Funn4ou

Funn4ou entertainment information knowledge poetry fun and many more all for you ❤️

‏تلبینہ: “رسول اللہ ﷺ کے اہل خانہ میں سے جب کوئی بیمار ہوتا تھا تو حکم ہوتا کہ اس کیلئے تلبینہ تیار کیا جائے۔ پھر فرماتے...
22/11/2023

‏تلبینہ

: “رسول اللہ ﷺ کے اہل خانہ میں سے جب کوئی بیمار ہوتا تھا تو حکم ہوتا کہ اس کیلئے تلبینہ تیار کیا جائے۔ پھر فرماتے تھے کہ تلبینہ بیمار کے دل سے غم کو اُتار دیتا ہے اور اس کی کمزوری کو یوں اتار دیتا ہے جیسے کہ تم میں سے کوئی اپنے چہرے کو پانی سے دھو کراس سے غلاظت اُتار دیتا ہے۔'' (ابن ماجہ)
رسول اللہﷺ نے حضرت جبرئیلؑ سے فرمایا کہ: جبرئیلؑ میں تھک جاتا ہوں۔ حضرت جبرئیلؑ نے جواب میں عرض کیا: اے الله کے رسولﷺ آپ تلبینہ استعمال کریں
آج کی جدید سائینسی تحقیق نے یہ ثابت کیا ہے کہ جو میں دودھ کے مقابلے میں 10 گنا ذیادہ کیلشیئم ہوتا ہے اور پالک سے ذیادہ فولاد موجود ہوتا ہے، اس میں تمام ضروری وٹامنز بھی پائے جاتے ہیں
پریشانی اور تھکن کیلئے بھی تلبینہ کا ارشاد ملتا ہے۔
نبی ﷺ فرماتے کہ یہ مریض کے دل کے جملہ عوارض کا علاج ہے اور دل سے غم کو اُتار دیتا ہے۔'' (بخاری' مسلم' ترمذی' نسائی' احمد)
جب کوئی نبی ﷺ سے بھوک کی کمی کی شکایت کرتا تو آپ اسے تلبینہ کھانے کا حکم دیتے اورفرماتے کہ اس خدا کی قسم جس کے قبضہ میں میری جان ہے یہ تمہارے پیٹوں سے غلاظت کو اس طرح اتار دیتا ہے جس طرح کہ تم میں سے کوئی اپنے چہرے کو پانی سے دھو کر صاف کرلیتا ہے
۔نبی پاک ﷺ کومریض کیلئے تلبینہ سے بہتر کوئی چیز پسند نہ تھی۔ اس میں جَو کے فوائد کے ساتھ ساتھ شہد کی افادیت بھی شامل ہوجاتی تھی۔ مگر وہ اسے نیم گرم کھانے' بار بار کھانے اور خالی پیٹ کھانے کو زیادہ پسند کرتے تھے۔ (بھرے پیٹ بھی یعنی ہر وقت ہر عمر کا فرد اس کو استعمال کرسکتا ہے۔ صحت مند بھی ' مریض بھی)
نوٹ: تلبینہ ناصرف مریضوں کیلئے بلکہ صحت مندوں کیلئے بہت بہترین چیز ہے۔ بچوں بڑوں بوڑھوں اور گھر بھر کے افراد کیلئے غذا' ٹانک بھی' دوا بھی شفاء بھی اور عطا بھی۔۔۔۔خاص طور پر دل کے مریض ٹینشن' ذہنی امراض' دماغی امراض' معدے' جگر ' پٹھے اعصاب عورتوں بچوں اور مردوں کے تمام امراض کیلئے انوکھا ٹانک ہے۔
" جو " -------- جسے انگریزی میں " بارلے " کہتے ہیں - اس کو دودھ کے اندر ڈال دیں ۔ پنتالیس منٹ تک دودھ میں گلنے دیں اور اسکی کھیر سی بنائیں ۔ اس کھیر کے اندر آپ چاھیں تو شھد ڈال دیں یا کھجور ڈال دیں ۔اسے تلبینہ ( Talbeena) کہیں گے ---
ترکیب:
۔دودھ کو ایک جوش دے کر جو شامل کر لیں۔
۔ ہلکی آنچ پر ۴۵ منٹ تک پکائیں اور چمچہ چلاتے رہیں۔
۔ جو گل کر دودھ میں مل جائے تو کھجور مسل کر شامل کرلیں۔
۔ میٹھا کم لگے تو تھوڑا شہد ملا لیں۔
۔کھیر کی طرح بن جائے گی۔
۔ چولہے سے اتار کر ٹھنڈا کر لیں۔
۔ اوپر سے بادام ، پستے کاٹ کر چھڑک دیں۔
(کھجور کی جگہ شہد بھی ملا سکتے ہیں)
طبی فوائد:
طبی اعتبار سے اس کے متعدد فوائد بیان کئے جاتے ہیں-یہ غذا:
1۔غم ، (Depression)
2۔ مایوسی،
3۔ کمردرد،
4۔ خون میں ہیموگلوبن کی شدید کمی،
4۔ پڑهنے والے بچوں میں حافظہ کی کمزوری،
5۔ بهوک کی کمی،
6۔ وزن کی کمی،
7۔ کولیسٹرول کی زیادتی،
8۔ جسم ہاش بشاش
9۔ امراض دل،انتڑیوں،
10۔ معدہ کے ورم،
11۔ السرکینسر،
12۔ قوت مدافعت کی کمی،
13۔ جسمانی کمزوری،
14۔ ذہنی امراض،
15۔ دماغی امراض،
16۔ جگر،
17۔ پٹھے کے اعصاب،
18۔ نڈھالی
19.وسوسے (Obsessions)
20. تشویش (Anxiety)

کے علاوہ دیگر بے شمار امراض میں مفید ہےاور یہ بھی اپنی جگہ ایک حقیقت ہے کہ جو میں دودھ سے زیادہ کیلشیم اور پالک سے زیادہ فولاد پایا جاتا ہےاس وجہ سے تلبینہ کی اہمیت بڑھ جاتی ہے”۔
منقول

27/10/2023

‏یہ انفارمیشن ہر پاکستانی شہری کے لیے جاننا ضروری ہے۔

*دفعہ 295-A* کسی مذہب کی توھین کرنا
*دفعہ 295-B* قرآن پاک کی غلط تشریح کرنا
*دفعہ 295-C* توھین رسالت
*دفعہ 298-A* توھین صحابہ
*دفعہ 307* = قتل کی کوشش کی
*دفعہ 302* = قتل کی سزا
*دفعہ 376* = عصمت دری
*دفعہ 395* = ڈکیتی
*دفعہ 377* = غیر فطری حرکتیں
*دفعہ 396* = ڈکیتی کے دوران قتل
*دفعہ 120* = سازش
*سیکشن 365* = اغوا
*دفعہ 201* = ثبوت کا خاتمہ
*دفعہ 34* = سامان کا ارادہ
*دفعہ 412* = خوشی منانا
*دفعہ 378* = چوری
*دفعہ 141* = غیر قانونی جمع
*دفعہ 191* = غلط ھدف بندی
*دفعہ 300* = قتل
*دفعہ 309* = خودکش کوشش
*دفعہ 310* = دھوکہ دہی
*دفعہ 312* = اسقاط حمل
*دفعہ 351* = حملہ کرنا
*دفعہ 354* = خواتین کی شرمندگی
*دفعہ 362* = اغوا
*دفعہ 320* = بغیر لائسنس یا جعلی لائیسنس کے ساتھ ایکسڈنٹ میں کسی کی موت واقع ہونا(ناقابلِ ضمانت)
*دفعہ322* = ڈرائیونگ لائسنس کے ساتھ ایکسیڈنٹ میں کسی کی موت واقع ہونا (قابلِ ضمانت)
*دفعہ 415* = چال
*دفعہ 445* = گھریلو امتیاز
*دفعہ 494* = شریک حیات کی زندگی میں دوبارہ شادی کرنا
*دفعہ 499* = ہتک عزت
*دفعہ 511* = جرم ثابت ہونے پر جرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا۔
4
ہمارے ملک میں، قانون کے کچھ ایسے ہی حقائق موجود ہیں، جس کی وجہ سے ہم واقف ہی نہیں ہیں، ہم اپنے حقوق کا شکار رہتے ہیں۔

