Pakistan Business Expo

Pakistan Business Expo The Pakistan Business Expo is offers an opportunity for Pakistani businesses to network with each other and explore investment opportunities.
(1)

The event also provides a platform for businesses to , as well as to find information about market trends

11/08/2024

ارشد ندیم کو پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتنے کی خوشی میں سی ای او کی طرف سے چشمہ ہاؤسنگ سوسائٹی پر 10 مرلہ کا پلاٹ گفٹ کرنے کا اعلان ارشد ندیم جب چاہے آکر اپنا 10 مرلہ کا پلاٹ حاصل کر سکتا ہے ولڈن ارشد ندیم

25/07/2024

پاکستان کو سالانہ دس ہزار ارب کے لگ بھگ صرف سود ادا کرنا ہے، جبکہ آمدنی 9 ہزار ارب کے لگ بھگ ہے

یہ کیسے مینج ہوگا؟ کوئی بھی نہیں جانتا۔۔۔۔۔۔

یہ تمام بوجھ اشرافیہ نے نہیں، آپ نے ٹیکسز کی صورت ادا کرنا ہے تاکہ اس ملک کا نظام چلایا جاسکے۔ بیوروکریسی کی تنخواہیں اور اشرافیہ کو فری بجلی کے یونٹس، مفت فیول اور لینڈ کروزر گاڑیاں دی جاسکیں

یہ ملک بڑی تیزی کے ساتھ فلیش پوائنٹ کی طرف بڑھ رہا ہے۔ مانوں کوئی ربر بینڈ مسلسل کھینچا جارہا ہو، جس کی ٹینشن آخری حدوں کو چھو رہی ہو۔۔۔۔۔!!!!

تنخواہ کو سیلری کہا جاتا ہےپس منظر۔۔۔۔۔۔۔دنیا میں ایک ایسا وقت بھی گزرا ہے جب نمک یعنی سالٹ کرنسی کی حیثیت رکھتا تھا. لو...
20/06/2024

تنخواہ کو سیلری کہا جاتا ہے
پس منظر۔۔۔۔۔۔۔
دنیا میں ایک ایسا وقت بھی گزرا ہے جب نمک یعنی سالٹ کرنسی کی حیثیت رکھتا تھا. لوگ نمک کی ڈلیاں دے کر کھانے پینے کی اشیاء خریدتے تھے. اس دور میں نمک اس قدر اہمیت رکھتا تھا کہ چین کے بادشاہ ہیسایو نے 2200 ق م میں نمک پر ٹیکس عائد کر دیا تھا۔
یونان کے تاجر نمک کے عوض غلاموں کی تجارت کرتے۔
روم کا عظیم شہنشاہ جولیس سیزر اپنے فوجیوں کو نمک کی شکل میں تنخواہ دیتا تھا. ہندوستان میں نمک کے بدلے ہاتھی، گھوڑے اور ان کے بچے خریدے جاتے تھے۔
آج انگریزی زبان میں تنخواہ کو سیلری کہتے ہیں۔ اس طرح لفظ سیلری کا نمک کے ساتھ گہرا تعلق ہے۔ لاطینی زبان میں نمک کو “سال” Sal کہا جاتا ہے. زمانہ قبل مسیح میں غلاموں اور ملازمین کو کام کے بدلے نمک دیاجاتا تھا۔ یہ نمک اس دور میں سالاری کہلاتا تھا جو آگے چل کر سیلری بن گیا۔
آج مہینہ بھر کی محنت کے بعد جو تنخواہ ملتی ہے اسے تنخواہ والی سیلری نہ سمجھا کریں. اسے نمک والی سیلری جانا کریں کیونکہ یہ عموماً مسائل کے آٹے میں نمک کے برابر ہوتی ہے ۔

