U_Me_We

U_Me_We Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from U_Me_We, Rawalpindi.

‏آپ میری زندگی کےسب سے مہربان شخص ھیںآپ ہر سال اور ہمیشہکم از کم یوں ہی میرے ساتھ رھیںاَمن اور مُحبت کے طویل دِنآپ پر مہ...
11/12/2022

‏آپ میری زندگی کے
سب سے مہربان شخص ھیں
آپ ہر سال اور ہمیشہ
کم از کم یوں ہی میرے ساتھ رھیں
اَمن اور مُحبت کے طویل دِن
آپ پر مہربان ہوں پیارے

11/12/2022

Very sad 😔 😢💔 is always hero

‏میں سنگ پیتمسوکھے پیڑوں سے جھلکتی زندگی کی خواہش (آمدء بہار) اور نینوں میں سسکتے مد بھرے جذباتسلگھتا سگرٹ اور دھوئیں پر...
03/03/2022

‏میں
سنگ پیتم
سوکھے پیڑوں سے جھلکتی زندگی کی خواہش (آمدء بہار)
اور نینوں میں سسکتے مد بھرے جذبات

سلگھتا سگرٹ اور دھوئیں پر نقش بناتے دو قلوب کی خام خیالی

ایک ہاتھ میں بوسیدہ ڈائری و قلم
ایک میں خزاں رسید پتا
لاہور کے راستے

‏میری آشفتہ سری  نے سرخ سایے دریافت کیے جو میری زلف کے کناروں پر جم کر دردِ شقیقہ کا باعث بنے  میرے  آس پاس ان سایوں کے ...
03/03/2022

‏میری آشفتہ سری نے سرخ سایے دریافت کیے
جو میری زلف کے کناروں پر جم کر
دردِ شقیقہ کا باعث بنے

میرے آس پاس ان سایوں کے علاؤہ
دو ہجر بھی تو رہتے ہیں
ایک تیرا ہجر مجھ سے
دوجا ہجر میرا ساری دنیا سے



دردِ شقیقہ۔۔ آدھے سر کا درد

‏ایروس! امروہی کے چھبیلے سیارچےتمہاری رمیدگی شہرِ دل پہ نقش چھوڑے تو سیم زدہ عیون کو ابرِ باراں عطا ہو جہانِ ہست و بود م...
03/03/2022

‏ایروس!

امروہی کے چھبیلے سیارچے
تمہاری رمیدگی شہرِ دل پہ نقش چھوڑے
تو سیم زدہ عیون کو ابرِ باراں عطا ہو
جہانِ ہست و بود میں آفاقی شے بس تم ہو
جس کی آمد سے گل دوپہریا کو اودا رنگ ملا
تمہارے عنبریں وجود سے برگِ خزاں رسیدہ تک مہک رہی

‏اے ہم عصر دوراں کی کاری ضربروح پر گہرے نقوش چھوڑ گئی ھے خاموشیاں مجھے بہلانے کا سامان کرتی ھیں مگر میرے دل کو ہمہ وقت س...
03/03/2022

‏اے ہم عصر

دوراں کی کاری ضرب
روح پر گہرے نقوش چھوڑ گئی ھے
خاموشیاں مجھے بہلانے کا سامان کرتی ھیں مگر
میرے دل کو ہمہ وقت
سانسوں میں تیری یاد کے منکے پرونے میں مشغول پاتی ھیں

‏فصیل روح کے چراغتیرے متوجہ ہونے پر روشنی کا سِمٹناتیرے ایک مسج پر پھولوں کا نکھرنامجھے یاد ھےتیری تاریک راتوں کے قصےوہ ...
03/03/2022

‏فصیل روح کے چراغ

تیرے متوجہ ہونے پر روشنی کا سِمٹنا
تیرے ایک مسج پر پھولوں کا نکھرنا
مجھے یاد ھے

تیری تاریک راتوں کے قصے
وہ تیرا ہنس کر گھائل کرنا
وہ تیرا چُپ رہ کر جان نکالنا
مجھے یاد ھے