تو آئیے اس طرح کچھ کرتے ہیں
پانچ دلچسپ حقائق آپ کو معلومات فراہم کرتے ہیں،
جو زندگی میں کبھی بھی کارآمد ثابت ہوسکتی ہے۔

*(1) شام کو خواتین کو گرفتار نہیں کیا جاسکتا* -

ضابطہ فوجداری کے تحت، دفعہ 46، شام 6 بجے کے بعد اور صبح 6 بجے سے قبل، پولیس کسی بھی خاتون کو گرفتار نہیں کرسکتی، چاہے اس سے کتنا بھی سنگین جرم ہو۔ اگر پولیس ایسا کرتی ہوئی پائی جاتی ہے تو گرفتار پولیس افسر کے خلاف شکایت (مقدمہ) درج کیا جاسکتا ہے۔ اس سے اس پولیس افسر کی نوکری خطرے میں پڑسکتی ہے۔

(2.) سلنڈر پھٹنے سے جان و مال کے نقصان پر 40 لاکھ روپے تک کا انشورینس کا دعوی کیا جاسکتا ہے۔

عوامی ذمہ داری کی پالیسی کے تحت، اگر کسی وجہ سے آپ کے گھر میں سلنڈر ٹوٹ جاتا ہے اور آپ کو جان و مال کے نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، تو آپ فوری طور پر گیس کمپنی سے انشورنس کور کا دعوی کرسکتے ہیں۔ آپ کو بتادیں کہ گیس کمپنی سے 40 لاکھ روپے تک کی انشورنس دعویٰ کیا جاسکتا ہے۔ اگر کمپنی آپ کے دعوے کو انکار کرتی ہے یا ملتوی کرتی ہے تو پھر اس کی شکایت کی جاسکتی ہے۔ اگر جرم ثابت ہوتا ہے تو ، گیس کمپنی کا لائسنس منسوخ کیا جاسکتا ہے۔

(3) کوئی بھی ہوٹل چاہے وہ 5 ستارے ہو… آپ مفت میں پانی پی سکتے ہیں اور واش روم استعمال کرسکتے ہیں -

سیریز ایکٹ، 1887 کے مطابق، آپ ملک کے کسی بھی ہوٹل میں جاکر پانی مانگ سکتے ہیں اور اسے پی سکتے ہیں اور اس ہوٹل کے واش روم کا استعمال بھی کرسکتے ہیں۔اگر ہوٹل چھوٹا ہے یا 5 ستارے، وہ آپ کو روک نہیں سکتے ہیں۔ اگر ہوٹل کا مالک یا کوئی ملازم آپ کو پانی پینے یا واش روم کے استعمال سے روکتا ہے تو آپ ان پر کارروائی کرسکتے ہیں۔ آپ کی شکایت کے سبب اس ہوٹل کا لائسنس منسوخ ہوسکتا ہے۔

(4) حاملہ خواتین کو برطرف نہیں کیا جاسکتا

زچگی بینیفٹ ایکٹ 1961 کے مطابق، حاملہ خواتین کو اچانک ملازمت سے نہیں ہٹایا جاسکتا۔ حمل کے دوران مالک کو تین ماہ کا نوٹس اور اخراجات کا کچھ حصہ دینا ہوگا۔ اگر وہ ایسا نہیں کرتا ہے تو پھر اس کے خلاف سرکاری ملازمت تنظیم میں شکایت درج کی جاسکتی ہے۔ یہ شکایت کمپنی بند ہونے کا سبب بن سکتی ہے یا کمپنی کو جرمانہ ادا کرنا پڑ سکتا ہے۔

(5) پولیس افسر آپ کی شکایت لکھنے سے انکار نہیں کرسکتا

پی پی سی کے سیکشن 166 اے کے مطابق، کوئی بھی پولیس افسر آپ کی شکایات درج کرنے سے انکار نہیں کرسکتا ہے۔اگر وہ ایسا کرتا ہے تو پھر اس کے خلاف سینئر پولیس آفس میں شکایت درج کی جاسکتی ہے۔اگر پولیس افسر قصوروار ثابت ہوتا ہے تو، اسے کم سے کم (6)ماہ سے 1 سال قید ہوسکتی ہے یا پھر اسے اپنی ملازمت سے ہاتھ دھونے پڑ سکتے ہیں۔
یہ دلچسپ حقائق ہیں، جو ہمارے ملک کے قانون کے تحت آتے ہیں، لیکن ہم ان سے لاعلم ہیں۔

یہ پیغام صرف اپنے پاس نہ رکھیں بلکہ جہاں تک ممکن ہو آگے پہنچائیں، یہ حقوق کسی بھی وقت کارآمد ثابت ہوسکتے ہیں

منقول

26/10/2023

‏ڈاکٹر نے اسرائیلی بمباری کے شکار فلسطینی بچے کی زخمی ٹانگ کا علاج کرنا تھا لیکن درد کم کرنے کا انجیکشن anesthesia نہیں تھا۔بچے نے ڈاکٹر سے کہا آپ علاج کریں میں قرآن پڑھتا ہوں مجھے درد محسوس نہیں ہوگا مگر میرا کلیجہ نکل آیا میں اس بچے اور والدین پر لاکھوں سلام پیش کرتا ہوں جنھوں نے بہت بہادر بیٹے کو جنم دیا اللہ تعالیٰ انھیں اپنے حبیب اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے صدقے میں سلامت رکھے ہر طرح کے درد کو دور کرے غیب سے مدد فرمائے آمین ثم آمین

‏✈🛫🛬*ناقابل یقین پی آئی اے* PIA ‘مالٹا کا رقبہ صرف 315 مربع کلومیٹر اور آبادی چار لاکھ 29 ہزار ہے یوں یہ یورپ کے مختصر ل...
29/09/2023

‏✈🛫🛬
*ناقابل یقین پی آئی اے* PIA

‘مالٹا کا رقبہ صرف 315 مربع کلومیٹر اور آبادی چار لاکھ 29 ہزار ہے

یوں یہ یورپ کے مختصر لیکن خوبصورت ترین ممالک میں شمار ہوتا ہے‘

یہ ملک یورپ میں ہونے کے باوجود پاکستان کے ساتھ ایک دلچسپ رشتے میں بندھاہوا ہے‘ یہ رشتہ آپ کو بھی حیران کر دے گا‘

مالٹا نے 1971ء میں اپنی ائیر لائین بنانے کا فیصلہ کیا‘ البرٹ میزی کو منصوبے کا چیئرمین بنایا گیا‘ میزی نے سول ایوی ایشن اور ائیر لائین تشکیل دینی تھی‘ انٹرنیشنل ٹینڈر ہوا۔

ہماری پی آئی اے ایشیا کی سب سے بڑی اور کامیاب ائیر لائین تھی‘ پی آئی اے نے ٹینڈر بھر دیا‘

مالٹا کو یورپ‘ مشرق بعید اور امریکا کی کمپنیوں کی طرف سے بھی کاغذات موصول ہوئے تھے

*بورڈ نے پڑتال کی امریکا یورپ اور مشرق بعید کے ٹینڈرز مسترد کیے اور پی آئی اے کو سلیکٹ کر لیا‘*

