Jiya's Marriage Bureau

  • Home
  • Jiya's Marriage Bureau

Jiya's Marriage Bureau Jiya's Marriage Bureau
رشتے اعتبار کے
ہر عمر کے لڑکے لڑکیوں کے لی?

Jiya's Matchmakers Groupجوڑے آسمانوں پہ بنتے ہیں آئیے زمین پہ انھیں ڈھونڈ کے ملانے میں جیا علی کا ساتھ دیں
21/12/2023

Jiya's Matchmakers Group
جوڑے آسمانوں پہ بنتے ہیں
آئیے زمین پہ انھیں ڈھونڈ کے ملانے میں جیا علی کا ساتھ دیں

*Jiya's Matchmakers Group*"رشتے اعتبار کے"بحیثیت ایک ایکسپرٹ میچ میکر کے میں آپ سے یہ بات ضرور شیئر کرنا چاہوں گی کہ اپن...
21/11/2023

*Jiya's Matchmakers Group*
"رشتے اعتبار کے"
بحیثیت ایک ایکسپرٹ میچ میکر کے میں آپ سے یہ بات ضرور شیئر کرنا چاہوں گی کہ اپنی بچیوں اور بچوں کے رشتے طے کرتے وقت جو مناسب چھان بین ہو وہ ضرور کریں وہ آپ کا حق ہے مگر اتنا مت چھانیں کہ خوبیاں ساری اپ کی چھلنی سے باہر نکل جائیں اور صرف خامیاں آپ کے سامنے نظر آئیں
اکثر ایسا بھی ہوتا ہے کہ لڑکے کے والدین لڑکی کو پسند کرکے جاتے ہیں اور اگلی بار لڑکے کی بہنوں کو لے کر آتے ہیں تو ان میں سے کسی ایک بہن کو لڑکی پسند نہیں آتی یوں رشتہ ختم کردیا جاتا ہے یا لڑکے کی فیملی کولڑکی پسند آجاتی ہے دونوں فیملیز میں خوش اسلوبی کے ساتھ رشتہ فائنل مراحل میں داخل ہوجاتا ہے اور عین ٹائم پہ لڑکے یا لڑکی کے بہنوئی،ماموں ،چچا وغیرہ کوئی ایسا وہم دل میں ڈال دیتے ہیں کہ رشتہ ختم کردیا جاتا ہے
دوسرے یہ کہ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ منگنی کرکے کچھ دن ایک دوسرے کی فیملی کو دیکھ لیا جائے پرکھ لیا جائے تو ٹھیک ہوتا ہے جب کہ یہ بلکل مناسب نہیں ہوتا بلکہ وہ ہوتا ہے جو میں نے اوپر بیان کیا ہے
بلکہ لڑکی ،لڑکا اور دونوں کی فیملیز کو منگنی ٹوٹنے پہ معاشرے کی باتوں پہ شرمندگی کا جوسامنا کرنا پڑتا ہے وہ اکثر لڑکی ،لڑکے کو نفسیاتی بھی بنا دیتا ہے ،مختلف سوالات اٹھتے ہیں ،مختلف قیاس آرائیاں کی جاتی ہیں جو دونوں خاندانوں کی دل ازاری کا سبب بنتی ہیں
تو بہتر ہے مناسب طریقے سے انکوائری کی جائے اور جب دل وذہن قبول کرلے تو لڑکے اور لڑکی کی رضامندی بھی ضرور شامل کریں اور پھر منگنی کے بجائے نکاح جیسی سنت کو عام بنائیں
نکاح سادگی سے دونوں خاندانوں کو شامل کرکے مسجد میں بھی کیا جاسکتا ہے اور لڑکی کے گھر پہ بھی ۔
نکاح رب تعالٰی کو خوش کرنے والا عمل ہے اللہ پاک ان جوڑوں پہ اپنی رحمتیں اور ان کے گھروں پہ اپنی برکتیں نازل فرماتا ہے
اس لیے میرا مشورہ یہی ہے کہ منگنی جیسی رسم کو ترک کریں اور نکاح کو عام کریں
آپ کے پاکیزہ رشتوں کو مضبوط بنانے کے لیے کوشاں
سیدہ جیا علی

