زندگی کا راز یہی ہے کہ جہاں رہو،
جس حالت میں رہو، خوش رہو مطمئن رہو۔
(طاھر آصف چوھدری مرحوم)
پنڈدادن خان شہر کی ہر دلعزیز سیاسی شخصیت طاہر آصف چوہدری مرحوم کو ہم سے بچھڑے آج پورا ایک سال بیت گیا ہے وقت کتنی تیزی سے گزر رہا ہے انسان کو اندازہ ہی نہیں ہوتا ایک سال پہلے تقریباً اسی وقت طاہر آصف چوہدری عوام کے لیے احتجاج میں شامل تھے جبکہ ان کو پتہ تھا کہ ان کو گرفتار کر لیا جائے گا لیکن اس کے باوجود وہ تن تنہا عوام کے لیے اپنے گھر کو چھوڑ کر پنڈی سیدپور کے مقام پر اس احتجاج میں شامل ہوئے اور پھر کبھی لوٹ کر واپس نہ آئے
اللّٰہ پاک طاہر آصف مرحوم کی مغفرت فرمائے اور ان کے اہل خانہ سمیت تمام پسماندگان کو صبر جمیل عطاء فرمائے
(آمین ثم آمین یا رب العالمین) 😭😭😭😭😭آپ کی کمی کوئی نئی پوری کر پایہ مامو جانی 😭 مس یو مامو جانی
مٹر کی کاشت
طریقہ کاشت:۔مٹر کی اگیتی اقسام کو 75 سینٹی میٹر چوری پٹڑیوں کے دونوں جانب کاشت کریں۔ کاشت کرنے کیلئے ہاتھ سے کیرا کریں یا ہر بیج کو 5 سینٹی میٹر کے فاصلہ پر 2 سے 3 سینٹی میٹر گہرا لگا دیں۔ پچھیتی اقسام کی کاشت کیلئے پٹڑیوں کی چوڑائی 1 تا 1.5 میٹر جبکہ پودوں کا درمیانی فاصلہ 8 تا 10 سینٹی میٹر رکھیں۔ شروع میں فصل کو ہفتہ کے وقفہ سے پانی دیں تاہم بعد میں موسم سرد ہو جانے پر پانی کا وقفہ بڑھا دیں۔ جڑی بوٹیاں فصل کی خوراک، پانی اور روشنی میں حصہ دار بننے کے ساتھ ساتھ بیماریاں اور کیڑے پھیلانے کا سبب بھی بنتی ہیں۔ ان کی تلفی کیلئے گوڈی کریں۔ جڑی بوٹیوں کے کیمیائی تدارک کیلئے محکمہ زراعت (توسیع و پیسٹ وارننگ) کے فیلڈ عملہ کے مشورہ سے زہروں کا سپرے کریں۔ پھلیاں جب دانوں سے بھری ہوئی، سبز اور نرم ہوں تو اس وقت نقصان کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔ ان پھلیوں کو مختلف قسم کے پرندے مثلاً طوطا، کوا، چڑیاں وغیرہ نقصان پہنچاتی ہیں۔فصل کی کاشت کرتے وقت خیال رکھیں کہ کھیت کے قریب زیادہ درخت نہ ہوں ۔چمکدار باریک پلاسٹک کا فیتہ مناسب فاصلے پر کھیت کے آر پار لگائیں یہ فیتہ معمولی ہوا سے حرکت کرتا ہے جس سے پرندے کھیت سے دور رہتے ہیں۔
#weather #