khattak official

khattak official Every story I build brings me to life. ...

I would rather be despised of who I am, rather than loved

08/01/2023

اتنی مہنگائ کے باوجود عوام خاموش کیوں؟؟ بے غیرتی یا پارٹی بازی؟؟ جو قوم خود اپنی حالات نہیں بدلتے اللہ ان کے لئے اسمان سے نہیں ائے گا نعوذ باللہ۔۔۔سیاستدان صرف عام غریب پر ٹیکس لگا کر مہنگائ کرکے حالات کنٹرول کرنے کی نا کام کو شش کرتے ھہں
اگر حالات خراب ھیں تو یہ اپنی عیاشیاں، فری پیٹرول، فری بجلی ،فری گھر ،گاڑیاں اور دیگر سہولیات کیوں نہیں چھوڑتے؟؟؟
عوام کی بے حسی اور پارٹی بازی دیکھ دیکھ کر رونگھٹے کھڑے ھو جاتے ھیں کہ اس ملک میں کتنے لوگ بھوک پیاس اور افراتفری سے مرنے والے ھیں ان کو اندازہ نہیں۔۔۔یہ اب بھی پارٹی بازیوں اور لیڈروں پر یقین رکھتے ھیں ۔۔۔ان کو صرف اپنی کرسی اور اقتدار سے لگاو ھے۔۔۔ان کو کرسی ملی ان کے کیسزز ختم ھو گئے ان کو عوام سے کیا؟؟ ھمیں اپنا جنگ خود لڑنا چاھئے ۔۔۔پارٹی بازی اور سیاسی پروپیگنڈہ سے ہٹ کر احتجاج کی ضرورت ھے۔کیونکہ ان کے اپنے ورکرز بھی متاثر ھو رھے ھیں۔۔ورنہ 2 ہفتوں میں صرف اٹا 1300 سے 3100 تک ،ان حالات میں اپنا جنگ خود لڑنا چاہئے

07/01/2023

آٹھ مہینے کے مسلسل سوچ بچار کے بعد اس نتیجہ پر پہنچ گئے کہ مارکیٹوں کو جلد بند کیا جائے، اگر یہی آپ کی آٹھ مہینوں کا سوچ بچار ہے تو یہ ڈوبتی کشتی سے بالٹی کے ذریعے پانی نکالنے کے برابر ہے۔۔۔
کبھی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی بجلی، تو دوسری طرف اسی مہنگی بجلی سے عام عوام محروم لوڈشیڈنگ کی شکل میں۔۔۔۔ تو کبھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ۔۔۔ کبھی اشیائے خورد و نو ش کی قیمتوں میں ہفتہ وار اضافہ ۔۔۔
کسی نے یہ نہیں کہا کہ جج جرنیل اور پولیٹیشن کے مراعات کو کم کیا جائے، ان کو دی ہوئی گاڑیوں کے فیول پر پیسے لگا دیا جائے۔۔۔ ان کو دی گئی مفت رہائش و پر پیسے لگا دیا جائے۔۔۔ ان کو دی ہوئی مختلف ہوائی سفر پر پیسے لگا دیا جائے۔۔۔ لاکھوں روپے کے وی وی آئی پی پروٹوکول کو کم کیا جائے کروڑوں اربوں روپے کے جائیدادوں کے مالک غریب عوام کے ٹیکس کے پیسوں پر عیاشیاں کرتے ہیں۔۔ ایسے نظام پر لعنت ایسی حکومت پر لعنت۔۔۔۔

02/10/2022

Abdulwali Khan university ma classes online Q??? Wajh corona b NAhi phr Q.Govt take a serious action