پی آئی اے نے مالٹا کے ساتھ ائیر لائین پارٹنر شپ کی اور صرف ایک سال میں ائیر مالٹا کے نام سے یورپ میں ایک شاندار ائیر لائین کھڑی کر دی‘

*ائیر مالٹا 31مارچ 1973ء کو بنی اور پی آئی اے نے یکم اپریل 1974ء کو اس کا پہلا طیارہ ٹیک آف کرا دیا۔*

پاکستانی ماہرین نے اس ایک برس میں مالٹا کی سول ایوی ایشن بنائی‘ ائیرپورٹس کو یورپین لُک دی اور ائیر لائین کو بھی آپریشنل کر دیا

آج ائیر مالٹا یورپ کی کامیاب اور منافع بخش ائیر لائینز میں شامل ہے یہ یورپ افریقہ اور امریکا کو بھی کور کرتی ہے اور اس کی فلائیٹس مشرق بعید بھی جاتی ہیں‘

*ائیر مالٹا کو 49 برس ہو چکے ہیں‘ مالٹا کے لوگوں نے ان 49 برسوں میں پی آئی اے کا احسان یاد رکھا‘*

مالٹا دنیا کا واحد ملک ہے جس نے پی آئی اے کو اپنے تعلیمی سلیبس میں شامل کر رکھا ہے

*یہ لوگ آج بھی ساتویں جماعت کے بچوں کو پی آئی اے کی مہربانی پڑھاتے ہیں اور مالٹا کے بچے پی آئی اے پر مضمون لکھ کر آٹھویں جماعت میں جاتے ہیں۔*

یہ اس پرانے زمانے کی بات ہے جب پی آئی اے نے پوری دنیا کو حیران کردیا تھا

ہماری قومی ائیر لائین نے اس گولڈن دور میں بے شمار کمالات کیے

اس نے ائیر مالٹا کی طرح سنگا پور ائیر لائین بنائی‘ کوریا کو سول ایوی ایشن اور ائیر لائین بنانے میں مدد دی‘ ملائشین ائیر لائین بنائی اور ایمریٹس کی بنیاد رکھی‘ یہ بات آج کے زمانے میں شیخی محسوس ہوتی ہے

کہ ہم نے ایمریٹس کو کرائے پر جہاز بھی دیے تھے اور پائلٹ اور ائیر ہوسٹس بھی‘

ہم نے دنیا کی پانچ بڑی ائیر لائینز کے عملے کو ٹریننگ بھی دی تھی‘

آپ کو یہ بات بھی عجیب لگے گی کراچی کبھی ایشیا کا دروازہ ہوتا تھا
۔
ایشیا کے 80فیصد مسافر کراچی سے ہو کر یورپ‘ افریقہ اور امریکا جاتے تھے اور یورپ‘ افریقہ اور امریکا کے مسافر بھی ایشیا میں داخل ہونے سے پہلے کراچی میں اترتے تھے

لیکن وہ شاندار ماضی اور وہ شاندار ائیر لائین آج کہاں ہے؟ 😥🙏🏻

آنکھوں کا ٹیسٹ... آپ کو کیا نظر آیا؟
20/09/2023

آنکھوں کا ٹیسٹ... آپ کو کیا نظر آیا؟

کیا آپ مسنگ نمبر تلاش کر سکتے ہیں؟
19/09/2023

کیا آپ مسنگ نمبر تلاش کر سکتے ہیں؟

‏اس وقت عرب ممالک میں مقیم پاکستانیوں میں ایک افواہ پھیلی ہوئی ہے کہ پاکستانیوں کو دھڑا دھر ڈی پورٹ کیا جا رہا ہے۔جی ہاں...
19/09/2023

‏اس وقت عرب ممالک میں مقیم پاکستانیوں میں ایک افواہ پھیلی ہوئی ہے کہ پاکستانیوں کو دھڑا دھر ڈی پورٹ کیا جا رہا ہے۔

جی ہاں! یہ بات درست ہے لیکن ڈی پورٹ ہونے کی وجہ پاکستانی ہونا نہیں۔

سال 2021 سے عرب ممالک میں نئی سوشل میڈیا پالیسی آئی ہے جس کے تحت پاکستان سمیت پوری دنیا سے آنے والوں کی باقاعدہ سوشل میڈیا پروفائلز دیکھی جاتی ہیں اور جس کو بھی وہ سیاست میں ملوث دیکھتے ہیں، انکو یا تو بلاتے ہی نہیں یا پھر وہ آجائیں تو انکو واپس بھیج دیا جاتا ہے۔

عرب ممالک میں سیاست کی اجازت نہیں۔ کچھ روز پہلے متحدہ عرب امارات کی ایک بڑی کمپنی میں چند پاکستانیوں نے مہم شروع کی کہ یہاں کوئی عمران خان کے لئے اختجاج نہیں کر رہا، اس بات کو لیکر انہوں نے اپنی کمپنی سے منہ ماری بھی کی جس پر بہت سے لوگوں کو واپس بھیجا جا رہا ہے۔

لہذا سیاست کو پاکستان تک محدود رکھیں اور باہر جا کر بالخصوص عرب ممالک میں ایسے کام نا کریں جس پر بعد میں آپ کو اور آپ کے گھر والوں کو نقصان اٹھانا پڑے

ہمارا کام اچھی تجویز دینا ہے باقی اگر آپ نا ماننا چاہیں تو جب نقصان اٹھانے کا وقت آئے تب یہ ضرور یاد رکھیں کہ کسی نے ہمارا خیال رکھ کر ہمیں اچھا مشورہ دیا تھا

‏𝐆𝐞𝐫𝐦𝐚𝐧𝐲 𝐕𝐢𝐬𝐚 𝐅𝐨𝐫 𝐌𝐚𝐭𝐫𝐢𝐜 𝐏𝐚𝐬𝐬میٹرک پاس جو جرمنی جانا چاہتے ہیں وہ اس پوسٹ پر متوجہ ہوں ! ویسے تو ہر کوئی باہر جانا چاہتا...
18/09/2023

‏𝐆𝐞𝐫𝐦𝐚𝐧𝐲 𝐕𝐢𝐬𝐚 𝐅𝐨𝐫 𝐌𝐚𝐭𝐫𝐢𝐜 𝐏𝐚𝐬𝐬

میٹرک پاس جو جرمنی جانا چاہتے ہیں وہ اس پوسٹ پر متوجہ ہوں !

ویسے تو ہر کوئی باہر جانا چاہتا ہے ، اور بہت لوگوں کی خواہش اس لئے پوری نہیں ہوتی کہ انکے تعلیم اس برابر نہیں کہ وہ جرمنی اسٹڈی ویزا یا جاب سیكر ویزا پر جا سکیں اور کچھ لوگ تعلیم تعلیم ہونے کے باوجود اس لئے نہیں جا پاتے کیوں کہ ان کے پاس جرمنی جانے کے لئے پیسے نہیں ہوتے .

آپکو بتاتا چلوں کہ جرمنی میں ویسے تو سرکاری یونیورسٹیوں میں تعلیم کی کوئی فیس نہیں ہوتی البتہ آپکو وہاں اپنے ایک سال کا خرچہ کرنے کے لئے جرمن بینک میں پیسے بھیجنے پڑتے ہیں جو اس بات کی ضمانت ہو کہ آپ جرمنی میں ایک سال تعلیم کے ساتھ اپنا درگزر کر سکیں .

جرمنی اس وقت یورپ کے امیرترین اور خوشحال ترین ممالک میں سے ہے . اور وہاں جانا، رہنا، کمانا ، ایک اچھے مستقبل لئے بہترین ملک ہے .

