ڈھاله نارووال

ڈھاله نارووال Dhala is the village of District Narowal, Tehsil Zafarwal, U/C Jabbal, (Punjab - Pakistan)

11/09/2023

𝐆𝐞𝐫𝐦𝐚𝐧𝐲 𝐕𝐢𝐬𝐚 𝐅𝐨𝐫 𝐌𝐚𝐭𝐫𝐢𝐜 𝐏𝐚𝐬𝐬

میٹرک پاس جو جرمنی جانا چاہتے ہیں وہ اس پوسٹ پر متوجہ ہوں !

ویسے تو ہر کوئی باہر جانا چاہتا ہے ، اور بہت لوگوں کی خواہش اس لئے پوری نہیں ہوتی کہ انکے تعلیم اس برابر نہیں کہ وہ جرمنی اسٹڈی ویزا یا جاب سیكر ویزا پر جا سکیں اور کچھ لوگ تعلیم تعلیم ہونے کے باوجود اس لئے نہیں جا پاتے کیوں کہ ان کے پاس جرمنی جانے کے لئے پیسے نہیں ہوتے .

آپکو بتاتی چلوں کہ جرمنی میں ویسے تو سرکاری یونیورسٹیوں میں تعلیم کی کوئی فیس نہیں ہوتی البتہ آپکو وہاں اپنے ایک سال کا خرچہ کرنے کے لئے جرمن بینک میں پیسے بھیجنے پڑتے ہیں جو اس بات کی ضمانت ہو کہ آپ جرمنی میں ایک سال تعلیم کے ساتھ اپنا درگزر کر سکیں .

جرمنی اس وقت یورپ کے امیرترین اور خوشحال ترین ممالک میں سے ہے . اور وہاں جانا، رہنا، کمانا ، ایک اچھے مستقبل لئے بہترین ملک ہے .

• جرمنی آسبلڈنگ ویشنل پروگرام (AUSBILDUNG VACATIONAL PROGRAM)

یہ جرمنی میں ایک ایسا پروگرام ہے جس کے ذریعے آپ جرمنی میں جا کر کام کر سکتے ہیں ! اور مستقل رہائش اختیار کر سکتے ہیں .

ویسے تو یہ ایک اسٹڈی ویزا پروگرام ہے لیکن دراصل یہ اسٹڈی ویزا سے مختلف ہے .

1- آسبلڈنگ ایک پروگرام ہے جو کسی کمپنی یا کالج کے زریعے کی جاسکتی ہے

2- آسبلڈنگ کے لئے آپکے تعلیم کم از کم میٹرک لازمی ہو اور میٹرک کے ساتھ ساتھ آپکے پاس جرمن زبان (B2) لازم ہو ! جرمن زبان آپ جرمن کے ایک ادارے سے کر سکتے ہیں جو لاہور اور کراچی میں قائم ہے جسکو (GOETHE INSTITUTE) کہتے ہیں . اس ویزا کے لئے ایلٹس وغیرہ کی ضرورت نہیں .

3- عمر کی حد 24 سال ! یہ ایک ایسا کام ہے جو صرف نوجوان لوگ کام کر سکتے ہیں کیونکہ یہ ویزا کا کام فیکٹری یا کارخانوں میں کر سکتے ہیں .

4- اس ویزا کے لئے دنیا بھر سے لوگ اپلائی کر سکتے ہیں اور میں یہ کہوں گی کہ جو لوگ میٹرک پاس ہوں اور گلف ممالک میں ذلیل ہورہے ہیں وہ خاص اس ویزا پر توجہ دیں .

5- اس ویزا کے لئے نہ آپکو بینک اسٹیٹمنٹ چاہیے اور نہ ہی بلاک اکاؤنٹ بنانے کی ضرورت ہے .

6- اس ویزا پر آپ جس کمپنی یا کالج میں جا رہے ہیں وہ آپکو مہینے کا وظیفہ بھی دیں گے جس سے آپ جرمنی میں گزربسر کر سکتے ہیں اور آپکے ٹریننگ مکمل ہوتے ہی وہ آپکو جاب پرمٹ دیں گے .

7- اس ویزا کے لگنے کے چانس 99 فیصد ہے

کچھ لنک نیچے دے رہی ہوں جس سے آپ اس پروگرام کے بارے مزید جان سکتے ہیں اور ان لنک کے زریعے آپ کالج یا کمپنی میں اپلائی کر سکتے ہیں

پروگرام کے بارے میں ویب سائٹ
1. www.ausbildung.de
2. www.euroguidance.eu
3. www.linkedin.com/showcase/internationale-diensteistungen

کالج اور کمپنیوں کے ویب سائٹ

1. www.studienwahl.de/
2. www.hochschulkompass.de/home.html
3. www.planet-beruf.de
4. www.berufenet.arbeitsagentur.de
5. www.arbeitsagentur.de/bildung/ausbildung/welche-berufe-passen

#نوٹ : اس ویزا کے لئے کوئی بینک اسٹیٹمنٹ یا بلاک اکاؤنٹ نہیں چاہیے اس لئے ایجنٹ حضرات کو پیسے دینے سے گریز کریں ، جن کی تعلیم میٹرک سے کم ہو اور جرمن زبان B2 نہیں ہےاور عمر 24 سال سے زیادہ تو وہ لوگ اس ویزا کے لئے اپلائی نہیں کر سکتے.

