Informationv

Informationv g

06/10/2023

وقت شدید الجھن ہے.

برہنہ ہو کر رقص کرنا یا موسیقی کی آواز اس حد تلک بڑھا دینا کہ دروازے کی دستک تلک نہ سنائی دے، عجب الجھن ہے. کسی کے آنے کی الجھن. کسی کے آواز دینے کی الجھن. ناجانے کون ہے جو میرے سوا میرے ساتھ رہتا ہے.

بینک سے پیسے نکالتے ہوئے بٹوے، موبائل، چابیوں کو کہاں رکھوں؟ یکلخت الجھن ہے. ناجانے کون ہے جو میرے سوا میرے ساتھ اے ٹی ایم جاتا ہے. پیسوں کو بٹوے میں ڈالتے وقت بلآترتیب رکھوں یا پانچ سو کو پانچ ہزار کے اوپر رہنے دوں؟ باہر قطار کھڑی ہے. فقط الجھن ہے.

کھانا کھاتے ہوئے ساتھ چائے پیوں یا کھانے کے بعد پیوں؟ اگرچہ کسی کی کال یکدم آ جائے تو تر انگلیوں سے کیسے وصول کروں؟ فقط الجھن ہے.

آج بال کٹوا کر آیا ہوں. کیسا لگ رہا ہوں؟ آئینہ دیکھوں یا دل؟ امی کدھر ہیں؟ پر تو وہ کہاں جانتی ہیں کہ جوان اولاد بھی قابلِ تعریف ہوتی ہے۔ میں کیا ہوں؟ فقط الجھن ہوں. محض الجھن ہے.

اور لکھنا چاہتا ہوں. کیا تخلیق کروں؟ رجسٹر مہنگا ہو گیا ہے. کاغذ لکڑی سے بنتا ہے. دھواں، سگریٹ، شیشہ، دھڑا دھڑ ہوا میں رنگ پھیلا رہا ہے. سوچ کے لکھوں یا کاغذ پھاڑ دوں؟ الجھن ہے. میاں شدید الجھن ہے.

شرٹ کو پینٹ کے اندر رکھوں یا باہر؟ اندر ڈال کے دیکھتا ہوں، مگر سلوٹ پڑ گئی تو باہر کیا منہ دکھلائے گی؟ میاں الجھن ہے.

اسکو کیسے جتلاؤں کہ اسکا دل، لہجہ، شکل و صورت، مسکراہٹ، آنکھیں، لب، گیسو اس کے جسم سے زیادہ خوبصورت ہیں؟ اس نے اگرچہ تعریف کو ہوس سمجھ لیا تو شاعری اور ہوس میں کیا فرق رہ جائے گا؟ الجھن ہے. اس وقت صرف الجھن ہے.

ٹرین ادھا گھنٹا دوری پہ ہے، یہ ایک گھنٹے تلک جا سکتی ہے. دوست سے رابطہ کروں یا نہ کروں؟ یہاں فقط بیٹھ کے اسکو جواباً کیا کہوں گا؟ مسلسل الجھن ہے.

کسی سے ادھار پیسے مانگوں؟ بھوکا نہ مر جاوں؟ چپڑاسی کی نوکری مل رہی ہے، مگر چپس کا کاروبار بھی اچھا ہے. کیا کروں؟ فقط الجھن ہے.

کتنا واحیات بکتا ہوں میں. شور سن کر چیخ پڑتا ہوں. نیند میں کوئی بیدار کرنے کی کوشش کرے تو ادب و تہذیب بھول جاتا ہوں. چپ نہ کر جاوں؟ فقط الجھن ہے.

میں جینا چاہتا ہوں پر یہ فکرِ معاش؟
میاں! فقط الجھن ہے.

📝عبید عبداللہ✏️

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Informationv posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Event Planning Service?

Share