Grace Lawnz

Grace Lawnz We aim to provide the best Quality service & Venue for an incredibly low Price for your event!

 بشکریہ کامل رند بلوچآج ہم جہاں نئی روایات کو اپناتے جارہے ہیں وہاں پرانی روایات معدوم ہوتی جارہی ہیں۔ آپ شادی بیاہ کی...
31/08/2023


بشکریہ کامل رند بلوچ

آج ہم جہاں نئی روایات کو اپناتے جارہے ہیں وہاں پرانی روایات معدوم ہوتی جارہی ہیں۔ آپ شادی بیاہ کی تقاریب کی مثال ہی لے لیجیے۔ پاکستان میں شادی بیاہ کے موقعوں پر پہلے بھی دل کھول کر خرچ کیا جاتا تھا اور آج بھی خرچ کرنے کی روایت برقرار ہے لیکن بہت سی روایات اور یادیں معدوم ہو کر رہ گئی ہیں۔ پرانے وقتوں کی شادیوں میں دعوت نامے انتہائی اہتمام کے ساتھ گھر گھر جا کر دیے جاتے تھے۔ کھانا پکانے والے باورچی انتہائی اہمیت کے حامل ہوتے تھے۔ ان کا انتخاب جوئے شیر لانے کے مترادف ہوتا تھا۔بیاہ شادیوں پر کھانے پکانے والے باورچی بڑے ماہر خانساماں ہوتے تھے۔ جہاں پلاؤ اور قورمہ پکایا جاتا تھا وہاں زردے کی دیگیں ضرور پکائی جاتی تھیں۔ دیگیں پکانے والے عام طور پر نائی ہوتے تھے۔ وہ آتے ہی ایک مطالبہ ضرور کرتے کہ زردے کی پچھ یعنی ابلے ہوئے زردے کا پانی نکالنے کے لیے ایک چار پائی لا دیں۔ وہ اپنی طرف سے لائی ہوئی کسی بوری کا چوڑاٹکڑا چارپائی پر الٹا کر کے یا ویسے سیدھی چارپائی پر ہی بچھا دیتے۔ جب دیگ میں زردے کے چاول خوب کھولنے لگتے تو دیگ کو چارپائی پر الٹا دیا جاتا۔ زردے کا زرد پانی بورئیے کے ٹکڑے میں سے چھن کر نیچے بہہ جاتا اور زرد چاول بوری کے اوپر رہ جاتے۔ دوسرے روز اگر برات دن کے وقت آنی ہوتی تھی تو باورچی صاحب رات کو ہی آ جاتے۔ مکان کے صحن میں باہر گلی میں بجلی کا بڑا بلب یا گیس روشن کر دیا جاتا۔ آمنے سامنے دو تین چارپائیاں بچھ جاتیں۔ گھر کے ایک دو مدبر آدمی باورچی کے پاس چارپائی پر بیٹھ جاتے۔باورچی صاحب اپنے شاگرد کو لہسن پیاز کاٹنے پر لگا دیتے اور خود بریانی یا پلاؤ اور قورمے کا مصالحہ تیار کرنے میں لگ جاتے۔دوسری چارپائیوں پر بیٹھے ہوئے مدبر بڑے بوڑھے لوگ حقہ پیتے ہوئے کسی بھانجے یا اپنے بچوں کی شادی پر پکنے والے کھانوں کی تفصیل بیان کرنا شروع کر دیتے۔ نوکر اینٹیں جوڑ کر بنائے ہوئے چولہے میں لکڑیاں بڑی خاص ترتیب سے لگا کر آگ روشن کرتا۔ اس پر پانی گرم کرنے کے واسطے دیگ چڑھا دیتا۔ جب پانی خوب گرم ہو جاتا تو بڑے سے ٹب میں ڈالی ہوئی پلیٹیں اور کراکری وغیرہ کا دوسرا سامان گرم پانی سے دھو دھو کر ایک دوسرے صاف ستھرے ٹب میں یا بڑی میز پر لگا دیا جاتا۔ زردے اور پلاؤ کی دیگیں بارات کے آنے پر دم کی جاتیں۔ اگر زردے کے ساتھ باراتیوں کی تواضع آلو بخارے کے مربے اور فرنی سے کی جانی ہوتی تو فرنی کی ٹھوٹھیاں ورق لگا کر گھر کے کسی کمرے کے فرش پر لگا کر رکھ دی جاتیں اور اس کی خاص طور پر حفاظت کی جاتی۔بیاہ شادیوں پر ایک چیز دلچسپ ہوتی تھی۔ جب نائی دم پر رکھی ہوئی دیگوں کی گردن میں بڑے کھانچے سے چولہے کے انگارے بڑی چابک دستی سے ڈالتا جاتا تھا۔ کچھ دیر بعد جب دیگ کی گردن میں پڑے ہوئے آگ سے سرخ انگارے بجھ جاتے اور ان کی راکھ باقی رہ جاتی تو انھیں دیکھ کر یوں لگتا جیسے دیگوں نے سفید پھول کے ہار ڈال رکھے ہیں۔ پرانی شادیوں میں دولہا گھوڑے پر بیٹھے ہوتے تھے۔ چہرہ گیندے کے پھولوں یا تلے کی جھالروں میں چھپا ہوتا تھا۔ پہلے زمانے میں دولہا نے گلاب اور گیندے کے ہار گلے میں ڈالے ہوتے تھے۔ پھر جب کمرشل عہد شروع ہوا تو پھر گیندے گلاب کے پھولوں کی جگہ سو سو پچاس پچاس کے کرنسی نوٹوں کے ہاروں نے لے لی۔ دولہے کا گھوڑا خوب سجا ہوتا تھا۔ اور دولہے کے پیچھے ایک شہ بالا بیٹھا ہوتا تھا۔ یہ شہ بالا دولہا کا کوئی قریبی پانچ چھ برس کا بچہ ہوتا تھا۔ جس نے دولہا کو دونوں بازوں سے بڑی مضبوطی اور بڑی مشکل سے پکڑرکھاہوتا تھا۔