• جرمنی آسبلڈنگ ویشنل پروگرام (AUSBILDUNG VACATIONAL PROGRAM)

یہ جرمنی میں ایک ایسا پروگرام ہے جس کے ذریعے آپ جرمنی میں جا کر کام کر سکتے ہیں ! اور مستقل رہائش اختیار کر سکتے ہیں .

ویسے تو یہ ایک اسٹڈی ویزا پروگرام ہے لیکن دراصل یہ اسٹڈی ویزا سے مختلف ہے .

1- آسبلڈنگ ایک پروگرام ہے جو کسی کمپنی یا کالج کے زریعے کی جاسکتی ہے

2- آسبلڈنگ کے لئے آپکے تعلیم کم از کم میٹرک لازمی ہو اور میٹرک کے ساتھ ساتھ آپکے پاس جرمن زبان (B2) لازم ہو ! جرمن زبان آپ جرمن کے ایک ادارے سے کر سکتے ہیں جو اسلام آباد ،لاہور اور کراچی میں قائم ہے جسکو (GOETHE INSTITUTE) کہتے ہیں . اس ویزا کے لئے ایلٹس وغیرہ کی ضرورت نہیں .

3- عمر کی حد 24 سال ! یہ ایک ایسا کام ہے جو صرف نوجوان لوگ کام کر سکتے ہیں کیونکہ یہ ویزا کا کام فیکٹری یا کارخانوں میں کر سکتے ہیں .

4- اس ویزا کے لئے دنیا بھر سے لوگ اپلائی کر سکتے ہیں اور جو لوگ میٹرک پاس ہوں اور گلف ممالک میں ذلیل ہورہے ہیں وہ خاص اس ویزا پر توجہ دیں .

5- اس ویزا کے لئے نہ آپکو بینک اسٹیٹمنٹ چاہیے اور نہ ہی بلاک اکاؤنٹ بنانے کی ضرورت ہے .

6- اس ویزا پر آپ جس کمپنی یا کالج میں جا رہے ہیں وہ آپکو مہینے کا وظیفہ بھی دیں گے جس سے آپ جرمنی میں گزربسر کر سکتے ہیں اور آپکے ٹریننگ مکمل ہوتے ہی وہ آپکو جاب پرمٹ دیں گے .

7- اس ویزا کے لگنے کے چانس 99 فیصد ہے

کچھ لنک نیچے دے رہا ہوں جس سے آپ اس پروگرام کے بارے مزید جان سکتے ہیں اور ان لنک کے زریعے آپ کالج یا کمپنی میں اپلائی کر سکتے ہیں

پروگرام کے بارے میں ویب سائٹ
1. ausbildung.de‎
2. euroguidance.eu‎
3. linkedin.com/showcase/inter…‎

کالج اور کمپنیوں کے ویب سائٹ

1. studienwahl.de‎
2. hochschulkompass.de/home.html‎
3. planet-beruf.de‎
4. berufenet.arbeitsagentur.de‎
5. arbeitsagentur.de/bildung/ausbil…‎

‎ #نوٹ : اس ویزا کے لئے کوئی بینک اسٹیٹمنٹ یا بلاک اکاؤنٹ نہیں چاہیے اس لئے ایجنٹ حضرات کو پیسے دینے سے گریز کریں ، جن کی تعلیم میٹرک سے کم ہو اور جرمن زبان B2 نہیں ہےاور عمر 24 سال سے زیادہ تو وہ لوگ اس ویزا کے لئے اپلائی نہیں کر سکتے.

(منقول)

GiveAway video 🎁🎉
17/09/2023

GiveAway video 🎁🎉

Noreh Embroidered Karandi 2023/24Winter Collection FRESH ARRIVALS 23 | DESIGNER Winter SUIT💯Sapphire Suit GiveAway 🎁for Online order📦 contact WhatsApp or ...

‏ایک بحری جہاز ڈوب رہا تھا، اس میں سوار موٹیویشنل سپیکر نے تمام لوگوں کو کہا سمندر میں کود جاؤ اپنے زور بازو پر بھروسہ ر...
16/09/2023

‏ایک بحری جہاز ڈوب رہا تھا، اس میں سوار موٹیویشنل سپیکر نے تمام لوگوں کو کہا سمندر میں کود جاؤ اپنے زور بازو پر بھروسہ رکھو شاباش تم کر سکتے ہو

زمین صرف ایک کلومیٹر دور ہے

تمام لوگوں نے سمندر میں چھلانگ لگاکر پوچھا
کس طرف؟؟

موٹیویشنل سپیکر نے کہا: ’’تھلّے نوں" 😀😀😄

ہماری زندگی میں موٹیویشنل سپیکرز کا یہی کردار ہے

‏اکثر تقریباً تمام لوگ اپنا موبائل لاک رکھتے ہیں۔ اگر خدانخواستہ کوئی حادثہ ہو جائے اور بندہ بات کرنے کے قابل نہ ہو تو ا...
14/09/2023

‏اکثر تقریباً تمام لوگ اپنا موبائل لاک رکھتے ہیں۔ اگر خدانخواستہ کوئی حادثہ ہو جائے اور بندہ بات کرنے کے قابل نہ ہو تو ان کے لاک موبائل سے ان کی فیملی کو اطلاع دینا ناممکن ہو جاتا ہے جب تک خود کسی کی کال نہ آجائے اور ان کا نام اور باقی ضروری معلومات بھی معلوم نہیں ہوتی۔

اور اگر ان کو ایمرجنسی خون کی ضرورت ہے تو پہلے تو ان کا گروپ چیک کرنے میں ٹائم ضائع ہوگا۔ ایسے وقت میں ایک ایک منٹ قیمتی ہوتا ہے۔

اس تمام صورت حال کے حل کے لیے موبائل میں ایمرجنسی موڈ ہوتا ہے۔ جس میں آپ اپنی تمام ضروری معلومات بشمول خون کے گروپ سیوو کر سکتے ہیں اور ایمرجنسی کی صورتیں کس کو اطلاع دی جائے وہ بھی سیٹ کر سکتے ہیں۔

جو نمبرز اس سیٹنگ میں سیوو کیے جاتے ہیں ان پر آپ کا موبائل لاک ہونے کے باوجود کال کی جا سکتی ہے۔ یہ سیٹنگ سب کو لازمی کرنی چاہیے۔
اس سیٹنگ کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ موبائل گم ہونے کی صورت میں اگر کسی ایماندار بندے کو مل جائے تو وہ لاک ہونے کے باوجود فیملی ممبرز کو کال کر کے موبائل ملنے کے بارے میں بتا سکتا ہے۔

اس سیٹنگ کے لیے آپ لاک سکرین پر Emergency والی آپشن تلاش کریں.

اس آپشن پر کلک کرنے کے بعد آپ کے پاس اپنا نام ایڈریس خون کا گروپ اور کوئی میڈیکل نوٹ لکھ سکتے ہیں۔

اس کے Contact والی آپشن میں اپنی فیملی کے نمبرز سیٹ کر سکتے ہیں جن کو ایمرجنسی میں اطلاع دی جائے۔

اس میں ایک نمبر بھی لکھ سکتے ہیں لیکن میرا مشورہ ہے کہ دو سے تین نمبر لازمی لکھیں۔

چوتھی تصویر میں کل وزن کتنا ہے؟🧐
14/09/2023

چوتھی تصویر میں کل وزن کتنا ہے؟🧐

‏اگر خدانخواستہ آپکا انڈرائیڈ فون گم یا چوری ہو جائے تو فون کو ٹریس کرنے یا واپس حاصل کرنے کے یہ پانچ ممکنہ طریقے ہو سکت...
14/09/2023

