SD Sports

SD Sports Hoa Ramirez eqpq38zdp8

28/04/2024
28/04/2024
28/04/2024
17/04/2024

سنو ! بیرون ملک نہ جائیں سیالکوٹ چلے جائیں ۔۔
آج کل نوجوان جائیدادیں بیچ کر ، قرض لے کر ، مکان و زمین گروی رکھ کر بیرون ملک جانے کیلئے پچاس پچاس لاکھ روپے تک خرچ کر رہے ہیں ۔ آگے کہیں پہنچتے ہیں یا راستے میں ہی مارے جاتے ہیں ، کہیں پہنچ بھی جائیں تو انٹری کے وقت مشکل ہوتی ہے ۔ پچاس لاکھ خرچ کرکے بھی جاب ملنے کی کوئی گارنٹی نہیں ہے ، ویزے کے انتظار میں سال دو سال ویسے انتظار میں بیٹھے رہتے ہیں ۔ میں نے ابھی ابھی توصیف ملک کی یہ تحریر دیکھی ہے جو لاہور کی ایک ہول سیل مارکیٹ میں امپورٹڈ میگنٹ کا بزنس کرتے ہیں ۔ اگر ہمارے نوجوان اس تحریر کو سمجھ لیں ، پچاس لاکھ روپے بینک میں رکھیں ، سیالکوٹ چلے جائیں ، وہاں کی گلیوں میں گھومیں ، لوگوں سے ملیں ، کوئی نہ کوئی کام سیکھنے کی کوشش کریں ، کام کون سا کرنا ہے ،کیسے کرتے ہیں ، کاریگر کیسے بنتے ہیں ، آرڈر کیسے پکڑتے ہیں ، مال کیسے تیار کرتے ہیں ۔ ایک سال میں یہ سب کچھ سیکھنے کی کوشش کریں ، اپنی جیب سے ایک پیسا مت لگائیں ، بلکہ سیالکوٹ میں جو شعبہ اچھا لگے اس میں ملازمت کر لیں ، تنخواہ کم ملے تو بھی گذارا کرلیں ، آپ کام سیکھنے گئے ہیں نہ کہ کمائی کرنے ۔ اگر ایک نوجوان وہاں ایک سال محنت کر لے ۔ کچھ سیکھ لے تو اسے بیرون ملک جانے کی ضرورت ہی نہیں رہے گی ۔ اب توصیف ملک کی تحریر دیکھئے
ہے تو یہ پاکستان کا چھوٹا سا شہر لیکن جب تک پورا پاکستان اس چھوٹے سے شہر کی طرح نہیں بن جاتا اس وقت تک پاکستان کے معاشی مسائل حل نہیں ہو سکتے
میں بات کر رہا ہوں سیالکوٹ کی !
جی ہاں سیالکوٹ ہے تو چھوٹا سا صنعتی شہر لیکن اس کی سب سے بڑی خاصیت یہ ہے کہ یہاں تقریباً ہر گلی میں کارخانہ ہے اور تقریباً ہر کارخانہ کوئی نہ کوئی ایسی چیز ضرور بناتا ہے جو ایکسپورٹ ہوتی ہے
یہاں کے بچے جوان ہوتے ہیں تو اکثریت کا شوق یہ ہوتا ہے کہ کیسے ایکسپورٹ کا آرڈر پکڑوں اور اس معیار کی چیز بنا کر ڈالر میں پیسے کماؤں
پچھلے دنوں دکان پر چار لڑکے آئے جن کی عمریں بیس بائیس سال تھیں ، ایک لڑکا تیس کے قریب تھا اور وہی ان سب کو لیڈ کر رہا تھا ، ویسے تو وہ جراحی کے آلات بنا کر ایکسپورٹ کرتے ہیں لیکن ان لڑکے نے نرسنگ استعمال کے لیے ایک پاؤچ کا آرڈر بھی پکڑ لیا تھا ، اس پاؤچ میں جراحی کی چھوٹی چھوٹی اشیاء جیسے کہ قینچی وغیرہ رکھی جا سکتی ہے اور آسانی کے لیے اس میں میگنٹس استعمال کیے گئے تھے تاکہ جلدی سے کھولنے بند کرنے میں آسانی رہے
