MoOd_MecHanic

  • Home
  • MoOd_MecHanic

MoOd_MecHanic Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from MoOd_MecHanic, Party Entertainment Service, .

27/12/2024

‏اگر کوئی شخص یہ سوچتا ہے کہ
" یہ دنیا بہت بڑی ہے
تو اسے چاہیے کہ محبت کر کے دیکھے
اس کا اصل حدود اربع سامنے آ جاۓ گا
اور۔۔۔
اگر کوئی یہ سمجھتا ہی کہ
" ہماری عمریں بہت کم ہیں "
تو اسے سال کی سب سے چھوٹی رات
اپنے پسندیدہ شخص کے انتظار میں
گزار کر دیکھنی چاہیے!!🥀❤

26/12/2024

تمہارا اور میرا وہ تعلق ہے
جو کسی کتاب میں درج نہیں۔۔۔۔۔
تمہاری آواز اور ، میری سماعت نے ہم دونوں کہ درمیان رابطہ قائم کیا ہے۔۔۔۔
تم میرے لیے بہتے دریا کی مانند ہو۔۔۔۔
جو ہر شے کو سیراب کرتا ہے۔۔۔۔
اور میں
اور میں تمہارے لیے اک موج کی مانند ہوں۔۔۔۔
جو دریا سے الگ ہوجاۓ تو تشنگی اس کا مقدر بن جاتی ہے۔۔۔۔
اس لیے میری دعا ہے۔۔۔۔۔۔۔
کہ میری تم سے چاہت کو کبھی زوال نہ آۓ۔۔۔۔

یہاں آسان الفاظ میں سمجھانے کا مطلب یہ ہے کہ پیدا ہونے والے بچے کی جنس کا دارومدار مرد پہ ہوتا ہے اگر اسکا Y جین طاقتور ...
26/12/2024

یہاں آسان الفاظ میں سمجھانے کا مطلب یہ ہے کہ پیدا ہونے والے بچے کی جنس کا دارومدار مرد پہ ہوتا ہے اگر اسکا Y جین طاقتور ہے تو بچہ لڑکا اگر اسکا Y جین کمزور ہے تو اسکا X جین عورت کے X جین سے ملتا ہے نتیجہ میں جو بچہ پیدا ہوگا وہ لڑکی ہوگی۔
لیکن ہمارے معاشرے میں جہالت اس حد تک سرائیت کر چکی ہے کہ پیدا ہونے والے بچے کی جنس پہ عورت کو ہی ذمہ وار سمجھی جاتی ہے اور لڑکی پیدا ہونے پہ صرف اسے ہی موردالزام ٹھرا کر پریشرائز کیا جاتا ہے بلکہ زیادہ تر کیسز میں تو تشدد اور طلاق تک بات پہنچتی ہے۔ معاشرے کی اس جہالت پہ صرف افسوس ہی کیا جاسکتا ہے۔

26/12/2024

" محبت کو بڑی محبت سے نبھانا پڑتا ہے "
ایک مخلص ہمسفر آپ کے مشکل وقت میں بھی آپ کے ساتھ کھڑا رہتا ہے،
آپ کو اپنی موجودگی کا احساس دلاتا ہے ہر بار ضرورت پڑنے پر خود کو مہیا کرتا ہے،
آپ کا حوصلہ بنتا ہے آپ کو ہمت دیتا ہے ____،
مخلص ہمسفر کے بولے ہوئے یہ تین الفاظ کے " میں ہوں نا"
یا یہ کہ " ہم مل کر سب ٹھیک کر لیں گے" انسان کی آدھی سے زیادہ پریشانیوں کو ختم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔!" 🥀💯
ان تین لفظوں" آئی لو یو " سے زیادہ
مجھے یہ
تین لفظ پسند ہیں
"میں ہوں نا "

محبت کو بڑی محبت سے نبھانا پڑتا ہے "