‏اگر خدانخواستہ آپکا انڈرائیڈ فون گم یا چوری ہو جائے تو فون کو ٹریس کرنے یا واپس حاصل کرنے کے یہ پانچ ممکنہ طریقے ہو سکتے ہیں۔ کوشش لازمی کرنی چاہیے۔ 100 فیصد تو نہیں لیکن کافی حد تک چانس ہیں فون واپس ملنے کے۔ میں نے اپنے ایک دوست کا چوری ہوا فون 8 ماہ بعد واپس ملتے دیکھا۔ اور فیس بک فرینڈ نے بھی کنفرم کیا کہ اسے چوری ہوا فون واپس مل گیا تھا۔

1:- Find my phone.
ہر انڈرائیڈ فون میں جی میل آئی ڈی لاگ ان ہوتی ہے۔ اگر آپکا فون گم ہو جائے تو اس کے آف یا ری سیٹ ہونے سے پہلے پہلے آپ کسی اور موبائل یا لیپ ٹاپ میں گم ہوئے فون والی جی میل آئی ڈی لاگ ان کر کہ گوگل میں Find my phone لکھیں گے تو پہلی ویب سائٹ پر کلک کرنے پر آپ کے سامنے فون کی لوکیشن شو ہو جائے گی فون کا Imei نمبر فون کی بیٹری پرسنٹیج اور موبائل کس انٹرنٹ سے کنیکٹ ہے شو ہو جائے گا۔ لیکن اگر فون چوری ہو جائے تو چور سب سے پہلے فون آف کرے گا تو چور فون آف نہ کر سکے اور آپ خود فون ٹریس کر سکیں اس کے لیے اگلے طریقے کی طرف بڑھتے ہیں۔

2:-Phone Tracking App.
فون میں پہلے سے ایک ایپ انسٹال کر کہ رکھیں جس کا نام Hammer Security ہے یہ ایپ فون کی لوکیشن کیمرہ کی تصویریں اور مائک کی ریکارڈنگ حاصل کر سکتی ہے اور چور موبائل آف نہ کر سکے اس کے لیے اس ایپ میں یہ سسٹم موجود ہے کہ یہ ایپ فون کو آف نہیں ہونے دیتی پاور آف بٹن دبانے پر ایک فیک پاور آف بٹن شو ہوگا اسے دبانے پر فون فیک آف ہوگا یعنی سکرین آف ہو جائے گی لیکن فون اصل میں آن ہی ہوگا اور آپ اس ایپ کی ویب سائٹ سے فون کی تمام معلومات حاصل کر سکتے ہیں اور ٹریس کر سکتے ہیں۔

3:- Sim Change SMS
اس سے پہلے جو دو طریقہ کار کا اوپر زکر کیا ان دونوں کے لیے موبائل میں انٹرنیٹ ہونا ضروری ہے لیکن اب جو طریقہ بتانے لگا ہوں اس میں انٹرنیٹ کی ضرورت نہیں ہے اس طریقہ کار میں آپ نے موبائل میں ایک ایپ انسٹال کرنی ہے جس میں آپ نے کوئی بیک اپ نمبر یا گھر کا نمبر دے دینا ہے۔ جب آپ کے چوری شدہ موبائل میں جب کوئی سم ڈالی جائے گی تو اس سم سے آپ کے اس نمبر پر ایک SMS آجائے گا جس سے آپکو موبائل میں چلنے والے نمبر کا معلوم ہو جائے گا۔ لیکن اس کے شرط یہ ہے کہ سم میں ایک SMS کا بیلنس ہو اور موبائل کو ری سیٹ نہ کیا گیا ہے۔ کچھ عرصہ پہلے LEO Security نامی ایپ پلے سٹور ہر موجود تھی جس میں یہ فنگشن موجود تھا لیکن اب پلے سٹور پر موجود نہیں ہے۔

ایک نارمل انسان یہ اوپر بتائے گئے تین طریقے ہی استعمال کر سکتا ہے اور ان کے لیے بھی ضروری ہے کہ یہ موبائل گم ہونے اور چوری ہونے کے فوراً بعد کیے جائے اور اگر موبائل کو ری سیٹ کر دیا جائے تو پھر اوپر بتایا کوئی بھی طریقہ کام نہیں کرے گا۔ موبائل کے IMEI نمبر سے ٹریکنگ ایک نارمل انسان کے لیے ممکن نہیں ہے اور نہ ہی ایسی چیزیں عام عوام کے لیے موجود ہوتی ہیں.

4:-Police Report
اپنے چوری ہوے یا گم ہوے موبائل کی پولیس میں رپورٹ لازمی درج کروانی چاہیے ایک تو موبائل کے ملنے کے چانس ہوتے ہیں دوسرا اگر آپ کا موبائل کسی واردات میں استعمال ہوتا ہے تو اگر آپ نے رپورٹ کروائی ہو تو آپ کی بچت ہو جائے گی ورنہ آپ پھنس بھی سکتے ہیں۔ پولیس سے لازمی اپنے موبائل کا imei نمبر ان کے سسٹم میں ڈلوائیں۔ جتنے بھی دوکان دار ہیں ان کے لیے لازمی ہے کہ وہ e gadtes نامی ایپ میں کوئی بھی موبائل خریدنے سے پہلے چیک کریں۔ اگر آپکا موبائل کسی دوکان پر بکنے کے لیے آتا ہے تو پولیس کو فورآ اطلاع کی جائے گی اور موبائل لانے والے کو پکڑ لیا جائے گا اور پولیس آپکو کال کرے گی کہ آپکا موبائل مل گیا ہے آ کر لے جائیں۔ موبائل ملنے میں ٹائم لگ سکتا ہے لیکن موبائل ملنے کے چانس ہیں میں خود اس طرح موبائل ملنے کا چشم دید گواہ ہوں۔
5:- Private Tracking
اس طریقہ کار میں پیسے دے کر اپنے موبائل کا imei نمبر ٹریس کروایا جاتا ہے۔ ٹریکنگ تو موبائل کمپنی اور کسی ادارے کے ذریعے ہی ہوتی ہے لیکن اس میں لوگ مڈل مین کا کردار ادا کرتے ہیں یعنی آپ سے پیسے لے کر آپکو ٹریس کروا کر دیتے ہیں۔ موبائل میں چلنے والی سم کا نمبر اور جس کے نام پر سم ہے اسکا نام ایڈریس شناختی کارڈ نمبر اور لوکیشن مل جاتی ہے۔

‏کہیں آپ زیتون کوکنگ آئل کے دھوکے میں زیتون کا مالش والا تیل تو نہیں کھا رہے؟کچھ لوگ گھروں میں زیتون کوکنگ آئیل میں پکاک...
14/09/2023

‏کہیں آپ زیتون کوکنگ آئل کے دھوکے میں زیتون کا مالش والا تیل تو نہیں کھا رہے؟

کچھ لوگ گھروں میں زیتون کوکنگ آئیل میں پکاکھانا پسند کرتے ہیں۔ لیکن بازار میں دستیاب زیتون کا ایک تیل ایسا بھی جو کھانے کے لئے نہیں بلکہ مالش وغیرہ کے لئے ہوتا ہے۔ اور اگر آپ مالش والا تیل کھا رہے ہیں تو یاد رکھیں کہ اس سے آپ زیتون کے فوائد حاصل نہیں کر سکتے بلکہ بعض صورتوں میں یہ آپ کی صحت کے لئے نقصان دہ بھی ثابت ہو سکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سپین، نیوزی لینڈ اور جرمنی سمیت کئی ممالک نے زیتون کے مالش والے تیل یعنی پومس آئل کی فروخت پر پابندی لگا رکھی ہے۔

آئیے اب ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ زیتون کا کھانے والا تیل کونسا مالش والا تیل کونسا ہے۔

زیتون کا پھل، شکل و صورت اور جسامت میں بیر سے ملتا جلتا ہوتا ہے۔ قدرت نے زیتون کے پھل کی گٹک (گھٹلی) اور گودے دونوں میں تیل رکھا ہوا ہے

