Mr. Roni 1.2

Mr. Roni 1.2 Entertainment, Vlogs & Comedy

کہتے ہیں کسی زمانے میں ایک گونگی،بہری لڑکی جب کسی شادی سے واپس آئی تو آتے ساتھ اس نے شور مچا دیا کہ میری بھی شادی کرو، م...
02/01/2025

کہتے ہیں کسی زمانے میں ایک گونگی،بہری لڑکی جب کسی شادی سے واپس آئی تو آتے ساتھ اس نے شور مچا دیا کہ میری بھی شادی کرو، مجھے بھی زیور کپڑا چاہیے ، گھر والوں نے سمجھانا چاہا مگر وہ کہاں کسی کی سن سکتی تھی ، وہ تو سچ مچ بہری تھی ، اسکے آگے ہار مانتے ہوئے اسکی شادی کر دی گئی اور ٹھیک اگلے دن لڑکی زیور کپڑا گھر والوں کے منہ پہ مارتے ہوئے اشاروں میں بولی مجھے نہیں کرنی شادی وادی ۔ یہ لو سامان میں اکیلی خوش ہوں۔
(تفصیلات پہ روشنی نہیں ڈالوں گی کیونکہ مجھے بین کیا جا سکتا ہے)

تو کل ملا کر بات یہ ہے کہ ہاتھی کہ دانت کھانے کے اور دکھانے کے اور ، اسی گونگی کی طرح ہمارے آج کے دور کی لڑکیاں جب شارخ ، رنویر اور سلمان کو دیکھتی ہیں کہ کیسے وہ شفون کی ساڑھی میں ملبوس ہیروئین کو اپنے کوٹ کی ایک تہہ اتار کر دیتے ہیں ، ہیروئین جتنا ممنون و مشکور ہوتی ہے ہیرو اتنا ہمبل ہوتا جاتا ہے۔

پہلی بات بہن جب ہیرو اتنے موٹے کپڑے پہن کر آتا ہے، کوٹ ،جیکٹ سب کچھ تو تمہارے گھر میں کیا ٹھنڈ نہیں پڑتی؟ اگر نہیں پڑتی اور نہیں لگتی تو عین ہیرو کے سامنے ٹھنڈ لگنے کا ناٹک کاہے کو کرنا؟؟؟

ایک اور دفعہ کا زکر ہے ۔۔۔۔
ہماری شادی کو کچھ وقت گزرا تھا میں نے سوچا چلو بالی وڈ کے تجربات سے گزرتے ہیں ، مونال کے پہاڑوں پہ میں نارمل کپڑوں میں ہواؤں کی تاب نہ لاتے ہوئے تقریباً کپکپانے لگی تھی اور میرے ہیرو نے مجال ہے اپنی جیکٹ اتار کر مجھے دی ہو, یا آفر ہی کی ہو کہ چاہیے؟ بلکہ بار بار یہی کہے جائیں
کہا تھا ناں شال ساتھ رکھ لو۔۔ چلو پکوڑے کھاو نیچے جا کے چائے پیتے ہیں ۔گھر آ کر میں نے کہا آپ مجھے اپنی جیکٹ بھی دے سکتے تھے ،بولے اررے ہاں۔۔۔ کہا کیوں نہیں؟؟
میرا سارا رومینس پانی میں گیا چھپیک۔

میرے دل سے بالی وڈ کے لیے جتنی گالیاں نکل سکتی تھیں نکلی لیکن کپکپاتے ہونٹوں سے کتنی نکل سکتی تھیں، یوں اس دن سے میں ہر لڑکی کو سمجھایا بالی وڈ ایک سپنا ہے، خبردار پہاڑوں پہ بنا اوور کوٹ ، لونگ شوز ، ٹوپی کے گئی اصل زندگی کے ہیرو کسی صورت خود ٹھنڈ میں نہیں مرے گا ۔
بلکہ وہ باتوں باتوں میں سارے پکوڑے بھی کھا جائے گا اور تم کچھ نہیں کر پاو گی
ہمارے ہاں شادی کے گھر عرصے بعد میاں بیوی کو ایک دوسرے میں وہ کیڑے بھی نظر آنے لگتے ہیں جو شاید ہی مائیکروسکوپ میں بھی دیکھائی دیں۔

یوں کوشش کرو جتنا ہو سکے شادی کے شروع میں گھومو پھرو۔ شادی کے شروع کے دن وہ ہوتے ہیں جب چڑیا گھر بھی رومینٹک لگتا ہے بعد میں جب میاں کہے چلو آج چڑیا گھر چلتے ہیں بیگم جل کر بولتی ہے،
اررے بھئی بس کرو رہ تو رہی ہوں چڑیا گھر کسی سکون والی جگہ لے جاو بس ۔۔۔
یوں میاں بیگم کے میکے کا رُخ کرتا ہے جہاں الگ ہی چنگڑ خانہ ہوتا ہے میاں کان لپیٹ کر ایک کمرہ سمبھال لیتا ہے اور کانوں میں خان صاحب کے تاریخی الفاظ گونجتے ہیں

"سکون صرف قبر میں ہے"

Copied

02/01/2025
 Highlights
01/01/2025


Highlights

28/12/2024

Family Vloggers 😂😂😂😂
Highlights Azizen

26/12/2024


25/12/2024



Azizen Highlights

25/12/2024


Azizen Highlights

25/12/2024

Rolls-Royce Motor Cars
Azizen Highlights

24/12/2024

MrBeast Egypt Pyramids

24/12/2024

Al Quran Recitation with the Most Beautiful Voice ❤️🌹

24/12/2024

Pakistan VS South Africa Winning Movements Highlights ❤️🌹

23/12/2024

Address

Khewra

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mr. Roni 1.2 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share