30/08/2020
*PRO OFFICE*
*HYDERABAD POLICE*
*NEWS ALERT*
*حیدرآباد: 30 اگست 2020*
```یوم عاشورہ کا مرکزی جلوس امن و امان کیساتھ اختتام پذیر ہوا```
*محرم الحرام 2020 یوم عاشورہ کا مرکزی جلوس قدم گاہ مولا علی سے برآمد ہوکر اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا کربلا دادن شاہ پر پرامن طریقے سے اختتام پذیر ہوگیا*
ڈسٹرکٹ حیدرآباد میں محرم الحرام کے حوالے سے سب سے بڑا اور مرکزی جلوس قدم گاہ مولا علی سے برآمد ہوکر اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا کربلا دادن شاہ پر اختتام پذیر ہوا. مرکزی جلوس کی سیکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ایڈیشنل آئی جی جناب ڈاکٹر جمیل احمد خان نے ڈی آئی جی حیدرآباد جناب نعیم احمد شیخ صاحب اور ایس ایس پی حیدرآباد جناب عدیل حسین چانڈیو صاحب کے ہمراہ جلوس کا تفصیلی دورہ کیا اور منتظمین صدر انجمن حیدری قدم گاہ مولا علی نواز علی بھٹو, جنرل سیکریٹری انجمن حیدری قدم گاہ مولا علی سید محمد رضا اور دیگر سے ملاقات کی اور صدر انجمن حیدری قدم گاہ مولا علی نواز علی بھٹو صاحب نے یوم عاشورہ پر پولیس سیکیورٹی انتظامات پر اطمنان کا اظہار کیا
مرکزی جلوس کی نگرانی ڈی آئی جی حیدرآباد جناب نعیم احمد شیخ صاحب اور ایس ایس پی حیدرآباد جناب عدیل حسین چانڈیو نے کی
جلوس کی نگرانی کیلئے ڈی ایس پی سٹی آفس میں کنٹرول روم قائم کیا گیا جہاں جلوس کی CCTV کیمروں کی مدد سے مانیٹرنگ کی گئی
کمشنر حیدرآباد عباس بلوچ صاحب, ڈپٹی کمشنر فواد غفار سومرو صاحب اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی ارباب ابراہیم صاحب نے مرکزی جلوس کا معائنہ کیا
محرم الحرام یوم عاشورہ کے مرکزی جلوس کی سیکیورٹی پر پولیس کی بھاری نفری سیکیورٹی فرائض کی ادائیگی کیلئے تعینات کی گئی, RRF کے چاک و چوبند کمانڈو دستے مرکزی ماتمی جلوس کے علاوہ اہم مقامات اور بلڈنگ پر تعینات کئے گئے جہاں جوانوں کی سہولت کیلئے چھتری لگائی گئی. جلوس کی سیکیورٹی کو مزید موثر بنانے کیلئے داخلی راستوں پر واک تھروگیٹ لگائیے گئے
یوم عاشورہ پر امن و امان قائم رکھنے اور کسی بھی ناخوشگوار واقع سے بچنے کیلئے ضلع کے داخلی و خارجی راستوں کے علاوہ شہر کے اہم مقامات اور شاہراوں پر پکٹس قائم کی گئی