زیتون کے ثابت پھل کو جب پہلی مرتبہ کولہو میں ڈالا جاتا ہے تو اس سے نکلنے والا تیل ایکسٹرا ورجن آئل کہلاتا ہے۔ پہلی مرتبہ نکلا ہوا تیل سب سے بہترین اور کھانے کے لئے سفارش کیا جاتا ہے۔

اب زیتون کے بچے ہوئے چُورے کو گرم کر کے پھر سے کولہو میں ڈالا جاتا ہے جس سے پھل میں موجود بچا کھچا تیل بھی نکل آتا ہے۔ پھل کے چُورے سے نکلا ہوا یہ بچا کھچا تیل ورجن آئل کہلاتا ہے جو کوالٹی میں ایکسٹرا ورجن آئل سے تو ہلکا ہوتا ہے لیکن پھر بھی کھانے کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

اب آخر میں جو کچرا بچ جاتا ہے اس میں سے بھی تیل نکالنے کے لئے اس میں ایک خاص قسم کا کیمیکل ڈالا جاتا ہے۔ یہ کیمیکل پٹرول کی طرح کا ہوتا ہے۔ اس کیمیکل کا کام یہ ہوتا ہے کہ یہ اس کچرے میں موجود ہر طرح کے تیل دار اجزاء کو اپنے اندر حل کر کے ایک محلول سا بنا لیتا ہے۔ اس کے بعد اس محلول کی صفائی وغیرہ کر کے کیمیکل کو الگ کر لیا جاتا ہے اور باقی بچنے والا تیل ، زیتون کا پومس آئل کہلاتا ہے۔

دراصل یہی وہ تیل ہے جسے مالش وغیرہ کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ پومس آئل کو اگر مالش وغیرہ کی بجائے کھانے کے لئے استعمال کیا جائے تو اس سے آپ وہ فوائد حاصل نہیں کر سکتے جس کے لئے عام طور پر زیتون کا تیل کھایا جاتا ہے۔

اگر آپ مارکیٹ میں جائیں تو زیتون کے تیل کے ہر ڈبے پر واضح طور پر لکھا ہوتا ہے کہ یہ کونسا آئل ہے یعنی ایکسٹرا ورجن آئل ہے، ورجن آئل ہے یا پومس آئل ہے۔ اس تینوں قسم کے تیل کی قیمتوں میں زمین آسمان کا فرق ہوتا ہے۔

لہذا اگرآپ زیتون کا تیل کھانے کا شوق رکھتے ہیں تو پھر ضروری ہے کہ آپ ایکسٹرا ورجن یا ورجن آئل میں سے ہی کسی ایک کا انتخاب کریں۔

‏قضا اور قدر کیا چیز ہے، اس واقعے سے سمجھیے..!!میڈیکل کے کچھ اسٹوڈنٹ کالج کے باهر خوش گپیوں میں مصروف تھے کے اچانک ایک گ...
12/09/2023

‏قضا اور قدر کیا چیز ہے، اس واقعے سے سمجھیے..!!

میڈیکل کے کچھ اسٹوڈنٹ کالج کے باهر خوش گپیوں میں مصروف تھے کے اچانک ایک گاڑی بڑی تیزی سے آئی اس نے درمیان میں کھڑے لڑکے کو ٹکر مار دی. باقی لڑکے بال بال بچ گئے. جس لڑکے کو چوٹ لگی تھی اسے فوری هسپتال منتقل کر دیا گیا.
چونکه وه میڈیکل کا اسٹوڈنٹ تھا اسلیے اس کے باقی ساتھی بھی پہنچ گئے ِفوری طور پر خون کے نمونے لیے گئے علاج شروع هوگیا.

ایکسرے روپورٹ آگئی - ڈاکٹر نے اس کو بتایا که اس کے گردے کو سخت چوٹ لگی هے - اس میں سے خون رِس رها هے - اگر فوری نه نکالا گیا تو موت واقع هو سکتی هے -میں آپ سے یه فیصله لینے آیا هوں - وقت کم هے آپ کو فوراً فیصله کرنا هوگا - اس اسٹوڈنٹ کے پاس مواقفت کے سوا کوئی چاره نهیں تها - فوری طور پر آپریشن هوا اور گردے کو نکال کر لیباٹری میں ٹیسٹ کے لیے بهیجوا دیا گیا-

2 ،3 دن گزرے- سٹوڈنٹ ابهی تک اپنے بیڈ پر هی تها که وه ڈاکٹر جس نے لڑکے کا آپریشن کیا تها ، مسکراتا هوا اس کے پاس آیا - ڈاکٹر نے کہا که کیا کبھی تم نے قضا و قدر کے بارے میں سنا هے؟ اسٹوڈنٹ نے کها یه تو درست هے هم قضا و قدر پر یقین رکهتے هیں لیکن میرا نقصان کچھ زیاده هوچکا هے- ڈاکٹر کهنے لگا میں نے بهی تمهاری طرح قضاو قدر کو سن رکها تها مگر جب هم نے تمهارا معامله دیکها تو مجهے قضا و قدر پر اور زیاده یقین هو گیا هے -پهر اس نے بتایا که جب هم نے تمهارا گرده نکالا تو لیباٹری میں اسے ٹیسٹ کے لیے بهیجوایا-

جب اسے ٹیسٹ کیا گیا تو معلوم هوا که گردے میں کینسر کا آغاز هو چکا هے- میڈیکل میں اس قسم کے کینسر کا علم کافی عرصے بعد هوتا هے اس وقت علاج نا ممکن هوتا هے - اور مریض کی موت واقع هو جاتی هے- تم بہت خوش قسمت هو که گردے کے کینسر کا بالکل ابتدائی اسٹیج پر علم هوگیا- اور تمهیں کینسر زده گردے سے نجات مل گئی - دیکهو بیٹا ! گاڑی نے تمهیں اسی جگه ٹکر ماری جہاں پر کینسر تها -

الله تعالی تمهیں دوباره زندگی دینا چاهتا تها- بلا شبه یه قضا و قدر تهی که تم اس بلڈنگ کے نیچے کهڑے هوئے اور پهر گاڑی نے اتنے سارے لڑکوں میں صرف تم هی ٹکر ماری-

یاد رکهو..! الله تعالی اپنے بندوں کے ساتھ ماں باپ سے بهی کہیں زیاده مهربان هے- اور ہمارے ساتھ جو بھی معاملات ہوتے ہیں وہ اللہ کی مرضی سے ہوتے ہیں اس لیے انسان کو اللہ کا ہر حال میں شکر ادا کرنا چاہیے کیونکہ اللہ جو بھی کرتا ہے ہمارے بھلے کے لیے کرتا ہے...!!!

