Pak Urdu point

Pak Urdu point Dasi entertainment

بیلاروس واقعے سے مماثلت: ایرانی طیارے کو زبردستی بھارتی سرزمین پر اتارنے کے مقاصد کیا تھے؟افضل ندیم ڈوگر 04 اکتوبر ، 202...
04/10/2022

بیلاروس واقعے سے مماثلت: ایرانی طیارے کو زبردستی بھارتی سرزمین پر اتارنے کے مقاصد کیا تھے؟
افضل ندیم ڈوگر 04 اکتوبر ، 2022
پاکستانی فضائی حدود سے نکلتے ہی بھارت میں ایرانی طیارے میں بم نصب ہونے کی اطلاع دی گئی— فوٹو:فائل
پاکستانی فضائی حدود سے نکلتے ہی بھارت میں ایرانی طیارے میں بم نصب ہونے کی اطلاع دی گئی— فوٹو:فائل
بھارت میں ایرانی طیارے اور بیلاروس میں ریان ائیر کی پرواز کو زبردستی اتارنے کے واقعے میں مماثلت پائی جاتی ہے جس کے بعد سوال اٹھتا ہے کہ ایرانی طیارے کو زبردستی بھارتی سرزمین پر اتارنے کے مبینہ مقاصد کیا تھے؟

ایرانی مسافرجہاز کو بم کی جھوٹی اطلاع دے کر فوجی طیاروں کے ذریعے بھارت میں زبردستی اتارنے کی کوشش کا واقعہ گزشتہ برس مئی میں بیلاروس میں حکومت مخالف صحافی کی گرفتاری کیلئے مسافر طیارہ اتارنے کے واقعے سے پوری طرح مماثلت رکھتا ہے تاہم مہان ائیر کے 365 مسافروں میں بھارت کو مبینہ طور پر مطلوب شخص کے بارے میں معلومات نہیں مل سکیں۔

مہان ائیر کی پرواز ڈبلیو 581 نے ایران کے دارالحکومت تہران سے 3 اکتوبر کو مقامی وقت کے مطابق صبح 4:17 بجے چین کے شہر گوانگزو کیلئے ٹیک آف کیا۔ طیارہ صبح 5:41 بجے زاہدان کے قریب سے پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوا۔ طیارے نے ایک گھنٹہ 5 منٹ تک پاکستانی فضائی حدود میں سفر کیا۔

ایرانی پرواز میں بم کی افواہ، بھارتی لڑاکا طیاروں کی دوڑیں لگ گئیں

پاکستانی وقت کے مطابق صبح 8:15 بجے رحیم یارخان کے قریب سے بھارتی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی بیکانیر کے مقام پر طیارے میں بم نصب ہونے کی اطلاع دی گئی۔

پائلٹ نے طیارے کو نیو دہلی کے قریب ہی فضا میں ہولڈ کرلیا۔ ائیربس اے 340 طیارہ 45 منٹ تک فضا میں چکر کاٹتا رہا۔ اس دوران پائلٹ نے اپنے ہیڈکوارٹر رابطہ کرکے لائحہ عمل اور حکمت عملی پر ہدایات لیں۔ اُدھر نیو دہلی ائیرپورٹ پر الرٹ جاری کر دیا گیا۔

ائیر ٹریفک کنٹرول نیو دہلی کی جانب سے پائلٹ کو پہلے جے پور اور پھر چندی گڑھ ائیرپورٹ پر لینڈ کرنے کا آپشن دیا گیا مگر پائلٹ نے ہدایات کو نظرانداز کرتے ہوئے منزل کی طرف سفر جاری رکھا۔

اس دوران انڈین ائیر فورس کے طیاروں نے ایرانی مسافر ہوائی جہاز کو گھیرے میں لے لیا اور مبینہ طور پر لینڈنگ کیلئے مجبور کیا جاتا رہا۔

بھارت کی فضائی حدود میں 2:25 گھنٹے سفر کرنے کے بعد طیارہ مقامی وقت کے مطابق دن 11:10 بجے بنگلا دیش کی فضائی حدود میں داخل ہوگیا اور برما کی فضائی حدود سے ہوتے ہوئے اپنی منزل گوانگزو میں باحفاظت اتر گیا۔

