wwwEventcom

wwwEventcom Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from wwwEventcom, Wedding Venue, Service Road, Main Gulberg Expressway, Islamabad.
(1)

Our services for Marriage, Baraat, Valema, Mehndi, Mangani, Birthday, Opening ceremony, Publicity events, Business events, Get-to-gather, School, College & University functions, Festivals, Annual programs and Many other programs are just for you.

15/05/2024
اللہ سے ملوا جاتی ہے صحبت اللہ والوں کیاپنا رنگ دکھا جاتی ہے صحبت اللہ والوں کیان کی وفائیں پیاریان کی ادائیں پیاریان کی...
25/04/2024

اللہ سے ملوا جاتی ہے صحبت اللہ والوں کی

اپنا رنگ دکھا جاتی ہے صحبت اللہ والوں کی

ان کی وفائیں پیاری
ان کی ادائیں پیاری
ان کی صدائیں پیاری
ان کی دعائیں پیاری

ہیں خوش نصیب لوگ وہ جن کو نصیب ہو
صحبت اللہ والوں کی
اللہ سے ملوا جاتی ہے صحبت اللہ والوں کی

عقاب دل ہو تو سارا جہان ایک سا ہے زمین کوئی بھی ہو آسمان ایک سا ہےختم نبوت کی نسبت سے راولپنڈی NA56 میں ہمارا "انتخاب" ع...
02/02/2024

عقاب دل ہو تو سارا جہان ایک سا ہے

زمین کوئی بھی ہو آسمان ایک سا ہے

ختم نبوت کی نسبت سے راولپنڈی NA56 میں ہمارا "انتخاب" عقاب ہے ۔

طاہر شاہ

صلی ﷲ علیہ وسلم
29/09/2023

صلی ﷲ علیہ وسلم

وہ دیکھ لو آج بھی روضے میں،  روضے کے مکین صحابہ ہیں ۔۔۔۔"افضل البشر بعد الانبیاء ابوبکر" جیسی مہر کے بعد صدیق اکبر کی شا...
27/09/2023

وہ دیکھ لو آج بھی روضے میں، روضے کے مکین صحابہ ہیں ۔۔۔۔
"افضل البشر بعد الانبیاء ابوبکر" جیسی مہر کے بعد صدیق اکبر کی شان میں کیا باقی رہ گیا ۔ رفیق بنے ، صدیق ٹھہرے، سفر و حضر کے ساتھی ، حوصلوں کو پروان چڑھاتی یہ رفاقت داغ مفارقت دے جانے تک چلتی رہی ۔ اور پھر حضور اقدس نے ابوبکر کو پہلو میں جگہ دے کر انکا مرتبہ و مقام مزید بلند کر دیا ۔

پھر وہ آئے ، جو آئے نہیں تھے در اصل لائے گئے تھے۔ مگر محبوب کی تو محبوب جانے یا عرش والا جانے ۔ باقی اصحاب تو دروازے کی اوٹ سے عمر کو ننگی تلوار کے ساتھ دیکھ کر گھبرا گئے۔

یا رسول اللہ عمر آیا ہے ۔ عمر کے جاہ جلال کے قصے تو مکہ میں زبان و زد عام تھے ۔ اصحاب کا ڈر حق بجانب تھا ۔فرمایا گیا آنے دو۔

یا رسول اللہ ننگی تلوار ہاتھ میں لیے ہوئے۔ پھر زبان اقدس نے فرمایا آنے دو ۔ دروازہ کھلا عمر آیا ۔ ہائے پھر عمر آیا جیسے اسلام کا پشت بان آ گیا ۔ عمر آیا کہ مسلمانوں کے دلوں کو چین آ گیا ۔ عمر آیا تو سرور کائنات کے رخ انور پہ مسکراہٹیں سج گئیں۔ عمر کہنے لگے آقا ، عمر بن خطاب نہیں آیا آپکا غلام آیا ہے ۔ عمر کی عمر کے نصیبے جاگ اٹھے ۔ بھاگ کھل گئے۔ شان و مرتبے کو تو پر لگ گئے ۔
رضی اللہ عنہ

