31/05/2024
سڑے ہوئے تیل میں تلے سموسے، پکوڑے، پٹھورے اور کلچے
خارش والے ہاتھوں سے بنے ہوئے گول گپے
ڈٹرجنٹ پاؤڈر اور کھاد سے تیار کردہ دودھ
دھول سے اٹی سڑک پر تیار ہونے والی فروٹ چاٹ
نالے کے گندے پانی سے دھلی ہوئی سبزیاں
میلے ہاتھوں سے تندور پر لگی روٹیاں
مچھروں کی لاشوں والی چاشنی میں ڈوبی جلیبیاں
سکمڈ ملک سے تیار کردہ مٹھائیاں
پون کلو چینی ڈال کر بنے کولڈ ڈرنک اور ملک شیک
نسوار کی ٹافیاں اور سگریٹوں کے مرغولے
مربوں کے بچ جانے والے شیرے سے بنی میٹھی چٹنیاں
مکھن نکلی لسی کو مزید پتلا کر کے بنا رائتہ
بغل تک بازو سے گھوٹ کر بنے بیکری آئٹمز
میدے سے بنے موموز
مردہ چکن سے بنے برگر اور واقعی بڑا شوارما
یہ سب کچھ ڈکار جانے والے بھی پوچھتے ہیں کہ
ڈاکٹر صاحب! آپ کی دواء کا کوئی سائیڈ ایفیکٹ تو نہیں ہو گا۔