Todayworld-GR Official

Todayworld-GR Official Here you can get All news about Pakistan and world and also sports
all you can promote your news

عام طور پر ایسی تصویریں کم ہی دیکھنے کو ملتی ہیں کہ کیمرہ آپ پر مرکوز ہو اور آپ رو رہے ہوں۔روہت شرما کی ایسی ہی ایک تصوی...
25/11/2022

عام طور پر ایسی تصویریں کم ہی دیکھنے کو ملتی ہیں کہ کیمرہ آپ پر مرکوز ہو اور آپ رو رہے ہوں۔

روہت شرما کی ایسی ہی ایک تصویر اس وقت سامنے آئی جب ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے انڈیا کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

روہت انڈین ٹیم کے وہ کپتان ہیں جنھوں نے اپنی بلے بازی سے وائٹ بال کرکٹ میں انمٹ نقوش چھوڑے ہیں اور وہ ون ڈے میں سب سے زیادہ ڈبل سنچریاں سکور کر چکے ہیں۔

دنیا ان کو ’ہٹ مین‘ کے نام سے جانتی ہے اور وہ آئی پی ایل کے سب سے کامیاب کپتان ہیں تاہم ان کے اس تصویر نے ناصرف ان کے ساتھی کھلاڑیوں بلکہ انڈین کرکٹ کے کروڑوں مداحوں کو بھی غمزدہ کر دیا تھا۔

تاہم، روہت شرما کو ٹی ٹوئنٹی میں انڈین ٹیم کے کپتان بنے ہوئے صرف ایک سال ہوا ہے۔

لیکن ورلڈ کپ میں ایسی شکست کے بعد آوازیں اٹھ رہی ہیں کہ کیا انڈیا کا ٹی ٹوئنٹی کا مستقبل 35 سالہ روہت شرما کی کپتانی پر منحصر ہے؟

پاکستان میں کرکٹ کے حلقوں میں یہ خبر دلچسپی کے ساتھ پڑھی اور سنی گئی کہ پاکستان کے دورے پر آنے والی انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم ...
25/11/2022

پاکستان میں کرکٹ کے حلقوں میں یہ خبر دلچسپی کے ساتھ پڑھی اور سنی گئی کہ پاکستان کے دورے پر آنے والی انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم اپنے ساتھ شیف بھی لا رہی ہے جن کا نام عمر مزیان ہے جو اس دورے کے دوران کھلاڑیوں کے کھانے پینے کے معاملات کی نگرانی کریں گے۔

لوگوں کی دلچسپی اس بات میں بھی ہے کہ عمر مزیان کون ہیں اور ان کا کھیلوں کی دنیا سے کیا تعلق ہے؟

پہلے یہ جاننا ضروری ہے کہ انگلینڈ کو اپنے ساتھ شیف لانے کی ضرورت کیوں پیش آئی ہے۔

اس سوال کا جواب انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے گذشتہ دورۂ پاکستان کے موقع پر کپتان معین علی کی لاہور میں پریس کانفرنس سے مل جاتا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ کھانے کے معاملے میں کراچی اچھا تھا لیکن لاہور میں وہ کھانے کے معیار سے مایوس ہوئے۔

ایک ویب سائٹ کے مطابق پاکستان کے دورے سے واپس جانے کے بعد انگلینڈ کے کچھ کھلاڑیوں نے کھانے کے معیار کے بارے میں شکایت کی تھی جس کے بعد اب پاکستان آنے والی ٹیسٹ ٹیم کے سٹاف میں ایک شیف کی شمولیت بھی عمل میں آئی ہے حالانکہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے اُس دورے کے دوران کسی بھی کھلاڑی کے بیمار ہونے یا پیٹ خراب ہونے کی کوئی خبر سامنے نہیں آئی تھی۔

عام طور پر غیرملکی دوروں پر ٹیموں کی کیٹرنگ کی ذمہ داری میزبان کرکٹ بورڈ کی ہوتی ہے تاہم اس سلسلے میں ان ٹیموں کی پسند کا بھی خیال رکھا جاتا ہے کہ کھلاڑی کس طرح کا کھانا چاہتے ہیں۔

غیرملکی ٹیمیں جن ہوٹلوں میں قیام کرتی ہیں وہاں بھی ان کی پسند اور ضروریات کا خیال رکھا جاتا ہے۔ غیر ملکی دوروں میں مسلمان کرکٹرز کی موجودگی میں حلال گوشت کو بھی بڑی اہمیت حاصل ہوتی ہے۔

شیف عمر مزیان کون ہیں؟
عمر مزیان کا تعلق مراکش سے ہے۔ وہ گذشتہ دو دہائیوں سے کوکنگ کے شعبے سے وابستہ ہیں۔ اُنھیں یہ شوق اپنے والد سے ملا جن کا ایک رسٹورینٹ تھا۔ عمر مزیان کا کھیلوں کی دنیا سے تعلق 2009ء میں قائم ہوا۔ اس دوران وہ انگلینڈ کی مختلف ٹیموں سے وابستہ رہ چکے ہیں جن میں کرکٹ، رگبی، فٹبال اور روئنگ قابل ذکر ہیں۔