25/12/2024

پسندیدہ شخص ہر حال میں پسندیدہ رہتا ہے چاہے وہ اچھا ہو یا بُرا ، بہت کچھ دے یا کچھ بھی نہ دے سکے اور اگر حالات کو دیکھ کہ پسندیدہ کہا جائے تو ہم خود غرض ہوئے💌✨

25/12/2024

جب تُم اُداسی کے شہر میں گھبرانے لگو تو مُجھے پُکارنا،
میں تُمہیں پُھول بھیجوں گی۔🥀❤️

24/12/2024

: اپنے دل کو نفرت سے،
دماغ کو فکر سے پاک رکھیں۔
سادگی سے جیو،
بہت کم امید رکھو،
بہت کچھ دو۔ ،
دوسروں کا خیال رکھیں ۔
الفاظ کے چناؤ میں ہمیشہ محتاط رہیں ۔
آپ کی زبان سے نکلنے والے لفظ آپ کی شخصیت کا آئینہ ہوتے ہیں ۔
کسی کی دل آزاری مت کریں۔
کسی کی بے بسی کا تمسخر نہ اڑائیں ۔
لفظوں کے گھاؤ بہت اذیت دیتے ہیں ۔ لفظ زندہ رہتے ہیں ۔۔۔۔
خو ش رہیں خوشیاں بانٹیں

💕
23/12/2024

💕

22/12/2024

پر سکون ہو جائیں

آپ شیر کو نہیں کھاتے اس کا مطلب یہ نہیں کہ شیر بھی آپکو نہیں کھائے گا۔
آپ نے سب کچھ اچھا کیا، تعلقات میں انویسٹ کیا ، وقت دیا، جذبات دئے، محبت دی اور پھر کسی نے آپ کو وقعت نہیں دی۔ اس میں آپ کی کوئی خطا نہیں ہے۔
کسی ندامت اور خود کلامی کی ضرورت نہیں ہے کہ نجانے مجھ سے کہا ں غلطی ہو گئی ۔

لیکن آگے کیسے بڑھیں۔ توقعات کا بوجھ، غیر حل شدہ رنجشیں، الوداعی کھری کھری نہ سنا سکنے کی الجھنیں ہمیں سکون سے آگے بھی نہیں بڑھنے دیتیں۔
آپ معاف کر سکتے ہیں لیکن بھول نہیں سکتے ۔ معاف کئے اور بھولے بغیر تو روح پر لگے رستے زخم آپ کو بے سکون ہی رکھیں گے

تو حل کیا ہو؟

اپنے آپ کو اپنے پروردگار کے سامنے پوری عاجزی سے جھکا دیں اور کہیں

اے میرے پروردگار، میں نے اپنا معاملہ آپ کے سپرد کیا۔

یہ کہہ کر اپنی روح کا سارا بوجھ اتار پھینکیں۔ جب بھی ذہن میں کسی زیادتی، نا انصافی یا تلخ کلامی کا خیال آئے ۔ پورے رجوع کے ساتھ ذہن کو یکسو کر کے یہی دہرائیں۔

اے میرے پروردگار میں نے اپنا معاملہ آپ کے سپرد کیا۔

اب آپ کا معاملہ آپکی ذمہ داری نہیں رہا۔
اپنے ذہن کو آزاد چھوڑ دیں اور پر سکون ہو جائیں۔

For my love❤️❤️
18/12/2024

For my love❤️❤️

17/12/2024

بانو قدسیہ کہتی ہیں
اور اُس شخص سے کنارہ کرلو ۔۔۔ جو تُمہیں اپنی مرضی کے مطابق محّبت دے ۔
یعنی جب چاہے محبت کا احساس دلائے اور جب چاہے اجنبی کر دے ۔۔۔
محبت موڈ پہ انحصار نہیں کرتی ۔۔۔ موڈ اچھا ہے تو محبت ہے ۔۔۔ موڈ اچھا نہیں تو محبت نہیں ۔۔
جو شخص تمہیں اپنے موڈ اور اپنی زندگی میں چل رہے حالات کے مُطابق محبت کرے ۔۔۔ اُس سے کنارہ کرنے کے سوا اور کوئی بہتر راستہ نہیں ۔۔۔

تیری ٹھوکروں کے نذر کر ڈالوں .
اتنا سستا نہیں "خلوص" میرا ...

