12/06/2024
آج کل گرمی کی شدت کی وجہ سے اکثر لوگوں کے سٹیٹس پر سورج کے متعلق یہ باتیں لکھی ہوںٔی دیکھی کہ:
سورج کو کہو ہم انسان ہیں تکہ بوٹی نہیں۔
کاش سورج کی بھی کوںٔی بیوی ہوتی جو اسے کنٹرول کرتی۔
سورج نے پکا ارادہ کرلیا ہے ہماری شکل شناختی کارڈ کی تصویر سے ملانے کا۔۔
استغفر اللہ 💦💔
ایسی باتیں دیکھتی یو وجود لرز سا جاتا ہے کہ آج امت مسلمہ کے نوجوان کیا کررہے ہیں ۔۔کیا ہم اس قدر غافل ہوچکے ہیں کہ کشمیر فلسطین شام برما سوڈان غزہ اور رفح کے زخموں پر مرہم رکھنے کے بجاںٔے اللہ کی تخلیق میں استہزاء کریں۔
سورج اللہ کی تخلیق ہے ۔اللہ تعالیٰ سورج کے بارے میں سورہ نبا میں فرماتے ہیں۔
وجعلنا سراجا وھاجا۔۔
اور بنایا ہم نے اس کو چمکتا ہوا چراغ۔۔
واللہ کس قدر خوبصورت مثال ہے ۔
اللہ تعالیٰ سورج کو چراغ سے تشبیہہ دے رہے ہیں۔
ایک جگہ اور سورہ نوح میں ارشاد ربانی ہے۔۔
وجعل القمر فیھن نورا وجعل الشمس سراجا۔۔
یہ سورج کس قدر قسمت والا ہے اللہ تعالیٰ اپنے کلام میں اپنی کتاب میں اپنے محبوب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر نازل کردہ کتاب میں اس کا ذکر فرمایا ۔
سورج کی قدر و قیمت ان ممالک کے باشندوں سے پوچھیے جہاں کبھی کبھار بھی نظر نہیں آتا ہے ۔
لوگ سورج کی شعاعوں کیلںٔے ترستے ہیں ۔
سردیوں میں ہم سورج کیلںٔے ترستے ہیں اور گرمیوں میں ہماری چینخیں آسمان تک پہنچ رہی ہوتی ہیں۔۔
ذرا ہم اپنے اعمال کی طرف نظر کریں ۔۔
ہمارے اعمال کیسے ہیں؟
کون سا گناہ ہے جو ہم میں نہیں پایا جاتا اس کے باوجود رحمۃ للعالمین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اپنی امت کے بارے میں آہ و زاری سے کںٔی گںٔی دعاؤں کی وجہ سے ہم عام عذاب سے محفوظ ہیں۔
لیکن اس سورج کی تپش سے اس کے باوجود ہم پریشان نظر آتے ہیں۔۔
بروز حشر تو یہ آگ برساتا سورج ہمارے سروں پر ہوگا💦💦
اور جہنم کی آگ چہروں کو جھلسا دینے والی۔۔💔
خدارااا💦
اللہ کی تخلیق میں اس قدر گھٹیا مذاق کرکے اللہ کے غصے و غضب کو دعوت مت دیں۔۔
اللہم ارحم امة محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم 💦💔