Gujjar Itihad Council Kohistan

Gujjar Itihad Council Kohistan For the welfare of Gujjars and needy people of Kohistan and Kpk and all over the world
(1)

انشااللہ اب کی بار گجر سرکار اللّه تمام راستے آسان کرے
20/12/2023

انشااللہ
اب کی بار
گجر سرکار
اللّه تمام راستے آسان کرے

آہ فانی دنیا  آج  ہماری قوم کے ایک بزرگ حاجی سرباز گجر عرف حاجی چھبا اسگل والے  اس بےوفا دنیا سے رخصت ہوگئے ہیں مرحوم اع...
05/12/2023

آہ فانی دنیا
آج ہماری قوم کے ایک بزرگ حاجی سرباز گجر عرف حاجی چھبا اسگل والے اس بےوفا دنیا سے رخصت ہوگئے ہیں مرحوم اعلی اخلاق کے مالک تھے اور بڑی محنت کی تھی بہت عزت کمائی مگر دنیا میں کسی کو نہیں رہنا ۔ حضرت نے ہمارے نوجوانوں کی بہت رہنمائی کی حوصلہ دیا اور سپورٹ کیا پوری گجر قوم ان غم میں نڈھال ہے
اللہ انھیں جنت الفردوس نصیب فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے
آمین

01/12/2023

پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے نے گرفتاری کے بعد پوری گجر قوم سے معافی مانگ لی
لیکن اب سزا کے بعد معافی ملے گی
تاکہ دوبارہ ایسی زبان استعمال نہ کرے

01/12/2023

پی ٹی آئی کے جنید اکبر نے گجّر قوم سے معافی مانگ لی

ہم زاہد کھٹانہ کے کزن شیرعالم کھٹانہ کوڈسٹرکٹ سطح پر لوٸر کوھستان سے نعت خوانی میں پہلی پوزیشن لینے پر مارکباد پیش کرتے ...
12/09/2023

ہم زاہد کھٹانہ کے کزن شیرعالم کھٹانہ کوڈسٹرکٹ سطح پر لوٸر کوھستان سے نعت خوانی میں پہلی پوزیشن لینے پر مارکباد پیش کرتے ہیں،اور امید کرتے ہیں کہ یہ اپنی اس روایات کوبرقرار رکھ کر خاندان اور گجر قوم کا نام مزید روشن کرینگے،
منجانب :

گوجری زبان کے محقق اور ایکٹیویسٹ  اور ہمارے فخر  شاہد الرحمان یونیسکو کی طرف سے ان کے  ”گوجری پراٸیوٹ فری اسکول سسٹم “کو...
08/09/2023

گوجری زبان کے محقق اور ایکٹیویسٹ اور ہمارے فخر شاہد الرحمان یونیسکو کی طرف سے ان کے ”گوجری پراٸیوٹ فری اسکول سسٹم “کو دیگر زبانوں میں اسی طرح کی پراٸیویٹ تنظمیوں اور این جی اوز کی نسبت بہتر کارکردگی دکھانے پر پاکستان اور کشمیر میں پہلی پوزیشن کا حقدار ٹھراۓ جانے کے بعدیونیسکو ہیڈ کوارٹر پیرس میں کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں۔.۔
ہم کی طرف سے اس بڑی کامیابی پر انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں۔۔۔

تمام پاکستانیوںکو  یوم دفاع پاکستان مبارک ہو یہ وہ دن جب پاکستانی نوجوانوں نے بھارتیوں کا غرور خاک میں ملایا تھا 6 ستمبر...
06/09/2023

تمام پاکستانیوںکو یوم دفاع پاکستان مبارک ہو
یہ وہ دن جب پاکستانی نوجوانوں نے بھارتیوں کا غرور خاک میں ملایا تھا
6 ستمبر 1965
یاد تو ہو گا

اِنّا لِلّهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْنآج مولانامشرف گجر صاحب کے چچا دارفناء سے داربقاء کی طرف رحلت کرگئے ہیں اللہ تعلی...
04/09/2023