تم کُرہء ارض پر
روشنیوں اور اندھیرے کا
دلفریب مسکن ھو۔

‏میری خواہش ہے کہآپ مجھے اس جھوٹی دنیا سے کہیں بہت دور لے جانے کا وعدہ کریں اور یہ سن کر میں رو پڑوںآپ کہیں" اقراء آج رو...
03/03/2022

‏میری خواہش ہے کہ
آپ مجھے اس جھوٹی دنیا سے کہیں بہت دور لے جانے کا وعدہ کریں
اور یہ سن کر میں رو پڑوں
آپ کہیں
" اقراء
آج رو لو جتنا رونا ہے تمہیں کیونکہ اس کے بعد میں کبھی تمہیں رونے نہیں دوں گا۔"

‏راحتِ عیون و قلب تمہارے سینے میں سما کر تمہاری افرودیتی نے اپنے تمام رنج بھلا دیے کاغذ پر الم کاٹ کر تمہارا نام لکھا او...
26/02/2022

‏راحتِ عیون و قلب

تمہارے سینے میں سما کر
تمہاری افرودیتی نے
اپنے تمام رنج بھلا دیے
کاغذ پر الم کاٹ کر
تمہارا نام لکھا
اور کہہ دیا گردشِ ایام سے
اب مجھ سے ٹکرا کر دکھاؤ

26/02/2022

‏سنو
تم جانتے ہو ناں
تمہارا ہاتھ چھوٹے تو
یہ پاؤں لڑکھڑاتے ہیں
مجھے چلنا نہیں آتا
سنو
کچھ دن
فقط کچھ دن ٹھہر جاؤ
میں چلنا سیکھ جاؤں تو چلے جانا
سنبھلنا سیکھ جاؤں تو چلے جانا
💫

‏ثمرِ قلب میرا دل وہ خطہِ مقدس جس کی سرزمین تیرے نام سے درخشاں ھےتیرا میری جانب متوجہ ہوناسانسوں کی راحت اور دھڑکنوں کا ...
25/02/2022

‏ثمرِ قلب

میرا دل وہ خطہِ مقدس
جس کی سرزمین تیرے نام سے درخشاں ھے
تیرا میری جانب متوجہ ہونا
سانسوں کی راحت اور دھڑکنوں کا قرار بنتا ھے

کہ تم بن اندھا بہرا گونگا ہوں میں ۔

‏تیرے واسطے ہیںمیں میرا دل میری روح بھیان شاعر آنکھوں نے جتنے رنگ چُنےان کا عکس اور میرا چہرا تیرے نام ھے۔
25/02/2022

‏تیرے واسطے ہیں
میں میرا دل میری روح بھی
ان شاعر آنکھوں نے جتنے رنگ چُنے
ان کا عکس اور میرا چہرا تیرے نام ھے۔

‏مسروریت کے سارے ٹھکانے درحقیقت تیرے در تک جاتے ھیں۔
25/02/2022

‏مسروریت کے سارے ٹھکانے درحقیقت تیرے در تک جاتے ھیں۔

‏میں لاچار اور بے بس ہوں ورنہ میں تیرے مقدس وجود کو دارالشفاء ،مندر ، کلیسا یا پھر کسی مسجد کا درجہ دیتاکیونکہ کرہء ارض ...
25/02/2022

‏میں لاچار اور بے بس ہوں
ورنہ میں تیرے مقدس وجود کو دارالشفاء ،
مندر ، کلیسا یا پھر کسی مسجد کا درجہ دیتا
کیونکہ کرہء ارض پر سکون کے لیے
بس یہی کچھ مختص ھے

حِرزِ جاں
تم اس مُقدس دعا جیسی ہو
جو فراق زدہ لوگ مانگیں تو قرار پائیں۔

‏سہولت تم رکھ دو گر فقط اک بوسہپورے استحاق سےمیرے ماتھے پہ تو یقیناً!  مجھے مرنے سے پہلے تھوڑی سہولت ہوگئ میری زندگی میں...
25/02/2022