السلام علیکم میں ہوں جیا علی اور میرے پاس بے شمار بیواہ خواتین کے رشتے ہیں لیکن افسوس اور تشویش کی بات یہ ہے کہ جن بیواؤ...
09/11/2023

السلام علیکم
میں ہوں جیا علی
اور میرے پاس بے شمار بیواہ خواتین کے رشتے ہیں لیکن افسوس اور تشویش کی بات یہ ہے کہ جن بیواؤں کے بچے نہیں ہوتے مرد ان سے شادی کرلیتے ہیں لیکن جن بیواؤں کے بچے ہوتے ہیں ان سے شادی کے لیے کوئی تیار ہی نہیں ہوتا اور اگر ہوتا بھی ہے تو کئی کڑی شرائط پہ
مثلاً بچے ددھیال یا ننھیال میں رہیں گے یعنی نانا نانی ماموں یا چاچا تایا کے پاس
یا اگر قبول بھی کرلیتے ہیں تو وہ بچے سوتیلے باپ کے احسان کے بوجھ تلے دب کے جیتے ہیں۔
آخر کیوں کوئی ان یتیم بچوں کو باپ کا وہ پیار نہیں دے پاتا جس کے وہ مستحق ہوتے ہیں ؟
آخر کیوں مرد ان کی ماں کو تو قبول کرلیتے ہیں لیکن انھیں اپنانے سے جھجھکتے ہیں ؟
یہ پنج وقتہ نمازی ،صوم وصلوت کے پابند ہر بات میں شرع کو لانے والے اس بات سے آنکھیں کیوں چراتے ہیں کہ یتیم بچوں کے سر پہ ہاتھ رکھنے والا قیامت میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ہوگا
تو میری گزارش ہے کہ آپ اللہ اور رسول کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے ایسی بیواہ خواتین کو بھی سہارا دیں ان سے نکاح کریں کہ جن کے بچے باپ کی شفقت سے محروم ہوچکے ہیں

09/11/2023
02/04/2023

لڑکیاں یا لڑکی والے رشتوں کے لیے پریشان نہ ہوں بلکہ اللہ پاک سے مدد مانگیں وہ آپ کو نا امید نہیں کرے گا ان شاءاللہ
سیدہ جیا علی

Jiya's Marriage Bureau03316999917"رشتے اعتبار کے"عید سعید قریب ہے اللہ کے فضل وکرم سے جو رشتے طے ہوئے ہیں اس عید پر ایک ...
30/03/2023

Jiya's Marriage Bureau
03316999917
"رشتے اعتبار کے"
عید سعید قریب ہے اللہ کے فضل وکرم سے جو رشتے طے ہوئے ہیں اس عید پر ایک اٹوٹ بندھن میں بندھ جائیں گے
لیکن حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے میری لڑکی والوں سے بھی گزارش ہے اور لڑکے والوں سے بھی ۔۔ کہ وہ "عیدی"کے نام پہ ایک دوسرے پر ایکسٹرا بوجھ نہ ڈالیں ،عیدی تو الگ لیکن عیدی لانے والی ٹیم کے لیے ایک پوری دعوت کا بندوبست بہت دشوار ہوگا
پہلے پرتکلف افطار پھر طعام ۔۔۔خدارا ان فضول تکلفات سے بچیئے اور جو اخراجات عیدی کے نام کرنا ہیں وہ نکاح کی تقریب پہ لگا دیں تو بہتر ہوگا
آپ کے پاکیزہ رشتوں کو مضبوط بنانے کے لیے کوشاں
سیدہ جیا علی (کراچی)

Jiya's Marriage Bureau"رشتے اعتبار کے"03316999917کچھ رشتے بنائے جاتے ہیں کچھ بن جاتے ہیں لیکن ان میں  کسی ایک کی طرف سے ...
22/02/2023

Jiya's Marriage Bureau
"رشتے اعتبار کے"
03316999917
کچھ رشتے بنائے جاتے ہیں کچھ بن جاتے ہیں
لیکن ان میں کسی ایک کی طرف سے بھی کھوٹ ہو تو ٹوٹ جاتے ہیں،لیکن رشتوں کے ساتھ جب دل ٹوٹتے ہیں تو انھیں جوڑنے والا ہی اصل مضبوط رشتہ ہوتا ہے اسے کبھی کھونے نہ دیں
آپ کے پاکیزہ رشتوں کو مضبوط بنانے میں کوشاں
سیدہ جیاعلی

