ٹانک
ڈپٹی کمشنر ٹانک تنویر خٹک ان ایکشن ٹانک شہر کے پینے کے پانی کے مسلہ کے حل کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات شروع کردئیے گئے ٹانچی کے مقام پر غیر فعال بورنگ کو آج بنا کر چالو کر دیا گیا ہے
ٹانک:حماس کے رہنماء اسماعیل ہانیہ کی شہادت جے یو آئی کا احتجاجی مظاہرہ مظاہرین مرکزی جامع مسجد شین مینار سے مختلف بازاروں سے ہوتے ہوئے ڈسٹرکٹ پریس کلب کی جانب روانہ مظاہرین نے جے یو آئی اور فلسطین کے پرچم اٹھا رکھے ہیں اور اسرائیلی بربریت کیخلاف نعرہ بازی کررہے ہیں
ٹانک#
ٹانک پیزو روڈ پر سدگی چیک پوسٹ کے مقام پر ڈائیورشن مسافروں اور مقامی افراد کیلئے وبال جان بن گیا این ایچ اے اور پیزو روڈ پر جاری تعمیراتی کام کرنے والی کمپنی نے ڈائیورشن کی تعمیر سے منہ موڑ لیا ہے شہریوں اور ٹرانسپورٹرز نے اعلی حکام اور خصوصا وزیر اعلی سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے
ٹانک۔ ضلع بھر میں جاری امن وامان کی مخدوش صورتحال پر تاجر برادری بھی میدان میں ا گئی کل مکمل شٹر ڈاون ہڑتال کا اعلان کر دیا مکمل تفصیل ویڈیو میں
متحدہ عرب امارات کے ایک انڈین سکول کے مشاعرے کے تقریب میں ف ل س ط ی ن کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں درد بھری محفل اب اس رائی ل کے دوست ممالک میں بھی آوازیں اٹھنے لگیں
خوشخبری ،خوشخبری،دور جانے کی ضرورت نہیں آپکے شہر ٹانک میں پہلی بار
انٹرنیشنل معیار و مقدار کے مطابق باعتماد جدید ڈیجیٹل کمپیوٹرائزڈ وزن کانٹا کا افتتاح کردیا گیاہے پین سے لکھائی اور غلطی کا دور ختم ،گاڑی کانٹا پر آتے ہی خودکار طریقے سے کمپیوٹرائزڈ پرنٹیڈ وزن پرچی حاصل کریں
ایڈریس،،ایکسپریس ڈیجیٹل کمپیوٹرائزڈ کانٹا ڈبرہ روڈ نزد وارنہ بمقام ایکسپریس بھٹہ خشت
رؤیت ہلال ضلع ٹانک کااجلاس طلب
مولانا فتح خان مرحوم کے فرزند مولانا مفتی عزیز الرحمن نے حسب روایت ضلعی رؤیت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل بروز جمعرات شہر کے مرکزی جامع مسجد سپین جماعت میں طلب کرلیا کمیٹی کے ممبران کو شرکت کی دعوت
چاند رات ہوائی فائرنگ سے گریز کرکے خود کو قاتل بننے سے بچائیں اور کسی دوسرے انسان کا گھر اجاڑنے سے اجتناب کریں
پیسکو ٹانک کی نااہلی ٹی ایم اے آفس کے قریب بجلی پول گرنے سے ٹانک شہر کی رات بھر بجلی غائب روزہ داروں کو سحری تیاری میں شدید مشکلات کاسامنا مین روڈ پر ٹرانسفارمر اور ننگی تاریں موجود شاید پیسکو والے کسی بڑے حادثے کے منتظر ہیں
اپیل بنام : علماء کرام ضلع ٹانک
ٹانک کے مرکزی جامع مسجد سپین جماعت کے خطیب، مولانا فتح خان مرحوم کے فرزند مولانا مفتی عزیز الرحمن کا اہم پیغام