نماز کا وقت ہوا موذن کھڑا ہوا ۔ عمر کہنے لگے یہاں کیوں۔ بیت اللہ میں کیوں نہیں۔ سرور کائنات عمر فاروق کو دیکھ رہے ہیں مسکرا رہے ہیں۔ زبان حال سے تو کہہ رہے تھے عمر سب سے بڑا مخالف تو تم ہی تھے ۔ مگر اب تو عمر غلام بن گیا ہے۔ پچھلے حوالے ، واسطے ، طعنے نہیں۔ میرے نبی تو رحمتہ اللعالمین تھے نا ۔ محبتوں کی شان میرے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم

عمر باہر نکلے ۔ اعلان کیا کہ آ جاو جس نے بچے یتیم کروانے ہیں۔ جس نے بیوی کو بیوگی کا دکھ دینا ہے ۔ جس نے باپ کو بڑھاپے میں سہارے چھن جانے کا روگ دینا یے۔ عمر آج نماز بیت اللہ میں پڑھے گا۔ عمر کے آقا کریم کی امامت میں پڑھے گا ۔ دبے دبے سہمے سہمے مسلمانوں کے دلوں کو قرار رب العزت نے عمر فاروق کے ساتھ دیا ۔

پھر عمر فاروق رضی اللہ عنہ کبھی بدر میں کھڑے ہیں، تو کبھی احد میں سرور کائنات کے جانثار بنے نظر آتے ہیں۔

آقا کریم پوچھنے لگے عمر ذرا بتاو تو مجھ سے کتنی محبت کرتے ہو ۔ عمر کہنے لگے یا رسول اللہ سب سے زیادہ آپ سے محبت کرتا ہوں۔

سرکار دو عالم فرمانے لگے عمر کیا خود سے بھی زیادہ ؟
عمر بولے نہیں یا رسول اللہ خود سے زیادہ نہیں۔ آقا کریم بولے عمر تمہارا تو ایمان ہی مکمل نہیں۔ ایمان کی تکمیل تبھی ممکن ہے جب تم ہر چیز سے بڑھ کے یہان تک کہ خود سے بھی زیادہ مجھ سے محبت کرو ۔

یہاں یہ سبق ، یہ تنبیہ ، ہمارے لیے بھی ہے ۔ ہمیں بھی اس پہ غور فکر کی ضرورت ہے کہ ہم کہاں کھڑے ؟

عمر فاروق نے لمحہ بھر بھی ضائع نہیں کیا فورا تڑپ کے بولے محبوب مجھے خود سے بھی زیادہ آپ سے محبت ہے۔ عمر فاروق نے جانے پل بھر میں زبان حال سے محبت کے کتنے ہی ثبوت پیش کر دیے ہوں گے ۔

کتنا لکھوں کیا کیا لکھوں۔ تحریر طویل ہو گئی ۔
حضور دنیا فانی سے رخصت ہوئے۔ جاہ جلال والا عمر چھوٹا سا بچہ ہی بن گیا ۔ عمر صدمہ سہہ ہی نہ سکے۔ عمر نے پھر ننگی تلوار لہرا دی ۔ ہائے دل کلیجہ پھٹنے کو تھا کہ آقا محبتوں کی عادت ڈال کے کہاں چل دئیے۔ یہ رخ انور کہاں ملے گا ۔ یہ میٹھے بول، یہ بشارتیں، یہ عنایتوں کی بارشیں ہم کہاں ڈھونڈیں گے۔

تلوار لہرا رہے ہیں۔ فرما رہے ہیں کہ میں گردن اڑا دوں گا اگر کسی نے کہا آقا داغ مفارقت دے گئے ہیں۔ آقا دار بقاء کو چلے گئے ہیں۔