12/09/2023

آخر تک سنیں🥹❤️. سبحان اللہ 🤍 اب میں سمجھ گیا کہ اسلام میں آپ کے پیدا ہونے والے بچوں کا یہ حق کیوں ہے کہ آپ انہیں نیک ماں پائیں۔

11/09/2023

‏(استانی جی کا اپنے منگیتر کو جوابی خط)

مائی ڈئیر تاج الدین،
سلامِ محٌبت
تمھارا اِملا کی غلطیوں سے بھرپور مراسلہ مِلا، جسے تم بدقسمتی سے "محٌبت نامہ" کہتے ہو ۔
کوئی مسٌرت نہیں ہوئی ۔
یہ خط بھی تمھارا پچھلے خطوط کی طرح بےترتیب اور بےڈھنگا تھا۔
اگر خود صحیح نہیں لکھ سکتے تو کسی سے لِکھوا لیا کرو۔
خط سے آدھی ملاقات ہوتی ہے اور تم سے یہ آدھی ملاقات بھی اِس قدر دردناک ہوتی ہے کہ بس!
اور ہاں.... یہ جو تم نے میری شان میں قصیدہ لِکھا ہے ،
یہ دراصل قصیدہ نہیں بلکہ ایک فلمی گانا ہے اور تمھارے
شاید عِلم میں نہیں کہ فِلم میں یہ گانا ہیرو اپنی ماں کے لئے گاتا ہے ۔
اور سُنو! پان کم کھایا کرو۔
خط میں جگہ جگہ پان کے دھبے صاف نظر آتے ھیں۔
اگر پان نہیں چھوڑ سکتے تو کم از کم خط لکھتے وقت تو ھاتھ دھوکے بیٹھا کرو۔
اور یہ جو تم نے ملاقات کی خواھِش کا اظِہار انتہائی اِحمقانہ انداز میں کیا ھے۔
یوں لگتا ہے کہ جیسے کوئی یتیم بچہ اپنی ظالِم سوتیلی ماں سے ٹوفی کی فرمائش کر رھا ھو، اس یقین کہ ساتھ کہ وہ اِسے نہیں دےگی۔
ایک بات تم سے اور کہنی تھی کہ کم از کم اپنا نام تو صحیح لکھا کرو۔
یہ "تاجو" کیا ھوتا ہے۔
ایسا لگتا ہے کہ جیسے کسی قصائی یا دودھ والے کا نام ھو۔
مخفٌف لِکھنا ھی ہے تو صِرف "تاج" لِکھدو۔
آئندہ خط احتیاط سے لِکھنا۔
اُس میں کوئی غلطی نہیں ھونی چاہیے۔
آخر میں تم نے جو شعر لِکھا ہے.. وہ تو اب رکشہ والوں نے لکھنا بھی چھوڑ دیا ہے
"اوہ مائی گاڈ"
مجھے ڈر ہے کہ تم سے عشق کا یہ سلسلہ میری اردو خراب نہ کر دے
بس یہی کہنا تھا۔
فقط
تمھاری بانو
منقول

‏ہمیں کیسے پتا چلتا ہے کہ تیل خراب ہے؟ تیل کی خرابی کے مختلف علامات ہو سکتے ہیں جو اس کی پہچان میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔...
11/09/2023

‏ہمیں کیسے پتا چلتا ہے کہ تیل خراب ہے؟

تیل کی خرابی کے مختلف علامات ہو سکتے ہیں جو اس کی پہچان میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ چند علامات درج ذیل ہیں۔

بوئیں: اگر تیل خراب ہوتا ہے تو بوئیں سیڑھی کے نیچے سے آنے لگتی ہے۔ اس کی وجہ بیکٹیریا اور فنگس کی وجہ سے تیل میں آنے والی تغیرات ہوتی ہیں۔

رنگ: تیل کا رنگ بدلنا بھی خرابی کی علامت ہوتا ہے۔ جب تیل خراب ہوتا ہے تو اس کا رنگ سیاہ، سبز یا قہوہ کے قریب ہو جاتا ہے۔

مزا: خراب تیل کا مزہ مزیدار نہیں ہوتا اور اس میں کریہ پیدا ہونے لگتی ہیں۔

سطح: خراب تیل کی سطح پر بابلیاں پیدا ہونے لگتی ہیں۔

اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کے پاس خراب تیل ہے، تو اسے استعمال نہ کریں۔ خراب تیل استعمال کرنے سے صحت کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں.

‏"کیا آپ نے ابھی تک چیٹ GPT سے ملاقات کی ہے؟ یہ حیرت انگیز AI لینگویج ماڈل ہر اس شخص کے لیے گیم چینجر ہے جسے زبان سے متع...
11/09/2023

‏"کیا آپ نے ابھی تک چیٹ GPT سے ملاقات کی ہے؟ یہ حیرت انگیز AI لینگویج ماڈل ہر اس شخص کے لیے گیم چینجر ہے جسے زبان سے متعلق کاموں میں مدد کی ضرورت ہوتی ہے۔

چیٹ GPT چند سیکنڈوں میں متن کو لکھنے، ترمیم کرنے، پروف ریڈنگ اور خلاصہ کرنے میں آپ کی مدد کر سکتا ہے۔

اس کی فطری لینگویج پروسیسنگ کی صلاحیتیں متاثر کن ہیں، اور یہ آپ کے سوالات اور تبصروں کے لیے انسانوں جیسے جوابات بھی پیدا کر سکتی ہے۔

AI لینگویج ماڈل کے طور پر، Chat GPT وقت کے ساتھ ساتھ سیکھتا اور بہتر کرتا رہتا ہے، جو اسے ہر اس شخص کے لیے ایک انمول ٹول بناتا ہے جو بڑھانا چاہتا ہے۔ ان کی زبان کی مہارت۔

میں Chat GPT کو آزمانے کی انتہائی سفارش کرتی ہوں!

چیٹ جی پی ٹی ڈیٹا کے تجزیہ، ادب کے جائزے، تحریر، مواصلات، اور علم پیدا کرنے میں مدد کر کے محققین کے لیے مفید ہو سکتی ہے۔

CEOs کے لیے، یہ فیصلہ سازی، حکمت عملی کی ترقی، اور ملازمین کے ساتھ بات چیت میں مدد کر سکتا ہے۔ کارکنوں کے لیے، یہ پیداواریت، تعاون، اور ٹاسک مینجمنٹ میں مدد کر سکتا ہے۔

مختصراً، Chat GPT تحقیق، کاروبار اور پیداواریت کے مختلف پہلوؤں کے لیے قابل قدر مدد فراہم کر سکتا ہے۔

‏کیا آپ جانتے ہیں کہ حضرت علامہ محمد اقبال رحمتہ اللہ علیہ کی دو قبریں ہیں ؟یہ بات تو بچہ بچہ جانتا ہے کہ مفکرِ پاکستان،...
11/09/2023

‏کیا آپ جانتے ہیں کہ حضرت علامہ محمد اقبال رحمتہ اللہ علیہ کی دو قبریں ہیں ؟

یہ بات تو بچہ بچہ جانتا ہے کہ مفکرِ پاکستان، شاعرِ مشرق، علامہ محمد اقبال رحمتہ اللہ علیہ سیالکوٹ میں پیدا ہوئے اور اُن کی آخری آرام گاہ لاہور میں ہے ۔ اُن کا مزار بادشاہی مسجد اور قلعہ لاہور کے درمیان حضوری باغ میں واقع ہے اور ہو سکتا ہے کہ آپ نے وہاں حاضری بھی دی ہو ، لیکن کیا آپ کو یہ بھی پتہ ہے کہ علامہ صاحب کی ایک قبر ترکی میں بھی واقع ہے ؟

اگر نہیں پتہ تو پھر سنیے!
حضرت علامہ محمد اقبال رحمتہ اللہ علیہ کا جسد خاکی تو لاہور ہی میں دفن ہے ، لیکن ترکی کے شہر قونیہ میں بھی اُن کی ایک علامتی قبر موجود ہے ۔ حضرت مولانا رومی رحمتہ اللہ علیہ کے مزار کے نواح میں ایک علامتی قبر پر علامہ صاحب کی تختی لگی ہے ۔
قونیہ آج بھی ترکی کا سب سے زیادہ مذہبی شہر ہے بلکہ اسے ملک میں "اسلام کا قلعہ” کہا جاتا ہے ۔