اِنّا لِلّهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن
آج مولانامشرف گجر صاحب کے چچا دارفناء سے داربقاء کی طرف رحلت کرگئے ہیں اللہ تعلی مرحوم کی کامل مغفرت فرماۓ اور لواحقین کو صبر جمیل نصیب کرے
آمین

جشن آزادی مبارک ہو 14 اگست 2023
13/08/2023

جشن آزادی مبارک ہو
14 اگست 2023

گجر سٹوڈنٹس CSS کے لئے اپلائی کریں لاسٹ تاریخ 31 اگست 2023
10/08/2023

گجر سٹوڈنٹس CSS کے لئے اپلائی کریں
لاسٹ تاریخ 31 اگست 2023

گجّر سٹوڈنٹس سکالرشپ کے اپلائی کریں آخری تاریخ 31 اگست 2023
10/08/2023

گجّر سٹوڈنٹس سکالرشپ کے اپلائی کریں
آخری تاریخ 31 اگست 2023

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ، مولاناعبدالشکور صاحب کرنگ کندیا والے ہمارے قریبی  ساتھی کی والدہ محترمہ کی و...
03/07/2023

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ،
مولاناعبدالشکور صاحب کرنگ کندیا والے ہمارے قریبی ساتھی کی والدہ محترمہ کی وفات پاگٸ ہیں،غم اور دکھ کی اس گھڑی میں ہم متاثرہ خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں، اللہ تعالی مرحومہ کوجنت الفردوس عطافرماۓ اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرماٸیں،آمین

خیبرپختونخوا پولیس میں کنسٹیبل 07-BPS کی 3941 آسامیوں کا اشتہار جاری کر دیا گیا۔ایٹا آن لائن اپلائی: یکم تا 20 جولائی 20...
28/06/2023

خیبرپختونخوا پولیس میں کنسٹیبل 07-BPS کی 3941 آسامیوں کا اشتہار جاری کر دیا گیا۔
ایٹا آن لائن اپلائی: یکم تا 20 جولائی 2023..

تمام اہل اسلام کو   کی طرف عیدالا ضحیٰ مبارک ہو ہم اللّه سے دعا کرتے ہیں کے اللّه سب کی قربانی اور جنھوں نے حج ادا کی قب...
27/06/2023

تمام اہل اسلام کو کی طرف عیدالا ضحیٰ مبارک ہو ہم اللّه سے دعا کرتے ہیں کے اللّه سب کی قربانی اور جنھوں نے حج ادا کی قبول فرما
امین یا ربلعالمین

  جب انسان کے اندر کسی چیز کو حاصل کرنے کی لگن ہو تو دنیا کی کوئی طاقت اسے روک نہیں سکتی وہ اپنے جنون سے پھر وہ سارے بہا...
25/06/2023


جب انسان کے اندر کسی چیز کو حاصل کرنے کی لگن ہو تو دنیا کی کوئی طاقت اسے روک نہیں سکتی وہ اپنے جنون سے پھر وہ سارے بہانے دور کرتا ہے جو اس کے راستے میں آتے ہیں مثلاً مالی تنگدستی، دوشمنی،جسمانی معذوری وغیرہ۔اس محنت اور لگن کی ذندہ مثال محمد معاذ ہے۔
محمد معاذ کا تعلق کوہستان اپر علاقہ گیال سب ڈویژن سیو قوم جورے خیل سے ہے۔آپ نے اپنی تعلیمی زندگی کا آغاز مسجد سکول گلٹیو سے کیا اور پھر گریجویشن ھزارہ یونیورسٹی مانسہرہ سے کیا۔
ایک صحافی کو انٹرویو دیتے ہوئے محمد معاذ نے کہا میں پیدائشی معذور تھا مگر میں نے کبھی اسے بہانہ بنا کر اپنی تعلیمی سفر کو متاثر نہیں کیا بلکہ میں نے اس کمی کو تعلیم جیسی عظیم نعمت سے دور کیا اور الحمد اللہ اب میں یہ محسوس نہیں کرتا ہوں کہ میں معذور ہوں۔ ان کا کہنا تھا علاقہ گیال ایک پسماندہ علاقہ ہے انشاللہ اس کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کروں گا۔
محمد معاذ پوری کوہستانی قوم کے لیے ایک مثال ہے خاص کر گجّر قوم کے لیے جو پیسے وغیرہ کا بہانہ بنا کر اپنے بچوں کو تعلیم نہیں دیتے ۔گجر قوم کے بچوں کو ان سے سبق سیکھنا چاہئے ۔ محمد معاذ آپ خراج تحسین کے مستحق ہیں اور ہم سلام پیش کرتے ہیں آپ کے والدین اور اساتذہ کو ۔ اللّه آپ کے مستقبل کو روشن کرے اور کامیابی دے آمین
منجانب ۔

