27/11/2024
مصالحہ چائے پاؤڈر
اجزاء۔
خشک ادرک پاؤڈر 100 گرام
الائچی 50 گرام
کالی مرچ 50 گرام
دار چینی 30 گرام
لونگ 15 گرام
سونف 25 گرام
جائفل پاؤڈر 1/2 چائے کا چمچ
نیازبو کے پتے 10-12 پتے
خشک گلاب کی پتیاں 15 گرام
ترکیب۔
چائے مسالہ پاؤڈر بنانے کے لیے پہلے خشک ادرک کو چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔
اب ایک پین کو گرم کریں اور خشک ادرک کے ٹکڑوں کو درمیانی آنچ پر ڈرائی روسٹ کریں جیسے ہی خشک ادرک کی نمی ختم ہو جائے تو خشک ادرک کو ٹھنڈا ہونے کے لیے پلیٹ میں رکھ دیں۔
پھر اسی پین میں لونگ، کالی مرچ اور الائچی ڈال دیں۔
اس کے بعد دار چینی اور سونف ڈال دیں۔
آخر میں نیاز بو اور گلاب کی پتیاں ڈالیں اور ان تمام مصالحوں کو صرف ایک منٹ کے لیے بھونیں جیسے ہی مصالحے کی خوشبو آنے لگے تو گیس بند کر دیں۔
ان بھنے ہوئے مصالحوں کو فوراً پلیٹ میں پھیلا دیں۔ مصالحے کو پوری طرح ٹھنڈا ہونے دیں۔
اب پہلے خشک ادرک کو گرائنڈر میں باریک پیس لیں۔ اس خشک ادرک کے پاؤڈر کو ایک پیالے میں ڈالیں۔
پھر اسی گرائنڈر میں بھنا ہوا مصالحہ ڈال کر باریک پیس لیں۔
آخر میں خشک ادرک پاؤڈر اور جائفل پاؤڈر کے ساتھ بھنے ہوئے مصالحہ پاؤڈر ڈالیں اور گرائنڈر کو ایک بار پھر چلائیں، تمام مصالحے مکس کریں۔
چائے مسالہ پاؤڈر تیار ہے۔
نوٹ۔
اس پاؤڈر کو ایک ڈبے میں رکھیں۔ اور آدھی چائے کی چمچ ایک کپ کیلئے استعمال کریں۔ سردیوں کیلئے بہترین ہے۔ نارمل چائے بناتے ہوئے آخر میں ڈالیں اور 2 یا 3 ابال کے بعد استعمال کریں۔ اس کو خالی قہوہ کی صورت میں بھی استعمال کرتے ہیں۔
بشکریہ شیف مبین