Jawad Arshad Offiçial

Jawad Arshad Offiçial The Aim of this page to entertain you people
also to promote culture.

21/12/2024

حقیقت یہ ہے کہ آج کی دنیا میں مالی استحکام بہت ضروری ہے۔ بغیر وسائل کے، نہ صرف رشتے بلکہ زندگی کے دیگر پہلو بھی مشکلات کا شکار ہو سکتے ہیں۔

20/12/2024

قصہ خوانی بازار میں لڑائی اور فائرنگ کی ویڈیو

17/12/2024

کم لوگوں سے تعلق رکھیں
تیز رفتار سواری میں میوزیک سنیں، بے وقت سوئیں اور بے وقت جاگیں،
جیب میں پیسے گِنے بغیر رکھیں، نصیحت ایک کان سے سنیں دوسرے سے نکال دیں، اپنے رقیب سے کھل کر نفرت کریں
مگر ایک انسان سے محبت ضرور کریں اور محبت میں بے شرمی کی حد تک اسے پیار کریں۔ اس کے خیالوں میں کھوئے رہنا ہی خوبصورت زندگی ہے!❤️


16/12/2024

*وزیر مملکت آئی ٹی نے ملک میں انٹرنیٹ کی سست رفتار کا اعتراف کرلیا*

*ملک میں انٹرنیٹ کی رفتار کم ہے، فائبر آئزیشن پالیسی اور فائیو جی سے انٹرنیٹ کی صورتحال میں بہتری آئے گی، شیزا فاطمہ*

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شیزا فاطمہ نے ملک میں انٹرنیٹ کی سست رفتار کا اعتراف کرلیا۔

اسلام آباد میں نیشنل براڈ بینڈ نیٹ ورک فورم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ ملک میں انٹرنیٹ کی رفتار کم ہے، فائبر آئزیشن پالیسی اور فائیو جی سے انٹرنیٹ کی صورتحال میں بہتری آئے گی۔

وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی اپریل میں ہوگی، فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی اور فور جی کو بہتر کیا جائے گا، پاکستان میں سائبر سیکیورٹی کے چیلنجز درپیش ہیں، روزانہ کی بنیاد پر سائبر سکیورٹی کے حملے ہوتے ہیں، سائبر سکیورٹی اور ڈیٹا پروٹیکشن کی ذمے داری بھی ہماری ہے ہم اس پر بھرپور توجہ دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اپنی سربراہی میں نیشنل ڈیجیٹل کمیشن بنایا ہے جو 5 سال کا لائحہ عمل پیش کرے گا، ڈیجیٹل پاکستان کا بل آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، بل جلد منظور ہونے کی امید ہے، بل کی منظوری کے بعد نیشنل ڈیجیٹل کمیشن کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کمیشن کے سربراہ وزیراعظم ہوں گے، امید ہے اپوزیشن ڈیجیٹل پاکستان بل پر ساتھ دے گی، نیشنل ڈیجیٹل کمیشن کے ماتحت ڈیجیٹل اتھارٹی بنائی جائے گی، آنے والے برسوں میں پاکستان میں انٹرنیٹ کی رفتار بہتر ہوگی۔

16/12/2024

*‏پنجاب اسمبلی کے رکن کی تنخواہ ایک لاکھ سے بڑھ کر 5 لاکھ روپے ہو گئی، مسلم لیگ نواز حکومت نے بل منظور کر لیا، تحریک انصاف کی مخالفت، حکومتی ارکانِ اسمبلی خوش، ڈیسک بجائے*

16/12/2024

🚨 سول نافرمانی تحریک کی کال خان صاحب نے دی اور وہی واپس لے سکتے ہیں، بیرسٹر گوہر

16/12/2024

انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) اسلام آباد نے کمرہ عدالت میں 61 ڈسچارج ملزمان کی ہتھکڑی کھولنے اور دوربارہ گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔

ڈی چوک احتجاج کے دوران گرفتار 188 ملزمان کو اے ٹی سی اسلام آباد میں جج طاہر عباس سپرا کے روبرو پیش کیا گیا۔

ملزمان کی طرف سے وکیل انصر کیانی عدالت میں پیش ہوئے، سہالہ پولیس نے 2 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد 31 ملزمان کو عدالت میں پیش کیا۔

پولیس نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، جو مسترد کی گئی اور انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔

تھانہ آب پارہ پولیس نے 94 ملزمان کو عدالت میں پیش کیا، جن میں 4 ملزمان مقدمے سے ڈسچارج کیے گئے جبکہ 90 ملزمان کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

اسلام آباد کے تھانہ ترنول کی پولیس نے 63 ملزمان عدالت میں پیش کیے، جن میں 57 کو مقدمے سے ڈسچارج کردیا گیا جبکہ 6 ملزمان کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا گیا۔

وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ہفتہ کو بھی عدالت نے ملزمان کو ڈسچارج کیا تھا لیکن پولیس نےدوبارہ گرفتار کرلیا۔

اس پر عدالت نے حکم دیا کہ کمرہ عدالت میں ڈسچارج ملزمان کی ہتھکڑی کھولی جائے اور دوبارہ گرفتار نہ کیا جائے۔

16/12/2024

کورکمانڈر پشاور ہدایت الرحمن کا شہید کی ماں سے تاریخی جملہ!!! ( اور بچے پیدا کرو )

15/12/2024

جب پستول کی گولی ہوا میں جاتی ہے تو اس کی رفتار مختلف عوامل پر منحصر ہوتی ہے،

عام طور پر، ایک پستول کی گولی کی ابتدائی رفتار تقریباً 300 سے 400 میٹر فی سیکنڈ ہوتی ہے،

مزید جانیں اس ویڈیو میں

13/12/2024
صبح سویرے گر م پانی میں لیموں اور شہد ملا کر پینے کے انسانی صحت پر اثرات.لیموں پانی کے فوائد کے متعلق تو آپ نے بہت سنا ہ...
13/12/2024

صبح سویرے گر م پانی میں لیموں اور شہد ملا کر پینے کے انسانی صحت پر اثرات.