22/09/2022

حلال رشتے کے انتظار میں بیٹھی بوڑھی ہوتی عورت کی فریاد:
میری عمر اس وقت 35 سال ہے میری ابھی تک شادی نہیں ہوئی کیونکہ ہمارے خاندان کی رسم ہے کہ خاندان سے باہر رشتہ کرنا نیچ حرکت ہے ۔خاندان کے بڑے بوڑھے جب آپس میں بیٹھتے ہیں تو بڑے فخریہ انداز سے کہتے ہیں کہ سات پشتوں سے اب تک ہم نے کبھی خاندان سے باہر رشتہ نہیں کیا ۔
عمر کے 35ویں سال میں پہنچی ہوں اب تک میرے لئے خاندان سے کوئی رشتہ نہیں آیا جب کہ غیر خاندانوں سے کئ ایک رشتے آئے لیکن مجال ہے کہ میرے والدین یا بھائیوں نے کسی سے ہاں بھی کیا ہو۔
میرے دلی جذبات کبھی اس حدتک چلے جاتے ہیں کہ میں راتوں میں چیخ چیخ کر آسمانوں سر پر اٹھاؤں اور دھاڑیں مار مار کر والدین سے کہوں کہ میرا گزارہ نہیں ہورہا خدارا میری شادی کرادیں اگرچہ کسی کالے کلوٹے چور سے ہی صحیح ۔لیکن حیاء اور شرم کی وجہ چپ ہوجاتی ہیں۔
میں اندر سے گھٹ گھٹ کر زندہ نعش (لاش) بن گئی ہوں ۔
شادی بیاہ وتقریبات میں جب اپنی ہمچولیوں کو اُن کے شوہروں کے ساتھ ہنستے مسکراتے دیکھتی ہوں تو دل سے دردوں کی ٹیسیں اٹھتی ہیں۔۔۔۔۔۔ یا خدا ایسے پڑھے لکھے جاہل ماں باپ کسی کو نہ دینا جو اپنی خاندان کے ریت ورسم کو نبھاکر اپنی بچوں کی زندگیاں برباد کردیں ۔
کبھی خیال آتا ہے کہ گھر سے بھاگ کر کسی کےساتھ منہ کالا کرکے واپس آکر والدین کے سامنے کھڑی ہوجاؤں کہ لو اب اچھی طرح نبھاؤ اپنے سات پشتوں کا رسم ۔
کبھی خیال آتا ہے ہے کہ گھر سے بھاگ جاؤں اور کسی سے کہوں مجھے بیوی بنالو لیکن پھر خیال آتا ہے اگر کسی برے انسان کے ہتھے چڑھ گئی تو میرا کیا بنے گا ۔
میرے درد کو مسجد کا مولوی صاحب بھی جمعہ کے خطبے میں بیان نہیں کرتا ۔۔۔۔
اے مولوی صاحب ذرا تو بھی سن!!!!! رات کو جب ابا حضور اور اماں ایک کمرے میں سورہے ہوتے ہیں بھائی اپنے اپنے کمروں میں بھابیوں کے ساتھ آرام کررہے ہوتے ہیں تب مجھ پر کیا گزرتی ہے وہ صرف میں اکیلی ہی جانتی ہوں۔
اے حاکمِ وقت! تو بھی سن لے فاروق اعظم کے زمانے میں رات کے وقت جب ایک عورت نے درد کے ساتھ یہ اشعار پڑھے جن کا مفھوم یہ تھا ۔
(اگر خدا کا ڈر اور قیامت میں حساب دینے کا ڈر نہ ہوتا تو آج رات اِس چارپائی کے کونوں میں ہل چل ہوتی) (مطلب میں کسی کے ساتھ کچھ کررہی ہوتی) فاروق اعظم نے جب اشعار سنے تو تڑپ اٹھے اور ہر شوہر کے نام حکم نامہ جاری کیا کہ کوئی بھی شوہر اپنی بیوی سے تین مہینے سے زیادہ دور نہ رہے ۔
۔
اے حاکمِ وقت،
اے میرے ابا حضور،
اے میرے ملک کے مفتی اعظم،
اے میرے محلے کی مسجد کے امام صاحب ،
اے میرے شہر کے پیر صاحب میں کس کے ہاتھوں اپنا لہو تلاش کروں ؟
کون میرے درد کو سمجھے گا؟
میری 35 سال کی عمر گزر گئی لیکن میرے ابا کا اب بھی وہی رٹ ہے کہ میں اپنی بچی کی شادی خاندان سے باہر ہرگز نہیں کروں گا ۔
۔
اے خدا تو گواہ رہنا بے شک تونے میرے لئے بہت سے اچھے رشتے بھیجے لیکن میرے گھروالوں نے وہ رشتے خود ہی ٹھکرا دیئے اب کچھ سال بعد میرا ابا تسبیح پکڑ کر یہی کہے گا کہ بچی کا نصیب ہی ایسا تھا ۔
اے لوگو مجھے بتاؤ کوئی شخص تیار کھانا نہ کھائے اور بولے تقدیر میں ایسا تھا تو وہ پاگل ہے یا عقلمند ۔۔
اللہ پاک نوالے منہ میں ڈلوائے کیا ؟؟؟
یونہی اس مثال کو سامنے رکھ کر سوچیں کہ میرے اور میرے جیسی کئی اوروں کےلئے اللہ نے اچھے رشتے بھیجے لیکن والدین نے یا بعض نے خود ہی ٹھکرا دیئے اب کہتے پھرتے ہیں کہ جی نصیب ہی میں کچھ ایسا تھا۔۔۔
یہ کوئی مذاق والی پوسٹ نہیں ہے۔۔۔لازمی سوچیں۔۔۔
ایک ایک لفظ حقیقت پر مبنی ہے اس لیے سخت الفاظ کے لیے معذرت ۔