* نواب محمود خان کھٹانہ  حاکم ڈیرہ غازی خان* احمد شاہ ابدالی کے عہد میں نواب محمود خان گجر 1183 ہجری بمطابق 1769 عیسوی  ...
22/06/2023

* نواب محمود خان کھٹانہ حاکم ڈیرہ غازی خان*
احمد شاہ ابدالی کے عہد میں نواب محمود خان گجر 1183 ہجری بمطابق 1769 عیسوی ڈیرہ غازی خان کا گورنر مقرر ہوا ۔ نواب محمود خان کھٹانہ گوت سے تعلق رکھتا ہے اور والد کا نام محمد یوسف کھٹانہ تھا ۔ محمود خان کے دو بھائ نور محمد گجر اور احمد گجر تھے ۔یہ اعلی تعلیم یافتہ اور شجاع تھے ۔ محمود خان نے بلوچ سرداروں کا بڑی بہادری سے مقابلہ کیا اور آخری غازی خان (ہفتم) کو شکست دے کر حکومت حاصل کی ۔
نواب محمود خان گجر نے اپنے دور اقتدار میں شہر کے اندر اور باہر باغات لگواۓ جس کی وجہ سے *ڈیرہ پھلاں دا سہرہ* کے نام سے مشہور ہوا ۔ محمود خان نے زرعی اصلاحات نافد کیں ۔اس نے کئ نہریں تعمیر کروائیں ۔ نہر نور دھگانا اور محمود مشہور نہریں تھیں ۔ نواب محمود خان نے بلوچوں کے جھگڑوں کو ختم کرایا ۔ اس کی بہادری مہربانی اور دوستی اور انتظامی صلاحیتوں کی وجہ بلوچ قبائل اب بھی اسے بڑی محبت اور عزت کے ساتھ یاد کرتے ہیں ۔ شاہ اسماعیل صفوی نے بلوچستان کو فتح کر لیا محمود خان نے بلوچوں کو مشورہ دیا کہ ایسی ناقابل تسخیر فوج کے خلاف وہ تلوار نہ اٹھائیں ۔ اس طرح ڈیرہ غازی خان تباہی سے محفوظ رہا ۔ اس کے دور حکومت میں ڈیرہ میں امن و امان کی صورتحال بہتر رہی ۔ نواب محمود خان کی وفات پر اس کا بھائ نور محمد گجر گورنر بنا ۔ نور محمد گجر کے قتل کے بعد اس کا بھتیجا برخردار خان گجر تین چار برس حاکم رہا ۔ جس کو بلوچوں نے 1778ء میں میدانِ جنگ میں قتل کیا ۔ اس کے ساتھ ہی گجر حکومت کا خاتمہ ہو گیا ۔ اس کے بعد گورنر کابل سے مقرر ہو کر آتے رہے یہاں تک کہ آخری گورنر جو بزدل اور کم ہمت تھا ۔ اس نے حکومت ڈیرہ بغیر مقابلے کے سکھوں کے حوالے کر دی ۔ نواب محمود خان کے تین بیٹے تھے ۔ محمد فاضل جس نے فاضل پور گاؤں بسایا ۔ محمد عقیل جس نے عقیل پور گاؤں بسایا ۔ اور نور احمد جس نے نور پور گاؤں بسایا ۔ اس نواب گوجر خاندان کی اولاد اب ملتان اور بہاولپور میں رہائش پذیر ہے
*قلعہ محمود کوٹ*
یہ قلعہ محمود کوٹ ، قصبے کے مغرب کی طرف واقع ہے ۔ 1770 میں نواب محمود خان گوجر حاکم ڈیرہ غازی خان نے شہر تعمیر کیا۔ اور یہ پرشکوہ قلعہ بھی تعمیر کرایا ۔ جس کے آثار باقی ہیں ۔ یہ قلعہ آج بھی گوجری قلعہ کہلاتا ہے ۔
جب رنجیت سنگھ کا لشکر فتح کے بعد ملتان سے کوٹ منکیرہ کی طرف روانہ ہوا تو اس نے قلعہ خان کوٹ ( کوٹ ادو) اور قلعہ محمود کوٹ کو تخت و تاراج کر دیا ۔ انگریز دور میں کچھ عرصہ قلعے کی باقی ماندہ عمارت کو پولیشن سٹیشن کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ۔ 1938 میں قلعہ کی عمارت کو باقاعدہ تھانہ میں تبدیل کیا گیا ۔ اس کے آثار آج بھی قلعہ کی شان و شوکت کا پتہ دیتے ہیں ۔