‏سہولت

تم رکھ دو گر
فقط اک بوسہ
پورے استحاق سے
میرے ماتھے پہ
تو یقیناً!
مجھے مرنے سے پہلے
تھوڑی سہولت ہوگئ
میری زندگی میں اس
لمس کی کبھی تو
ضرورت ہوگی
تمہاری یہ عنایت میرے
بکسے میں پڑی
پرکھوں کے دولت
ہوگی
سنو پھر میری سانسوں کو
بھی کہیں ضروری
وقت کی مہلت ہوگی

‏اے خوش الحاناپنے لعلیں لبوں کے گلاب سدا سماعت بُرد کرتے رہنا تاکہتیری نُطق گُل فشانی سے دلِ مضطر سے خزاں چھٹتی رھے کُہر...
25/02/2022

‏اے خوش الحان

اپنے لعلیں لبوں کے گلاب
سدا سماعت بُرد کرتے رہنا تاکہ
تیری نُطق گُل فشانی سے دلِ مضطر سے
خزاں چھٹتی رھے کُہر ہٹتی رھے
غُبار جھڑتی رھے اور دائم بہار چھائی رھے

تمہاری آواز قلب و رُوح کی پُراثر غذا ھے
🧡

23/02/2022

اس سے الگ ہوکر
ہر تنہائی میں
جب دل ٹوٹ کر
ٹکڑے ٹکڑے ہوکر
باہر کو آتا ہے
تو یہ تلاوت ہی
کانوں کے زریعے
جسم میں اتر کر
دل کو جوڑتی ہے
اور سکون ملتا ہے

‏ابھی تو آدھا منٹ پڑا تھامگر وہ لائن سے ہٹ چکی تھیوہ اِک منٹ کی جو کال تھی ناںوہ تیس سیکنڈ میں کٹ چکی تھیمیں کتنے برسوں ...
23/02/2022

‏ابھی تو آدھا منٹ پڑا تھا
مگر وہ لائن سے ہٹ چکی تھی
وہ اِک منٹ کی جو کال تھی ناں
وہ تیس سیکنڈ میں کٹ چکی تھی
میں کتنے برسوں سے اگلا آدھا منٹ گزرنے کا منتظر ہوں
وہ نرم لیکن اُداس لہجے میں بات کرتی
اُداس لڑکی
مِری سماعت کے
اَدھ کھلے دَر سے یونہی اب تک لگی ہوئی ہے
ہٹی نہیں ہے
‏بہت سے سالوں سے چل رہی ہے
وہ کال اب تک کٹی نہیں ہے

‏مجھے پسند ہیںچاند راتوں سے زیادہ تاروں بھری راتیں. . . صبح, سویرے پرندوں کی آوازوں سے اُٹھ جانا. . . اور ملجگی رات کو ا...
23/02/2022

‏مجھے پسند ہیں
چاند راتوں سے زیادہ
تاروں بھری راتیں. . .
صبح, سویرے
پرندوں کی آوازوں سے اُٹھ جانا. . .
اور ملجگی رات کو
اجالے میں بدلتے دیکھنا. . .
اداس ,گہری آنکھیں. . .
مجھے پسند ہیں
دل کھول کر قہقہے لگاتے اندر سے خالی لوگ. . .
کھنکتی ہوئی ہنسی. . .

‏میری محرابء ابروقوسء توسہ کی رنگینیوں کی قسم تمہاری جبیں پر پڑے دو خد میرے ان لبوں کی سجدہ گاہ ھیں جو اکثر و بیشتر تمہا...
22/02/2022

‏میری محرابء ابرو

قوسء توسہ کی رنگینیوں کی قسم
تمہاری جبیں پر پڑے دو خد
میرے ان لبوں کی سجدہ گاہ ھیں
جو اکثر و بیشتر تمہارے نام کے ورد میں محو پائے جاتے ھیں

