18/01/2025
الله تعالیٰ ہماری۔زندگیوں میں کچھ چیزیں ہماری آزمائش کے لئے ڈالتے ہیں کہ ہم ٹوٹ کر اپنے رب سے جڑ جائیں
الله تعالیٰ ہمیں توڑ کر اپنے قریب لاتے ہیں، تاکہ وہ ہمیں پہلے سے بھی زیادہ مضبوطی سے جوڑ دیں
*ہماری منزل ہمارا رب ہے*
*یہ دنیا تو فقط ہمارے لیے امتحان ہے* تاکہ ہم اپنے رب کو پاسکیں اسی لیے ہمیں ان مشکل وقتوں سے گزارا جاتا ہے
الله تعالیٰ جتنا سخت امتحان لیتے ہیں
پھر اتنا ہی اپنا قرب نصیب فرمادیتے ہیں۔
ہمیں ملی ہوئی تکلیف تو ایک دن ختم ہوکر قصہ پارینہ ہوجائے گی
لیکن اس وقت میں جو تعلق ہمارا رب سے مضبوط ہوجائیگا وہ ہمیں "حقیقت" کی اڑان دکھائے گا پھر ہمیں سمجھ آجائیگی کہ سب سراب ہے حقیقت تو ایک ہی ہے کہ
*میں اور میرا رب❤️*
*رب پر بھروسہ کیجیے وہ آپکو اسلیے آزماتے ہیں کہ وہ آپکو نکھار کر ہیرا بنادیں، قیمتی ترین، پریشانیوں میں پریشان نہ ہوں بلکہ یہ سوچیں کہ یہ قیمتی لمحات مجھے اللہ تعالیٰ سے قریب کرنے کے لیے ہیں*
*جمعہ کے دن نبی کریم ﷺ پر کثرت سے درود پڑھیے*
جب حافظ احمد بن منصور شیرازی کا انتقال ہوا، انکو کسی نے خواب میں دیکھا کہ وہ جامع مسجد شیراز کی محراب کے پاس بیٹھے تھے ، خوبصورت لباس اور سر پر راج پہنے ہوئے، جو ھیرے جواہرات سے مزین تھا
ان سے پوچھ گیا کہ، اللہ تعالیٰ نے پکے ساتھ کیا معاملہ کیا؟
انہوں نے فرمایا، اس نے مجھے بخش دیا اور میرا اکرام کیا اور مجھے جنت میں داخل کردیا
پوچھا گیا ، کس وجہ سے؟؟
انہوں نے فرمایا ، نبی کریمﷺ پر کثرت سے درود پڑھنے کی وجہ سے
تاریخ الاسلام جلد 15 صفحہ 532