11/02/2023

*Photosets are available for outdoor shoots* ..& More set are make according to your requirements ..
space available any kind of photoshoots like weddings,
Magazine
,Brands
,commercial etc
Jiya's Marketing
Contact # 03316999917📱

"Jiya's Marriage Bureau""رشتے اعتبار کے"03316999917 نئے سال پہ ہماری دلی دعائیں ان سب بچوں کے لیے جنھوں نے پچھلے سال اپن...
01/01/2023

"Jiya's Marriage Bureau"
"رشتے اعتبار کے"
03316999917
نئے سال پہ ہماری دلی دعائیں ان سب بچوں کے لیے جنھوں نے پچھلے سال اپنی نئی زندگی میں قدم رکھا اللہ پاک ان سب کے گلشن کو ان پھولوں سے مہکا دے جو ان کی آنکھوں کی ٹھنڈک اور دل کا قرار بنیں
اور نئے سال پر جن لڑکے لڑکیوں کی شادیاں نہیں ہوئیں اللہ پاک کے حکم سے ان کے گھر بھی اباد ہوجائیں
اور جن کے رشتے ٹوٹ چکے یا جن کے اپنے جیون ساتھی ان سے بچھڑ گئے ان کے لیے بھی دعا ہے کہ اللہ ان کو پچھلوں سے بہتر جیون ساتھی عطا فرمائے
اور جن کے ازدواجی حالات خراب ہیں جن کے درمیان ناچاقیاں ہیں ان کے درمیان اللہ بہتر فیصلہ فرما دے
آپ سب کے پاکیزہ رشتوں کو مضبوط بنانے کے لیے کوشاں
سیدہ جیا علی

With Best wishesTo,Fizza From ,Jiya's Marriage Bureau
28/12/2022

With Best wishes
To,Fizza
From ,Jiya's Marriage Bureau

Jiya's Marriage Bureau03316999917"رشتے اعتبار کے"آج کل خوبصورت  لڑکیوں کے لیے اچھا رشتہ ایک مسئلہ بنا ہوا ہے کیونکہ ان ل...
28/12/2022

Jiya's Marriage Bureau
03316999917
"رشتے اعتبار کے"
آج کل خوبصورت لڑکیوں کے لیے اچھا رشتہ ایک مسئلہ بنا ہوا ہے کیونکہ ان لڑکیوں کی خودنمائی نے انھیں ارزاں کردیا ہے ان کی خوبصورتی میں کوئی کشش باقی ہی نہیں رہی لاکھوں چہرے خوبصورت ہوتے ہیں لیکن کیا وجہ ہے کہ مرد کو وہ خوبصورتی بھی نہیں بھاتی ؟......
تو اج ان لڑکیوں کو بتانا ضروری ہے کہ "حیا میں حسن سے زیادہ کشش ہوتی ہے" ایک باحیا لڑکی اس باکردار مرد کو ضرور متاثر کرتی ہے جو اپنی نسلوں کے مضبوط کردار کے لیے سوچتا ہے
آپ کے پاکیزہ رشتوں کو مضبوط بنانے میں کوشاں
سیدہ جیا علی

Jiya's Marriage Bureau03316999917شادی ہوئی مرد کیلئے انجوائمنٹ اس کے حصے میں درد و الم حاملہ ہوئی مرد کیلئے خوشی اس کے ح...
23/11/2022

Jiya's Marriage Bureau
03316999917
شادی
ہوئی
مرد کیلئے انجوائمنٹ
اس کے حصے میں درد و الم

حاملہ ہوئی
مرد کیلئے خوشی
اس کے حصے میں تھکاوٹ

ولادت میں تاخیر ہوئی
مرد کیلئے ہمدردیاں، دوسری شادی کا آپشن
اس کے حصے میں دکھ،سرجریاں، مختلف ٹیسٹ،پیروں کے چکر ،خوف،احساس ندامت ۔

آخر میں حاملہ ہوئی اور بچہ پیدا ہوا
مرد کیلئے فخر،نسبت، مبارک بادیں،خاندان کا نام،وارث۔
اس کے حصے میں مشقت اٹھانا،دودھ پلانا ،بچے کی پاکیاں اور صفائیاں،راتوں کو دیر تک جاگنا ۔