ہائے یہاں پھر رفیق کھڑے ہوئے ۔ صدیق پھر سے ایک دفعہ اسلام کے پشت بان بنے ۔ ابوبکر پھر سے حوصلہ بن کر کھڑے ہوئے۔ عمر کو سینے سے لگایا ہو گا ۔ عمر کو کہا ہو گا عمر محبوب چلے گئے۔ یہ حق تسلیم کر لو ۔ صدیق نے قرآن پڑھنا شروع کیا ۔
وَمَا مُحَمَّدٌ إِلَّا رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِن قَبْلِهِ ٱلرُّسُلُ ۚ أَفَإِيْن مَّاتَ أَوْ قُتِلَ ٱنقَلَبْتُمْ عَلَىٰٓ أَعْقَٰبِكُمْ ۚ وَمَن يَنقَلِبْ عَلَىٰ عَقِبَيْهِ فَلَن يَضُرَّ ٱللَّهَ شَيْـًٔا ۗ وَسَيَجْزِى ٱللَّهُ ٱلشَّٰكِرِينَ۔

وہ جو شدید صدمے کے وقت ایک دوسرے کو سنبھال رہے تھے اور پھر جنہوں نے امت کو سنبھالا ۔ وہ دونوں آج پہلو میں لیٹے ہیں۔ جو بھی جاتا ہے وہ آقا کریم پہ تو سلام پیش کرتا ہے ساتھ ہی صدیق اکبر کو بھی سلام کہتا ہے ۔ فاروق اعظم پہ بھی سلام پیش کرتا ہے ۔

صلی اللہ علیہ وآلہ وبارک وسلم
یہ رتبے ہیں میرے صحابہ کے ۔۔ رضوان اللہ علیہم اجمعین

✍️۔۔۔ محمـͩــͣــͫــͫــͣــͪــͧــͫــــمد سعیͩــͤــͤــͣــᷤــد
#محمدسعید

یا الله میرے مقدر میں بھی حرمین شریفین کی حاضری لکھ دے اور بار بار لکھ دے۔ آمین یارب العالمیناُن کا خیال دل میں ہے ہر دم...
27/08/2023

یا الله میرے مقدر میں بھی حرمین شریفین کی حاضری لکھ دے اور بار بار لکھ دے۔ آمین یارب العالمین

اُن کا خیال دل میں ہے ہر دم بسا ہوا

ہے جن کا نامِ نامی زباں پر سجا ہوا



ایسا نہ ہو مدینے بلایا نہ جاؤں پھر

ہر آن میرے دل کو ہے دھڑکا لگا ہوا



کیسے بیاں کروں میں ترے در کی رونقیں

جس در پہ قدسیوں کا ہے میلہ لگا ہوا



اِذنِ حضوری دے دیا مُجھ سے غریب کو

دیکھا خدا نے ہاتھ جو تیرا اُٹھا ہوا



توبہ بھی تیرے در سے ہے مشروط جب شہا

ہے بد نصیب جو ترے در سے جُدا ہوا



صد شکر میرے بخت نے کی یاوری جلیل

مُجھ کو مرے کریم کا دامن عطا ہوا

حافظ محمد عبدالجلیل

محترم جناب کنٹرولر الیکٹرک سپلائر پاکستان.جناب عالی،          گزارش ھے کہ  تمام ملک کے بجلی کے صارفین کو ان 13 نکاتی ٹیک...
25/08/2023

محترم جناب کنٹرولر الیکٹرک سپلائر پاکستان.
جناب عالی،
گزارش ھے کہ تمام ملک کے بجلی کے صارفین کو ان 13 نکاتی ٹیکسز کے سلسلہ کی وضاحت کی جاۓ .......
شکریہ
1.بجلی کی قیمت ادا کر دی تو اس پر کون سا ٹیکس؟
2.کون سے فیول پر کونسی ایڈجسٹمنٹ کاٹیکس؟
3.کس پرائیس پہ الیکٹریسٹی پہ کون سی ڈیوٹی؟
4 .کون سیے فیول کی کس پرائیس پر ایڈجسٹمنٹ؟
5.بجلی کے یونٹس کی قیمت ( جو ھم ادا کر چکے) پر کونسی ڈیوٹی اور کیوں؟
6.ٹی وی کی کونسی فیس، جبکہ ھم کیبل استعمال کرتے ھین الگ سے پیسے دیکر .
7.جب بل ماھانہ ادا کیا جاتا ھے تو یہ بل کی کواٹرلی ایڈجسٹمنٹ کیا ھے؟
8. کون سی فنانس کی کاسٹ چارجنگ؟
9.جب استعمال شدہ یونٹس کا بل ادا کر رھےھیں تو کس چیز کے ایکسٹرا چارجز؟
10.کس چیز کے اور کون سے further ( اگلے) چارجز.
11.ود ھولڈنگ چارجز کس شے کے؟
12. میٹر تو ھم نے خود خریدا تھا اسکا کرایہ کیوں؟
13. بجلی کا کون سا انکم ٹیکس؟