‏یکم مئی ،یوم مزدور پوری دنیا کے محنت کشوں کی عظمت کو سلام عقیدت ‎
01/05/2024

‏یکم مئی ،یوم مزدور

پوری دنیا کے محنت کشوں کی عظمت کو سلام عقیدت

17/01/2024

میانوالی میں پاکستان کی سب سے بڑی فرنیچر نمائش۔
(پاکستان لائف اسٹائل فرنیچر نمائش راج محل مارکی نذد سہراب والا تلہ گنگ روڈ میاں والی 19 تا 21 جنوری 2024)
پاکستان لائف اسٹائل فرنیچر ایکسپو آپ کے لیے لا رہا ہے فرنیچر ایکسپو جسکو سپونسر کیاہے ڈائمنڈ سپریم فوم نے، فرنیچر نمائش کا 85 وا ایڈیشن۔ اس تین روزہ فرنیچر نمائش میں 50 سے زائد قومی و بین الاقوامی برانڈز ایک ہی چھت تلے 40 فی صد تک کی بچت کے ساتھ آپ کے گھر و دفتر کو ایک خوبصورت رنگ دینے کے لیے عمدہ و بہترین فرنیچر و ڈیکور لے کر آ رہے ہیں
صبح 10 تا رات 10 بجے تک فرنیچر نمائش کھلی ر ہے گی
Pakistans no 1 Expo is coming to Mianwali
Pakistan Lifestyle Furniture Expo 85th edition sponsored by Diamond Supreme Foam.
Where we are bringing Pakistan’s Top 50 Furniture Brands with amazing discounts for you. Don't miss this incredible opportunity to grab your favorite pieces at up to 40% off.

Mark the Dates 19-20-21 January 2024 from 10 am to 10 pm at

Venue: Raj Mahal Marquee, Near Suhrab wala, Talagang Road Mianwali.

Google Map Location: https://maps.app.goo.gl/5UyxCc9jS8Et1CxB7

Free entry for Families
Contact for more details
0300-0777107

Just 2 days to go, Mianwali! Get ready, Mianwali! Pakistan's  #1 Furniture Expo is about to sweep in with jaw-dropping d...
17/01/2024

Just 2 days to go, Mianwali! Get ready, Mianwali! Pakistan's #1 Furniture Expo is about to sweep in with jaw-dropping discounts on the Top 50 Furniture Brands. Don't miss out on your favorite pieces at up to 40% off! Save the dates - January 19-21, 2024, 10 am to 10 pm at Raj Mahal Marquee, Near Suhrab wala, Talagang Road. Your dream furniture awaits! 🛋️

Google Map Location: https://maps.app.goo.gl/5UyxCc9jS8Et1CxB7

Free entry for Families
Contact for more details
0300-0777107

01/12/2023

INTER SCHOOL UNDER 16
TAEKWONDO CHAMPIONSHIP CHASHMA
Sargodha Division 2023
Sponsored By: Pakistan National Society
SUNDAY 10:00 AM, 10th DEC 2023

CHIEF ORGANISER: MALIK ARIF

تمام اہل وطن کو جشن آزادی مبارک..!منجانب:
13/08/2023

تمام اہل وطن کو جشن آزادی مبارک..!
منجانب:

31/07/2023

Pakistan Business Expo
کاروبار مندے کا شکار کیوں ؟؟؟
۔۔۔ ۔۔ ۔۔۔ ۔۔ ۔۔۔ ۔۔ ۔
کوکا کولا، سیون اپ، پیپسی مشروبات کی دنیا کے تین ایسے برانڈ ہیں جن کے نام سے ہر فرد ضرور آگاہ ہے۔۔ اور زندگی میں کسی نہ کسی مقام پر سب لوگ ان مشروبات کا استعمال کر چکے ہیں۔۔

ہیڈ اینڈ شولڈر ، سن سلک ، پینٹین یہ تین شیمپو ہر گھر میں استعمال ہوچکے ہیں۔۔ اب بھی بہت سے لوگ انہیں استعمال کر رہے ہیں۔۔

کتنے ہی ایسے برانڈ جن کو قریباً قریباً ہر پاکستانی جانتا ہے اپنی مارکیٹ برقرار رکھنے کے لیے نت نئی مارکیٹنگ سٹریٹیجی بناتے رہتے ہیں اور اس پر عمل بھی کرتے ہیں۔۔