طیارے کو ائیرپورٹ کے ایک طرف کھڑا کر کے بم ڈسپوزل یونٹ کی جانب سے مکمل تلاشی لی گئی مگر دی گئی بم کی دھمکی غلط ثابت ہوئی۔

اسی طرح کی کارروائی کے دوران 22 مئی 2021 کو بیلاروسی حکام نے یونان سے لتھوانیا جانے والی ریان ائیر کی پرواز ایف آر 4978 کو اپنی فضائی حدود سے گزرتے ہوئے اتار لیا تھا اور حکومت مخالف 26 سالہ صحافی رومن پروٹاسیوچ کو گرفتار کرکے طیارے کو ’آزاد‘ کر دیا تھا، اس کے بعد سے بیلاروس کو مختلف فضائی پابندیوں کا سامنا ہے۔

ایوی ایشن ماہرین کے مطابق بھارت میں 3 اکتوبر کی صبح ایرانی مسافر طیارے کے ساتھ پیش آیا واقعہ بیلاروس کے واقعہ سے مماثلت رکھتا ہے۔

اگر یہ بیلاروس جیسی کوئی سازش ہے تو اس سوال کا جواب فوری طور پر دستیاب نہیں کہ اس پرواز میں بھارت کو مطلوب ایسا مبینہ شخص کون تھا؟ اور یہ بھی فوری طور پر واضح نہیں ہو سکا کہ ایرانی طیارے کو زبردستی بھارتی سرزمین پر اتارنے کے مبینہ مقاصد کیا تھے؟

کشمیر کی بیٹی کو داماد اعلی کے لیے ہندوستان سے پلانٹ چاہیے تالیاں 👏👏👏
29/09/2022

کشمیر کی بیٹی کو داماد اعلی کے لیے ہندوستان سے پلانٹ
چاہیے تالیاں 👏👏👏

وزیراعظم شہباز شریف اور فرانسیسی صدر کے درمیان ملاقات    Where are you TLP ?
29/09/2022

وزیراعظم شہباز شریف اور فرانسیسی صدر کے درمیان ملاقات



Where are you TLP ?

29/09/2022
آڈیو لیکس: وضاحت کریں، سیاست نہیں2021 میں منظور کردہ پاکستان کی قومی سائبر سکیورٹی پالیسی میں کہا گیا ہے کہ موجودہ قانون...
29/09/2022

آڈیو لیکس: وضاحت کریں، سیاست نہیں
2021 میں منظور کردہ پاکستان کی قومی سائبر سکیورٹی پالیسی میں کہا گیا ہے کہ موجودہ قانون سازی پاکستان کے ڈیجیٹل اثاثوں کو موثر قانونی تحفظ فراہم نہیں کرتی۔


3 فروری 2012 کو لی گئی اس تصویر میں یونانی وزارت انصاف کی ہیک شدہ ویب سائٹ کی تصویر دکھائی گئی ہے (اے ایف پی)

یہ واقعی پاکستان کے وجود کے لیے انتہائی سنگین مسئلہ ہے، ماضی کے کئی بڑے بڑے سانحات سے بھی بڑھ کر۔ وزیر اعظم ہاؤس جو ہر اعتبار سے ملک کی انتہائی حساس مقامات میں سے ایک ہے، ملک کا محفوظ ترین مقام ہونا چاہیے تھا۔ لیکن جہاں ملک کے دوسرے نظام زوال کا شکار ہیں، وہاں ڈیجیٹل سکیورٹی میں بھی ملک کا سکیورٹی انتظام ناکام ثابت ہوا ہے۔

تحریک انصاف کے رہنما عمران خان کا تازہ آڈیو لیک بظاہر اس وقت کا ہے جب شاید وہ وزیر اعظم تھے۔ اس آڈیو میں بظاہر ان کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کی گفتگو بھی شامل ہے۔ ایک اندازے کے مطابق تازہ آڈیو کی ریکارڈنگ شاید اس سال فروری یا مارچ کی ہو سکتی ہے۔ بات یہاں تک محدود نہیں رہی بلکہ حکومت میں تبدیلی کے بعد بھی یہ خفیہ آڈیو ریکارڈنگز جاری رہیں۔ اس کی مثال موجودہ وزیر اعظم شہباز شریف کی وزیر اعظم ہاؤس میں گفتگو کی ریکارڈنگ ہے۔