برات کو محلے کے کسی شادی گھر میں یا ہمسائیوں کے دو تین کمرے لے کر وہاں جازم بچھا کر دستر خوان بچھا دیا جاتا تھا۔ براتی آمنے سامنے بیٹھ جاتے تھے اور پھر پلاؤ زردہ آنے کا انتظار شروع ہو جاتا جو بڑا صبر آزما ہوتا تھا۔ پلاؤ زردے کی خوشبوئیں بہت آتی تھیں لیکن پلاؤ نہیں آتا تھا۔ براتی گردنیں اٹھا اٹھا کر اس دروازے کی طرف دیکھتے تھے جہاں سے پلاؤ اور زردے نے آنا ہوتا تھا۔خدا خدا کر کے انتظار کی گھڑیاں ختم ہوتیں اور آمنے سامنے براتیوں کے آگے تانبے کا یا پیتل کا خالی گلاس رکھ دیا جاتا۔ پھر پانی والا آ کر ان گلاسوں کو پانی سے بھر جاتا۔ پھر تھالیاں رکھنے والا آکر دو براتیوں کے درمیان ایک ایک تھالی رکھ جاتا۔ پھر اچانک غنچہ امید کھل اٹھتا اور دروازے میں دو آدمی نمودار ہوتے۔ ایک نے اپنے ہاتھ میں پلاؤ سے لبالب بھرا ہوا تھال اٹھایا ہوتااور دوسرے نے ہاتھ میں چھوٹی تھالی پکڑی ہوتی۔ اندر آتے ہی چھوٹی تھالی والا آدمی پلاؤ والے تھال میں سے تھالی بھر بھر کر بل مقابل بیٹھے دونوں براتیوں کے درمیان میں رکھی تھالی میں ڈالتا چلا جاتا۔ جب کمرے میں لگی براتیوں کی دونوں قطاروں کی تھالیاں پلاؤ سے ہم آغوش ہو جاتیں تو ایک آدمی تھال میں شوربے کی پیالیاں لیے داخل ہوتا۔ اس کے ساتھ ہی دوسرا آدمی ہوتا جو براتیوں کے آگے شوربے کی ایک ایک پیالی رکھتا چلا جاتا۔ پھر آلو بخارے کی چٹنی والا آتا اور چٹنی کی مٹی کے چھوٹے سائز کیدئیے جتنی ٹھوٹھی رکھتا چلا جاتا۔ مگر اصول کے مطابق جب تک سارے براتیوں میں کھانا تقسیم نہیں ہو جاتا پلاؤ کا نوالہ اٹھانا برا سمجھا جاتا تھا۔ آمنے سامنے بیٹھیدونوں براتی ایک ہی پلیٹ میں کھانا کھا رہے ہوتے تھے۔ ایک ایک بوٹی والا پیالے کا شوربہ پلاؤ ہر الٹ دیا جاتا تھا۔ ایک آدمی اپنی طرف والے پلاؤ میں ایک طرف دو انگلیاں ڈال کر خفیہ طور پر اس طرح اندر ہی اندر راستہ بنا دیتا کہ سارا شوربہ اس کی طرف آ جائے۔ دوسرا بھی اسی حکمت عملی پر عمل کرتا۔ پھر تھالی میں پڑی دو بوٹیوں کے لیے بڑی شریفانہ کھینچا تانی شروع ہو جاتی۔ شوربے کی ڈیمانڈ زیادہ ہوتی تھی لیکن اس کی مقدار پلاؤ کی نسبت ہمیشہ کم ہی ہوتی تھی۔ عام طور پر پلاؤ کی دیگ پر کوئی سخی بزرگ بیٹھایا جاتا تھا جبکہ شوربے کی دیگ پر کنجوس بزرگ کی ڈیوٹی ہوتی تھی جو کہ آگے پیچھے بہت محبت سے پیش آتے تھے لیکن شوربے کی دیگ پر بیٹھتے ہی وہ بزرگ آنکھیں ماتھے پر رکھ لیتے تھے۔ لیکن جو کچھ بھی تھا انتہائی دلچسپ اور رومانوی محسوس ہوتا تھا۔

یہ سچ ہے کہ آج یہ روایات اور کلچر زندہ نہیں ہے اور یہ بھی حقیقت ہے کہ وقت صدا ایک سا نہیں رہتا۔ زمانے نے بدلنا ہے اور وہ بدل کر ہی رہتا ہے۔ پرانی روایات نے ختم ہونا ہوتا ہے اور نئی روایات نے جنم لینا ہی ہوتا ہے۔ لیکن ہمیں اپنے ثقافتی ورثے کو بھی یاد رکھنا چاہیے۔ اسے بھی اپنے ساتھ لے کر چلنا چاہیے۔ زندہ قومیں اپنی دینی، علمی ، معاشرتی ، ادبی روایات اور ثقافتی ورثے کو کبھی فراموش نہیں کیا کرتیں۔

26/08/2023

پاکستان میں شادیوں کی اقسام:

لوو میرج
ارینج میرج
گرین گارڈ میرج
جیسے اپکو ٹھیک لگے میرج
گھر کی عزت کا سوال میرج
اچھر رشتے بار بار نہیں ملتے میرج
تیری عمر نکلی جا رہی میرج
بس اپنے پوتے کا منہ دیکھ لوں میرج
ڈنڈا زبردستی کی میرج
دادا، ماں یا باپ مرنے والا ہے آخری خوشی دکھا دو میرج

25/04/2023

اہل علم طبقہ اور ان کی آزادیاں

جھوٹ سود، زنا، نشے کی لت ، رشوت ، سفارش،حرام خوری، حرام مال کی تجارت، ناجائز منافع خوری،غیر اللہ کے رسم و رواج کے مطابق شادیاں، نکاح میں رکاوٹیں وغیرہ وغیرہ ایسے بہت سے مسائل ہیں جن کو ذاتی فعل کہہ کر منہ موڑ لیتا ہے ہمارا اہل علم طبقہ کہ جو کرتے ہیں کریں ان کو اپنا حساب دینا ہے، بس،اذان، نکاح، جنازوں میں ہمیں بلا رہے ہیں، ہماری دیہاڑی لگ رہی ہے ٹھیک ہے، دنوں میں جمعے کے دن اور مہینوں میں رمضان میں مساجد آباد ہیں کافی ہے، باقی ان کا اپنا فعل ہے جو مرضی کریں۔