انگلینڈ کی فٹبال ٹیم 2018ء کے عالمی کپ اور یورو 20 فٹبال میں ان کے تیار کردہ کھانوں سے لطف اندوز ہو چکی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ کھیلوں کی دنیا سے اس تعلق کے باوجود عمر مزیان نے خود کوئی بھی کھیل نہیں کھیلا البتہ وہ لندن میراتھون میں دو مرتبہ حصہ لے چکے ہیں۔

عمر مزیان نے رگبی کے مشہور کھلاڑی جیمز ہاکزیل کے ساتھ کوکنگ پر ایک کتاب بھی تحریر کی ہے۔

جرمنی کی ٹیم جاپان کے خلاف میچ سے قبل اپنے منھ پر ہاتھ رکھے ہوئے ہےاگر حالیہ ورلڈ کپ کو دیکھیں تو یوں محسوس ہوتا ہے کہ ا...
25/11/2022

جرمنی کی ٹیم جاپان کے خلاف میچ سے قبل اپنے منھ پر ہاتھ رکھے ہوئے ہے

اگر حالیہ ورلڈ کپ کو دیکھیں تو یوں محسوس ہوتا ہے کہ اس سے منسلک تنازعات کی دو متوازی دنیائیں ہیں۔

انسانی حقوق کے کارکنوں، یورپی ٹیموں اور بالخصوص ان سات کپتانوں کے لیے جنھوں نے ’ون لو‘ (ایک محبت) کا بینڈ بازو پر پہننے کا فیصلہ کیا، ان کے نزدیک ہم جنس پرستوں اور خواجہ سراؤں (ایل جی بی ٹی) کے حقوق، انسانی حقوق کا مسئلہ ہیں اور وہ اس حوالے سے آواز بلند کرنا چاہتے ہیں۔

میزبان ملک قطر اور اکثریتی طور پر مسلمان عرب دنیا کے لیے یہ مذہب، ثقافت اور خطے کی روایات کا معاملہ ہے، اور عزت و احترام کا بھی جو ان کے نزدیک اُنھیں دی جا رہی ہے۔

یہ تناؤ اس ٹورنامنٹ میں بظاہر اب تک چلتا رہا ہے اور یہ دنیا کے سب سے بڑے سٹیج پر بھی جاری ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ میں تحریک انصاف میں نہیں ہوں۔فیصل واوڈا تاحیات نااہلی کے خلاف...
25/11/2022

پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ میں تحریک انصاف میں نہیں ہوں۔فیصل واوڈا تاحیات نااہلی کے خلاف اپیل پر سماعت کے موقع پر عدالت پہنچے تو صحافی نے سوال کیا کہ سپریم کورٹ نے آپ کو دو آپشنز دئیے، کیا آپ اپنی غلطی تسلیم کریں گے؟۔فیصل واوڈا نے جواب دیا کہ عدالت جو حکم کرے گی، میں وہی کروں گا۔
صحافی نے پوچھا کیا آپ ابھی تک تحریک انصاف میں ہیں، جس کے جواب میں فیصل واوڈا نے کہا کہ نہیں، میں پی ٹی آئی میں نہیں ہوں۔عمران خان آئیں گے، جلسہ کریں گے اور وہاں سے سیاست شروع ہو گی۔فیصل واوڈا نے کہا کہ عمران خان کے بارے میں نہ پہلے بات کی، نہ اب تسلیم کروں گا۔خیال رہے کہ فیصل واوڈا نے ایک پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے کہا کہ مجھے لانگ مارچ خونی ہوتا ہوا نظر آرہا ہے

پی ٹی آئی دونوں اہم شخصیات کو تعینات ہونے پر مبارکباد پیش کرتی ہےپی ٹی آئی ملک کی سلامتی اور اداروں کے استحکام کیلئے ہر ...
25/11/2022

پی ٹی آئی دونوں اہم شخصیات کو تعینات ہونے پر مبارکباد پیش کرتی ہے
پی ٹی آئی ملک کی سلامتی اور اداروں کے استحکام کیلئے ہر قدم اٹھانے کو تیار ہے، فوج کی نئی قیادت سے توقع ہے کہ آئینی حقوق کی بحالی اورجمہوری استحکام میں کردار ادا کرے گی۔ اعلامیہ پی ٹی آئی

*‏یکم دسمبر سے تمام ٹیچرز کی تنخواہ میں اس چارٹ کے مطابق اضافہ ہو گا اور Pay Stage بڑھ جاۓ گا**اضافہ شدہ تنخواہ یکم جنور...
25/11/2022

*‏یکم دسمبر سے تمام ٹیچرز کی تنخواہ میں اس چارٹ کے مطابق اضافہ ہو گا اور Pay Stage بڑھ جاۓ گا*
*اضافہ شدہ تنخواہ یکم جنوری کو ملے گی*

25/11/2022

Most welcome to all
Please like and follow me

Address

Chak No 83 GB Thundi, P/O Same
Faisalabad
37421

Telephone

+923417736221

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Todayworld-GR Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Todayworld-GR Official:

Share


Other Sports Promoters in Faisalabad

Show All