ہاں یہ ماں ہے

عظیم ماں

تمام ماوں کیلئے سیلیوٹ، احترام اور ش

"Jiya's Marriage Bureau"03316999917"رشتے اعتبار کے"کچھ عورتیں اپنے لا ابالی شوہر کو بھی اس طرح سنبھال لیتی ہیں جیسے کوئی...
29/10/2022

"Jiya's Marriage Bureau"
03316999917
"رشتے اعتبار کے"
کچھ عورتیں اپنے لا ابالی شوہر کو بھی اس طرح سنبھال لیتی ہیں جیسے کوئی ماں اپنے ضدی اور بے پروا بچے کو سنبھال لیتی ہے ، اس کی ذرا ذرا سی ضرورتوں کا خیال رکھنا ، وقت پر اس کے کپڑے استری کرنا ، رات کو ہی اس کے جوتے پالش کر کے رکھ دینا ، کھانے کے معاملے میں اس کی پسند و نا پسند کو ملحوظ رکھنا ، اس کی بات پر اپنی رائے یا بات مسلط نہ کرنا یہ اور اسی طرح کی بہت سی چھوٹی بڑی ضرورتوں اور باتوں کا دھیان رکھ کر وہ یہ ثابت کر دیتی ہیں کہ انہیں اپنے شوہر سے بے پناہ محبت ہے اور انہیں اس سب کے بدلے کسی بھی قسم کا کوئی صلہ بھی نہیں چاہئے بس بے غرض ہو کر وہ اس کی خدمت کرتی چلی جاتی ہیں۔
اور کچھ عورتیں ایسی ہوتی ہیں جو اپنی خود سری ، سرکشی اور زبان درازی کی بدولت اچھے خاصے خوبصورت اور نرم مزاج شوہر کا بھی حشر نشر کر کے رکھ دیتی ہیں، اس کی شخصیت کی دھجیاں اڑا دیتی ہیں۔
کسی نے سچ کہا ہے "عورت یا تو بلا کی خوبصورت ہوتی ہے یا پھر خوبصورت بلا ہوتی ہے“

Copied

🌹مسترد ہونے کا غم🌹ہم عموماً بیوٹی پارلر نہیں جاتے اس کا سبب ہماری ماں ہیں جنھوں نے بچپن سے یہ خیال دل میں ڈال دیا ہے کہ ...
18/10/2022