نام نہاد مسلمان بنا دیا ہے اس قوم کو اہل علم طبقے نے، بس مسلمان کے گھر پیدا ہوا ہے مسلمان ہے، پیدا ہوتے کان میں اذان دو، درمیانی مدت میں نکاح پڑھا دو (شادی کی تقریب و اپنی زندگی میں وہ جو مرضی کرے، نا سمجھانا ہے، نا بتانا ہے بس چھ بار قبول ہے، قبول ہے کروا کر اپنی پیٹ پوجا کے بعد کلٹی ہو جانا ہے)، مرنے کے بعد جنازہ کروا دو بس یہ ایک یونیورسل سائیکل چل رہا ہے۔

اہل علم طبقہ بس عبادت میں مصروف ہے، آج ہمیں جہاد بھلا دیا ہے، تجارت، نظام حکومت سب دفن کر دیا تاریخ میں، حیرانی کی بات یہ کہ پوری دنیا میں ہمارے پاس اہل علم طبقہ بھی زیادہ ہے لیکن معاشرے میں کوئی اسلامی تعلیمات نہیں نا ہی کوئی قانون ہے وجہ یہ ہے کہ ہمارا اہل علم طبقہ سب جانتے ہوئے بھی کہتا ہے جو مرضی کریں ہمیں تو روٹی مل رہی ہے نا، چپ کر کے کھاؤ۔

مساجد میں دعاؤں کا صرف سہارا لیا جاتا ہے جب کہ عملی کردار دفن ہو چکا ہے، اللہ کے احکامات میں من مرضیاں چل رہی ہیں جس کا جو دل کرتا ہے رد کرتا ہے، جو دل کرتا ہے بیان کرنا شروع کر دیتا ہے، قدرتی آفات آنے کی صورت میں پوری قوم کو کہا جاتا ہے کہ ان میں زنا، سود، رشوت،شراب عام ہو گی ہے اس لیے یہ سب ہو رہا ہے لیکن خود نا ہی اس معاشرے کی بحالی کے لیے کچھ کرتے ہیں بلکہ اسی قوم کی حرام حلال مکس کمائی سے اپنا پیٹ بھی اہل علم طبقہ بھرتا ہے اور باتیں بھی سناتا ہے۔

Whether you're planning a wedding, birthday party, or any other special event, Grace Lawn is the perfect venue to bring ...
23/04/2023

Whether you're planning a wedding, birthday party, or any other special event, Grace Lawn is the perfect venue to bring your vision to life. Book now and see our beautiful new look for yourself! Contact us today and let us help make your event unforgettable.
Contact us Today! Checkout Our Website and get connected on Whatsapp!

22/04/2023

Have you seen our fresh new look at Grace Lawn? We've recently undergone a beautiful renovation and updated our venue to provide you with an even more stunning event experience. Our new look features elegant decor and modern touches that will leave you and your guests in awe. Whether you're planning a wedding, birthday party, or any other special event, Grace Lawn is the perfect venue to bring your vision to life. Book now and see our beautiful new look for yourself! Contact us today and let us help make your event unforgettable.

22/04/2023

Get ready to celebrate Eid in style with Grace Lawn! We're excited to announce our special Eid offer - 15% off on all advance bookings made this month. Plus, we've recently undergone a stunning makeover, so you can enjoy our beautiful new look while you celebrate with family and friends. Don't wait, book now and take advantage of this incredible deal. Contact us today and let us help make your Eid unforgettable!

14/04/2023

اسلام علیکم
اس رمضان میں ہم نے کافی ساری تبدیلیاں کیں ہیں جو یقینا آپ کی تقریبات کو چار 🌙 لگا دینگی۔
ان شاءاللہ
برائڈل اور پارٹی میک اپ کا بھی انتظام ھے۔
آپ کی آمد کے منتظر
انتظامیہ گریس لانز

07/01/2023

*سماج کا دوہرا معیار*

کیا ماجرا ہے کہ مرد طلاق یافتہ ہو جائے تو تمام رشتے دار اپنی اپنی بیٹیوں کے رشتے لے کر حاضر!
اور اگر عورت خلع لے لے تو تمام رشتہ داروں کی انگلیاں اس بیچاری عورت کی طرف فورا اٹھنے لگتی ہیں!
بھلا کوئی عورت اپنا بسا بسایا گھر بلاوجہ تو برباد نہیں کرے گی نا.. چاہے بے چاری وہاں سے گالیاں اور جوتیاں ہی کھاتی کیوں نہ نکلی ہو ..

بیوی مر جائے تو مرد مظلوم! بے چارہ تنہا،اپنے بچے کیسے پالے گا . باہر کام کرے گا یا گھر دیکھے گا. روٹی پانی کی تنگی ہو گی نا ..
مرد کی ضروریات کی ایک طویل فہرست ہے جو بے چارے کو چند ماہ بهی اکیلا نہیں رہنے دیتی۔
اور اگر عورت بیوہ ہو جائے تو ماں کی قربانیوں اور عظمت کے گن گا کر اس کی ضروریات کا گلا اور آواز گھونٹ دی جاتی ہے ..
روٹی کے لقمے تک کی محتاج ہو جائے ،فاقوں کی نوبت آ جائے،
لیکن دوسری شادی کا نام نہیں لیا جائے گا ..
کیونکہ پھر بچے کون سنبھالے گا .. مزیدار بات یہ ہے کہ جو مرد دوسری شادی اپنے بچوں کی پرورش کے نام پر کرتا ہے وہ بهی غیر شادی شدہ دوشیزہ چاہتا ہے اور اگر کسی بیوہ یا طلاق یافتہ سے شادی کر بهی لے تو اس عورت کی پہلی اولاد کو قبول کرنے میں پس و پیش کرتا ہے.مشکل سے ہی کوئی مرد اس عورت کی اولاد کو اپنانے کی ہمت دکھاتا ہے ..

