29/10/2023
یملی میٹ اپ : آسانی سے رشتہ تلاش کرنے کا نیا طریقہ
ایک نیا منفرد طریقہ کار، جس میں بہت سارے دلہن اور دلہاوٗں کے خاندان ایک ساتھ ایک ہی دن پر ایک ایونٹ میں بلائے جائیں گے اور اس طرح آپ میرج بیورو اور رشتے کروانے والی ٓانٹیوں کے فرسودہ نظام سے بچ کر اپنا یا اپنے بچوں کا رشتہ تلاش کر سکتے ہیں ۔ ہمارا پراسس بہت ہی سادہ لیکن نیا ہے۔
رجسٹریشن: سب سے پہلے آپکو آن لائن ایک فارم فل کرنا ہے۔
کنفرمیشن: ہمارا نمائندہ آپکو کال کر کے آپکی تفصیلات کی تصدیق کرے گا، اور فیک رشتوں اور وقت ضائع کرنے والوں سے بچانے کے لئے، آپکو کنفرمیشن کے لئے ایک دفع کی کنفرمیشن فیس ادا کرنا ہو گی۔
فیملی میٹ اپ ایونٹ: ہماری کمپنی فیملی ایونٹ کی تاریخ ،اور جگہ طے کر کے ،آپکو اگاہ کرے گی اور آپکو دلہا یا دلہن کے ساتھ مزید چار لوگوں کے ساتھ ایونٹ میں آنے کے دعوت دے گی، ایونٹ کی فیس ادا کرنے کے بعد اپکی ٹیبل کنفرم کر دی جائے گی۔
ایونٹ والے دن: فیملی میٹ اپ میں تمام دولہاوٗں کو فیملی کے ساتھ سٹیج پر بلا کر انکا تعارف کروایا جائے گا اور انکا ٹیبل نمبر بتایا جائے گا، اس طرح جتنے بھی دلہے اوینٹ میں شریک ہونگے انکے بارے میں بتایا جائے گا، اور پھر تمام دلہنوں کے بارے میں صرف تعارف کروایا جائے گا،اور ٹیبل نمبر بتایا جائے گا لیکن انکو سٹیج پر نہیں بلایا جائے گا۔ اسکے بعد آپ سبکو آزادی سے ایک دوسرے کے ساتھ ملنے دیا جائے گا۔ ہمارا کام ختم ،اب اپکا کام شروع۔
رشتہ ہونے پر فیس: ہماری کمپنی کا کمانے طریقہ الگ ہے۔، ہم آپ سے کنفرمیشن کی فیس لیں گے تاکہ فضول اور وقت ضائع کرنے والے لوگوں سے آپکو بچا سکیں اور ایونٹ کی فیس جس میں ہم ہال ،کھانا اور میٹ اپ کے پیسے چارچ کریں گے ،اسکے بعد ہم رشتہ ہونے کی،کوئی فیس نہیں لیتے اور ہماری کوشش ہوتی ہے کہ آپکو پچاس ساٹھ رشتے جو اُس دن ایک ساتھ آئے ہون گے، ان میں سے کوئی پسند آجائے