منجانب.. مُحِبِّ وطن پاکستانی

Found on Google from www.express.pk

25/08/2023

خودکشی نہ کریں
بلکہ بل نہ جمع کرائیں
اور ارباب اختیار کو مجبور کریں کہ بل پر زائد ٹیکس اور اضافہ ختم کردیں

15/08/2023

صحابہ کرام رضوان الله علیہم اجمعین کے خلاف منگھڑت تاریخ کے لاکھوں حوالوں کے جواب میں قرآن کی ایک ہی آیت کافی ہے
رضی اللہ عنھم ورضو عنہ

سیدہ خنساء طاہر کی طرف سے اہلیان پاکستان کو جشن آزادی مبارک.لاکھوں قربانیاں دے حاصل کیا گیا پیارا پاکستان.پاکستان زندہ ب...
14/08/2023

سیدہ خنساء طاہر کی طرف سے اہلیان پاکستان کو جشن آزادی مبارک.
لاکھوں قربانیاں دے حاصل کیا گیا پیارا پاکستان.
پاکستان زندہ باد

14/06/2022
22/04/2022
03/03/2022

اپنے بچوں کی بہترین تعلیم وتربیت کے لئے
العلم ایجوکیشن سسٹم کا ایک بار لازما وزٹ کریں
0514411010- 03215194585- 03335536755

06/01/2022

آئیے عزم کیجئے
خود بھی قرآن کریم سے مضبوط تعلق رکھیں گے اور اپنے اہل و عیال کا تعلق بھی قرآن کریم سے مضبوط بنائیں گے۔
اپنے بچوں کو قرآن کا حافظ بنائیں یا ایسے بچوں کی کفالت کریں جو حفظ قرآن کریم کی دولت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
العلم ایجوکیشن سسٹم
(حفظ قرآن کریم کا معیاری ادارہ)
ڈی 422 سیٹلائٹ ٹاؤن، راولپنڈی
0514411010 03215194585 03335536755

28/12/2021

رشتوں کی قدر کیجئے انہیں قریب کیجئے
:٭: العلم ایجوکیشن سسٹم
ڈی 422 سیٹلائٹ ٹاؤن راولپنڈی
03335536755 0514411010 03215194585