یہ دوہرا معیار اس برصغیر کی ستی کی رسم کے عین مطابق ہے.بس بظاہر عورت جلائی نہیں جاتی لیکن بیوگی کا کفن اوڑھا کر زندہ درگور ضرور کر دی جاتی ہے .. بیوہ کے سر کو جلد از جلد ڈھانپنے کے اسلامی حکم کو مقدس غلاف میں بند کر کے طاقچے کی زینت بنا دیا گیا ہے تاکہ سند رہے اور بوقت مباحثہ کام ائے

We would love to hear back from you! share your Experience and time you spent here.
03/01/2023

We would love to hear back from you! share your Experience and time you spent here.

Post a review to our profile on Google

Let's Try Something Fancy! We Redecorated our stages to make you Stand out from the rest of the Audience. 4 Different St...
01/01/2023

Let's Try Something Fancy! We Redecorated our stages to make you Stand out from the rest of the Audience. 4 Different Stages with different Themes To make your Event exciting & memorable!
2 Stages in Each Lawn:

-Black/Pink flowered themed with a large velvet block and a bride's artistic picture on the left Along with the White Background with Tulips Stages are available in Lawn B

-The red/Orange themed with a Bride & groom's artistic picture and a large velvet Block Along with The Geometric-Abstract Art Stage are available in Lawn A.

For Bookings and info contact us at: +92 311 0607999 or Whatsapp on: +92 326 3258890.

Office Visiting Hours: Monday through Sunday/ 7 days a week (5PM-1AM)

You can also find us on Instagram: https://www.instagram.com/grace_lawnz/
Our Website: https://sites.google.com/view/gracelawnz/home

We're back with some changes. We touched up some decor to make your events more exciting & Memorable. We are still const...
31/12/2022

We're back with some changes. We touched up some decor to make your events more exciting & Memorable. We are still constantly making changes to the arrangements.
Look at what we improved. We have got you covered for your upcoming event with a MAX Capacity of 1100 Guests, Beautifully Decorated Stages & Top of the line service!

For Bookings and info contact us at: +92 311 0607999 or Whatsapp on: +92 326 3258890.

Office Visiting Hours: Monday through Sunday/ 7 days a week (5PM-1AM)

You can also find us on Instagram: https://www.instagram.com/grace_lawnz/
Our Website: https://sites.google.com/view/gracelawnz/home

27/12/2022
18/12/2022

عورت یا جانور کو گھر میں لانے کی دعاء

جب کسی عورت سے نکاح کرکے گھر میں لائے یا کوئی جانور خریدے تو یہ دعا پڑھے. بیوی اور بکری وغیرہ کی پیشانی کے بال پکڑ کر دعا کرے، اور اگر اونٹ خریدا ہوتو اوپر سے اس کا کوہان پکڑ کے اس دعا کو پڑھے۔

اَللّٰهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ مِنْ خَيْرِهَا وَخَيْرِ مَا جَبَلْتَهَا عَلَيْهِ، وَأَعُوْذُ بِكَ مِنْ شَرِّهَا وَشَّرِّ مَا جَبَلْتَهَا عَلَيْهِ
ترجمہ:
اے اللہ! میں تجھ سے اس کی بھلائی اور اس کے اخلاق وعادات کی بھلائی کا سوال کرتا ہوں، اور اس کے شر سے اور جن خصلتوں کے ساتھ تو نے اس کو پیدا کیا ہے، ان کے شر سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔

(مشکاۃ شریف)
(سنن لابی داؤد، باب فی جامع النکاح، رقم الحدیث 2160)

26/07/2022

سب سے اہم بات

06/07/2022
19/06/2022
22/03/2022

21 مارچ 2022
ہم سب کے لئے غم اور دکھ کا دن ۔ذاتی زمین پر بننے والے کورنگی کے نناوے فیصد ھال ایک معمولی ایشو پر ٹوٹ گئے۔ہزاروں لوگ بے روزگار ۔ہر شخص کی آنکھیں پرنم ۔آج نہیں تو کل اس روڈ کو کمرشل ھونا ہی ھے۔تو پہلے ہی کرلیا جاتا۔یہ بزنس کورونا کے باعث ڈھائ سال سے وینٹیلیٹر پر ھے۔محکموں کی سستی اور کاہلی نے قیامت صغریٰ بپا کردی۔

11/03/2022

عرب کے برعکس برصغیر میں دوسری شادی اتنا خوفناک مسئلہ کیوں ہے؟ مرد کہتے ہیں کہ عورتیں اللہ کا حکم نہیں مانتیں۔ جواب سادہ ہے: جس دن آپ اپنی شادیوں میں مہندی، دودھ پلائی اور جوتا چھپائی جیسی ہندوانہ رسومات ختم کردیں تو عورتوں سے بھی شرع کی پیروی کا مطالبہ جائز ہوگا۔

یہ سرتاپا ایک ہندو معاشرہ تھا اور ہے۔ یہاں دوسری بیوی کا کوئی تصور تھا ہی نہیں۔ اگر کبھی آئی تو سازش کے راستے اور پہلی کا گلا دبا کر۔ اسی لیے پہلی بیوی کو زمانہ نہایت ترس بھری نظروں سے دیکھتا ہے۔ یہاں 95فیصد دوسری شادیوں میں پہلی بیوی کے حقوق سلب کر لیے جاتے ہیں۔