آپ کائنات کی مقدس ترین جائے پناہوں میں شامل ھیں۔

‏اس سے قبل کہ گھڑی کی سوئیاں تیرے انتظار کی کوفت جھیلتے جھیلتے زنگ آلود ہو جائیںاور چلتے وقت کی ساعتیںتیری راہ تکتے تکتے...
20/02/2022

‏اس سے قبل کہ
گھڑی کی سوئیاں تیرے انتظار کی
کوفت جھیلتے جھیلتے زنگ آلود ہو جائیں
اور چلتے وقت کی ساعتیں
تیری راہ تکتے تکتے مدھم پڑنے لگیں
خدارا لوٹ آؤ

‏سرسبز پیڑوں کے سائے میں چلتے ہوئے دو نفوس ہلکی سرد ہوا رات کا سماں انٹر چینج کی سڑکیں بہکتے دل سلگتی سیگریٹگنگناتی نظمی...
20/02/2022

‏سرسبز پیڑوں کے سائے میں چلتے ہوئے دو نفوس
ہلکی سرد ہوا
رات کا سماں
انٹر چینج کی سڑکیں
بہکتے دل
سلگتی سیگریٹ
گنگناتی نظمیں
خواب جیسی زندگی
اور اس زندگی کی ایک رات
جہاں ہم تم ساتھ ہوں
اس رات چاند بھی ہمیں دیکھ کر نظم کہے گا۔
🧡

‏تم فرد فرید (واحد یکتا)تمہاری سانسوں کو رب الزلجلال نے کچھ یوں فضیلت بخشی ہےکہ وہ ھوائوں میں تحلیل ہو کر شبنم کا روپ دھ...
20/02/2022

‏تم فرد فرید (واحد یکتا)

تمہاری سانسوں کو رب الزلجلال نے کچھ یوں فضیلت بخشی ہےکہ وہ ھوائوں میں تحلیل ہو کر شبنم کا روپ دھارتی ھیں
اور یوں سماعتوں کو معطر کرتی ہیں
کہ یہ مردہ لڑکا
بول اٹھتا ہے
جسے زمانہ مار کر دفنانہ بھول گیا ھے۔

روحء قدس
آپ پاکیزگی کا ملکوتی عنصر ھیں۔

‏رات کے اس پہر آپ ہونٹوں میں سیگریٹ دبائے چاند کی اٹکلیاں اور پہاڑوں کو دیکھے جا رہے ہیں اور سوچتے ہیں کہ پہاڑ اداس ہیں ...
20/02/2022

‏رات کے اس پہر آپ ہونٹوں میں سیگریٹ دبائے چاند کی اٹکلیاں اور پہاڑوں کو دیکھے جا رہے ہیں اور سوچتے ہیں کہ
پہاڑ اداس ہیں یامیرا دل؟

چاند آپ سے دریافت کرتا ہے
آدھے ادھورے کیوں ہیں؟
آدھے کہاں رہ گئے ؟؟
میں شوخی سے اتراتا ہوں
کہتا ہوں
اپنے اپنے گھروں کی چھت سے
تم کو بیک وقت چھو کر
‏ہم نے مواصلات کے تیز ترین
زرائع کو شکست دے دی
زمین پر سانس لیتے ستارے
افرودیتی اور ایروس
کے لمس کی حدت سے بچنے کی خاطر
اے چاند
تو نے بادلوں کی اوٹ میں چھپ کر
مسکان اچھالی ہے

پھر آخر پر
میں نے تمہیں سوچتے ہوئے
چاند سے دریافت کیا
دو کا متضاد کیا ہے، چاند؟
جانتی ہو اس نے کیا کہا؟
‏"اکیلا میں اکیلے تم"

‏تصویر " (قیمتی اثاثہ)اسکی جام طہور پلاتی چشم غزل چین میں گم سوچتا ہوںباد برشگال میری روح کو منجمد کیے دیتی ھےمگر میری ر...
20/02/2022

‏تصویر " (قیمتی اثاثہ)