میاں بیوی رات کو اکٹھے لیٹتے ہیں، ایک دوسرے سے ڈھیروں باتیں کرتے ہیں اور سو جاتے ہین، صبح بیوی اٹھتی ھے تو پتا چلتا ھے کہ شوہر نے خودکشی کر لی ھے۔۔اتنا قریبی رشتہ ھوتا ھے لیکن بیوی کو اندازہ بھی نہیں ھو پاتا کہ میرا شوہر خودکشی کا ارادہ کر چکا ھے!
ایک ہی گھر میں سب بہن بھائی رہتے ہیں، بھائی گھر میں سب سے مل کر نکلتا ھے۔۔ سامنے مال میں جا کر چوتھے فلور سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لیتا ھے۔۔۔ماں، بھائی، بہن، جو بچپن سے ایک دوسرے کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں، وہ جان ہی نہیں پاتے کہ ان کا ایک دل کا ٹکڑا اس حد تک زندگی سے مایوس ہو چکا ہے-
طالبعلم دوستوں کا ایک گروپ اکٹھا اپنا رزلٹ دیکھتا ھے، رزلٹ دیکھنے کے بعد ایک دوسرے کے ساتھ ہنسی مذاق اور ٹھٹے اڑاتے ہیں، اس گروپ کا ایک دوست گھر جانے کی بجائے نہر میں کود کر اپنی جان دے دیتا ھے - ایک دوسرے کو جگری یار کہنے والوں کو احساس تک ہی نہیں ھو پاتا کہ ان کا ایک جگر اس دنیا سے کوچ کرنے کی ٹھان چکا ھے۔۔۔
ایسی کئی جانیں، ایسے کئی انسان، جن سے ہمیں اپنی محبت کا اور بے پناہ قربت کا دعوی ھوتا ھے، وہ اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں اور ہم اپنے ہاتھ میں پکڑے ھوئے موبائل فون کے ذریعے ہزاروں یا سیکنڑوں میل دور بیٹھے انسانوں سے بات کر رہے ہوتے ہیں، ان کے بارے میں تو جان لیتے ہیں یا جاننا چاہتے ہیں کہ ان کے کیا مسائل ہیں، لیکن ہم اپنی قریبی عزیز اور دوستوں میں، اپنے ساتھ سانسیں لیتے انسان کے بارے نہیں جان پاتے کہ وہ کیا سوچ رہا ھے۔۔۔۔۔۔
ذرا سوچیں، کہیں ہم اپنے ان قرابت داروں کی حق تلفی تو نہیں کر رھے۔۔۔۔۔ہماری چاہت، ہماری توجہ، ہماری ہمدردی و محبت کے جو اصل حقدار ہیں، کہیں ہم ان کو اس حق سے محروم کر کے انھیں زندگی کی آس سے مایوس تو نہیں کر رھے؟؟
ہم سے ہر ایک ذمہ دار ھے، ہر اس انسان کے لیئے، ہر اس ذی روح کے لیئے جسے آپ کے وجود کی قربت و شناسائی بخشی گئی ھے، اس ذمہ داری کو نباہنا باقی ہر طرح کے عہدوں اور وعدوں سے زیادہ ضروری اور اہم ھے۔۔۔۔سمجھیئے۔۔۔اس سے پہلے کہ دیر ھو جائے

23/12/2021

آپ اپنے بچوں کو اپنے قریب نہیں کریں گے تو دوسرے لوگ آپ کے بچوں کے قریب آجائیں گے۔
اس لئے دوسروں کو موقع دینے کے بجائے آپ خود اپنے بچوں کے دوست اور دل کے قریب بنیں
العلم ایجوکیشن سسٹم
ڈی 422 سیٹلائٹ ٹاؤن، راولپنڈی
0514411010- 03215194585- 03335536755

14/12/2021

خود احتسابی عمل

10/12/2021

العلم ایجوکیشن سسٹم
ڈی 422 سیٹلائٹ ٹاؤن راولپنڈی
0514411010- 03335536755 - 03215194585