لیموں پانی کے فوائد کے متعلق تو آپ نے بہت سنا ہوگا لیکن اگر آپ پانی کو نیم گرم کرلیں، اس میں آدھا لیموں نچوڑ لیں اور تھوڑا سا شہد بھی ڈال لیں اور اس مشروب کو صبح نہار منہ پئیں تو اس کے فوائد کا شمار ممکن نہیں۔

چند اہم فوائد جو آپ کو اس مشروب سے حاصل ہوں گے درج ذیل ہیں۔

1 ۔لیموں اور شہد میں پائے جانے والے الیکٹرولائٹ، پوٹاشیم، کیلشیم اور میگنیزیم جسم کو تروتازہ کرتے ہیں اور پانی کی کمی فوراً پوری ہوجائے گی۔
2 ۔جوڑوں اور پٹھوں کا درد غائب ہوجائے گا۔
3 ۔نظام انہظام بہتر ہوجائے گا۔
4 ۔جسم میں خامروں کی بہتات ہوجاتی ہے۔
5 ۔جگر کی صفائی ہوجائے گی۔
6 ۔گلے کے انفیکشن اور سوزش سے نجات مل جاتی ہے۔
7 ۔آنتیں صاف ہوجاتی ہیں۔
8 ۔جسم میں بیماری سے بچانے والے اینٹی آکسیڈنٹ پیدا ہوتے ہیں۔
9 ۔عصبی نظام مضبوط ہوتا ہے اور ڈپریشن اور ذہنی دباﺅ سے نجات ملتی ہے۔
10 ۔خون کی شریانوں کی صفائی ہوتی ہے۔
11 ۔بلڈ پریشر نارمل ہوجاتا ہے۔
12 ۔یہ مشروب جسم میں PH کا لیول بڑھاتا ہے جس سے بیماریوں کی روک تھام ہوتی ہے۔
13 ۔وٹامن سی کی مدد سے جلد صاف اور صحتمند ہوجاتی ہے۔
14 ۔یورک ایسڈ تحلیل ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے جوڑوں کے درد سے نجات ملتی ہے۔
15 ۔یہ حاملہ ماﺅں کیلئے بہت ہی مفید ہے، یہ ماں کو وائرس اور فلو سے بچاتا ہے اور بچے کی ہڈیاں اور عصبی نظام خصوصاً دماغ کو مضبوط بناتا ہے۔
16 ۔سینے کی جلن ختم ہوجاتی ہے۔
17 ۔گردے اور پینکریاز کی پتھری تحلیل ہوجاتی ہے۔
18 ۔لیموں کا پیکٹن فائبر وزن کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔
19 ۔دانت کے درد اور مسوڑھوں کے مسائل کا خاتمہ ہوتا ہے۔
20 ۔لیموں کی الکلی خصوصیات کینسر کے خطرات کو کم کردیتی ہیں

پشاور سرکل میٹنگ، احتجاج کی حکمت عملی پر اتفاقرپورٹ: جواد ارشدپشاور سرکل کی میٹنگ آج وائس چیئرمین سمیع اللہ خان اور سرکل...
13/12/2024

پشاور سرکل میٹنگ، احتجاج کی حکمت عملی پر اتفاق
رپورٹ: جواد ارشد

پشاور سرکل کی میٹنگ آج وائس چیئرمین سمیع اللہ خان اور سرکل سیکریٹری جان محمد خان کی زیر صدارت منعقد ہوئی، جس میں تمام ڈویژنل چیئرمین اور ڈویژنل سیکریٹری صاحبان نے شرکت کی۔

میٹنگ میں عہدیداروں نے عزم کیا کہ صوبائی قائدین اور ایگزیکٹو کے فیصلوں کے مطابق سرکل وائز احتجاج کو کامیاب بنانے کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔ اسٹاف کو متحرک کرنے کے لیے تمام عہدیدار اپنے اپنے سب ڈویژن میں میٹنگز کریں گے اور احتجاج میں اپنی شرکت یقینی بنائیں گے۔

اجلاس میں سرکل کابینہ اور صوبائی قائدین کی مشاورت سے یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ چارسدہ ڈویژن اور شبقدر ڈویژن بھی پشاور میں ہونے والے احتجاج کا حصہ بنیں گے۔

(جواد ارشد، پشاور)

ضروری نہیں کسی چیز کا مِل جانا ہی دُعا کی قبولیت ہے، بلکہ کسی چیز کا دُور ہو جانا بھی دُعا کی قبولیت ہے۔۔ کیونکہ انسان ک...
13/12/2024

ضروری نہیں کسی چیز کا مِل جانا ہی دُعا کی قبولیت ہے، بلکہ کسی چیز کا دُور ہو جانا بھی دُعا کی قبولیت ہے۔۔
کیونکہ انسان کے لیے کیا بہتر ہے یہ صرف اللّٰہ ہی جانتا ہے۔۔“🫀
"Indeed, Allah's plan is always better than ours."


Address

Peshawar

Telephone

+923339398584

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jawad Arshad Offiçial posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Jawad Arshad Offiçial:

Videos

Share