اور کمال یہ ہے کہ وہ پاؤچ پہلے پاکستان میں نہیں بنتا تھا ، لڑکے کو ڈیمانڈ آئی تو اس نے علی ایکسپریس کے زریعے چائنہ سے وہ پاؤچ منگوایا ، اپنے سلائی وغیرہ کے وینڈر سے پوچھا کہ وہ یہ چیز تیار کر لے گا ؟ وینڈر کے اقرار کے بعد وہی سیمپل بھیج دیا اور پھر اسے پندرہ سو عدد کا آرڈر مل بھی گیا
میں نے سیالکوٹ میں آٹھ دس دن گزارے ہیں ، ہر گلی میں کارخانہ موجود ہے ، کاریگر بہت نفاست اور تیزی سے اپنے ہنر مند ہاتھوں کے زریعے آلات بناتے نظر آئے ، کہیں جراحی کے آلات کے لیے را میٹریل تیار ہو رہا ہے تو کہیں ان کی رگڑائی ہو رہی ہے ، کوئی کاریگر ان کو پالش کر رہا ہے تو کسی کارخانے میں کیمیکلز کے زریعے ان کی صفائی کرکے خوبصورت بنایا جا رہا ہے ، ہر شعبے کے الگ الگ کارخانے ہیں
کہیں پر چمڑے کے دستانے بن رہے ہیں تو کوئی کرکٹ کے لیے ہیلمٹ بنا رہا ہے ، جہاں فٹ بال بڑی بڑی فیکٹریوں میں بنتے ہیں وہیں پر یہ سمال انڈسٹری والے بھی مختلف ورائیٹیز بنا کر ایکسپورٹ میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں ، لوکل استعمال کے لیے بھی کرکٹ بیٹ اور گیند بھی یہیں بنتے ہیں
لیکن ایک بات جو سب سے اہم ہے ، ایکسپورٹ والی چیزوں کے لیے یہ لوگ کوالٹی پر کمپرومائز نہیں کرتے ، جو لڑکے میرے پاس میگنٹ خریدنے آئے تھے ان کا مطالبہ بھی یہی تھا کہ ہلکی کوالٹی کے میگنٹ نہیں خریدنے ، پورے سیالکوٹ میں ایکسپورٹ کرنے والوں کو اس بات کا ادراک ہے کہ ہم نے جہاں اپنی چیز بیچنی ہے وہاں کوالٹی کو ترجیح دی جاتی ہے اور ہلکی کوالٹی والا دوسری دفعہ آرڈر نہیں لے سکتا
غرض وہاں اس بات کو شجر ممنوعہ سمجھا جاتا ہے کہ " اینا تے چلدا اے پائین "
ہمارے لاہور میں جب کسی کاریگر سے کام خراب ہو جائے یا کسی نے زیادہ منافع کے لیے ہلکی چیز بیچنی ہو تو وہ یہی جملہ کہتے ہیں " اینا تے چلدا اے پائین " ( اتنا تو چلتا ہے بھائی )
دنیا کو چیزوں کی ضرورت ہے تو ان کی ڈیمانڈ ہم کیوں نہ پوری کریں ، جیسے سیالکوٹ والے سوچتے ہیں ہم بھی ان کی طرح کیوں نہ سوچیں ؟
لہذا سوچ بدلنے کی ضرورت ہے ،شکریا

New Arrival April 2023
01/04/2023

New Arrival April 2023

Address

Faisalabad

Opening Hours

Monday 09:00 - 21:00
Tuesday 09:00 - 21:00
Wednesday 09:00 - 21:00
Thursday 09:00 - 21:00
Friday 09:00 - 21:00
Saturday 09:00 - 21:00
Sunday 09:00 - 21:00

Telephone

+923217677078

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when SD Sports posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share