15/02/2022

پورے کراچی میں صرف دو ہی ھال قانونی (لیگل )ہیں۔ جواب سب سے آخر میں۔۔۔

جہاں کہیں بھی آپ کو شادی ھال بنکوئیٹ دکھائ دے گا ناجائز ہی بنا دکھائ دے گا جس نے بھاری ترین رشوت عوض بنایا ھوگا۔چاہے رہائیشی زمین پر ھو یا پبلک زمین پر
پبلک زمین کراچی کے عوام باشعور ہیں جناب۔
دو لان راج محل اور ہمارا صرف یہی قانون کے مطابق بنے ھوئے ہیں

11/02/2022

25 جنوری سے 15 مارچ تک انڈور تقریبات پر پابندی ھے ۔
آؤٹ ڈور میں لنچ باکس ٹائمنگ رات دس بجے ہے۔
فیس ماسک کووڈ سرٹیفیکیٹ ساتھ لائیں ۔شکریہ

11/01/2022

جہیز کے سامان کی لسٹ پڑھنے کا صحیح طریقہ،

08/10/2021

شکر الحمدللہ
سندھ حکومت نے شادی ھال کھول دئے ہیں۔چند ایس اوپی کی شرائط کیساتھ اب پروگرام کیے جاسکتے ہیں۔

25/08/2021
06/06/2021

.

*بارات کا خاتمہ کیوں اور کیسے؟؟*
پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: *"أَبْغَضُ النَّاسِ إِلَى اللَّهِ ثَلاَثَةٌ مُلْحِدٌ فِي الْحَرَمِ، وَمُبْتَغٍ فِي الإِسْلاَمِ سُنَّةَ الْجَاهِلِيَّةِ، وَمُطَّلِبُ دَمِ امْرِئٍ بِغَيْرِ حَقٍّ لِيُهَرِيقَ دَمَهُ"* (صحیح بخاری:6882)
اللہ کے نزدیک تین لوگ واقعی بہت مبغوض ہیں، اول: حرم میں ظلم وستم ڈھانے والا، دوم: اسلام میں جاہلی روایات اور خرافات ڈھونڈنے والا، سوم: ناحق کسی کا خون بہانے کے واسطے اس کے پیچھے پڑنے والا تاکہ اس کا قتل کر دے-

*آئیے آج ہم کچھ اصول بتاتے ہیں جن کی مدد سے بإذن اللہ ہم بارات کے فتنے سے بچ سکتے ہیں-*

❀ بارات کی دعوت نہ قبول کریں اور نہ اس میں شرکت کریں-

❀ ائمہ کرام بارات کے نقصانات پر جمعہ کا خطبہ دیں-

❀ علماء کرام دینی اجتماعات اور دروس میں بارات کی قباحت کھول کھول کر بیان کریں اور عوام کی ذہن سازی کریں-

❀ نکاح پڑھانے کے وقت باراتیوں کے سامنے بارات اور اسراف کے نقصانات بیان کریں-

❀ خرافاتی، جہیزی اور دھوم دھڑکے سے شادی کرنے والوں سے اپنی بہن بیٹی کی شادی نہ کریں-

❀ نوجوانوں کی ذہن سازی کریں اور انہیں سادگی سے شادی کرنے کی نصیحت کریں-

❀ سلف صالحین کے سنہرے واقعات سنائیں اور لوگوں کو بتائیں کہ ان کی شادیاں کس طرح ہوتی تھیں یعنی ہمارے اسلاف نہایت سادگی سے شادی کرتے تھے-

❀ جن کے گھر سے بارات جانے والی ہے، تو وہاں کے باعزت، وشرفاء اور عمر دراز لوگوں کو چاہیے کہ وہ ان کے گھر جائیں اور پیار سے سمجھائیں اور بارات لےجانے سے روکیں-

❀ ہر والد اپنے بیٹوں کا ذمہ دار ہوتا ہے اس لیے ہر باپ پر فرض بنتا ہے کہ وہ اپنے بیٹوں کو پہلے سے ہی سمجھائیں اور بار بار نصیحت کریں اور خود آگے بڑھ کر اپنے بیٹے کی سادگی سے شادی کریں، جاہلی رسومات وروایات اور خرافات سے ہٹ کر سنت وشریعت کے مطابق شادی کرائیں-

❀ مال اللہ کی بہت بڑی نعمت ہے لہذا ہم سب مال کی نعمت پانے کے بعد اللہ کا شکر بجا لائیں، مال کا صحیح استعمال کریں، کیونکہ اس مال کے متعلق ہم سب سے یہ سوال ہوگا کہ تم نے یہ مال کہاں سے کمایا تھا اور کہاں پر خرچ کیا تھا، اس لیے شادی بیاہ اور زندگی کے ہر باب میں فضول خرچی اور اسراف سے بچیں-

*اللہ تعالیٰ ہم سب کو ہر خرافات سے بچائے اور سنت رسول کی روشنی میں زندگی گزارنے کی توفیق دے آمین یا رب العالمین-*

05/06/2021

نکاح یا نکاح نامہ کیا ہے؟

نامور وکیل اور سماجی کارکن طاہرہ حسن کہتی ہیں کہ قانونی اعتبار سے نکاح نامہ ایک معاہدہ ہے جس میں دو فریق اکھٹے زندگی گذارنے کے لیے مختلف شرائط طے کرتے ہیں۔

عام طور پر شادی کے موقعے پر نکاح نامے کو اتنے غور سے نہیں پڑھا جاتا اور نہ ہی تفصیلات طے کی جاتیں ہیں۔ جن کی شادی ہو رہی ہوتی ہے وہ تو نکاح نامے کو دیکھتے بھی نہیں ہیں۔ کبھی گھر کے بڑے اور کبھی نکاح خواں ہی نکاح نامہ پُر کر دیتے ہیں۔

طاہرہ حسن کے مطابق یہ بہت ضروری ہے کہ نکاح سے پہلے لڑکا اور لڑکی نکاح نامے کو دھیان سے پڑھیں تاکہ انھیں پتا ہو کہ ان کے ازدواجی حقوق کیا ہیں؟
اور ان کا تحفظ کس طرح کیا جا سکتا ہے؟

نکاح نامے میں 25 شقیں ہیں:

مروجّہ نکاح نامے کی 1 سے 12 نمبر شقیں سادہ اور آسان ہیں جن میں دولھا اور دلھن کے کوائف، شادی انجام پانے کی تاریخ اور وکیلوں اور گواہان کی تفصیلات لکھی جاتی ہیں۔

23 سے 25 نمبر شقیں بھی عام فہم ہیں جن میں نکاح خواں کے کوائف اور شادی رجسٹر کرانے کی تاریخ درج ہوتی ہے۔

لیکن شق نمبر 13 سے 22 انتہائی اہم ہیں جن پر بالخصوص توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

نکاح نامے کی شقیں 13 سے 17 مہر سے متعلق ہیں۔ مہر وہ رقم یا اس کا متبادل ہے جو شادی کے موقع پر شوہر بیوی کو ادا کرتا ہے۔

مہر دو قسم کا ہوتا ہے:
▪️ایک معجل
▪️اور دوسرا 'مؤجل

مہر معجل نکاح کے وقت یا بیوی کے مطالبے پر فوری ادا کرنا ہوتا ہے جبکہ مہر مؤجل کسی معیّنہ تاریخ یا واقعے کے رونما ہونے پر ادا کرنا ہوتا ہے۔ مہر مؤجل کی صورت میں مہر کی ادائیگی کی شرائط نکاح نامے میں درج کرنا ضروری ہے۔

بیوی بھی طلاق دے سکتی ہے!
نکاح نامے کی شق 18 میں پوچھا جاتا ہے کہ آیا شوہرنے طلاق کا حق بیوی کو دے دیا ہے؟

وکیل طاہرہ حسن کہتی ہیں کہ 'میں نے دیکھا ہے کہ اچھے پڑھے لکھے خاندانوں میں حق مہر کی تفصیلات پر تو کافی سنجیدہ مذاکرات ہوتے ہیں لیکن لڑکی کے حقِ طلاق جیسے اہم موضوع پر کوئی بات نہیں ہوتی۔'

طاہرہ حسن بتاتی ہیں کہ اگر بیوی کے پاس حقِ طلاق نہیں ہو تو اُس کے پاس خلع یعنی عدالت کے ذریعے شادی ختم کرنے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں۔

جب لڑکی خلع کے لیے درخواست دیتی ہے تو وہ اپنے مہر کے حق سے دستبردار ہو جاتی ہے۔ اس طرح اسے ایک تو عدالت جانا پڑتا ہے اور دوسرا وہ اپنے مہر کی رقم سے محروم ہو جاتی ہے۔

طاہرہ حسن لڑکی کے حقِ طلاق کی صورت میں طلاق کے طریقۂ کار کے بارے میں بتاتی ہیں:

"یونین کونسل میں طلاق کے لیے رجسٹریشن کروائی جاتی ہے جس کے بعد عدالت جائے بغیر طلاق بھی ہو جاتی ہے اور لڑکی کو اس کا حق مہر بھی ملتا ہے۔"

طاہرہ حسن کہتی ہیں کہ لڑکی کا حقِ طلاق مشروط یا غیر مشروط ہو سکتا ہے لیکن وکیل یہی مشورہ دیتے ہیں کہ اُسے اپنا حقِ طلاق غیر مشروط رکھنا چاہیے۔

نکاح نامے کی شق 19 کے مطابق بیوی شوہر کے حقِ طلاق پر شرائط عائد کر سکتی ہے۔

وکیل طاہرہ حسن بتاتی ہیں:

" دیکھا گیا ہے کہ طلاق کے اکثر مقدمات میں لڑکیوں کے مالی مفادات کا تحفظ نہیں ہوتا۔ اس شق کے ذریعے بیوی پابندی لگا سکتی ہے کہ شوہر کے طلاق دینے کی صورت میں اُسے نان نفقہ یا دیگر اخراجات کے لیے معاوضہ دیا جائے گا۔"

کوئی بھی شرط نکاح نامے کا حصہ بن سکتی ہے؟

نکاح نامے کی شق 20 کہتی ہے کہ اگر شادی کے موقع پر مہر و نان نفقہ سے متعلق کوئی دستاویز تیار کی گئی ہے تو اس کی تفصیلات درج کی جائیں۔

طاہرہ حسن بتاتی ہیں کہ اس شق کے ذریعے میاں بیوی کے درمیان طے پانے والے اضافی نکات کا اندراج کیا جا سکتا ہے۔

'مثلاً بیوی کہہ سکتی ہے کہ جائیداد اس کے نام کی جائے یا شوہر کی ماہانہ آمدنی کی ایک مقررہ شرح مخصوص مدّت تک بیوی کو ادا کی جائے۔

طاہرہ حسن بتاتی ہیں کہ اس شِق کے علاوہ میاں بیوی کے درمیان طے پانے والی کوئی بھی شرط ضمیمے کے طور پر نکاح نامے کا حصہ بنائی جا سکتی ہے۔

دوسری شادی کی اجازت
نکاح نامے کی شق 21 اور 22 مطالبہ کرتی ہیں کہ شوہر کی دوسری شادی کی صورت میں ثالثی کونسل سے اجازت حاصل کی جائے۔

طاہرہ حسن کہتی ہیں کہ عام طور پر دوسری شادی کے موقع پر پہلی بیوی سے اجازت نہیں لی جاتی۔ یہ کام چُھپ چُھپا کے ہی ہوتا ہے۔

وہ بتاتی ہیں کہ شوہر کی دوسری شادی کے لیے پہلی بیوی کی تحریری اجازت تو ضروری ہے ہی، لیکن صرف یہ کافی نہیں۔

اس سلسلے میں حتمی اختیار ثالثی کونسل کے پاس ہے۔ ثالثی کونسل کو دوسری شادی کی وجوہات بتانی پڑتی ہیں اور پہلی بیوی اور شوہر کے نامزد نمائندے یہ فیصلہ کرتے ہیں کہ دوسری شادی ہونی بھی چاہیے یا نہیں۔