اسکی جام طہور پلاتی
چشم غزل چین میں گم سوچتا ہوں

باد برشگال میری روح کو منجمد کیے دیتی ھے
مگر میری رگوں میں دوڑتی اسکی محبت
اس سے بے غرض میرے وجود میں پنپتی جا رہی ھے۔



باد برشگال۔۔ بارش کے موسم کی ہوا
جام طہور۔۔ پاک مشروب شراب سے زیادہ لذیذ

‏زی روح تیرا لاحاصل بظاہر میٹھا انتظارمجھے دہکتے کوئلوں پر ننگے پاؤں چلنے پر مجبور کیے ہوئے ھےکاش تم اچانک یوں آن ملوجیس...
16/02/2022

‏زی روح

تیرا لاحاصل بظاہر میٹھا انتظار
مجھے دہکتے کوئلوں پر ننگے پاؤں
چلنے پر مجبور کیے ہوئے ھے

کاش تم اچانک یوں آن ملو
جیسے تپتے ہوئے ریگزاروں سے
گزرتے ہوئے راہی کو
کوئی گھنا شجر میسر آتا ھے!

‏روح منحبیب جاں آپ جانتے ھیں؟ہمارا ملنا ایک حسین سازش ہے جسے دور پرے پہاڑوں کے پہلو میں موجود سنہری نرگسی پھولوں کی قطار...
16/02/2022

‏روح من
حبیب جاں

آپ جانتے ھیں؟
ہمارا ملنا ایک حسین سازش ہے
جسے دور پرے پہاڑوں کے پہلو میں موجود
سنہری نرگسی پھولوں کی قطاروں نے رچا ہے۔

‏ایک سو ارسٹھ چاند راتوں کی تجلیوں کی قسماربوں ستاروں کی مسحور کن جگمگاہٹوں کی قسمکھربوں ریت کے سُنہری ذروں کی تمازتوں ک...
16/02/2022

‏ایک سو ارسٹھ
چاند راتوں کی تجلیوں کی قسم
اربوں ستاروں کی
مسحور کن جگمگاہٹوں کی قسم
کھربوں ریت کے
سُنہری ذروں کی تمازتوں کی قسم

اور تیری محویت میں ڈوبے اس دل کی
قسم جو فقط تجھ پر فریفتہ ھے

ارض و سماوات کی ہر شے
سمیت میرے معصوم دل کے
تجھ پر عشاق ھے

‏تیرا پَرتُو جب عروس اکبر کی تہ داریوں پر نقش پا ہواتو تمہیں کیا خبر تیری مختصر دید و شنید سےمیرے قلب و روح کی دیواریں س...
16/02/2022

‏تیرا پَرتُو جب عروس اکبر کی تہ داریوں پر نقش پا ہوا
تو تمہیں کیا خبر تیری مختصر دید و شنید سے
میرے قلب و روح کی دیواریں سِرکنے لگیں
تیری ایک جھلک میری بصارتوں کو
انتظار کی چوکھٹ پر جب ادھ موا چھوڑ کر
منظر سے ہٹی تو گُھپ سیاہ اندھیرے
میری بےبسی پر مسکرانے لگے

‏ 💔‎ #احساسمیں نے لوگوں کو بدلتے دیکھا تھا۔ لیکن اسکی یہ تبدیلی میری سمجھ سے باہر تھی۔ وہ دن بدن ہڈیوں کا ڈھانچہ ہو رہی ...
16/02/2022