فرمائش کے آداب
روزمرہ کی زندگی میں ہمیں مختلف ضروریات پیش آتی ہیں۔ ان میں سے بعض ضروریات تو ہم خود پوری کرسکتے ہیں، بعض کے لئے کسی دوسرے سے مدد لینی پڑتی ہے۔ یہ مدد حاصل کرنے کے لئے فرمائش کی ضرورت پیش آتی ہے۔ لہذا فرمائش کے آداب سیکھنا ضروری ہیں۔
٭ جب تک ضرورت نہ ہو بلاوجہ کسی چیز کی فرمائش نہ کی جائے۔ مثلا آپ کے پاس ایک قلم موجود ہے اور اس سے آپ کی ضرورت پوری ہورہی ہے ۔ لیکن جب دوسرے بچے کے پاس اس سے اچھا قلم دیکھا تو اپنے والدین سے ویسے ہی قلم کی فرمائش کردی۔ یہ درست نہیں۔
٭ گناہ کی چیزوں کی فرمائش نہیں کرنی چاہئے، مثلا موسیقی کے آلات، ٹیلی ویژن وغیرہ۔
٭ ایسی چیزوں کی فرمائش نہیں کرنی چاہئے جو صحت کے لئے نقصان دہ ہوں، مثلا کھٹی اور غیر معیاری قسم کی کھانے کی چیزیں وغیرہ۔
٭ ایسی چیزوں کی فرمائش نہ کریں جو آپ کی عمر کے مناسب نہ ہوں، مثلا اگر آپ کی عمر کے بچوں کو موٹر سائیکل چلانے کی اجازت نہیں تو اس کی فرمائش نہ کریں، اسی طرح موبائیل فون بھی آپ کی عمر کے لئے مناسب نہیں، تو اس کی بھی فرمائش نہ کریں۔
٭ کسی چیز کی فرمائش کرنے کے بعد اس پر اصرار نہ کریں ، اگر وہ چیز مل جائے تو اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کریں ، اگر نہ ملے تو صبر کریں
٭ اپنے گھر کے لوگوں مثلا والد، والدہ، بڑے بھائی وغیرہ کے علاوہ کسی غیر سے بالکل کوئی بھی فرمائش نہ کریں۔
٭ بہت زیادہ مہنگی چیزوں کی فرمائش نہ کریں۔
٭ ہمیشہ ایسی چیزوں کی فرمائش کریں جن میں آپ کا بھی فائدہ ہو اور دوسروں کا بھی فائدہ ہو، مگر کسی کا نقصان نہ ہو

04/12/2021

ناموس کے جھوٹے رکھوالو!
بے جرم ستم کرنے والو!
کیا سیرتِ نبوی جانتے ہو؟
کیا دین کو سمجھا ہے تم نے؟
کیا یاد بھی ہے پیغام نبی؟
کیا نبی کی بات بھی مانتے ہو؟
یوں جانیں لو، یوں ظلم کرو،
کیا یہ قرآن میں آیا تھا؟
اس رحمت عالم نے تم کو،
کیا یہ اسلام سکھایا تھا؟
لاشوں پہ پتھر برسانا،
کیا یہ ایمان کا حصہ ہے؟
الزام لگاؤ مار بھی دو؟
دامن سے مٹی جھاڑ بھی دو؟
مسلماں کہو خود کو اور پھر،
ماؤں کی گود اجاڑ بھی دو؟
تم سے نہ کوئی سوال کرے؟
نہ ظلم کو جرم خیال کرے؟
اس دیس میں جو بھی جب چاہے،
لاشوں کو یوں پامال کرے؟
لیکن تم اتنا یاد رکھو،
وہ وقت بھی آخر آنا ہے!
ہے جس کے نام پہ ظلم کیا،
اس ذات کے آگے جانا ہے!
اس خون ناحق کو پھر وہ،
میزان حشر میں تولے گا!
وہ سرورِ عالم محسنِ جاں،
تم سے اتنا تو بولیں گے!
اے ظلم و جبر کے متوالو،
تم حق کے نام پہ باطل ہو!
تم وحشی ہو تم قاتل ہو!

حبیب جالب

02/12/2021

جائز کام صحیح طریقے سے ٹھیک وقت پر کرنا چاہئے
تب اچھے نتائج ملیں گے۔
العلم ایجوکیشن سسٹم، سیٹلائٹ ٹاؤن ، راولپنڈی
03215194585 03335536755

09/11/2021

آئیں آج مل کر یہ عہد کریں کہ ہم سب مل کر ملک کو علامہ اقبال کے خواب کی حقیقی تعبیر بنانے میں اپنی توانائیاں صرف کرینگے

العلم ایجوکیشن سسٹم
ڈی 422 سیٹلائٹ ٹاؤن راولپنڈی
03335536755 0514411010 03215194585

20/09/2021

سکون سے رہئے خوشی سے رہئے
العلم ایجوکیشن سسٹم
03335536755 03215194585 0514411010

Address

Service Road, Main Gulberg Expressway
Islamabad

Telephone

+923365237236

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when wwwEventcom posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to wwwEventcom:

Share

Category

Nearby event planning services


Other Wedding Venues in Islamabad

Show All