ٹرانس جینڈر بل کیا ھے ؟ (یاد رہے یہ بل قومی اسمبلی سے پاس ہو کر سینٹ سے پاس ہونے جا رہا ہے)میں عام فہم لفظوں میں  سمجھان...
20/09/2022

ٹرانس جینڈر بل کیا ھے ؟
(یاد رہے یہ بل قومی اسمبلی سے پاس ہو کر سینٹ سے پاس ہونے جا رہا ہے)
میں عام فہم لفظوں میں سمجھانے کی کوشش کرتا ہوں۔ اس قانون کے تحت کوٸی بھی مرد یا عورت اپنی خواہش پر نادرا کے دفتر جاکر اپنی جنس تبدیل کراسکے گا۔ یعنی لڑکی اپنا حلیہ لڑکوں والا بنا کر نادرا آفس میں کہے کہ میں نے اپنی جنس تبدیل کرانی ہے لہذا آپ میرا نام خالدہ بی بی کی بجاۓ خالد خان لکھ دیں اور جنس کے خانے میں لڑکی کی بجاۓ لڑکا لکھ دیں تو اس قانون کے مطابق نادرا والے ایسا کرنے کے پابند ہونگے۔ اب وہ لڑکی جو کاغذی کاررواٸی کے مطابق لڑکا بن گٸ تو وراثت میں وہ بھائی کے حصے کا آدھا لینے کی بجاۓ بھائی کے برابر حصے کی حقدار رھے گی۔ ایک تو قرآن میں اللہ کے مقرر کردہ حصوں کی خلاف ورزی دوسرے یہ کہ یہ بناوٹی لڑکا (حقیقتا لڑکی) کسی لڑکی سے ہی شادی کریگا جیسا کہ مغربی دنیا میں ہم جنس سے شادی ہوگئی۔ یہ دوسرا خلاف اسلام کام ہوا جسے اس قانون کے تحت تحفظ مل جاۓ گا۔

جب ایک لڑکا نادرا آفس میں جا کر اپنی جنس لڑکی لکھوا لیتا ہے شناختی کارڈ پر اور پھر وہ لڑکیوں کا سا حلیہ بنا کر دوسروں کے گھروں میں لڑکی بن کر بے دھڑک چلا جاتا ہے تو وہ کیا کیا گل کھلاۓ گا۔ گاڑی میں سفر کریگا تو عورتوں کیساتھ بیٹھے گا۔ عورتوں کی محفلوں میں شامل ہوکر کیا گل کھلاۓ گا۔ اس تصور سے رونگٹے کھڑے ہوتے ہیں۔ میں حیران ہوں جن قومی اسمبلی کے ممبران نے یہ بل پاس کرکے سینیٹ کو بھجوایا ہے وہ اپنی بیوی بہن اور بیٹی کو ان عورت نما مردوں کی ہوس کا نشانہ بننے سے کیسے محفوظ رکھ سکیں گے۔ یہ لوگ نہ صرف مغربی آقاٶں کو خوش کرکے اللہ کی ناراضگی مول لے رہے ہیں بلکہ اپنی عزت کا بھی جنازہ نکالنے کا اہتمام کررہے ہیں۔ اس خطرے کے علاوہ یہاں بھی اسلامی قانون وراثت کی رو سے اللہ کی مقرر کردہ حد ٹوٹنے کیساتھ ہم جنس کی شادی ہوگی جوکہ صریحا خلاف اسلام ہے۔

آپ بھی بحیثیت مسلمان اس کے خلاف آواز اٹھائیں.
اللّٰہ تعالیٰ ہم سب پر رحم فرمائے آمین برحمتک یا ارحم الراح

اللّٰہ تعالیٰ ہم سب پر رحم فرمائے آمین برحمتک یا ارحم الراحمین۔

Address

Nowshehra

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when khattak official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to khattak official:

Share

Other Nowshehra event planning services

Show All