‏ 💔
‎ #احساس
میں نے لوگوں کو بدلتے دیکھا تھا۔ لیکن اسکی یہ تبدیلی میری سمجھ سے باہر تھی۔ وہ دن بدن ہڈیوں کا ڈھانچہ ہو رہی تھی۔ پہلے پہل لگا کہ شاید ڈائیٹ پر ہے۔ آئیڈیل فگر حاصل ہو جانے کے بعد بھی وہ کوئی خاصی خوش نظر نہیں آ رہی تھی ۔۔ ‏نا جانے کیوں میں اس رویّے کو نظر انداز کر گیا۔ لیکن خوش تھا کہ اسکی یہ درینہ خواہش بھی پوری ہو گئی۔ لیکن ایک بار بھی تو اس نے جینز نہیں پہنی تھی اور نہ ہی وہ جمپ سوٹ جسے کہہ کہہ کر اس نے مجھ سے منگوایا تھا۔
"قہافہ! پلیز یہ والا سوٹ لے دو نہ۔ دیکھو کتنا اوسم ہے ۔۔‏تم جب دیکھو گے نہ تو دیکھتے ہی رہ جاوُ گے۔" میں اسکی فرمائش کیساتھ دینے والی رشوت پہ ہنس پڑا تھا۔
"ایمی! تم یہ کہنا چاہ رہی ہو کہ میرا فائدہ تمہاری فرمائش سے زیادہ بڑا ہے؟"
"اور نہیں تو کیا۔ کم سے کم تمہیں میگزین کے پرانے چہرے دیکھ کر سڑنا نہیں پڑیگا۔ میں جو ہوں تمہارے لیے۔"‏پھر ہم دونوں خوب ہنسے تھے۔ میں اسے گود میں اٹھا کر بالکونی تک لے گیا تھا۔ خوشی کی لہر میں پریشانی نے اپنے قدم جمانے شروع کیے۔ اسکی ریڑھ کی ہڈی میری ہتھیلی کو چھو رہی تھی۔ جو کہ آج سے پہلے کبھی اتنی نمایاں نہیں تھی ۔۔ ‏میں نے اسکی آنکھوں میں خوشی کیساتھ سکون اور سکون کی آغوش میں سوئے ہوئے دکھ کو دیکھا۔ "ایمی؟"
"شش قہافہ! وہ میرے گلے سے لپٹتے ہوئے پیار سے بولی۔ ابھی کچھ مت کہنا بس مجھے یہ لمحہ اچھے سے سمیٹ لینے دو۔"
کچی نیند کا مالک تھا۔ کئی بار راتوں میں آنکھ کھلی تو اسے جائے نماز پہ پایا۔ ‏وہ ایسی نہیں تھی۔ نماز کے لیے بھی اسے کہنا پڑتا تھا۔ میں خوش تھا کہ اس میں مثبت تبدیلیاں آ رہی ہیں۔ میں نے لوگوں کو بدلتے دیکھا تھا۔ مہینے گزرتے گئے۔ زندگی اچھی جا رہی تھی۔ یوں ہی ایک روز اخبار سے نظر اٹھا کر اسکی جانب دیکھا۔ آج میری پسندیدہ فرنی بنائی جا رہی تھی۔ ‏ماحول میں فرنی کی مٹھاس اور خوشبو سے زیادہ کچھ اور بھی شامل تھا۔ میں اٹھ کر اسکی طرف بڑھا۔ "ایمی! تم ٹھیک نہیں لگ رہیں۔ چہرہ زرد ہو رہا ہے۔ چلو آوُ ڈاکڑ کو دِکھا لائیں۔"
"ارے مجھے کیا ہونا ہے۔ بلکل ٹھیک ہوں۔ خواہ مخواہ پریشان ہو جاتے ہو۔" وہ میری طرف دیکھ کر مسکرائی۔ ‏اب کی بار میں خوش نہیں ہو سکا۔ فوراٙٙ ھسپتال کیلئے گاڑی نکالی۔ ایمی کو زبردستی گاڑی میں بٹھایا۔
"ایمی! تم مجھ سے کچھ چھپا رہی ہو نہ۔ میں جانتا ہوں۔"
"ایسا کچھ نہیں ہے۔ خود دیکھ لینا ڈاکڑ کے پاس جا کر۔ ایسے ہی فرنی ادھ پکی چھڑوا کر بھگا لائے ہو۔"