31/08/2023
اک باری من ای لو
16/07/2023

اک باری من ای لو

04/07/2023

ریاض سے فوری خبر👇

ابوظہبی پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کیا جو اپنی نئی کار کی صفائی کر رہا تھا.
اس نے دیکھا کہ اس کا دو سالہ بیٹا ایک کیل لے کر گاڑی کی سائیڈ پر سکریچ لگا رہا ہے۔
باپ غصے میں آ گیا اور اپنے بیٹے کے ہاتھ پہ مارنے لگا
یہ سوچے بغیر کہ وہ اسے ہتھوڑے کے ہینڈل سے مار رہا ہے!!

باپ کو بعد میں سمجھ میں آیا کہ کیا اُس نے کیا حرکت کی ہے تو فوری طور پر بیٹے کو ہسپتال لے گیا،
جہاں معلوم ہوا کہ فریکچر کی وجہ سے بیٹے کی انگلی ضائع ہوگئ ہے۔
بیٹےنے اپنے باپ کو دیکھا تو بڑے معصومانہ انداز سے پوچھا بابا میری انگلی دوبارہ کب آئے گی؟
یہ سوال باپ پر بجلی کی طرح گرا تو وہ باہر نکل کر گاڑی کی طرف بڑھا اور اسے آگ لگا دی۔
پھر وہ روتا ہوا اسکے سامنے بیٹھ گیا اور اپنے بیٹے کے ساتھ جو کچھ ہوا اس پر افسوس کرنے لگا۔
جب اس نے گاڑی کے اسکریچ کو غور سے دیکھا تو بچے نے لکھا تھا:
“ بابا میں آپ سے بہت پیار کرتا ہوں”
باپ یہ صدمہ برداشت نہ کر سکا اور اگلے روز اس نے خودکشی کر لی۔

کہانی ختم

آئیے تھوڑی دیر کے لیے دوبارہ کہانی کی طرف جاتے ہیں👇

-کیا کوئی گاڑی کو ہتھوڑے سے صاف کرتا ہے؟
- اور ہتھوڑے کا موضوع سے کیا تعلق ہے؟
- لڑکا دو سال کا ہے، کیا وہ یہ جملہ لکھ سکتا ہے، کہ
“ بابا میں آپ سے بہت پیار کرتا ہوں؟
- اور کیا اتنا چھوٹا بچہ بول کر کہہ سکتا ہے: بابا میری انگلی دوبارہ کب آئے گی؟
-ابوظہبی پولیس اور ریاض کے درمیان کیا کنکشن ہے؟
- خودکشی کرنے والے باپ کو پولیس نے کیسے پکڑ لیا؟

در اصل 👇
سوشل میڈیا پر اکثر سیاسی، مذہبی، فرقہ وارانہ پوسٹیں اسی طرح کی ہوتی ہیں اور ہم بغیر سوچے سمجھے ردّ عمل کا شکار ہو کر جذبات کی رو میں بہہ جاتے ہیں۔
ہمارا دماغ اور ہماری سوچ ہم سے چوری ہو جاتی ہے اور ہمیں محسوس تک نہیں ہوتا۔

28/06/2023

جنہوں نے قربانی کرنی ہے اکثر جانور خرید چکے ہونگے
کوشش کریں کہ راستے گلیوں کی نکر میں جانور نہ باندھیں
لوگوں کو تکلیف سے بچائیں ۔
ریاکاری سے ہر صورت بچیں ۔
مہنگا جانور نہ خریدیں۔
جانور کو بار بار نہ چھیڑیں کہ وہ بدک کر نقصان کا باعث بن جائے۔
گندگی کو صاف کریں
اچھے ماہر قصائ سے ذبح کرائیں۔
ذبح کرتے وقت وڈیو نہ بنائیں بچوں کو بھی اس وقت دور رکھیں راستوں میں ذبح بھی نہ کریں۔
ذبح کرنے کے بعد آلائش اور خون کی صفائی کریں
چربی کو آبادی میں نہ پگھلائیں کہ بدبو سے کسی کو الرجی ہوجائے
گوشت مستحقین تک ضرور پہنچائیں ۔
پیشہ ور فقیروں کو ہرگز نہ دیں۔
اگر کوئی غلطی کررہا ہے آپ پیار سے سمجھاسکتے ہیں تو ٹھیک ورنہ برداشت کرنے کا جذبہ پیدا کریں سال میں دوچار دن ہی تو ہیں۔
اللہ تعالٰی عمل کی توفیق دے ۔