تلاشِ ماضی ۔ ۔ ۔ محمد امجد چوہدری

مبارک ہو چوہدری صاحب
22/06/2023

مبارک ہو چوہدری صاحب

  کوہستان میٹنگ
08/05/2023


کوہستان میٹنگ

آج گجر اتحاد کونسل کا کمیلا کوہستان میں سالانہ اجلاس ہوا جس میں اتحاد کے ساتھیوں نے بارش کے باوجود بھر پور شرکت کی ۔اجلا...
07/05/2023

آج گجر اتحاد کونسل کا کمیلا کوہستان میں سالانہ اجلاس ہوا جس میں اتحاد کے ساتھیوں نے بارش کے باوجود بھر پور شرکت کی ۔اجلاس کی قیادت حضرت مولانا سمیع الحق صاحب، چیرمین جناب محمد نواز جارا صاحب اور صدر حضرت مولانا عمر فاروق کٹھانہ صاحب نے مشترکہ کی ۔
اجلاس میں گجّر اتحاد کے بھائیوں نے جن میں چوہدری عارف گجّر ، زاہد کھٹانہ، عبدالرحیم، حضرت مولانا عبدلمالک اور عبدلمتین کے علاوہ بہت سے ممبرز نے خصوصی شرکت کی ہم کا دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ مٹنیگ کا انتظام محمدنواز جارا اور چوہدری عارف گجر نے کیا جس پر ہم ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں
اجلاس میں قوم کے مسائل پر بحث ہوئی ان کے حل اور قوم کو اجتماعی شعور دینے پر اتفاق کیا گیا۔
اجلاس کا اختتام ملک اور قوم کے لئے دعا سے کیا گیا
اللّه ہمارے اس اتحاد کو مزید ترقی دے ، کامیاب کرے اور تا قیامت برقرار رکھے آمین

گجر اتحاد کونسل کے جنرل سکٹری چوہدری عارف گجر اور سکٹری انفارمیشن سردار خانزیب نے سابقہ امیدوار MPA چوہدری فضل معبود گجر...
03/05/2023

گجر اتحاد کونسل کے جنرل سکٹری چوہدری عارف گجر اور سکٹری انفارمیشن سردار خانزیب نے سابقہ امیدوار MPA چوہدری فضل معبود گجر کی رہائشگاہ پر ان کےبڑے بھائی کی تعزیت کی ۔