حضرت مولانا رومی رحمتہ اللہ علیہ تیرہویں صدی کے ایک عظیم صوفی بزرگ اور شاعر تھے۔ آپ کا پورا نام جلال الدین محمد رومی تھا۔ آپ موجودہ افغانستان کے علاقے بلخ میں پیدا ہوئے لیکن منگولوں کے بڑھتے ہوئے حملوں کی وجہ سے اُن کے والد نے مغرب کی طرف ہجرت کی جہاں مولانا نے بالآخر قونیہ شہر کو اپنا ٹھکانہ بنایا۔ آج اسی شہر میں مولانا رومی کا مزار مرکزِ نگاہ ہے۔
مولانا کا شعری مجموعہ "مثنوی" اِس وقت مقدس آسمانی کتابوں کے بعد دنیا میں سب سے زیادہ پڑھی جانے والی کتابوں میں سے ایک ہے ۔ دنیا بھر سے لوگ ان کے مزار پر حاضری دیتے ہیں، نواح میں اُن کے شاگردوں کی قبریں بھی موجود ہیں۔ انہی قبروں میں سے ایک کے کتبے پر علامہ صاحب کا نام بھی لکھا ہے ۔

تختی پر لکھا ہے، "یہ مقام پاکستان کے قومی شاعر اور دانشور محمد اقبال کو دیا گیا ہے۔"

یہ علامتی قبر دراصل ڈاکٹر علامہ محمد اقبال رحمتہ اللہ علیہ اور مولانا جلال الدین رومی کے رُوحانی تعلق کو بیان کرتی ہے ۔ یہ تعلق کتنا گہرا تھا ؟ اس کا اندازہ اقبال کی شاعری میں بار بار ہوتا ہے ۔

"بالِ جبریل" کی نظم ہے 'پیر و مُرید' جس میں مولانا کو "پیرِ رومی" کہا گیا ہے اور اقبال نے خود کو "مریدِ ہندی" قرار دیا ہے۔

شاید یہ علم ہی ہے جو زمان و مکان کی پابندیاں توڑ دیتا ہے، ورنہ کہاں تیرہویں صدی کے اوائل میں پیدا ہونے والے رومی اور کہاں انیسویں صدی کے آخر میں پیدا ہونے والے اقبال، دونوں میں 670 سال کا فاصلہ تھا لیکن علم کی دنیا میں یہ صدیوں کا فاصلہ بھی کوئی معنی نہیں رکھتا اور ان حدود کو یہاں تک توڑ دیتا ہے کہ آج ہمیں اقبال رومی کے مزار کے سائے تلے بھی نظر آتے ہیں۔

مصر کی ایک مشہور علمی شخصیت تھے عبدالوہاب عزام، انہوں نے ایک بار کہا تھا "اگر جلال الدین رومی اِس زمانے میں جی اٹھیں تو وہ محمد اقبال ہی ہوں گے۔ ساتویں صدی کے جلال اور چودھویں صدی کے اقبال کو ایک ہی سمجھنا چاہیے۔"

"بالِ جبریل" کی ایک نظم میں علامہ اقبال مولانا رومی کے حوالے سے کہتے ہیں:

ہم خوگرِ محسوس ہیں ساحل کے خریدار
اک بحرِ پر آشوب و پر اسرار ہے رومی
تُو بھی ہے اسی قافلۂ شوق میں اقبال
جس قافلۂ شوق کا سالار ہے رومی
اس عصر کو بھی اس نے دیا ہے کوئی پیغام؟
کہتے ہیں چراغِ رہِ احرار ہے رومی

پاکستان سے بہت سارے سیاح اور عقیدت مند ترکی کے شہر قونیہ جاتے ہیں اور مولانا رومی کے مزار کے بعد علامہ اقبال کی اس علامتی قبر پر بھی حاضری دیتے ہیں۔
باری تعالٰی اپنے ان مقبولان کے درجات مزید بلند فرمائے اور ہمیں ان کی تعلیمات سے استفادہ حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔
آمین ثم آمین یا رب العالمین
منقول

‏یہ 1917 کی بات ہے عراق کے پہاڑوں میں برطانوی جنرل سٹانلی ماودے کا ایک چرواہے سے سامنا ہوا.جنرل ماودے چرواہے کی طرف متوج...
04/09/2023

‏یہ 1917 کی بات ہے عراق کے پہاڑوں میں برطانوی جنرل سٹانلی ماودے کا ایک چرواہے سے سامنا ہوا.جنرل ماودے چرواہے کی طرف متوجہ ہوئے اور اپنے مترجم سے کہا ان سے کہہ دو کہ جنرل تمہیں ایک پاونڈ دے گا بدلے میں تمہیں اپنے کتے کو ذبح کرنا ہوگا.
کتا چرواہے کے لئے بہت اہم ہوتا ہے 👇🤔
یہ اس کی بکریاں چراتا ہے،دور گئے ریوڑ کو واپس لاتا ہے،درندوں کے حملوں سے ریوڑ کی حفاظت کرتا ہے،لیکن پاونڈ کی مالیت تو آدھے ریوڑ سے بھی زیادہ بنتی ہے چرواہے نے یہ سوچا اس کے چہرے پر لالچی مسکراہٹ پھیل گئی،اس نے کتا پکڑا اور جنرل کے قدموں میں ذبح کر دیا.
👇🤔
جنرل ماودے نے چرواہے سے کہا اگر تم اس کی کھال بھی اتار دو میں تمہیں ایک اور پاونڈ دینے کو تیار ہوں،چرواہے نے خوشی خوشی کتے کی کھال بھی اتار دی،جنرل ماودے نے کہا میں مزید ایک اور پاونڈ دینے کے لئے تیار ہوں اگر تم اس کی بوٹیاں بھی بنا دو چرواہے نے فوری یہ آفر بھی قبول کرلی👇🤔
جنرل چرواہے کوتین پاونڈ دےکرچلتابنا.جنرل ماودے چند قدم آگےگئےتھے کہ اسے پیچھے سےچرواہے کی آواز سنائی دی وہ پیچھے پیچھےآرہا تھااور کہہ رہا تھا جنرل اگر میں کتے کاگوشت کھالوں آپ مجھے ایک اور پاونڈ دیں گے؟جنرل نے انکار میں سرہلایا کہ میں تمہاری نفسیات اوراوقات دیکھنا چاہتا تھا 👇🤔

تم نےصرف تین پاونڈ کےلئے اپنے محافظ اور دوست کوقتل کردیااسکی کھال اتاردی،اسکےٹکڑے کیئے اور چوتھے پاونڈ کے لئےاسےکھانےکےلئے بھی تیارہو،اور یہی چیزمجھے یہاں چاہئے.
پھرجنرل ماودے اپنے ساتھیوں سے مخاطب ہوئےکہ اس قوم کےلوگوں کی سوچیں یہ ہیں۔۔۔ تمہیں ان سےخوفزدہ ہونےکی ضرورت نہیں ہے👇🤔
آج یہی حال صحافیوں ، سیاستدان اور اس ملک کے تنخواہ یافتہ غداروں کا ہے،
اپنی چھوٹی سی مصلحت اور ضرورت کے لئے اپنی سب سے قیمتی اور اہم چیز کا سودا کر دیتے ہیں.
اور یہ وہ ہتھیار ہے جسے ہر استعمار، ہر قابض، ہر شاطر دشمن
ہمارے خلاف استعمال کرتا رہا ہے،اسی کے ذریعے اس نے حکومت کی ہے 👇🤔
اوراسی کے ذریعے ملکوں کولوٹا ہے.
آج ہمارے درمیان کتنے ہی ایسے خبیث 'چرواہے'ہیں جو نہ صرف کتے کاگوشت کھانے کے لئے تیار ہیں بلکہ اپنے ہم وطن بھائیوں کا گوشت کھا رہے ہیں اور چند ٹکوں کے عوض اپناوطن بیچ رہے ہیں.🇵🇰

Address

Mian Channu
Khanewal

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Funn4ou posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Funn4ou:

Videos

Share


Other Party Entertainment Services in Khanewal

Show All