باہر ہلکی ہلکی بارش ہونے لگی۔ ‏اسلام آباد کے غیر متوقع موسم میں میں اپنے وسوسوں کو جھٹکنے کی ناکام کوشش کرنے لگا۔ ماضی کسی فلم کے جیسے ذہن کے پردے پر چل رہا تھا۔ میری اور اسکی محبت کا دور۔ اسے پانے کی کوششوں کا دور۔ میرا ایکسیڈنٹ۔ اسکی رخصتی میں رکاوٹوں کا دور۔ ہمارے نکاح کی رات کے وعدوں کا دور۔ ‏ہماری پروفیشنل لائف کا دور۔ گھر میں اسکے پہلے قدم کا احساس۔ اس پہ میرا حق اور مجھ پہ اسکی جاگیر کا دور۔ ہماری ناراضگی کا دور۔ ہمارے منانے کا دور۔
قہافہ؟ اسکی آواز نے ماضی کا طلسم توڑ دیا۔
"ہنہ!" میں نے غم کی چادر کو اتارتے ہوئے کہا۔
آ گیا نہ ھسپتال! چلیں؟‏ہاں! تم چلو میں گاڑی پارک کر لوں
میرے دل نے میری قوتیں صلب کرنی شروع کیں۔ اتنی تیزی سے ایمی کی حالت میں تبدیلی آ رہی تھی۔ میں کچھ بھی سمجھنے سے قاصر تھا۔ ڈاکڑ نے ٹیسٹ تجویز کر دیے تھے۔ اب ان کے بعد ہی مرض کے بارے میں کچھ کہا جا سکتا تھا۔
اس رات میں سویا نہیں ہم نے خوب باتیں کی ‏میں اسکی گود میں سر رکھ کر لیٹا ہوا تھا وہ مجھ سے مخاطب ہوئی ہم نے وعدہ کیا تھا کہ ہمیشہ دوست بن کر رہیں گے تم میری بات کو خاموشی سے سنو گے؟
میرا دل بند ہو رہا تھا جی
میں جانتی ہوں کہ تم پریشان ہو۔ لیکن میں نہیں ہوں۔ میں نے تمہارے سنگ مکمل زندگی جی ہے اور آگے بھی جینا چاہتی ہوں ‏تم رپورٹس نہیں لینے جاوُ گے وہ میرے بال سہلا رہی تھی۔میں جانتی ہوں کہ میں ختم ہو رہی ہوں۔" میں نے اسکے ہاتھوں کو مضبوطی سے تھام لیا۔ کہتے ہیں مرد رویا نہیں کرتے۔ کیا محبت مردوں پہ وارد نہیں ہوتی؟ "تم بس مجھے خود سے جدا مت کرو۔ اب جب کہ وقت بہت قلیل ہے۔ تم مجھ سے دور مت جاوُ ‏مجھے کسی وارڈ میں نہیں رہنا جہاں تمہیں مجھ سے ملاقات کیلئے مجھ سے زیادہ ڈاکڑز کی اجازت کی ضرورت ہو۔ قہافہ! مجھے ہمارے گھر میں ہی رہنا ہے۔"
میں اس بچے کیطرح پھوٹ پھوٹ کر رو رہا تھا جو کہیں بھیڑ میں گم ہو جائے۔ اور وہ مجھے چپ کروانے کو میرا ماتھا چوم رہی تھی۔ "میری جان ہو ‏تم! تمہارے ہوتے کیسے مِٹ سکتی ہوں۔"
میں رپورٹس لینے نہیں گیا۔ لیکن ڈاکڑ کا میسج مل گیا تھا۔ "اس کے پاس اب زیادہ وقت نہیں ہے۔ کینسر کو ٹریٹ کرنا بہت مشکل ہو جاتا ہے خاص طور پر جب وہ آخری سٹیج پر ہو۔ ایمی کو تمہاری محبت کی ضرورت ہے۔ مضبوط حوصلے کی ضرورت ہے۔ جتنا دے سکتے ہو دے دو ‏آج گلابوں کا گلدستہ ہاتھ میں پکڑے میں کالج کی کینٹین پہ نہیں تھا نہ ہیG-11کے گیٹ کے باہر کھڑا کسی کا بے تابی سے انتظار کر رہا تھاآج توجہاں کھڑا تھاوہاں ہر طرف گیلی مٹی کی خوشبواور گلاب کی پتیاں بکھری ہوئی تھیں
میں نےلوگوں کو بدلتے دیکھاتھا ایمی میں نےانہیں ختم ہوتے نہیں دیکھا تھا
💔😭💔