وکیل طاہرہ حسن مانتی ہیں کہ نکاح نامے سے متعلق معاشرے کی سوچ کو بدلنے کی ضرورت ہے کیونکہ موجودہ صورتحال میں خواتین کے حقوق کا تحفظ نہیں ہو رہا۔

طاہرہ حسن کہتی ہیں کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ نکاح نامے کی دستاویز کے ذریعے شوہر اور بیوی کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔

میں ایسے بے شمار لوگوں کو جانتی ہوں جو نکاح نامے کی تمام شقوں کو بخوبی سمجھنے کے بعد اس پر دستخط کرتے ہیں۔ اس طرح وہ اپنے قانونی حقوق کا تحفظ کر رہے ہیں۔

Ref: (BBC Urdu_July 09:46)

01/02/2021

Dr Farhat Hashmi

31/01/2021

*اپنی بیویوں سے پیار کیجیئے*

*1۔شریکِ حیات کے لیے زیبائش اِختیار کیجیے..*
اپنی شریکِ حیات کے لیے خُوبصورت لباس زیبِ تن کیجیے،طخُوشبو لگائیے۔ آپ آخری بار اپنی بیوی کے لیے کب بنے سنورے تھے؟؟
جیسے مرد چاہتے ہیں کہ اُن کی بیویاں اُن کے لیے زیبائش اِختیار کریں، اسی طرح خواتین بھی یہ خواہش رکھتی ہیں کہ اُن کے شوہر بھی اُن کے لیے زیبائش اختیار کریں۔ یاد رکھیے کہ اللہ کے رسول ﷺ گھر لوٹتے وقت مسواک استعمال کرتے اور ہمیشہ اچھی خُوشبو پسند فرماتے۔

*2۔شریکِ حیات کے لیے خوبصورت نام کا چناؤ:*
اپنی شریکِ حیات کے لیے خوبصورت نام کا اِستعمال کیجیے۔ اللہ کے رسُول ﷺ اپنی ازواج کو ایسے ناموں سے پُکارتے جو اُنہیں بے حد پسند تھے۔
اپنی شریکِ حیات کو محبوب ترین نام سے پُکارئیے، اور ایسے ناموں سے اجتناب کیجیے جن سے اُن کے جذبات کو ٹھیس پہنچے۔

*3۔ خوبیوں کی قدر کیجیے*...
اپنی شریکِ حیات سے مکھی جیسا برتاؤ مت کیجیے۔ اپنی روزمرہ زندگی میں ھم مکھی کے بارے میں سوچتے بھی نہیں، یہاں تک کہ وہ ہمیں تنگ کرے۔ اسی طرح بعض اوقات عورت تمام دن اچھا کام کرکے بھی شوہر کی توجہ حاصل نہیں کر پاتی، یہاں تک کہ اُس کی کوئی غلطی شوہر کا دھیان کھینچ لیتی ہے۔ ایسا برتاؤ مت کیجیے، یہ غلط ہے۔ اُس کی خوبیوں کی قدر کیجیے اور انھی خوبیوں پر توجہ مرکوز کیجیے۔

*4۔ غلطیوں سے صرفِ نظر کیجیے:..*
اگر آپ اپنی شریکِ حیات سے کوئی غلطی سرزد ہوتے دیکھیں تو درگزر کیجیے۔ یہی طریقہ نبی اکرم ﷺ نے اپنایا کہ جب آپ ﷺ نے ازواجِ مطہرات سے کچھ غیر مناسب کام ہوتے دیکھا تو آپ ﷺ نےخاموشی اختیار کی۔ اس اسلوب میں بہت کم مسلمان مرد ہی مہارت رکھتے ہیں۔

*5۔شریکِ حیات کو دیکھ کر مسکرائیے:..*
جب بھی اپنی شریکِ حیات کو دیکھیں تو دیکھ کر مسکرا دیجیے اور اکثر گلے لگائیے۔ مُسکرانا صدقہ ہے اور آپ کی شریکِ حیات اُمّتِ مسلمہ سے الگ نہیں ہے۔ تصور کیجیے کہ آپ کی شریکِ حیات آپ کو ہمیشہ مسکراتے ہوۓ دیکھے تو آپ کی زندگی کیسی گزرے گی۔

*6۔ شکریہ ادا کیجیے...*
وہ تمام کام جو آپ کی شریکِ حیات آپ کے لیے کرتی ہیں، اُن سب کے لیے اُن کا شکریہ ادا کیجیے۔ بار بار شکریہ ادا کیجیے، مثال کے طور پر گھر پر رات کا کھانا۔ وہ آپ کے لیے کھانا بناتی ہے، گھر صاف کرتی ہے اور درجنوں دوسرے کام۔ اور بعض اوقات واحد 'تعریف' جس کی وہ مستحق قرار پاتی ہے وہ یہ کہ 'آج سالن میں نمک کم تھا'۔ خدارا! ایسا مت کیجیے۔ اُس کے احسان مند رہیے۔

*7۔شریکِ حیات کو خوش رکھیے...*
اپنی شریکِ حیات سے کہیے کہ وہ آپ کو ایسی 10 باتوں سے متعلق آگاہ کرے جو آپ نے اُس کے لیے کیں اور وہ چیزیں اُس کی خوشی کا باعث بنیں۔ پھر آپ ان چیزوں کو اپنی شریکِ حیات کے لیے دہرائیے۔ ہو سکتا ہے کہ یہ جاننا مشکل ہو کہ کیا چیز اسے خُوشی دے سکتی ہے۔ آپ اس بارے میں خود سے قیاس مت کیجیے، براہِ راست اپنی شریکِ حیات سے معلوم کیجیے اور ایسے لمحوں کو اپنی زندگی میں بار بار دھراتے رہیے۔

