کہ انہیں کچھ معاشی تنگدستی کا سامنا کرنا پڑے، یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ کا حکم آجائے گا اوروہ اسی حالت پر ہوں گے۔ صحابہ نے کہا: اے اللہ کے رسول! وہ کہاں ہوں گے؟ آپ ‌ﷺ نے فرمایا: وہ بیت المقدس اور اس کے گرد و نواح میں ہوں گے۔
(مسند احمد: ۲۲۶۷۶)

جب تم یقین اور بے یقینی کی کیفیت سے گزر رہے ہو تب بسدرود پاک پڑھو بے شک اللّٰہ پاک تمہاری بے بسی سے واقف ہےالصلاۃ والسلا...
12/10/2023

جب تم یقین اور بے یقینی کی کیفیت سے گزر رہے ہو تب بس
درود پاک پڑھو بے شک اللّٰہ پاک تمہاری بے بسی سے واقف ہے

الصلاۃ والسلام علیک یاسیدی یارسول اللّٰہﷺ
الصلاۃ والسلام علیک یاسیدی یاحبیب اللّٰہﷺ

میرا___مدینہ___میری___زندگی

اپنی گود میں پالے ہیں پیغمبر اس نے.مومن پر واجب ہے اقصی کا تحفظ کرنا ❤️یا اللّٰه قبلہ اول مسجد اقصٰی اور فلسطین کے مظلوم...
09/10/2023

اپنی گود میں پالے ہیں پیغمبر اس نے.
مومن پر واجب ہے اقصی کا تحفظ کرنا ❤️
یا اللّٰه قبلہ اول مسجد اقصٰی اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی غیبی مدد فرما۔ آمین 🤲

میری جانب بھی ہو اک نگاہ کرم یا شفیع الوری خاتم الانبیا ﷺ
08/10/2023

میری جانب بھی ہو اک نگاہ کرم یا شفیع الوری خاتم الانبیا ﷺ

یااللہ یا حبیب ا للّٰہ ﷺ مدد فرما آمین ثم آمین
08/10/2023

یااللہ یا حبیب ا للّٰہ ﷺ مدد فرما آمین ثم آمین

07/10/2023

ان شاءاللہ تعالیٰ
we will perform congregational prayers in Bait Al-Maqdis very soon. ان شاءاللہ تعالیٰ the naats of حضرت محمد خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم will be echoed from the minarets there as well.
مرگ بر اسرائیل

سیدنا خالد بن ولید سے پہلے فارس اور رومی سلطنت کے درمیان 700 سال تک جنگ جاری رہی جس میں انہوں نے ایک ہزار سے زیادہ لڑائی...
04/10/2023

سیدنا خالد بن ولید سے پہلے فارس اور رومی سلطنت کے درمیان 700 سال تک جنگ جاری رہی جس میں انہوں نے ایک ہزار سے زیادہ لڑائیاں لڑیں۔

پھر سیف اللّه ’’اللہ کی تلوار‘‘ کا لقب پانے والے حضرت خالد بن ولید رضی اللّه عنہ آئے اور صرف 4 سال میں دونوں سلطنتوں کا خاتمہ کر دیا۔

آپ نے 15 لڑائیوں میں فارسیوں کو شکست دی یہاں تک کہ ان کی ریاست ملیامیٹ ہوگئ ، اور 9 لڑائیوں میں رومیوں کی طاقت کو ختم کرکے ان کی ایک ہزار سال سے جاری بادشاہت کو زمین بوس کردیا،

پھر جب فارس اور رومی دو لاکھ جنگجوؤں کے ساتھ جنگ الفراد (12 ہجری) میں سیدنا خالد بن ولید کا مقابلہ کرنے کے لئے متحد ہو گئے تو اللہ کی اس تلوار نے انہیں صرف 15,000 مجاہدین کے ساتھ شکست دی۔

صلی اللّٰـہ علی محمد   صَلَّی اللّهُ تَعَالٰی عَلَیهِ وَاٰلِهٖ وَسَلَّم خاتم النبیین محمّدﷺّرِحمتہُ اللّعَالمِین مُحمدﷺ
03/10/2023

صلی اللّٰـہ علی محمد
صَلَّی اللّهُ تَعَالٰی عَلَیهِ وَاٰلِهٖ وَسَلَّم

خاتم النبیین محمّدﷺّ
رِحمتہُ اللّعَالمِین مُحمدﷺ

02/10/2023

اللہ پر توکل کی دعا

رَبَّنَا عَلَیْكَ تَوَكَّلْنَا وَ اِلَیْكَ اَنَبْنَا وَ اِلَیْكَ الْمَصِیْرُ

اے ہمارے رب، تیرے ہی اوپر ہم نے بھروسا کیا اور تیری ہی طرف ہم نے رجوع کر لیا اور تیرے ہی حضور ہمیں پلٹنا ہے

❁وَمَآ أَرۡسَلۡنَٰكَ إِلَّا رَحۡمَةً لِّلۡعَٰالَمِينَ❁اور ہم نے آپﷺ کو تمام جہانوں کے لیے رحمت بنا کر بھیجا (القرآن)
29/09/2023

❁وَمَآ أَرۡسَلۡنَٰكَ إِلَّا رَحۡمَةً لِّلۡعَٰالَمِينَ❁

اور ہم نے آپﷺ کو تمام جہانوں کے

لیے رحمت بنا کر بھیجا (القرآن)

26/09/2023

آج بیٹیوں کا عالمی دن ہے
آللہ پاک ہر بیٹی کے بہترین نصیب کریں، بہت خوش رکھیں ، خصوصاً میری بیٹی میرال فاطمہ کو ہمت اور بہترین صلاحیتیں عطا فرمائیں اس کی نجی زندگی ہمیشہ خوشگوار اور کامیاب گزرے آمین ثم آمین ۔

24/09/2023

اور یہ بھی تو ہوسکتا ہے کہ جسے تُم نے بد صورت کہہ کر اُس کی ہنسی اُڑائی ہو وہ رب کو بہت پیارا لگتا ہو جیسے بلال حبشی رضہ۔۔۔۔ یہاں کون جانتا ہے کہ اللہ کے ہاں کس کا کیا مقام ہے؟؟ ممکن ہے تم کسی کو کم تر سمجھو اور اُس کے قدموں کی آہٹ جنت میں سُنائی دیتی ہو۔۔۔
اور قدر کرنے کے لئے تو اللہ کافی ہے ❤️

Address

Multan

Telephone

+923087317417

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when M.Junaid Akram posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to M.Junaid Akram:

Videos

Share

Category