‏زندگی تو کسیلی کافی کے مگ سی تلخیوں سے بھری ھے میٹھاس تو ساری ان لفظوں کی ہے جو بطور نشانی وہ پنے پر چھوڑ گیا ھے۔
15/02/2022

‏زندگی تو کسیلی کافی کے مگ سی تلخیوں سے بھری ھے
میٹھاس تو ساری ان لفظوں کی ہے جو بطور نشانی وہ پنے پر چھوڑ گیا ھے۔

‏بارش"ابر نیساں کو تکتی سوچ رہی ہوںکتنی ہی تیر مژگاں پرنم سجدہ ریزبرسات کی موت کی دعائوں میں مشغول ھیںباوجود اسکےبےرحم ا...
15/02/2022

‏بارش"

ابر نیساں کو تکتی سوچ رہی ہوں
کتنی ہی تیر مژگاں پرنم سجدہ ریز
برسات کی موت کی دعائوں میں مشغول ھیں
باوجود اسکے
بےرحم ابر تیرہ آسمان کو آسیب سا اپنی لپیٹ میں لیتا صاعقہ فگن کیے جا رہا

یہاں
میری روح پر آپ کی منہ زور محبت کا آسیب بلکل ویسے ہی سرایت اختیار کر چکا ھے۔

‏سیگریٹ دبائے اسکے آدھ کھلے ہونٹوں سے ادا ھوتے عام سے لفظ میری جبیں پر پڑی دن بھر کی تمام جمبشوں کو پل بھر میں نست و ناب...
15/02/2022

‏سیگریٹ دبائے اسکے آدھ کھلے ہونٹوں سے
ادا ھوتے عام سے لفظ
میری جبیں پر پڑی
دن بھر کی تمام جمبشوں کو
پل بھر میں نست و نابود کرنے پر قدرت رکھتے ھیں۔
اسکا حال دریافت کرنا میری حالت زار کو
درست رکھنے میں معاون کردار ادا کرتا ھے۔

‏جہاز لینڈ ہوکر بجانب عمارت۔۔!!اورلوگوں کے فونجہاز کے اندر ہی بج رہے تھے۔میرا پاکستان کا نمبر آنمگرفون خاموش تھا۔جہاز رک...
15/02/2022

‏جہاز لینڈ ہوکر بجانب عمارت۔۔!!

اور
لوگوں کے فون
جہاز کے اندر ہی بج رہے تھے۔
میرا پاکستان کا نمبر آن
مگر
فون خاموش تھا۔
جہاز رکا
سیڑھی لگی
میں نیچے اترا
اور
فون بج اٹھا۔
ہیلو:
تو تم آگئے؟
تمہیں کیسے پتہ چلا؟
اگر
اچانک
میرا دل دھڑکے
اور
حبس زدہ فضا تازہ لگے
تو

اسکا کیا مطلب ہوگا؟

‏‎اسکے جمال کی رعنائیوں میںگم ان خوبصورت آنکھوں کی قسمعنفوانِ شباب کے اس پرمسرت لمحے کی قسم جب پہلی بار اسکی آواز سماعتو...
15/02/2022

‏‎اسکے جمال کی رعنائیوں میں
گم ان خوبصورت آنکھوں کی قسم

عنفوانِ شباب کے اس پرمسرت
لمحے کی قسم جب پہلی بار اسکی آواز سماعتوں سے ٹکرائی

من موہن غنچہ دہاں

مَعمورہِ عالم میں تم سا
شیریں گفتار دوسرا کوئی اور ذی روح نہیں

Address

Rawalpindi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when U_Me_We posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share


Other Rawalpindi event planning services

Show All

You may also like