15/12/2024

مردوں کو یہ سمجھنا چاہیے کہ عورتیں فطری طور پر جذباتی مخلوق ہیں۔ عورت کو محبت دینا آسان نہیں ہوتا، کیونکہ وہ عادتاً زیادہ سوچتی ہے، کبھی کبھار جذباتی ہو جاتی ہے اور اپنی غیر یقینیوں کے ساتھ جیتی ہے۔ اسے محبت دینا مطلب ہے کہ آپ اس کی خامیوں اور کمزوریوں کو بھی قبول کریں۔

عورت ایک ایسے مرد کی خواہاں ہوتی ہے جو مستقل مزاج ہو، اپنے رویے اور عمل میں پختہ ہو، اور اسے الجھن میں ڈالنے والے سگنلز نہ دے۔ عورت آپ سے بے حد محبت کرے گی، آپ کی خامیوں کو قبول کرے گی، آپ کو بہتر انسان بنانے کی کوشش کرے گی، اور ہمیشہ آپ کے ساتھ کھڑی رہے گی جب بھی آپ کو اس کی ضرورت ہو۔

لیکن آپ اسے تب کھو دیتے ہیں جب وہ خود کو نظر انداز محسوس کرے، جب آپ اس کے جذبات کو اہمیت نہ دیں، یا ان چھوٹی چھوٹی باتوں کو نظرانداز کریں جو وہ خاموشی سے آپ سے چاہ رہی ہو۔ آپ اسے تب کھو دیتے ہیں جب آپ اسے یہ احساس دلائیں کہ آپ کو اس کی اتنی ضرورت نہیں جتنی اسے آپ کی ہے۔

عورت آپ کے رویے کی عکاس بن جاتی ہے۔ کوئی بھی عورت مایوس یا بے چین نہیں بنتی اگر اس کے ساتھ اچھا سلوک کیا جائے۔ یہاں تک کہ سب سے خوبصورت عورت بھی غیر محفوظ محسوس کر سکتی ہے اگر وہ کسی غلط شخص سے محبت کرے۔
عورت کو خوبصورت بنانے والی چیز وہ مرد ہے جو اس کے ساتھ اچھا سلوک کرے۔ ❤️

✨❤️

14/12/2024
06/12/2024

زندگی میں انمول ہوتا ہے وہ ایک شخص جو پھول بھلے نہ لائے مگر آپ کو پھول سمجھ کر کبھی مرجھانے نہ دے... ❤️🥰

06/12/2024

کوئی بھی آپ کو آپکی چمک میں چن سکتا ہے لیکن میں آپ کو تب بھی چنوں گی جب تم بجھ جاو گے تو یقین رکھو کہ اگر میں دوسروں میں روشنی دیکھوں تو بھی میں تمہارے اندھیرے کا انتخاب کروں گی۔۔

شمس التبریزی

04/12/2024

"____ میں چاہتی ہوں میری زندگی میں کوئی ایسا ہو،
جو مجھ سے زیادہ مجھے سمجھے، میرا خیال رکھے، میں جب پریشان ہو کر رونے لگ جاؤں یا ہمت ہار جاؤں تو وہ مجھے گلے لگا کر ماتھا چوم کر بولے دل چھوٹا نہیں کرتے میں تمھارے ساتھ ہوں اور ہمیشہ رہونگا ____،
وہ مجھے اندھیروں سے نکال کر روشنی کی طرف لائے اور وہ اس وقت میرا ساتھ نہ چھوڑے جب سب میرا ساتھ چھوڑ دیں یہاں تک کہ سایہ بھی۔!" 🥀🙂💯

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when MoOd_MecHanic posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Event Planning Service?

Share