🌹مسترد ہونے کا غم🌹
ہم عموماً بیوٹی پارلر نہیں جاتے اس کا سبب ہماری ماں ہیں جنھوں نے بچپن سے یہ خیال دل میں ڈال دیا ہے کہ پارلر جانے سے اسکن خراب ہوتی ہے۔ آج اپنی بھانجی کے بال کٹوانے کے لیے شہر کے ایک مشہور پارلر جانے کا اتفاق ہوا۔ معلوم ہوا کہ ہم "کٹنگ ایریا" میں نہیں جا سکتے، اس لیے "ویٹنگ ایریا" میں بیٹھا دیئے گئے۔ اچانک احساس ہوا کہ برابر بیٹھی خاتون ہمیں غور سے دیکھ رہی ہیں۔ ہم نے ان کی طرف دیکھا تو فوراً بڑی محبت سے بولیں "آپ عنبریں حسیب عنبر ہیں نا!"
ہم نے مسکرا کے اثبات میں سر ہلا دیا۔ وہ خاتون بڑی محبت سے باتیں کرنی لگیں کہ وہ ہماری بڑی فین ہیں، ہمارے مشاعروں کی ویڈیوز اور ٹی وی پروگرامز بڑے شوق سے دیکھتی ہیں وغیرہ وغیرہ۔ جوابا" ہم مسکرا کر شکریہ کہتے رہے اور دل ہی دل میں شرماتے رہے۔ پھر خاتون نے پوچھا" آپ یہاں کیسے؟" ہم نے بتا دیا کہ بھانجی کی ہیئر کٹنگ کے لیے آئے ہیں۔ بے دھیانی میں ہم نے پوچھ لیا " اور آپ؟"
"بیٹی کو وائٹننگ انجیکشن لگوانے لائی ہوں۔" انھوں نے سرگوشی میں جواب دیا۔
ہم نے چونک کر ان کے ساتھ بیٹھی لڑکی کو دیکھا۔ چوبیس پچیس سال کی سانولی سی خوب صورت سی لڑکی تھی۔ ہم نے حیرت سے کہا "بیوٹی پارلر میں وائٹننگ انجیکشن؟"
"جی جی! ذرا کم پیسوں میں کام ہو جاتا ہے۔ ڈاکٹر زیادہ پیسے لیتے ہیں."
ہمیں شدید تکلیف نے اپنی گرفت میں لے لیا اور ہم بے ساختہ بول پڑے" کمال کرتی ہیں آپ! اتنی خوب صورت بچی تو ہے آپ کی۔ سانولے رنگ میں تو بلا کی کشش ہوتی ہے۔ پتا نہیں یہ گورے رنگ کی مصیبت ہم لوگوں کے ذہنوں سے کب نکلے گی۔ ہم ذہنی غلام کب آزاد ہوں گے۔ آپ کو معلوم بھی ہے کہ ان انجیکشنز کے کتنے نقصانات ہوتے ہیں؟"
ان خاتون نے قہر آلود نظروں سے ہمیں گھورا اور نہایت تلخ لہجے میں بولیں " مجھے پتا ہے لیکن کیا آپ کو پتا ہے کہ ہمارے معاشرے میں لڑکی کی شادی وقت پر نہ ہونے کے کیا نقصانات ہیں۔ آپ جیسے لوگوں کو ریجکٹ ہونے کے دکھ کا اندازہ ہی نہیں ہے۔ آپ کو کیا پتا آپ کی زندگی تو آرام سے گزرتی ہے نا ۔" یہ کہہ کر وہ اپنی بیٹی کو لے کر ہمارے پاس سے اٹھ کر چلی گئیں۔
ان خاتون کی آنکھوں میں محبت کی جگہ اتنی اجنبیت نے لے لی تھی کہ ہمیں ہمت ہی نہ ہوئی کہ ہم انھیں بتا سکتے کہ "ہم جیسے لوگ" بھی ریجکٹ ہوتے ہیں، بس ہم خود کو یہ سمجھانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں کہ مسترد ہونے میں ہماری کوئی غلطی نہیں

*Jiya's Marriage Bureau*03316999917*رشتے اعتبار کے*بہت افسوس کی بات ہے کہ آج کل لڑکے والوں کی اولین ڈیمانڈ "خوبصورتی " ا...
17/10/2022

*Jiya's Marriage Bureau*
03316999917
*رشتے اعتبار کے*
بہت افسوس کی بات ہے کہ آج کل لڑکے والوں کی اولین ڈیمانڈ "خوبصورتی " اور "ہم پلہ اسٹیٹس " ہے
اور لڑکی والوں کی ڈیمانڈ "بھاری انکم "اور "ظاہری ٹھاٹ باٹ" ہیں
خدا کے لیے اپنے بچوں کے نکاح میں اتنی دیر نہ کریں کہ بیٹیاں بوڑھی ہو جائیں اور بیٹے غلط راستوں کا انتخاب کرلیں
*آپ کے رشتوں کو پاکیزہ اور* *مضبوط بنانے کے لیے کوشاں*
*جیا علی*

*Jiya's Marriage Buearu*03316999917*رشتے اعتبار کے*بہت افسوس کی بات ہے کہ آج کل لڑکے والوں کی اولین ڈیمانڈ "خوبصورتی " ا...
17/10/2022

*Jiya's Marriage Buearu*
03316999917
*رشتے اعتبار کے*
بہت افسوس کی بات ہے کہ آج کل لڑکے والوں کی اولین ڈیمانڈ "خوبصورتی " اور "ہم پلہ اسٹیٹس " ہے
اور لڑکی والوں کی ڈیمانڈ "بھاری انکم "اور "ظاہری ٹھاٹ باٹ" ہیں
خدا کے لیے اپنے بچوں کے نکاح میں اتنی دیر نہ کریں کہ بیٹیاں بوڑھی ہو جائیں اور بیٹے غلط راستوں کا انتخاب کرلیں
*آپ کے رشتوں کو پاکیزہ اور* *مضبوط بنانے کے لیے کوشاں*
*جیا علی*

16/10/2022

Address


Opening Hours

01:00 - 13:30

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jiya's Marriage Bureau posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Opening Hours
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Event Planning Service?

Share