G. I. C. Mansehra
01/05/2023

G. I. C. Mansehra

یکم مئی عالمی یوم مزدور ڈے
30/04/2023

یکم مئی عالمی یوم مزدور ڈے

آج گجر اتحاد کونسل مانسہرہ کی ٹیم کا مانسہرہ کمیٹی پارک میں سالانہ اجلاس ہوا جس میں اتحاد کے ساتھیوں نے بھر پور شرکت کی ...
30/04/2023

آج گجر اتحاد کونسل مانسہرہ کی ٹیم کا مانسہرہ کمیٹی پارک میں سالانہ اجلاس ہوا جس میں اتحاد کے ساتھیوں نے بھر پور شرکت کی ۔اجلاس کی قیادت حضرت مولانا سمیع الحق صاحب، حضرت مولانا شیر زادہ صاحب ، حضرت مولانا امیر جان صاحب اور مفتی عبدالشکور صاحب نے مشترکہ کی ۔
اجلاس میں گجّر اتحاد کے بھائیوں نے جن میں چوہدری عارف گجّر ، زاہد کٹھنانہ اور سردار خان زیب نے خصوصی شرکت کی ہم کا دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ گجر اتحاد کونسل مانسہرہ کی تنظیم سازی کی کی گئی جس میں بشیر احمد گجر کی سرپرستی میں کابینہ بنائی گئی ۔ مٹنیگ کی ذمہ داری اور انتظام بشیر احمد گجر اور امیر جان گجر نے کیا جس پر ہم ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں
اجلاس کے اختتام پر ملک اور قوم خاص کر کوہستان اور پاکستان میں رہنےوالے تمام لوگوں کے لیے دعا کی گئی
اللّه ہمارے اس اتحاد کو مزید ترقی دے ، کامیاب کرے اور تا قیامت برقرار رکھے آمین

اللہ تعالیٰ شہیدوں کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین
26/04/2023

اللہ تعالیٰ شہیدوں کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین

23/04/2023
آج گجر اتحاد کونسل کراچی کی ٹیم کا کراچی میں سالانہ اجلاس ہوا جس میں اتحاد کے ساتھیوں نے بھر پور شرکت کی ۔اجلاس کی قیادت...
23/04/2023

آج گجر اتحاد کونسل کراچی کی ٹیم کا کراچی میں سالانہ اجلاس ہوا جس میں اتحاد کے ساتھیوں نے بھر پور شرکت کی ۔اجلاس کی قیادت حضرت مولانا سمیع الحق صاحب نے کی ۔
اجلاس میں دیر کے بھائیوں نے بھی شرکت کی ہم کا دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں ۔
اجلاس کے اختتام پر ملک اور قوم خاص کر کوہستان میں رہنےوالے تمام لوگوں کے لیے دعا کی گئی
اللّه ہمارے اس اتحاد کو مزید ترقی دے ، کامیاب کرے اور تا قیامت برقرار رکھے آمین

تمام اہل اسلام عیدالفطر مبارک ہو
21/04/2023

تمام اہل اسلام عیدالفطر مبارک ہو

‏كُلُّ  نَفْسٍ   ذَآىٕقَةُ  الْمَوْتِؕ‏مفتی عبدالشکور صاحب کی وفات کا سن کر دلی افسوس ہوا۔ ‏اللّٰہ مرحوم کی مغفرت فرمائے...
15/04/2023

‏كُلُّ نَفْسٍ ذَآىٕقَةُ الْمَوْتِؕ
‏مفتی عبدالشکور صاحب کی وفات کا سن کر دلی افسوس ہوا۔
‏اللّٰہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور ان کے سوگواران کو اللّٰہ صبر جمیل عطا فرمائے۔
‏آمین

‏انا للّہ وانا الیہ راجعون
‏ اللھم اغفرہ ورحمہ ولا تعزبہ و انک انت الغفور الرحیم

آج کی بات
15/04/2023

آج کی بات

 😭😭😭اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن سانحہ کندیا پر بہت دکھ ہوا جہاں پر تھوٹی کے مقام پر ڈاٹسن کندیا نالے میں گ...
13/04/2023

😭😭😭
اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن
سانحہ کندیا پر بہت دکھ ہوا جہاں پر تھوٹی کے مقام پر ڈاٹسن کندیا نالے میں گرنے کے نتیجے میں اطلاعات کے مطابق چار بندے شہید ہو گئے ہیں اور کچھ زخمی ہیں
اللہ پاک مرنے والوں کی مغفرت فرمائے، درجات بلند کرے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے....