*8۔آرام کا خیال رکھیے...*
اپنی شریکِ حیات کی خواہشات کو کم مت جانیے۔ اسے آرام پہنچائیے۔ بعض اوقات شوہر اپنی بیویوں کی خواہشات کو حقارت کی نگاہ سے دیکھتے ھیں۔ ایسا مت کیجیے۔ نبیِ اکرم ﷺ نے اس واقعے میں ہمارے لیے مثال قائم کر دی کہ 'حضرت صفیہ(رضی اللہُ عنھا) رو رھی تھیں، انھوں نے اس کی وجہ یہ بیان کی کہ آپ ﷺ نے انھیں ایک سست رفتار اونٹ پر سوار کروا دیا تھا۔ آپ ﷺ نے ان کے آنسو پونچھے، ان کو تسلی دی اور انہیں (نیا) اونٹ لا کر دیا'۔

*9۔مزاح کیجیے...*
اپنی شریکِ حیات سے مزاح کیجیے اور اس کا دل بہلائیے۔
آپ نے اس طرح کی کوئی بات اپنی بیوی کے ساتھ آخری مرتبہ کب کی؟؟

*10- بہتر بننے کی کوشش کیجیے...*
ہمیشہ نبی اکرم ﷺ کے یہ الفاظ یاد رکھیے: ''تُم میں سے بہتر وہ ہے جو اپنے گھر والوں کے ساتھ بہتر برتاؤ کرنے والا ہے۔اور میں تم سب میں اپنے گھر والوں سے بہترین پیش آنے والا ہوں''۔
آپ بھی بھتر بننے کی کوشش کیجیے۔

آخر میں بالخصوص اپنی ازدواجی زندگی کو کامیاب بنانے کے لیے اللہ کے حضور دعا کرنا مت بھولیے۔ اللہ بہتر جاننے والا ہے."

29/01/2021

♻️Ⓜ️♻️

"خاوند کی تعریف کرنا صحابیات کی سنت ہے"

میری بچّیوں ! ایک اور بات ذہن میں رکھو کہ اپنے خاوند کی تعریف کرنا عیب نہیں بلکہ بہت بڑی نیکی اور صحابیات کی سنت ہے وہ اپنے خاوندوں کی تعریف کرتیں تھیں دیکھیں جب آپ کسی کی اچھّی باتوں پر اس کی تعریف کریں گی تو صاف ظاہر ہے کہ وہ اپنی بُری باتوں کو بھی اچھّا بنانے کی کوشش کرے گا مگر آپ تو زبان پر تعریف لانا گوارا ہی نہیں کرتیں ایسا ہم نے کئی مرتبہ اسٹڈی کیا کہ خاوند کی تعریف کرتے ہوئے عورت کی زبان گنگ ہو جاتی ہے۔

سُنیے حضرت سَیِّدَہْ عَائِشَـــهَ صِدّیقَـــهؓ رَسُولَ اللّٰه ﷺ کی کیسی کیسی تعریفیں کرتی تھیں چنانچہ انہوں نے رَسُولَ اللّٰه ﷺ کی شان میں اشعار کہے۔

" ایک آسمان کا بھی سورج ہے اور ایک میرا بھی سورج ہے لیکن میرا سورج آسمان کے سورج سے زیادہ بہتر ہے اس لیے کہ آسمان کا سورج فجر کے بعد طلوع ہوتا ہے اور میرا سورج تو عشاء کی نماز کے بعد طلوع ہوتا ہے "۔

اب بتائیں جب بیوی پیار کے ان الفاظوں سے خاوند کی تعریف کرے گی تو خاوند کی مت ماری گئی کہ وہ بیوی کو پیار نہیں دے گا اس لیے فرمایا کرتی تھیں۔

" اگر زلیخا کو ملامت کرنے والی عورتیں کبھی میرے محبوب کی جبیں جانی کو دیکھ لیتیں تو وہ اپنے ہاتھ کاٹنے کی بجائے اپنے دل کے ٹکڑے کر بیٹھتیں "

کیا آپ نے بھی اپنے خاوند کی مُحبّتـــــــــ میں کوئی فقرہ بولا یا کوئی شعر بولا ؟ آخر ﷲ تَعَالیٰ نے آپ کو جو زبان دی اپنی حمد کے لیے دی ہے اپنے محبوب ﷺ کے درود شریف پڑھنے کے لیے دی ہے اور اس لئے دی ہے کہ آپ اپنے مُحسن اپنے خاوند کی تعریف کریں اس کا شکر ادا کریں اگر آپ یہ کام نہیں کرتیں تو پھر کیوں شکوے کرتی ہیں کہ خاوند توجہ نہیں دیتا، باہر اگر کوئی غیر محرم عورت دو بول بول دے گی تو آپ کی زندگی پر وہ ڈاکہ ڈال دے گی اپنے خاوند کو گناہوں سے بچائیں خاوند کو گھر میں پیار و مُحبّتـــــــــ دیجیے اس کی تعریف کیجیے ایسا نہ ہو کہ پیار کی تلاش میں وہ گلیوں بازاروں کے چکر کاٹتے پھریں۔

🔰🔰🔰🔰🔰🔰🔰🔰🔰🔰🔰🔰🔰🔰🔰

آمین ثم آمین
24/01/2021

آمین ثم آمین

24/01/2021

ملکہ برطانیہ کی کورنگی ٹاؤن کے افتتاح پر1961 کی تقریر ۔
ملکہ محترمہ کے الفاظ پر غور فرمائیں۔
کورنگی کے بچوں کا خوشی اظہار۔
۔فرئیر ہال اور کورنگی کے کواٹر دیکھۓ۔پرانا مزار قائد اور صدر بھی دیکھیے۔

Address

St-1/5 Sec 41-B Korangi No 2. 1/2
Karachi
74900

Opening Hours

Monday 17:00 - 00:00
Tuesday 17:00 - 00:00
Wednesday 17:00 - 00:00
Thursday 17:00 - 00:00
Friday 17:00 - 00:00
Saturday 17:00 - 00:00
Sunday 17:00 - 00:00

Telephone

+923110607999

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Grace Lawnz posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Grace Lawnz:

Videos

Share

Category

Nearby event planning services


Other Wedding Venues in Karachi

Show All

You may also like