آپ کسی ٹی وی چینل پر بیٹھ جائیں۔ آپ کو وہی روزمرہ کی چیزوں کی ویڈیو ایڈ نظر آئے گی۔۔ کوک، سین اپ، پیپسی، لپٹن، لکس، فئیر اینڈ لولی، لائف بوائے، ایریل، کولگیٹ وغیرہ وغیرہ جن سے آپ پہلے سے واقف ہیں۔۔

کیا آپ نے کبھی غور کیا ہے کہ دنیا کا ہر کامیاب برانڈ مارکیٹ میں اِن رہنے کے لیے نت نئے مارکیٹنگ ٹولز کا سہارا کیوں لیتا ہے۔۔
اگر مارکیٹ میں پہچان بنا لینا ہی بزنس کی کامیابی ہے تو کوکا کولا کی پہچان کس کو نہیں ہے ؟؟؟
اگر کسٹمر صرف اعتماد بن جانے سے بار بار آتا رہتا ہے تو سیون اپ کو اب کونسا اعتماد بنانے کی ضرورت ہے ؟؟؟
دنیا کی مختلف کمپنیز کو آخر کیا ضرورت ہے کہ انٹرٹینمنٹ پر اربوں کھربوں ڈالر لگا کر اپنے کاروبار کی تشہیر کریں۔۔ کرکٹ، فٹ بال، رگبی، ہاکی، ٹینس وغیرہ سب کھیلوں پر یہی کاروباری کمپنیاں پیسہ لگاتی ہیں اور انہیں کامیاب کراتی ہیں۔۔

کوکا کولا جس کا مشروبات کا کاروبار ہے اسے کوک سٹوڈیو بنا کر موسیقی کو پروموٹ کرنے کی کیا ضرورت ہے۔۔

پاک و ہند میں ایک بہت غلط نظریہ رائج ہے۔۔ وہ ہے اخراجات کم کرکے، پیسہ جوڑ کر ترقی کرنے کا نظریہ۔۔ اس چکر میں اپنے کاروبار کو وسعت نہیں دی جاتی۔۔ سستا سے سستا سٹاف ڈھونڈا جاتا ہے۔۔ ورکرز کا حق مارا جاتا ہے۔۔ مارکیٹ پر ایک ٹکہ انویسٹ نہیں کیا جاتا۔۔

اس کا نتیجہ کیا نکلتا ہے۔۔ ہسپتال کا بہت پیشنٹ تھا لیکن آج فلاپ ہے۔۔ ریسٹورنٹ بہت کامیاب تھا لیکن آج تالا لگا پڑا ہے۔۔ برانڈ کی سیل بہت زیادہ تھی آج بالکل نہیں ہے۔۔ مارٹ بہت اچھی چل رہی تھی لیکن اب خسارے میں ہے۔۔ ہزاروں ادارے ڈوبتے دیکھے۔۔ کالج اچھا چل رہا تھا بند کرنا پڑا۔۔
کاروبار اب پہلے جیسے نہیں رہے۔۔ منافع اب اتنا نہیں رہا۔۔ کسٹمر کم ہوگیا ہے۔۔

ایسے کتنے ہی جملے روزانہ سننے پڑتے ہیں۔ کیا کبھی آپ نے غور کیا کہ ایسا کیوں ہے ؟؟؟ آخر چلتا ہوا کاروبار مندے کا شکار کیوں ہے۔۔ ہِٹ برانڈ مارکیٹ میں اب نظر کیوں نہیں آتا۔۔ اچھے ٹیسٹ والا ریسٹورنٹ بند کیوں پڑا ہے۔۔ کریانہ سٹور، جنرل سٹور پہلے اچھا چل رہا تھا یکایک اسے کیا ہوا کہ سیل کم ہو گئی۔۔