کندیا حادثہ میں مرنے والوں کے نام
(1) شیر زادہ ولد چاڑا قوم گجّر سکنہ بیرتی بگڑو
(2) عبدالغفور ولد شاہ ملک قوم پاسی خیل سکنہ گجری بیک بگڑوں
(3) للو ولد گلباز قوم سرالہ خیل سکنہ جشوئی کندیا
4. فضل کریم ولد شیر محمد قوم اخونزادہ خیل سکنہ تھور

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَبشام کے علاقے لاہور بیگمار سے تعلق رکھنے والے گجر قوم کےاس نوجوان کو رات گئے ک...
12/04/2023

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
بشام کے علاقے لاہور بیگمار سے تعلق رکھنے والے گجر قوم کےاس نوجوان کو رات گئے کراچی میں نا معلوم آفراد نے فائرنگ کرکے شہید کردیا ہے٠ میری بالعموم انسانی حقوق کی تمام تنظیموں اور بالخصوص گجر قوم کی تمام تنظيموں سے اپیل ہے کہ خدارا اس کے لۓ اپنی آواز اٹھاٸیں اور انکو اور انکے لواحقین کو انصاف دلانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
اللّٰہ تعالیٰ مرحوم کی کاملہ مغفرت فرمائے اور جنت فردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔
زاھد کھٹانہ گجراتحاد کونسل کوھستان

 #تیسرا عشرہ! ‏اللَّھُمَّ اَجِرنِی مِنَ النَّارِاے اللہ ھم سب کو جھنم کی آگ سے محفوظ رکھنا:🖤🥺
11/04/2023

#تیسرا عشرہ!
‏اللَّھُمَّ اَجِرنِی مِنَ النَّارِ
اے اللہ ھم سب کو جھنم کی آگ سے محفوظ رکھنا:🖤🥺

زاہد خان صدر ہوٹل ایسوسی ایشن سوات کی طرف سے اُس کی فیس بک آٸ ڈی پر گجر قوم کے بارے میں یہ نامناسب جملے شٸیر کیۓ گیۓ ہیں...
11/04/2023

زاہد خان صدر ہوٹل ایسوسی ایشن سوات کی طرف سے اُس کی فیس بک آٸ ڈی پر گجر قوم کے بارے میں یہ نامناسب جملے شٸیر کیۓ گیۓ ہیں۔ہم ان جملوں کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔یہ حقیقت اظہر من الشمس ہے کہ پاکستانی طالبان پختون ہیں جو کہ دہشت گردی میں ملوث ہیں۔اپنی قوم کے افراد کے غلط اقدامات کا بوجھ گجر قوم پر ڈال کر اس کو بدنام کرنا افسوسناک امر ہے۔۔۔۔حقیقت یہ ہے کہ سوات کے کامیاب کنونشن نے متعصب لوگوں کی نیندیں حرام کردی ہیں۔اب وہ مختلف بہانوں سے گجر قوم کو بدنام کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔۔۔

رمضان ،،،،،،
11/04/2023

رمضان ،،،،،،

اس پر اپنی ذات سے ہٹ کر انسانیت کےلیے سوچیں۔ یہ گجر قوم،جولاہا، ڈوم جیسی برادریاں پیدائشی آزاد ہیں۔  کوہستان میں سالہا س...
10/04/2023