اب تک کی آڈیوز سے فروی تا مارچ سے اب تک کے وقت کا اندازہ تو لگایا جا سکتا ہے لیکن یہ اندازہ اس بات کی وضاحت نہیں کرتا کہ آیا یہ سلسلہ کب سے جاری تھا اور کیا اب بھی جاری ہے یا ختم ہو چکا ہے۔

وزیر اعظم ہاؤس کے سکیورٹی کے اہلکار تو اس کوتاہی پر یقینا قابل گرفت ہونے چاہییں لیکن ابھی یہ واضح نہیں کہ آیا یہ وزیر اعظم ہاؤس میں رکھے کسی بگ سے ریکارڈنگ کی گئی ہیں یا کسی کا موبائل فون اس میں کام آیا ہے۔ خود وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ تسلیم کرچکے ہیں کہ وہ اور دیگر وزرا اور پارٹی رہنما سکیورٹی پروٹوکول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے موبائل ساتھ لے کر جاتے رہے ہیں۔

تحریک انصاف کے سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری جو شہباز شریف کی آڈیو سامنے آنے پر بغلیں بجا رہے تھے، اب خود جواب دیں کہ ان کے دور میں شروع ہونے والی اس ریکارڈنگ کا انہوں نے کیا کیا۔ بظاہر تو وہ اس سے لاعلم ہی دکھائی دیتے ہیں اور اس کا شاید مستقبل میں بھی کبھی اعتراف نہ کریں۔

انہوں نے اپنی لاعلمی پر تو بات نہیں کی لیکن سائفر پر اپنے موقف کو محض دہرایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نئی لیکس سے صرف یہ کنفرم ہوتا ہے کہ امریکی مراسلہ وزیر اعظم سے چھپانے کی کوشش کی گئی۔

اس سے ایک دن قبل انہوں نے ٹویٹ میں تشویش تو ظاہر کی اور محفوظ بنانے والوں کی صلاحیت پر سوال اٹھایا لیکن اور کچھ نہیں کیا۔ ’جن محفوظ ہاتھوں میں ہمارا مستقبل تھا، ان محفوظ ہاتھوں کا مستقبل ہیکرز کے ہاتھوں میں ہے!‘

فواد چوہدری تو اس سکیورٹی لیپس کا ملبہ ہیکرز پر ڈال رہے ہیں لیکن یہ واضح نہیں کہ واقعی یہ ان کی کارستانی تھی یا نہیں۔ ابھی وزیر اعظم ہاؤس کے اندر کسی کی جانب سے تمام ریکارڈنگز کرنے کی کوشش کو رد نہیں کیا جا سکتا ہے۔

قتل کی کوشش28 de septiembre de 2022 | 17:23:PMنئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے دارالحکومت انڈیا ٹوڈے کے مطابق یہ واقعہ م...
29/09/2022

قتل کی کوشش

28 de septiembre de 2022 | 17:23:PM

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے دارالحکومت انڈیا ٹوڈے کے مطابق یہ واقعہ مندولی جیل میں قیدی پہلے بھی خواتین کے خلاف جرائم میں ہی قی

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ مندولی جیل کی طرف سے بتایا گ� قیدی نے جیل کی خاتون ڈاکٹر کو پکڑ لیا اور اس جب ڈاکٹر نے شور مچایا تو قیدی نے اس کا گلہ دب تاہم جیل عملہ وقت پر پہنچ گیا اور خاتون ڈاکٹ قیدی کے خلاف مقدمہ دررج کرلیا گیا ہے اور مزی

جمعے والی دن کا اب بےصبری سے انتظار رہے گا  ویک ہی نا جائیں 😒پیسہ تے ہتھ دی میل ہوندی آہیکر بھائی اپنا خیال رکھیے گا۔ قو...
29/09/2022

جمعے والی دن کا اب بےصبری سے انتظار رہے گا
ویک ہی نا جائیں 😒
پیسہ تے ہتھ دی میل ہوندی آ
ہیکر بھائی اپنا خیال رکھیے گا۔ قوم کی دعائیں اور حاجی کا ٹولہ آپ کے پیچھے پیچھے ہیں

29/09/2022

are news about Pakistan Urdu service

Address

Sialkot
51310

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00
Sunday 09:00 - 17:00

Telephone

+34631155243

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pak Urdu point posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Pak Urdu point:

Share

Nearby event planning services


Other Party Entertainment Services in Sialkot

Show All