ٹانک کے تاجر برادری دکانوں کے سامنے کھودے گئے سیوریج نالے کے تعمیراتی کام میں سست روی اور دکانات کی بندش کیخلاف سراپا احتجاج تاجروں کا کہناہے کہ ضلعی انتظامیہ نالے کو بنانے میں سنجیدہ نہیں اور تاجروں کے کاروباری بندش سے گھروں میں فاقہ پڑنے کی کوئی فکر نہیں ہے کروڑوں کا ٹھیکہ ھے اور صرف 5 مزدور لگے ہوے ہیں ہم جب گھر میں ایک کمرہ بناتے ہیں 8سے 10 مزدور لگاتے اور یہ مین تجارتی مرکز ٹریفک چوک کے قریب نالے پر صرف 5 مزدور ان میں ایک مستری ایک آپریٹر اور 3 مزدور کام کرتے ہیں جسکے نتیجے 2سالوں تک سیوریج نالے کی تعمیر ممکن نہیں
ٹانک آل پارٹیز ایکشن کمیٹی کے صدر شمس محسود 5دسمبر کے شٹر ڈاؤن ہڑتال کے حوالے سے لائحہ عمل بتا رہے ہیں
آل پارٹیز ایکشن کمیٹی ٹانک کی کال پر 5 دسمبر کو ہونے والے شٹر ڈاؤن ہڑتال کی حمایت میں روز بروز حمایت بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے ،تاجر برادری ،وکلاء ،جمعیت علماء اسلام (س)اور ٹرائیبل سٹوڈنٹس فیڈریشن نے بھی حمایت کا اعلان کردیا
ضلعی انتظامیہ ٹانک کی نااہلی سے ٹانک شہر کھنڈرات کا منظر پیش کررہا ہے ضلعی انتظامیہ کے فرائض سے غفلت کے باعث ٹانک میں پینے کے پانی کی عدم دستیابی 25روز مکمل بند کربلا کا منظر واپڈا کی ہٹ دھرمی جاری روڈز تجاوزات پانی اور واپڈا کیخلاف 5 دسمبر کو مکمل شٹر ڈاون ہڑتال کا اعلان ٹانک کی پسماندگی کے خاتمے کیلئے اس ہڑتال میں تاجر برادری وکلاء ڈاکٹرز محسود فلاحی تنظیم کے شیر پاؤ محسود میڈیکل اسٹور مالکان پرائیویٹ سکولز نے ایکشن کمیٹی کیساتھ شٹر ڈاون ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے،شمس محسود صدر آل پارٹیز ایکشن کمیٹی
ٹانک ایکشن کمیٹی میں شامل تمام دوست متوجہ ہو۔
آپ لوگوں نے ایک عظیم کام کےلئے قدم اٹھایا ہے انشااللہ اس قدم سے آپ لوگ منزل کی طرف بڑھنے لگے ہو اور اگر راستے میں پڑے پتھر اور کانٹوں سے آپکی قدم نہ رُکے تو منزل تک پہنچنے کی گارنٹی میں دیتا ہوں کیونکہ اللہ پاک محنت و ہمت کرنے والوں کے ساتھ ہوتا ہے۔
آپ لوگ ٹانک کی تاریخ بدل سکتے ہو اور مستقبل میں قبرستان کی بجائے زندہ و جاوید کے نام سے جانے جاوگے کیونکہ اب تک ٹانک کو قبرستان کے نام سے پکارا جاتا ہے اور قبرستان والے جب اٹھ جاتے ہیں تو دوبارہ وہ مرتے نہیں اس لئے اب اپنی منزل کے طرف بڑھتے رہو اور کبھی بھی راستے کی دشواری سے نہ ڈرو۔
سب کو دکھاو کہ جب قبرستان والے اٹھتے ہیں تو پھر وہ واپس کبھی نہیں سوتے ۔
علاقے کی خدمت کا موقع ہر کسی کو نہیں ملتا اب اللہ پاک نے آپ لوگوں کو موقع دیا ہے اور موقع کو ضائع نہ کرو۔
اگر موقع ضائع ہوا تو سب کا اللہ حافظ پھر کوئی بھی ساتھ دینے والا نہیں ہوگا ۔
ایکشن کمیٹی ٹانک