اس پر اپنی ذات سے ہٹ کر انسانیت کےلیے سوچیں۔

یہ گجر قوم،جولاہا، ڈوم جیسی برادریاں پیدائشی آزاد ہیں۔ کوہستان میں سالہا سال سے انہیں غلام کس نے بنایا؟ کیوں اللہ کی مخلوق کو آپس میں تقسیم کرکے ان سے غلامی کروائی جاتی ہے؟ کوہستان میں گجر لوگوں کو آپس میں اس طرح بانٹا گیا ہے جس طرح لوگ جائداد آپس میں تقسیم کرتے ہیں۔ یہ گجر آپکا ہوا۔ اس کے چار بیٹے ہیں فلاں بیٹا فلاں کی غلامی کرے گا اور فلاں فلاں کی۔ کیا یہ اللہ کے بندے نہیں جس طرح آپ ہیں۔ اس دور میں بھی اللہ کی مخلوق کو غلام بنائے رکھنا سمجھ سے بالاتر ہے۔ ان بے چاروں کا ووٹ بھی ان کے آقاؤں کا ہے۔ کیا انہیں اپنا ووٹ اپنی مرضی سے استعمال کرنے کا حق نہیں؟ فلاں ملک کے گجر زیادہ ہیں لہذا اس کا ووٹ بینک زیادہ ہے اور وہ سیاستدانوں کےلیے زیادہ عزیز ہے۔
کیا اس بات پہ بھی کچھ لوگوں کی چیخیں نکلیں گی؟ یا یہ بات بھی میں ناجائز کررہا ہوں؟
اس گناہ میں میرا اپنا خاندان بھی سالہا سال سے شامل یے۔ آج سے کوئی کسی کا غلام نہیں ہوگا۔ یہ غیرانسانی اور غیراسلامی رویہ ہے۔ اگر آپ کے پاس ہے کوئی ثبوت اسے شرعی ثابت کرنے کا تو لائیں۔ ورنہ اسلام کے کا نام ہی نہ لیں۔ اسلام سے کھلم کھلا دشمنی ہے۔ آپ کے نماز روزوں سے کچھ نہیں ہونے والا جب تک آپ ان مظلوموں کو جانوروں کی طرح ٹریٹ کریں گے۔اسلام کے نام پہ الیکشن لڑنے سے کسی کو نجات نہیں ملے گی جب تک یہ غیرانسانی سلوک ان مظلوموں کے ساتھ روا رکھا جائےگا۔
اس کام کو انجام دینے والے کوہستان کے ملک حضرات ہیں۔ لیکن اس سے بڑھ کر افسوس کی بات یہ ہے کہ آج تک علما نے اس پر بات تک نہیں کی۔ کیا میرا حق نہیں بنتا کہ میں ان علما سے اس بارے میں سوال کروں؟ کیا یہ گستاخی ہوگی؟ علما کا اس لیے کہہ رہا ہوں کہ ان کی بات اس خطے میں آج تک کوئی مانے یا نہ مانے لیکن حرفِ آخر سمجھی جاتی ہے۔ اور وہی خلافِ شرع امور کو روکنے کےلیے جدوجہد کرتے نظر آرہے ہیں تو اتنا بڑا المیہ اور خدا سے اتنی بڑی بغاوت انہوں نے کیوں نظرانداز کی؟.

نظیرساگر۔
ہم نظیر ساگر کو مظلوم قوموں کی آواز بنے پر ان کو سلام پیش کرتے ہیں
منجانب :

آج۔ کی۔ بات۔
09/04/2023

آج۔ کی۔ بات۔

گجّر اتحاد کونسل کے وفادار ساتھی محمد شیر کے والد حاجی محمد فقیر صاحب کا بڑا بیٹا عبدالشکور گجّر رضاالہی سے وفات پاگیا ا...
07/04/2023

گجّر اتحاد کونسل کے وفادار ساتھی محمد شیر کے والد حاجی محمد فقیر صاحب کا بڑا بیٹا عبدالشکور گجّر رضاالہی سے وفات پاگیا اناللہ واناالیہ راحعون😭😭

Address

Kohistan
Peshawar

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Gujjar Itihad Council Kohistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Gujjar Itihad Council Kohistan:

Videos

Share

Nearby event planning services


Other Performance & Event Venues in Peshawar

Show All