واہ میرے  مالک تیرے رنگدو پاکستانی امیر زادے پندرہ کروڑ دے کر سمندر کی تہہ میں لا پتہ ہیں۔ ٹی وی پر ایک خبر بہت دھرائی ج...
22/06/2023

واہ میرے مالک تیرے رنگ
دو پاکستانی امیر زادے پندرہ کروڑ دے کر سمندر کی تہہ میں لا پتہ ہیں۔
ٹی وی پر ایک خبر بہت دھرائی جا رہی ہے۔ ایک سب مارین
‏سیاحوں کو ٹائی ٹینیک Titánic دکھانے لے کر جاتا ہے وہ بحری جہاز جو 1912 میں سمندر میں غرق ہوا تھا۔ اس بحری جہاز کا ملبہ سمندر کی تہہ میں دکھانے سیاحوں کو لے جانے والی یہ آبدوز بحر اوقیانوس میں 3800 میٹر گہرائی میں لاپتہ ہو گئی ہے۔ اس میں دو پاکستانی امیر زادے باپ بیٹا بھی موجود تھے ۔
شہزادہ داؤد اور سلیمان داؤد اینگرو کارپوریشن داؤد گروپ اولپرز ترنگ ڈیری امنگ کے مالکان ہیں.
آبدوز میں پانچ افراد موجود تھے۔
‏ٹائی ٹینیک کا ملبہ دیکھنے کے لیئے فی کس ٹکٹ دو لاکھ پچاس ہزار ڈالر فی سیاح وصول کیا جاتا ہے جو پاکستانی روپوں میں تقریبا ساڑھے سات کروڑ روپے بنتا ہے ۔

آبدوز میں صرف 96 گھنٹے کی آکسیجن کا ذخیرہ ہوتا ہے، آبدوز نے 2دن قبل جو سگنل بھیجا تھا وہ آخری ثابت ہوا۔ اب صرف 30 گھنٹوں کی آکسیجن موجود ہے۔
ہم دعاء گو ہیں کہ موصوف زندہ واپس آجائیں لیکن زندگی بھی عجیب شے ہے۔ ایک ہی ملک کے کچھ لوگ روزی روٹی کمانے کیلئے ڈوب مرے اور کچھ پندرہ کروڑ دے کر سمندر تلے جانے کو تیار ہو گئے۔

ہم نے سنا تھا جھوٹ کے پاوں نہیں ہوتے ہیں لیکن دیکھا بھی ہیں آج پہلی دفعہ 😂عمران خان اور انکی بہن کے خلاف ایک اور مقدمہ د...
15/06/2023

ہم نے سنا تھا جھوٹ کے پاوں نہیں ہوتے ہیں
لیکن دیکھا بھی ہیں آج پہلی دفعہ 😂

عمران خان اور انکی بہن کے خلاف ایک اور مقدمہ درج، حکومت کے مطابق زمین کا انتقال 30 فروری کو ہوا، مبارک ہو پاکستانیو ہم نے 30 تاریخ والا فروری بھی ایجاد کر لیا

حُکمراں ہوگئے کمینے لوگخاک میں مل گئے نگینے لوگہر مُحبِ وطن زلیل ہُوا۔رات کا فاصلہ طویل ہُواآمروں کے جو گیت گاتے رہے وہی...
13/06/2023

حُکمراں ہوگئے کمینے لوگ
خاک میں مل گئے نگینے لوگ
ہر مُحبِ وطن زلیل ہُوا۔رات کا فاصلہ طویل ہُوا
آمروں کے جو گیت گاتے رہے
وہی نام و داد پاتے رہے
رہزنوں نے رہزنی کی تھی
رہبروں نے بھی کیا کمی کی تھی
ایک بات اور ہم ہوئے تقسیم
ایک بار اور دل ہوا دو نِیم
سرحدوں کی نہ پاسبانی کی ۔ہم سے لی داد جوانی کی

یہ دیکھنے کو ایک تصویر ہے لیکن ہمارے معاشرے کے عکاسی بھی ہےہم ہمیشہ اسی کام کو کرتے ہیں جس سے ہمیں روکا جائے
07/06/2023

یہ دیکھنے کو ایک تصویر ہے
لیکن ہمارے معاشرے کے عکاسی بھی ہے
ہم ہمیشہ اسی کام کو کرتے ہیں جس سے ہمیں روکا جائے

جزاک الللہ
07/06/2023

جزاک الللہ

Address

Narowal

Telephone

+923114374297

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ڈھاله نارووال posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to ڈھاله نارووال:

Videos

Share

Category