دیکھیں کچھ بڑی غلطیاں آپ کے کاروبار کو لے ڈوبتی ہیں۔۔
1۔ ہسپتال اچھا چل رہا تھا۔۔ مالک نے مریضوں سے لاکھوں کمائے ہسپتال کی تعمیر نو پر لاکھوں لگا دیے۔۔ اے سی زیادہ لگ گئے۔ فرنیچر بدل لیا۔ پیلنگ، سیلنگ کروا لی۔۔ یہ سب پیسہ لگا نظر آتا ہے۔ صبح و شام اسے دیکھ دیکھ کر دل خوش ہوتا ہے۔۔ ساتھ دو پلاٹ بھی خرید لیے۔
لیکن جس مارکیٹ سے پیسہ کمایا اس مارکیٹ پر ایک روپیہ انویسٹ کرنے سے بھی موت پڑتی ہے۔۔ٹی وی/کیبل ایڈ نہیں دے سکتے۔۔ مارکیٹنگ کے لیے کسی بھی ٹول کا سہارا نہیں لیں گے۔۔ کوئی پیکیج متعارف نہیں کرائیں گے۔۔ کوئی بزنس پروموشن سٹریٹیجی نہیں، بس چھری تیز پالیسی ہے۔۔ تاکہ یہاں سے کما کر دو پلاٹ اور بن جائیں۔۔

2۔ اچھا سٹاف نہیں رکھیں گے۔۔ ورکر کا حق مارنے کی پوری کوشش ہوگی۔۔ کم سے کم تنخواہ لینے والے بندے ڈھونڈیں گے۔۔ ورکر کو پے کرنے کے معاملے میں انتہائی بدنیتی کا شکار ہوں گے۔ اور وررکر کا گاہک سے چڑچڑا پن اس کا بھی دھیان آپ کو رکھنا پڑے گا

3۔ پیسہ کاروبار پر لگا کر کاروبار کو مزید وسعت نہیں دیں گے۔۔ بلکہ پیسہ جوڑ جوڑ کر رکھیں گے۔۔ اخراجات کم کریں گے۔۔ دیسی طریقوں پر ڈٹے رہیں گے۔۔ کاروبار میں جدت اختیار نہیں کریں گے۔۔

آپ جب تک کاروبار میں اضافے کا پلان بنا کر اس پر ورک نہیں کریں گے تب تک آپ کا کاروبار ترقی نہیں کرے گا۔۔ اور ایک بات یاد رکھیے۔
لوگ آپ سے بہتر ٹیکنیک اخیتار کرکے آپ کا کسٹمر بینک توڑ دیتے ہیں۔۔ وہ نت نئے مارکیٹنگ ٹولز کا سہارا لے کر عوام کو اپنی طرف متوجہ کر لیتے ہیں جس سے بیٹھے بٹھائے آپ کا کاروبار تباہ ہوجاتا ہے۔۔

کافی سال پہلے چائے کے ایک مشہور برانڈ کی مارکیٹنگ سٹریٹیجی پر کام کرنے کا موقع ملا۔۔ مارکیٹنگ ٹیم نے ہوم ورک کرکے سٹریٹیجی یہ بنائی کہ سال میں دو پیکیج دیں گے۔۔ چھ مہینے دکاندار کے لیے پیکیج۔۔ اگلے چھ مہینے کسٹمر کے لیے پیکیج۔۔ ہم نے کیا کیا۔۔
چھ مہینے دکاندار سکیم دی۔۔ مثلا چوبیس پر ایک پیکٹ فری۔۔ اگلے سال ہم نے مخصوص مقدار میں کارٹن سیل پر ایکسٹرا پرافٹ سکیم دے دی۔۔ اگلے سال قرعہ اندازی میں کار سکیم دے دی۔۔
چھ مہینے کسٹمر سکیم دی۔۔ ایک سال پیکٹ میں ایکسٹرا پتی ڈال دی۔۔ اگلے سال ہم نے مقدار بڑھانے کے بجائے ریٹ کم کردیا۔۔ اگلے سال بڑی پیکنگ پر خوبصورت مگ بطور گفٹ ایڈ کردیا۔۔

