A one events mzd 03143911419

  • Home
  • A one events mzd 03143911419

A one events mzd 03143911419 Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from A one events mzd 03143911419, Event Planner, .

22/07/2022

*اسلام علیکم*
*کوشش کریں کہ لوگوں کی روح کو زخمی نا کریں کیونکـہ جسم کے زخم کی ہزاروں دوائیاں، ہزاروں طبیب مِل جاتے ہیں مگر روح کے طبیب بازار سے نہیں ملتے*
*حقوق العباد کا خاص خیال رکھیں*..!!🙂

21/07/2022
14/05/2022

آگاہ اپنی موت سے کوئی بشر نہیں ہے
سامان سو برس کا پل کی خبر نہیں ہے۔

انا للہ و انا الیہ راجعون ۔

ہم سید شفقت کاظمی کنسٹیبل کی حادثہ میں ناگہانی موت پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہویے مرحوم کی کامل بخشش , درجات کی بلندی اور جنت مین اعلی مقام کے لئے دعا کرتے ہیں (آمین)

03/05/2022

سوجاؤ عزیزو کہ فصیلوں پر ہر اک سمت
ہم لوگ ابھی زندہ و بیدار کھڑے ہیں

عید کے موقع پر اپنے گھر سے دور ڈیوٹی پر موجور جوان کا احساسات پر مبنی پیغام ۔

بقلم ارسلان قاضی سب انسپکٹر (راولاکوٹ)

میں عموماََ سوشل میڈیا پر لکھتا نہیں ہوتا مگر آج عید کے موقع پر آپ احباب کی توجہ ایک چیز کی جانب مبذول کروانا چاھتا ہوں۔ گھر سے اپنے فیملی ممبرز سے دور عید کرنا نہایت مشکل کام ہوتا ہے۔ انسان کی عجیب سی کیفیت ہوتی ہے۔ بے چینی و بے کلی طاری ہوتی ہے اور دل کر رہا ہوتا ہے کہ خوشی کے اس لمحے میں اڑ کر بندہ اپنے گھر پہنچ جاۓ۔
اس حالت کا اندازہ دیارِغیر میں بسنے والے بخوبی لگا سکتے ہیں۔ عید کے دن جب آپ نماز پڑھ کےمسجد سے باہر نکلیں گے تو آپ کو وہاں ڈیوٹی پر کھڑا پولیس اہلکار نظر آۓ گا یقین کیجیۓ وہ بھی اپنے گھر اپنے فیملی ممبرز سے دور اسی کرب کی کیفیت میں ہوتا ہے۔ اسے یہ بھی پتہ ہوتا ہے کہ اب وہ ڈیوٹی ختم کر کے لائن یا تھانہ جاۓ گا تو کھانے کے نام پر میس میں کک کا عید کے لیۓ تیار کردہ رات کا کھانا ہو گا کیونکہ وہ عید منانے گھر جا چکا ہو گا۔ اسے یہ احساس بھی ستاۓ جا رھا ہو گا کہ اس کے فیملی ممبرز اسکی عدم موجودگی میں اسکو کتنا مس کر رہے ہوں گے اور انکی عید کیسی ہو رہی ہو گی صرف عید کے دن اس پولیس اہلکار کی قربانی کا احساس کر لیجیۓ کہ وہ وہاں آپ کی حفاظت کے لیۓ کھڑا ھے
۔ پولیس کی ساری ناکامیوں اور پولیس کے خلاف نفرت کو بھلا کر مسجد سے نکلتے ھوۓ اس سے عید ملیں۔ بغلگیر ہو سکتے ہوں تو ہو جائیں۔ ہاتھ ملا سکتے ھیں تو ہاتھ ملائیں یا صرف عید مبارک کہیں۔ آپ کو بحیثیت پولیس آفیسر یقین سے کہتاہوں اسکا سارا دکھ ختم ہو جاۓ گا اور اسکی چھاتی اس احساس کے ساتھ کشادہ ہو جاۓ گی کہ میں یہاں میرے اپنے لوگوں کی حفاظت پر کھڑا ہوں جنکو میرے یہاں ہونے کی قدر ہے اور میں آپکو یہ بھی یقین دلاتا ہوں کی وہ اس جگہ آنے والی گولی آپ سے پہلے اپنے سینے پر کھاۓ گا اور آپ تک پہنچنے سے پہلے کسی خودکش حملہ آور سے لپٹنے سے بھی گریز نہیں کرے گا۔ بس عید کے دن اسے محافظ سمجھ کر عید مبارک کہیں۔

Address


Telephone

+923145274980

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when A one events mzd 03143911419 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Event Planning Service?

Share