نتیجہ کیا نکلا کہ وہ برانڈ اس وقت پاکستان کے کامیاب ترین برانڈ میں سے ایک ہے۔۔

دیکھیے آپ ایک کاروبار سے ایک لاکھ ماہانہ کما رہے ہیں ۔۔ اس میں سے بیس ہزار واپس کسٹمر پر لگا دیجیے۔۔ وہ وقت دور نہیں جب آپ دو لاکھ کمانے لگیں گے۔۔ لیکن اگر آپ پورا لاکھ ہڑپنے کی کوشش کریں گے تو بہت جلد یہ فگر ڈاؤن ہونا شروع ہو جائے گا۔۔۔ یہ بھی ہوسکتا ہے کہ نئے آنے والے ادارے بہتر سٹریٹیجی اختیار کرکے آپ کا سارا کا سارا کسٹمر بینک ہی ہڑپ کر جائیں۔۔۔

🍁 ﷽ 🍁𝐄𝐈𝐃-𝐔𝐋-𝗔𝗭𝗛𝗔-𝟐𝟎𝟐𝟑 🍂پاکستان نیشنل سوسائٹی   طرف سے " تمام اہل اسلام  کو عیدالاضحی کی ڈھیروں مبارکــٌباد 😊ﷲ پَاڪَﷻ سے ...
29/06/2023

🍁 ﷽ 🍁
𝐄𝐈𝐃-𝐔𝐋-𝗔𝗭𝗛𝗔-𝟐𝟎𝟐𝟑 🍂

پاکستان نیشنل سوسائٹی طرف سے " تمام اہل اسلام کو عیدالاضحی کی ڈھیروں مبارکــٌباد 😊

ﷲ پَاڪَﷻ سے دعا ہــــے ڪہ یہ عید آپ اور آپڪے اہل و عیال ڪیلیے خوشیوں اور آیمان میں آضافــــے کا باعث بنــــے ، آمِیۡــنَ يَا رَبِّ الۡعٰلَمِــیۡن.

خوش رہیں خوشیاں بانٹیں اور دُعاوں میں یاد رکھیں! ❤

Hajj Mubarak from Pakistan Business Expo ! May your journey be filled with spiritual enlightenment, peace, and closeness...
27/06/2023

Hajj Mubarak from Pakistan Business Expo ! May your journey be filled with spiritual enlightenment, peace, and closeness to Allah.

Pakistan National Society Shahid Siddique Khan

‏ہم صرف سیاست اور مذہب کو ہی زیر بحث لاتے ہیںکیوں کہ ہمارے پاس گلیمر نہیں ہے، میوزک نہیں ہے، ڈانس نہیں ہےفیسٹیولز نہیں ہ...
23/06/2023

‏ہم صرف سیاست اور مذہب کو ہی زیر بحث لاتے ہیں
کیوں کہ ہمارے پاس گلیمر نہیں ہے، میوزک نہیں ہے، ڈانس نہیں ہے
فیسٹیولز نہیں ہیں، بیچز Beaches نہیں ہیں، کھیل نہیں ہے، لیبارٹریز نہیں ہیں
کتب نہیں ہیں، تحقیق نہیں ہے ،گولز نہیں ہیں اور ان سب کو پرکھنے کا شعور نہیں ہے
Pakistan Business Expo Pakistan National Society

" 𝐙𝐮𝐥 𝐇𝐚𝐣𝐣 𝐤𝐚 𝐂𝐡𝐚𝐧𝐝 𝐌𝐮𝐛𝐚𝐫𝐚𝐤 "لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ،  لَبَّيْكَ لَا شَرِيْكَ لَكَ لَبَّيْكَ، إِنَّ الْحَمْدَ وَا...
19/06/2023

" 𝐙𝐮𝐥 𝐇𝐚𝐣𝐣 𝐤𝐚 𝐂𝐡𝐚𝐧𝐝 𝐌𝐮𝐛𝐚𝐫𝐚𝐤 "

لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ، لَبَّيْكَ لَا شَرِيْكَ لَكَ لَبَّيْكَ، إِنَّ الْحَمْدَ وَالنِّعْمَةَ لَكَ وَالْمُلْكُ ، لَا شَرِيْكَ لَكَ
میں حاضر ہوں۔ اے اللہ! میں حاضر ہوں۔ میں حاضر ہوں، تیرا کوئی شریک نہیں، میں حاضر ہوں۔
Pakistan Business Expo Pakistan National Society Chashma Housing Society Shahid Afridi Shahid Siddique Khan پاکستان نیشنل سوسائٹی Shahid Siddique Khan Khattak

Happy Father's Day!❤️
18/06/2023

Happy Father's Day!❤️

جمعہ کے روز کام کرنا چاہئے یا چھٹی؟سورت جمعہ کی آیات 9 اور 10 اس بارے میں مکمل راہنمائی فرماتی ہیںاے لوگو جو اللہ کی ابد...
16/06/2023

جمعہ کے روز کام کرنا چاہئے یا چھٹی؟

سورت جمعہ کی آیات 9 اور 10 اس بارے میں مکمل راہنمائی فرماتی ہیں

اے لوگو جو اللہ کی ابدی حقیقتوں پر ایمان لائے ہو۔۔۔۔

"جب جمعہ کے دن آپ نماز کیلئے آواز (آذان) سنیں تو اپنے کاروبار کو بند کر کے اللہ کی طرف چل پڑیں یعنی نماز کیلئے مسجد کا رکھ کریں۔"

(یعنی اذان سے پہلے آپ کام کررہے تھے۔ چھٹی پر نہیں تھے۔ آپ نے نماز کی بریک لی ہے۔)

:اسی میں تمہاری خیر ہے اگر تم شعور کے اعلی مقام پر ہو۔"

(یہاں ساری گیم شعور والوں کو سمجھ آئے گی۔ کم عقل والے اس حکمت کو سمجھ ہی نہیں پائیں گے۔)

"اور جب نماز پڑھ لیں تو اللہ کی زمین میں پھیل جائیں اور اس کا فضل تلاش کریں۔"

یعنی نماز کے بعد چھٹی نہی ہے۔ واپس کام پر جائیں۔ دکان کھولیں اور رزق حلال کمایں۔

"اللہ کے ذکر کثرت سے کریں تاکہ تم کام یاب ہو جاو"

یعنی کامیابی اسی وقت ملے گی جب آپ اللہ کے قوانین پر ہر لمحہ عمل پیرا ہونگے۔

سمری:

1۔ جمعہ کے دن کام کریں
2۔ نماز کی بریک لیں
3۔ اس کی حکمت صرف شعور والوں کو سمجھ آئے گی
4۔ نماز کے بعد واپس کام پر جائیں
5۔ کامیابی اللہ کے قوانین کی پابندی میں ہے۔

11/06/2023

میانوالی کی تاریخ میں پہلی بار پاکستان نیشنل سوسائٹی لا رہی ہے آل پاکستان بزنس ایکسپو جہاں پہ آپ کو ملے گا پاکستان کے تمام بڑے بزنس گروپ سے ملنے اور ان کی کامیابیوں سے سیکھنے کا موقع میانوالی پاکستان نیشنل سوسائٹی کا یہ اقدام انشاءاللہ میانوالی جیسے پسماندہ علاقہ کے لئے ایک تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہو گا اور میانوالی کے بزنس گروپس کو بھی اپنی صلاحیتیں اجاگر کرنے کا بہترین موقع ملے گا انشاء اللہ بہت جلد۔
تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لئے جُڑے رہے ہیں ہمارے ساتھ
Pakistan Business Expo / Pakistan National Society

Pakistan Business Expo Pakistan National Society
09/06/2023

Pakistan Business Expo Pakistan National Society

Address

Pakistan National Society Gernally Road Chashma Mianwali
Mianwali
42030

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pakistan Business Expo posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Pakistan Business Expo:

Videos

Share

Category


Other Event Planners in Mianwali

Show All